Baaghi TV

Tag: عورت

  • ڈاکٹر ذاکر نائیک کی انتہائی”بیہودہ”گفتگو،خواتین بارے شرمناک ریمارکس،ویڈیو وائرل

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کی انتہائی”بیہودہ”گفتگو،خواتین بارے شرمناک ریمارکس،ویڈیو وائرل

    پاکستان کے دورے پر آئے نامور اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی انتہائی بیہودہ گفتگو سامنے آ گئی، انٹرویو لینے والی خاتون اینکر کے چہرے پر بھی بیہودہ گفتگو کے دوران غم و غصہ دیکھنے میں آیا ہے

    ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے کے دوران اسلام آباد اور کراچی سے ہو کر لاہور پہنچ چکے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے نجی ٹی وی کی خاتون اینکر فریحہ ادریس کو ایک انٹرویو دیا ہے جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انتہائی بیہودہ بات چیت کی ہے، خواتین کے معاملے پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی گفتگو کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی کڑی تنقید کی جا رہی ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ اگر آپ صحتمند مرد ہیں اور ایک نیوز اینکر خاتون جسکو آپ ٹی وی پر آدھا گھنٹہ دیکھتے ہیں اور آپ میں ہلچل پیدا نہیں ہوتی تو آپ میں کوئی مسئلہ ہے آپ کو ڈاکٹر کو دکھانا چاہئے ،اگر آدمی عورت کو میک اپ کے ساتھ دیکھتا ہے اور کوئی دل میں ہلچل نہیں ہوتی تو میرے حساب سے وہ مرد بیمار ہے، ہلچل ہونی چاہئے نہیں ہوئی تو ڈاکٹر کے پاس جانا چاہئے،کوئی بیماری ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف محمد طارق کا کہنا تھا کہ آیئں آپ کو زاکر نایئک کے حالیہ ارشادات عالیہ جو اس نے ایک ٹی وی انٹرویو میں ارشاد فرمائے ، سنواتے ہیں،اگر عورت کو بیس منٹ دیکھنے کے بعد آپ کے جذبات میں ہلچل نہیں ہوتی اور آپ کا عورت کے ساتھ کچھ کرنے کو دل نہیں چاہتا تو آپ نارمل انسان نہیں ہیں۔اس کا مفہوم کیا ہے، ذاکر نایئک کا پیغام کیا ہے۔کہ آیئں، نارمل ہونے کا ثبوت دینے کے لئے عورتوں پر ٹوٹ پڑیں ، ریپ کریں۔ اگر آپ یہ کریں گے تو آپ کے پاس جواز ہو گا، کہ یہ ایک نارمل بات ہے۔بیس منٹ کی شرط رکھی ہے، شاید وہ ذاکر نایئک کے اپنے صبر کا پیمانہ ہو گا۔ تو آیئندہ خیال رکھئے کہ ذاکر نایئک کسی بھی ایسی محفل میں جس میں خواتین ہوں، بیس منٹ سے زیادہ نہ بیٹھیں، یا پھر اس محفل میں آنے سے پہلے ہی خواتین کو بتا دیا جائے، کہ آپ کے پاس میکسییمم بیس منٹ ہیں۔یہ ہے وہ شعور اور دین کا فہم جو ذاکر نایئک سٹیٹ گیسٹ کے طور پر اس معاشرے کو دینے آیا ہے،مذہب کی توہین اور کیا ہے،ہے کوئی زاکر نایئک کا متوالا،جو اس پر بھی ڈھٹائی سے دفاع کرے۔ کوئی رہ تو نہیں گیا۔پہلے یہ حسن ظن تھا کہ یہ شاید دن میں ایک بونگی مارتا ہے۔ اب یہ یقین ہے دن بھر بھی جو یہ بولتا ہے ، وہ بونگیوں اور جہالت کے سوا کچھ نہیں،اس کی حقیقت ہمیں بہت پہلے سے ہی معلوم تھی، یہ حقیقت میں ایک نفسیاتی مریض ہے۔ لکیر کا فقیر۔ عقل و شعور سے ازلی دشمنی اس کی فطرت کا حصہ بن چکی ہے۔فریحہ ادریس کے ساتھ جو انٹرویو ہوا ہے اس کا خلاصہ اس کے سوا کیا ہے ، خواتین کی تزلیل، ریپسٹس کی حوصلہ افزائی ، ریپ پر اکسانا، ریپ کا جواز اور دفاع اسلام کی آڑ میں دینا۔یہ یقین رکھئے جو کچھ بھی بولتا ہے، وہ کچھ بھی ہو سکتا ہے، خدا کا پیغام نہیں، اسلام نہیں،ذاکر نایئک کی تصویر اور آواز انسانوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ مذہب کی توہین اور کیا ہے کہ خدا ، قرآن اور پیغمبر کی تعلیمات کو کوئی ریپ جیسے گھناونے جرم کے دفاع کے لئے استعمال کرے

