Baaghi TV

Tag: عوام ایکسپریس

  • عوام ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ، رپورٹ سامنے آگئی

    عوام ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ، رپورٹ سامنے آگئی

    عوام ایکسپریس حادثے سے متعلق ابتدائی جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین کو لودھراں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، جس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ٹرین کے اوور شوٹ ہونے کی وجہ سے ہوا ہےپاکستان ریلوے نے ابتدائی انکوائری کے بعد جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ میں ڈرائیور کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

    لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کو موصول ہونے والی حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرین اوورشوٹ ہونے کے باعث ٹرین سینڈ ہمپ سے ٹکرائی، ڈرائیور کنٹرول کرنے اور ٹرین کو بروقت روکنے میں ناکام رہا،حادثے میں 2 کوچز پٹڑی سے اتریں اور مجموعی طور پر لگیج وین سمیت 3 بوگیاں الٹ گئیں۔

    وسائل موجود ہیں، مدد کےلیے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا،علی امین گنڈاپور

    واضح رہے کہ رات گئے عوام ایکسپریس کو لودھراں جنکشن ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 21 مسافر زخمی ہوئے، 2 شدید زخمیوں کو بہاولپور اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ معمولی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال لودھراں میں طبی امداد دی جارہی ہے،مسافروں کے مطابق ریل لودھراں جنکشن کے مقام پر نہیں رکی اور آگے مال بردار گاڑی کے کھڑے انجن کے ساتھ ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے ٹرین کی متعدد بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

    سپریم کورٹ ججز کیلئے سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی نئی پالیسی نافذ ، چھٹیوں کے قواعد میں بھی ترمیم

    ریلوے حکام کے مطابق ڈاؤن ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے جبکہ 6 نمبر ٹریک پر کام جاری ہے، عوام ایکسپریس کے 250 مسافروں کو رحمان بابا ایکسریس سے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے،وزیر ریلوے نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، 7 دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • لودھراں:عوام ایکسپریس  حادثے کا شکار ، 6 بوگیاں  الٹ گئیں،ایک مسافر جاں بحق ، 21 زخمی

    لودھراں:عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ، 6 بوگیاں الٹ گئیں،ایک مسافر جاں بحق ، 21 زخمی

    پشاور سے آکر لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب بڑے حادثے کا شکار ہوگئی، ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والے مسافر کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی ہے جو خوشاب کا رہائشی تھا۔

    ابتدائی اطلاع کے مطابق ٹرین لودھراں جنکشن پر رک نہ سکی اور ٹریک پر پہلے سے کھڑی مال گاڑی کے انجن سے جا ٹکرائی،ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر لودھراں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند، قصور کے درجنوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ٹرین حادثے کے زخمی مسافروں کی عیادت اور انہیں ناشتہ بھی فراہم کیا، لودھراں ٹرین کے مسافروں کے آرام کے لیے میونسپل اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل کر دیے گئے ڈپٹی کمشنر لودھراں نے جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

    کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

    حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک بند ہوگیا، ریلوے عملے کو امدادی کام جلد مکمل کرکے ڈاؤن ٹریک بحال کرنے کی ہدایت کر دی گئیں۔ حادثہ والی ٹرین کے مسافروں کو متبادل ٹرین کے ساتھ منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا،وزیر ریلوے نے جائے حادثہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

  • کراچی سے پشاور چلنے والی عوام ایکسپریس کی نجکاری مکمل

    کراچی سے پشاور چلنے والی عوام ایکسپریس کی نجکاری مکمل

    پاکستان ریلوے نے کراچی سے پشاور چلنے والی عوام ایکسپریس کی نجکاری کا عمل مکمل کردیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق ہارون برادرز اینڈ کمپنی نامی فرم کو تقریباً ساڑھے تین ارب روپے سالانہ کے عوض ٹھیکہ دینے کی منظوری دی گئی جورواں ماہ دسمبر کے آخر میں عوام ایکسپریس کا کنٹرول سنبھال لے گی۔اس ضمن میں گزشتہ دنوں چیف کمرشل منیجر پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرلاہورنے کراچی‘ سکھر‘ ملتان‘ لاہور ‘راولپنڈی اور پشاور میں پاکستان ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کے نام ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی سے پشاور چلنے والی عوام ایکسپریس (13 اپ/14 داؤن) کونجی شعبہ کی تحویل میں دینے کی منصوبہ بندی کے تحت سب سے زیادہ بولی دینے پر میسرز ہارون برادرز اینڈ کمپنی کے سپردکردیا ہے۔مراسلہ کے مطابق ہارون برادرز اینڈ کمپنی نے عوام ایکسپریس کے لئے سب سے زیادہ 3 ارب45 کروڑ10 لاکھ روپے سالانہ ( علاوہ ٹیکس) کے عوض بولی دے کر مذکورہ ٹرین چلانے کا ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے جس کی پاکستان ریلوے نے باضابطہ منظوری دے کر عوام ایکسپریس کا نظام متعلقہ کمپنی کے حوالے کرنے کی ہدایت کر دی ہے جو رواں ماہ دسمبر کے آخر میں ممکنہ طورپر عوام ایکسپریس کا نظام سنبھالے گی۔واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے نجکاری کے دوسرے مرحلہ میں کراچی ایکسپریس‘ عوام ایکسپریس‘ ہزارہ ایکسپریس‘ بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس‘ مہر ایکسپریس ‘ سکھر ایکسپریس‘ چناب ایکسپریس‘ مہران ایکسپریس‘ موہنجوداڑو پسنجر اور راولپنڈی پسنجر کو نجی شعبہ کے ذریعہ چلانے کی منصوبہ بندی کی تھی جس کے مطابق عوام ایکسپریس کی نج کاری کا عمل مکمل ہوگیا۔