    صحافی نادر بلوچ نے ایکس پر ذاکر نائیک کی بیہودہ گفتگو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فریحہ ادریس کے ضبط کو سلام۔۔۔

    علاوہ ازیں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ اگر عورت حکمران بنتی ہے تو اسکی آخرت برباد ہو جاتی ہے۔پنجاب میں خاتون ہے میرا اس سے کوئی گلہ شکوہ نہیں لیکن کیا مرد مر گئے ہیں، عورت کی حکمرانی میں صرف نحوست ہی آتی ہے،برکت نہیں آسکتی کیونکہ یہ حرام ہے، نامحرم ہاتھ ملاتی ہے، کیوں ، اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا، حکمرانی خواتین کو بھی مردوں کے ساتھ بند کمرے میں ملاقاتوں میں شرکت کرنے کا پابند کرتی ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بہن ایک کاروبار کی مالک ہے اور شرعی حدود میں رہتے ہوئے اسے چلاتی ہیں

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی

    ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور پہنچ گئے

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی

    پاکستان اور قومی ائیر لائن کو برا کہنے پر مشی خان ڈاکٹر ذاکر نائیک پر برس پڑیں

    یوٹیوب کی کمائی حرام ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

    ڈاکٹر ذاکر نائیک پی آئی اے حکام پر برس پڑے

    لڑکیوں کو شیلڈ کیوں نہیں دی؟ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خود بتا دیا

    پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا سے کئی گناہ زیادہ ہیں،ڈاکٹرذاکرنائیک

    کراچی اجتماع میں اداکارہ یشما گِل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال

    ہندو رکن اسمبلی کے جبری تبدیلی مذہب کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر کا جواب

    دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے میڈیا کو سب سے بڑا اور خطرناک ہتھیار قرار دیا

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف سے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات، اسلامی تعلیمات کے فروغ پر گفتگو

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کا فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے نیٹو طرز کے اسلامی اتحاد کی تجویز

  • خواتین پر  تشدد کے واقعات کو روکنے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں،حنا پرویز بٹ

    خواتین پر تشدد کے واقعات کو روکنے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں،حنا پرویز بٹ

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چئیر پرسن وومین پروٹیکشن اتھارٹی حناء پرویز بٹ نے چکوال کا دورہ کیا

    حناء پرویز نے چکوال میں قتل ہونے والی عورت کی فیملی سے ملاقات کی اور کہا کہ متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا – مقتولہ کے دونوں بچوں کی کفالت اور متاثرہ خاندان کی مالی امداد کی جائیگی، خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ، وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات کے مطابق عورتوں پر تشدد کی شکایت پر پولیس فوری کاروائی کرے گی- مستقبل میں عورتوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ لیول پر وویمن پروٹیکش کو مزید فعال کر رہے ہیں-

    اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن ر واحد محمود کا کہنا تھا کہ اس وقعہ میں ملوث دونوں ملزمان گرفتار ہیں اور انہوں نے اپنا جرم قبول بھی کر لیا ہے ،

    چکوال میں 22 سالہ خاتون کا قتل،شوہر نے آنکھ نکال لی،اعضا کے ٹکڑے کر دیئے
    چکوال میں 22 سالہ خاتون اور دو بچوں کی ماں کو شوہر کی جانب سے انتہائی دردناک قتل پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لینے کے بعد رپورٹ طلب کر لی ہے، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ضلع چکوال کے گاؤں میں سفاک شوہر نے اپنی 22 سالہ بیوی کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کرنے کے بعد اس کی ایک آنکھ نکال لی اور کچھ اور اعضا بھی کاٹ دییئے تھے،چکوال پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کو قتل کے بعد بھی بدترین تشدد کی تصدیق ہوئی، مقتولہ کی آنکھ نکالی گئی تھی، کچھ اعضا بھی کاٹے گئے تھے،خاتون کے جسم پر چھریوں کے زخموں کے نشانات تھے،ایک زخم دل پر تھا شاید اسی زخم کی وجہ سے خاتون کی موت ہوئی ہے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 26جولائی کی دوپہر مقتولہ کو ڈنڈوں سے مارا گیا، اس نے پڑوسیوں کے گھر پناہ لی لیکن اسکا سفاک خاوند وہاں بھی پہنچ گیا اور گھسیٹ کر گھر لے آیا، پھر رات کو سفاک شوہر نے بیوی کی جان لے لی.

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

  • اپوواخواتین کانفرنس:حقوقِ نسواں کی توانا آواز

    اپوواخواتین کانفرنس:حقوقِ نسواں کی توانا آواز

    (چوتھی اپووا خواتین کانفرنس کی مختصر روداد)
    حافظ محمد زاہد‘ سینئر نائب صدر

    آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اَپووا) ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک طرف میدانِ ادب میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے تودوسری طر ف ملک کے طول وعرض اور بیرون ملک میں اس کے ممبران کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو ادب کی خدمت کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔مردوں کی نسبت اس میں خواتین کی تعداد کافی زیادہ ہے ‘اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے چار سال پہلے خواتین کے عالمی دن کے موقع پرپہلی بار’’اپووا خواتین کانفرنس‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے پچاس کے قریب منتخب خواتین کو اپنے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر اپووااچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ادبی حلقوں میں اس کانفرنس کو نہ صرف بہت زیادہ سراہا گیا بلکہ چند تنظیموں اور این جی اوزنے اپووا کے طریقہ کار کو کاپی کرتے ہوئے خواتین کانفرنس مع ایوارڈ کا انعقاد کیا جو صحیح معنوں میں اپووا کے لیے باعث ِ اعزاز ہے۔ اسی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے اپووا انتظامیہ نے سالانہ بنیادوں پر خواتین کانفرنس کے انعقاد کا عزم کیا اور گزشتہ تین سالوں سے یہ کانفرنس کامیابی سے منعقد کی جارہی ہے۔

    اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ دنوں آل پاکستان رائٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن(اپووا)کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں اپووا کے سرپرست اعلیٰ زبیر احمد انصاری کی زیر سرپرستی‘ بانی اپووا ایم ایم علی کی زیر کی زیر نگرانی اور خواتین ونگ کی صدر ثمینہ طاہر بٹ کی زیر صدارت ’’اپووا خواتین کانفرنس‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف ڈرامہ رائٹر صائمہ اکرم چوہدری‘ سینئر اداکارہ میگھا جی‘معروف لکھاری نازیہ کامران کاشف‘ خوش اخلاق و منفردانداز کی حامل اینکرپرسن ارم محمود‘سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دادا کی پوتی سیدہ ماہا بخاری‘ معروف اینکر پرسن ثنا آغا خان‘ ماہر ہیلتھ ڈاکٹر انعم پری‘معروف قانون دان سعدیہ ہما شیخ‘ معروف براڈ کاسٹر ریحانہ عثمانی‘ ہر دلعزیز شاہین آپا سمیت پاکستان کے دور دراز اضلاع سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کی ہوسٹنگ کے فرائض مدیحہ کنول جبکہ ریسپشن کی ذمہ داری مرکزی صدر حافظ محمد زاہد اورنائب صدر ساجدہ چوہدری نے نبھائی۔