    پاکستان پوسٹ میں وزیر ’اپنوں‘ کو نوازتے رہے، انکوائری میں انکشاف

    مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے پر غور

    کراچی:چینی شہریوں پر خودکش حملے کا ایک اور مقدمہ درج

  • کراچی ٹرین میں  بم پشاور اسٹیشن سے ٹرین میں رکھا گیا تھا،تحقیقات

    کراچی ٹرین میں بم پشاور اسٹیشن سے ٹرین میں رکھا گیا تھا،تحقیقات

    کراچی کے کینٹ اسٹیشن میں ٹرین میں بم کے حوالے سے پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم پشاور اسٹیشن سے ٹرین میں رکھا گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ پشاور سے کراچی آنے والی عوامی ایکسپریس سے ملنے والے بم کے ٹائمر کے حساب سےبم پھٹنے کا ٹائم دوپہر 12 بجےکا تھا اور اسوقت ٹرین سکھر روہڑی جنکشن پرتھی تاہم ٹائم ڈیوائس ناکارہ ہونے کی وجہ سےبم نہیں پھٹ سکا تھا رات کے وقت ٹرین کے کراچی میں کینٹ اسٹیشن پر آکر رکنے کے بھی ایک گھنٹے بعد پولیس کو بم کی اطلاع ملی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور سے کراچی تک مختلف اسٹیشنوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کی جا رہی ہیں، حکام کے مطابق پانچ کلو وزنی بم سیاہ اور لال رنگ کے اسکول بیگ میں رکھا گیا تھا جو عوامی ایکسپریس کی بوگی نمبر 5 میں سیٹ نمبر 71 کے قریب سے ملا۔

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت نےماضی کی جنگوں کی اموات کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

    دوسری جانب ٹرین سے بم ملنے کے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ایکسپلوزو ایکٹ اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا مقدمے کے مطابق بوگی نمبر پانچ کی سیٹ نمبر 71 کے نیچے مشکوک بیگ دیکھا گیا، بوگی میں موجود مسافروں نے بیگ سے لاعلمی کا اظہار کیا بیگ کو کینٹ اسٹیشن پر ہیلپ سینٹر پر کھولا گیا تو اس میں مشکوک ڈیوائس، بیٹری اور تاریں نکلیں جس کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر کے بارودی مواد کو ناکارہ بنایا گیا۔

    تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے چلتی ٹرین کو خوفناک آگ کی نظر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا بم میں ہائی اور لو ایکسپلوزیو استعمال کیا گیا تھا جس کے ملاپ سے خوفناک آگ لگتی ہےیہ بارود پیٹرول سے زیادہ خوفناک آگ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک تجارتی بحری جہاز پر ڈرون حملہ

    ذرائع کے مطابق بم دھماکے کی صورت میں یہی بات سامنے آتی کہ چلتی ٹرین میں آگ لگ گئی کسی بھی چھیڑ چھاڑ سے بم پھٹ سکتا تھا جس کے باعث ڈسٹرکٹر کی مدد سے بم کو ڈی فیوز کیا گیا اور ٹرین کے مسافروں کو ذندہ جلانے کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق بم میں بارہ وولٹ کی ڈرائی بیٹری لگائی گئی تھی،اور اسے اسٹیل کی بالٹی نما برتن میں تیار کیا گیا تھا، لیکن وہ تکینیکی خرابی کی وجہ سے بم پھٹ نہ سکا مجموعی طور پر ڈھائی کلو مواد برآمد ہوا ہے، اور اسے مکینیکل آئی ای ڈی کے ذریعے بنایا گیا تھا شبہ ہے کہ ٹرین میں آگ لگنے کے پچھلے واقعات میں بھی اسی نوعیت کے بم استعمال ہوئے ہوں گے۔

    بھارت کے مشہور موٹیویشنل اسپیکر کا نئی نویلی بیوی پر تشدد،مقدمہ درج