    مقررین کی گفتگو کا نچوڑ اور لب لباب نکات کی صورت میں ذیل میں بیان کیا جاتا ہے:
    ٭ اسلام نے عورتوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ حقوق دیے ہیں ‘بس ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کوصحیح معنوں میں وہ تمام حقوق ملنے چاہئیں۔اور خواتین کو بھی چاہیے کہ اپنے دائرے اور حدود میں رہتے ہوئے آگے سے آگے بڑھیں اور یہ ثابت کریں کہ خواتین کسی طور پر پیچھے نہیں ہیں۔
    ٭ خواتین کی انفرادی شخصیت کو تسلیم کیا جائے اور انہیں بھی آگے بڑھنے کے مناسب مواقع ملنے چاہئیں۔
    ٭ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھنی چاہیے اس لیے کہ بااختیار خواتین کےذریعے ہی معاشرے کی ترقی ممکن ہے۔
    ٭ کسی بھی مرد کے غیور یعنی غیرت مند ہونے کی یہ دلیل نہیں ہے کہ وہ عورت کو کس قدر ڈراتے ہیں‘ بلکہ دیکھنا یہ ہے کہ وہ عورت کو کس قدر سراہتے ہیں!
    ٭ بعض مقرر خواتین نے اس بات کا برملا اظہار کیا کہ پاکستانی معاشرے میں مرد حضرات کی جانب سے خواتین کو جتنی عزت دی جاتی ہے‘خواتین کے کاموں کی جتنی پذیرائی کی جاتی ہے اور خواتین کو آگے بڑھنے کے جتنے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں‘اتنا کسی اور معاشرے میں نہیں دیکھنے کو ملتا۔
    ٭ یاد رکھنا چاہیے کہ وہی قومیں عروج پاتی ہیں جو اپنی خواتین کو عزت دیتے ہیںاور ایک خاتون کو بہن‘ بیٹی‘ ماں اوربیوی کے بجائے ان کی ذات میں ایک شخصیت اور خودمختار سمجھا جاتا ہے۔

    کانفرنس کے اختتام پراپنے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی خواتین کو ایوارڈ ‘ میڈل اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا اور بذریعہ قرعہ اندازی خوبصورت تحائف پر مشتمل گفٹ پیک تقسیم کیے گئے۔ شرکاء کانفرنس سےیہ عہد بھی لیا گیا کہ آپ اپنے دائرہ کار میں مزید آگےبڑھنے کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گی۔اپووا خواتین کانفرنس میں فلسطینی بہن بھائیوں اور بچوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر امت مسلمہ اور بالخصوص مسلم امہ کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    اس میں کوئی شک نہیں کہ اپووا خواتین کانفرنس‘عورتوں کے حقوق کے لیے توانا آواز ہے ۔آئندہ سالوں میں بھی اپووا یہ ذمہ داری احسن طریقے سے یہ سوچ کر پوری کرتی رہے گی کہ’’یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی!‘‘اور اپووا کا ماننا ہے کہ:
    اندھیرے سے لڑائی کا یہی احسن طریقہ ہے
    تمہاری دسترس میں جو دیا ہو وہ جلا دینا!

    خواتین کی انفرادی شخصیت کو تسلیم کرنا معاشرے کی ذمہ داری ہے
    بااختیار خواتین کے ذریعے ہی معاشرے کی ترقی ممکن ہے
    مرد کے غیرت مند ہونے کی دلیل عورت کو ڈرانا نہیں‘سراہنا ہے

    مبشر لقمان سے آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

    ایک خوبصورت اور یادگار ملاقات، گورنر ہاوس پنجاب میں،تحریر:فائزہ شہزاد

    سیالکوٹ : نوجوانوں میں مثبت سوچ کو پروان چڑھانے میں اَپووا کا کردارمثالی ہے-گورنرپنجاب

  • دوستی کا جھانسہ دے کر بلیک میل کرنے والی عورت گینگ کے ساتھ گرفتار

    دوستی کا جھانسہ دے کر بلیک میل کرنے والی عورت گینگ کے ساتھ گرفتار

    تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے دوستی کا جھانسہ دے کر بلیک میل کرنے والی عورت کو گینگ کے ساتھ گرفتار کر لیا،

    پنڈیگھیب کے ایک شہری نے تھانہ پنڈیگھیب میں تحریری درخواست دی کہ مجھے میرے موبائل پر ایک عورت کی کال آئی جس نے میرے ساتھ دوستی کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ایک دن اس عورت نے مجھے اپنے گھر بلایا کہ آپکے ساتھ کام ہے میں اپنے کزن کو ساتھ لے کر انکے گھر گیا تو عورت ہمیں ایک کمرے میں بیٹھا کر کچن میں چلی گئی ساتھ ہی دوسرے کمرے سے 2 اشخاص باہر آئے جنہوں نے ہم دونوں کے زبردستی کپڑے اتار دئیے اور ہماری برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر ہم سے زبردستی 19000 روپے لے لیے اور ہمیں اے ٹی ایم مشین لے جا کر اکاؤنٹ سے 99000 روپے نکال لیے اور مزید 150000روپے ڈیمانڈ کرتے ہوئے کہا کہ اگر روپے نہ دئیے تو آپ دونوں کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل کر دیں گے ہم نے ہماری برہنہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے ڈر سے اگلے ہی دن ڈیمانڈ کی گئی رقم 150000روپے انکے حوالے کر دئیے۔

    اطلاع پر تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے مقدمہ درج کر کے شہریوں کو دوستی کا جھانسہ دے کر بلیک میل کر نے والی عورت کو اپنے گینگ ملزمان ارشد کبھار اور توقیر احمد کے ساتھ گرفتار کر لیا۔جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے عوام الناس کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ عوام الناس ایسے گروہ سے ہوشیار رہیں اور ایسے گروہ کی اطلاع فورا پولیس کو دیں۔

    رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • مالک مکان نے دو بچوں کی ماں بیوہ عورت کی عزت تار تار کر دی

    مالک مکان نے دو بچوں کی ماں بیوہ عورت کی عزت تار تار کر دی

    مالک مکان نے دو بچوں کی ماں بیوہ عورت کی عزت تار تار کر دی

    درخواست دینے چوکی گلزار قائد جانا بھی مہنگا پڑ گیا اہلکار نے بھاری رشوت لے کر عورت کی عزت کا سودا کر ڈالا ،تھانہ ایئرپورٹ کے اہلکاروں کی نااہلی کرپشن اور بھتہ خوری کی انگنت کہانیاں ،پولیس اہلکار چوری ڈکیتی لوث مار تو روک نہ سکے اب شہریوں کی عزتوں کے سودے بھی کرنے لگے ،شہادت کالونی کی رہائشی بیوہ دو بچوں کی ماں کے دل دہلا دینے والے بیان نے سر شرم سے جھکا دیئے مگر متعلقہ تھانے کے اہلکاروں کو شرم تک نہ آئی

    خاتون نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے شہادت کالونی میں رہائش پذیر ہوں میرے دو بچے ہیں میرے خاوند کا انتقال ہو گیا ہے اور کرائے کے مکان میں اپنا اور بچوں کا سر چھپائے بیٹھی ہوں مالک مکان رضوان نامی شخص جو اب ملک سے باہر چلا گیا ہے اس نے مجھ سے کرایہ وصولی کے لئے اپنے بھائی فیضان نامی شخص کو چھوڑ رکھا ہے جو انتہائی بدتمیز گھٹیا اور بلیک میلر ہے خاتون کا کہنا ہے کہ فیضان کو میں گھر کا کرایہ دینے گئی تو اس نے مجھے اپنے گھر اندر آنے کا بولا اور کہا کہ آپ سے بات کرنی ہے میرے اندر آنے پر اس نے دروازے کی کنڈی لگا دی اور زبردستی مجھے ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا میرے شور کرنے واسطے ڈالنے کے باوجود بھی اس نے میری ایک نہ سنی اور اپنی ہوس کا نشانہ بنایا میرے کپڑے پھاڑے اور مجھے شدید ذدو کوب کیا میں بے بس ہو گئی میرے تھانے میں درخواست دینے کا سن کر اس نے کہا کہ میں نے تمھاری ویڈیو بنا لی ہے اگر کسی کو بھی بتایا تو میں تمھاری ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دونگا یہ سن کر میرے پیروں تلے زمین نکل گئی اور مجبورا خاموش رہنا ہی مناسب سمجھا مگر فیضان نے اسی طرح چار ماہ مجھے بلیک میل کر کے میری عزت سے کھیلتا رہا اور شادی کرنے بہانا بھی بناتا رہا کہ میں تم سے شادی کرونگا ایک روز میں نے تنگ آ کر پولیس ون فائیو پر کال کر دی پولیس کے آنے پر اس نے پولیس اہلکاروں سے لین دین کر لیا اور الٹا مجھے ڈرامے دھمکانے لگا

    خاتون کا کہنا تھا کہ میں درخواست دینے چوکی گلزار قائد پہنچ گئی وہاں موجود طارق نامی اے ایس آئی نے بھی میری درخواست لینے سے انکار کر دیا الٹا فیضان سے صلح صفائی کرنے کا بولنے لگا کہ تم عورت ہو بدنام ہو جاؤ گی اسکا کچھ نہیں جائے گا اگر اس پر پرچہ بھی کرا دو گی تو وہ باہر آ کر تمھیں نہیں چھوڑے گا تمھیں اور تمھارے بچوں کو قتل کر دے گا بہتر یہی ہے اپنی درخواست واپس لو اور چپ چاپ چلی جاؤ طارق نامی پولیس اہلکار نے فیضان سے لا کھوں روپے رشوت لے اسے جانے دیا اور میری درخواست کو پھاڑ دیا میری پولیس کے اعلی افسران آئی جی پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ مجھے فیضان نامی شخص سے اپنی اور اپنے بچوں کی جان کا بھی شدید خطرہ ہے مجھے تحفظ دیا جائے اور اسکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور اسکے ساتھ کرپٹ پولیس اہلکاروں کو بھی قرار واقعی سزا دی جائے ورنہ میں اپنے بچوں سمیت سی پی او آفس کے باہر خودکشی کر لونگی

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

    وزیراعظم شہباز شریف کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچ گئے

  • عورت کو تکلیف دینا خدا کی توہین کے مترادف ہے: پوپ فرانسس

    عورت کو تکلیف دینا خدا کی توہین کے مترادف ہے: پوپ فرانسس

    ویٹی کن سٹی :عورت کو تکلیف دینا خدا کی توہین کے مترادف ہے: اطلاعات کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے سال نو کے پیغام میں خواتین پر تشدد کو خدا کی توہین کے مترادف قرار دے دیا ہے

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 85 سالہ پوپ نے ہفتے کے دن ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز باسلیکا میں خصوصی دعائیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کو ختم کرنا ضروری ہے۔

    کووڈ انیس کی وجہ سے اس تقریب میں خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔ پوپ متعدد مرتبہ خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف آواز بلند کر چکے ہیں، جس میں وبا کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    پوپ نے اپنے خطاب میں کہا، کہ ʼʼایک خاتون کو تکلیف پہنچانا، خدا کو ناراض کرنا ہے۔‘‘ پوپ فرانسس کے نئے سال کے خطاب میں خاص طور پر ماں کی ممتا اور خواتین کو یہ کہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا کہ وہ امن کی پیامبر ہیں کیونکہ وہ زندگی کے دھاگوں کو جوڑ کر رکھتی ہیں۔

    پاپائے روم کے مطابق خواتین دنیا کو اس نظر سے نہیں دیکھتیں کہ وہ کس طرح اس سے ناجائز فائدہ اٹھائیں، بلکہ اس طرح کہ اس پر زندگی موجود رہ سکے۔

    خواتین جو دل سے دیکھتی ہیں وہ تجریدیت اور بانجھ عملیت میں بہے بغیر خوابوں اور آرزوؤں کو ٹھوس حقیقت کے ساتھ جمع کر سکتی ہیں۔

    پوپ فرانسس کے مطابق، چونکہ وہ زندگی دے سکتی ہیں اور خواتین دنیا کو اکٹھا رکھتی ہیں، ہمیں مل کر ماؤں کو آگے بڑھانے اور خواتین کے تحفظ کے لیے زیادہ کوششیں کرنی چاہییں۔

  • 6 نامعلوم افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا  اور  ویڈیو  بھی بناتیے رہے

    6 نامعلوم افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بناتیے رہے

    پنڈدادن خان, تھانہ للہ کے نواحی گاوں لنگر میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ سات افراد کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی ملزمان ویڈیو بناتے رھے. واقعہ گذشتہ روز پیش ایا مقدمہ درج چار ملزمان گرفتار فرانزک ٹیمیں جاے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئی۔
    تھانہ للہ ٹاون کے نواحی گاوں لنگر میں (ش) خاتوں سے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ ملزمان مبینہ طور پر زیادتی کے دوران ویڈیو بناتے رھے متاثرہ خاتوں (ش) نامی عورت نے بتایا کہ میں دربار مائی توکاں پر سلام کرنے آئی جہاں سے کامران نامی نوجوان مجھے اپنے ڈیرے پر لے گیا جہاں پر دیگر 6 نامعلوم افراد موجود تھے جنھوں نے مجھے سے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا اور میری ویڈیو بناتے رھے تھانہ للہ ٹاون پولیس نے مقدمہ نمبر 36 / 21 بجرم 376/ 2 درج کر چار ملزمان گرفتار کر لیے ہیں جبکہ فرانزک ٹیمیں جاے وقوعہ کا معاہنہ کرنے کے سمپل اکٹھے کرنے کے لنگر روانہ ھو گی ہیں متاثرہ خاتوں کا تعلق رتوکالا بھلوال سے بتایا جاتا ھے پولیس نے تفتش شروع کر دی ھے مذید انکشافات کی توقع ہے

  • ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاء پر تشدد کا الزام۔ خاتون اپنے موقف سے مکر گئی۔

    ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاء پر تشدد کا الزام۔ خاتون اپنے موقف سے مکر گئی۔

    اوکاڑہ(علی حسین) گزشتہ دنوں حجرہ شاہ مقیم تھانہ کے ایس ایچ او انجم ضیاء پر صبا نامی خاتون نے تشدد کا الزام لگایا تھا۔ جس کی بنا پر تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے ایس ایچ او انجم ضیاء کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کیا گیا۔ انکوائری کے لیے ایس پی انویسٹیگیشن شمس الحق درانی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ انجم ضیاء کے خلاف ڈی پی او اوکاڑہ نے نوٹس بھی لیا۔ تاہم مجسٹریٹ اول کے سامنے صبا نامی خاتون اپنے موقف سے مکر گئی اور کہا کہ میں نے ایس ایچ او انجم ضیاء کے خلاف تشدد کا بیان کسی کے دباؤ میں آکر دیا تھا۔ انجم ضیاء بے قصور ہیں ۔

  • مجبور خاتون کی پریس کانفرنس

    مجبور خاتون کی پریس کانفرنس

    قصور
    الہ آباد میں مجبور بے سہارا کی پریس کانفرنس
    تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ کی رہائشی غریب خاتون حمیداں بی بی زوجہ محمد یحییٰ نے صحافیوں کو بتایا کہ میری والدہ بختاور بی بی اور خالہ فاطمہ بی بی دونوں اپنے والد احمد دین ولد اللہ دتہ کی بیٹیاں تھیں جبکہ ان کا کوئی بھائی نہ تھا وہ دونوں 569 کنال 5 مرلہ کی مالکہ تھیں حمیداں بی بی نے بتایا کہ ہم تین بہن بھائی بختاور بی بی کی اولاد ہیں جبکہ خالہ فاطمہ بی بی کی کوئی اولاد نہ ہے ہم تین بہن بھائیوں کے نام 147 کنال اراضی کا وراثتی انتقال ہوا جو کہ 95,96,98 اور 1999 کی جمع بندی میں ہمارے نام انتقال وراثت موجود ہے لیکن بعد ازاں ملزمان محمد امین، محمد شریف، یونس، یعقوب پسران فتح محمد نمبردار وقار اور ثریا بی بی نے پٹواری کے ساتھ ساز باز ہو کر غیر قانونی جعل سازی اور دھوکہ دہی سے اپنے نام کروا لی وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر درخواست دی لیکن اے سی آفس چونیاں کے کرپٹ ملازمین نے انکوائری کرنا تو دور کی بات حمیداں بی بی کو بلانا بھی گوارہ نہ کیا ہے اور ملزم پارٹی سے مبینہ طور پر ساز باز ہو کر غلط رپورٹ بنا کر درخواست داخل دفتر کر دی حمیداں بی بی نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے