Baaghi TV

Tag: عون چوہدری

  • سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    پاکستان شوبز کی سابقہ اداکارہ اور میزبان نور بخاری اور ان کے شوہر عون چوہدری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    نور بخاری نے آج صبح سویرے اپنے مداحوں و سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی،انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے بتایا کہ ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جن کا نام انہوں نے ’دعا زہرا‘ رکھا ہے۔

    نور بخاری نے انسٹاگرام پر اپنے اور بچی کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھاکہ ’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے‘۔

    شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات،مسلح افواج کو خراج تحسین پیش

    انہوں نے بتایا کہ ’اللہ نے ہمیں خوبصورت بیٹی دعا زہرا سے نوازا ہے، اللہ اسے نظر بد سے محفوظ رکھے، میری بیٹی دعا کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نور بخاری نے 2017 میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا، نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں ان کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی، نور کی دوسری شادی 2010 میں فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی نور بخاری نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی، نور بخاری نے 2015 میں گلوکار ولی حامد خان سے شادی کی جو ان کی چوتھی شادی تھی، ستمبر 2017 میں نور نے عدالت کے ذریعے ولی سے خلع لی تھی،نور بخاری نے 2020 میں اپنے سابق شوہر عون چوہدری کے ساتھ دوبارہ شادی کی تھی جو ان کی پانچویں شادی تھی۔

    نیویارک ٹائمز نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا

    نور بخاری نے چند سال قبل اپنے شوبز کیریئر کو خیرباد کہہ کر اپنے مذہبی عقائد کی جانب قدم بڑھایا تھا۔ وہ اپنی روحانی تربیت کے سلسلے میں بشریٰ بی بی، عمران خان کی اہلیہ، کی شاگرد بھی ہیں، نور بخاری اور بشریٰ بی بی کی کئی تصاویر عمرہ کی ادائیگی کے دوران بھی سامنے آئی ہیں، جس سے ان کے روحانی تعلق کی جھلک ملتی ہے۔

  • کے پی عوام  ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں، عون چوہدری

    کے پی عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں، عون چوہدری

    لاہور: استحکام پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ جب حکومت ترقی کی جانب گامزن ہوتی ہے تو کچھ عناصر ملک کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے،کے پی عوام سے درخواست ہے ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں-

    باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ کچھ عناصر اسلام آباد پر یلغار کرنے کا اعلان کررہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ حقیقی آزادی لے کر جائیں گے، یہ اپنے ملک میں ہی انارکی پھیلا رہے ہیں، یہ اپنے بچوں کو کیوں آگے نہیں لاتے؟ آپ سب سے پہلے اپنے بچوں کو آگے رکھیں پھر کے پی کے کے بچوں کو آگے لائیں، ملک دشمن عناصرجلاؤ گھیراؤ کی فضا قائم کرکے عدم استحکام پیداکرنا چاہتے ہیں۔

    عون چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں نفرت کی فضا پیدا کی۔ایسے کونسے ملک دشمن عناصر ہیں جو جلاؤ گھیراؤ کی فضا پیدا کرتے ہیں؟ نفرتیں چھوڑیں، ہمیں سب سے پہلے اپنے ملک کا سوچنا چاہیئے، آزاد ریاست اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے آج ہماری حکومت کو 9 ماہ ہوگئے ہیں، حکومت ترقی کی جانب گامزن ہے پاکستان میں ڈالر مستحکم ہو رہا ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے حکومت عوام کو سہولتیں مہیا کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی قوم کو حقائق بتانا چاہتا ہوں کیا اس وقت پاکستان ترقی کی طرف گامزن نہیں ہے؟ کیا موجودہ حالات پہلے سے بہتر نہیں؟ میرے کچھ سوالات ہیں اپنی قوم کے لیے، کیا پاکستان میں ڈالر مستحکم ہوا؟ کیا پاکستان میں ایکسچینج میں بہتری آئی؟ ہمارے عوام کو یہ جاننا چاہیے۔

  • جہانگیر ترین کے خلاف گھناؤنی سازش کے مرکزی کردار چیئرمین پی ٹی آئی اور ثاقب نثار تھے،عون چوہدری

    جہانگیر ترین کے خلاف گھناؤنی سازش کے مرکزی کردار چیئرمین پی ٹی آئی اور ثاقب نثار تھے،عون چوہدری

    رہنما استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عون چوہدری جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد آصف علی زرداری اور نواز شریف کو جہانگیر ترین کا اہم پیغام پہنچانے دبئی روانہ ہوگئے-

    باغی ٹی وی: لندن سے دبئی کےلیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف گھناؤنی سازش کے مرکزی کردار چیئرمین پی ٹی آئی اور ثاقب نثار تھے اہم شخصیت نے جہانگیر ترین کے خلاف سازش میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ثاقب نثار کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔

    عون چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے غیرقانونی اور غیر اخلاقی بنیادوں پر جہانگیر ترین کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنے اقتدار کی راہ ہموار کی ثاقب نثار اور چیئرمین پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کے ساتھ ایسا ظلم کیا جیسا نواز شریف کے ساتھ ہوا تھا اللّٰہ کا شکر ہے کہ اب جہانگیر ترین انتخابی سیاست کےلیے اہل ہوگئے ہیں۔

    خیبر پختونخوا : ق لیگ نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی

    پی ٹی آئی کے رہنماعثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ

    عون چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں حلفاً بتائیں انہوں نے کیا ثاقب نثار کے ساتھ مل کر سازش نہیں کی؟ کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ جہانگیر ترین کی ریویو پٹیشن مسترد کروانے میں ان کا کیا کردار تھا؟ شواہد موجود ہیں کہ جہانگیر ترین کی ریویو پٹیشن سپریم کورٹ سے مسترد کروانے میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کا ہاتھ تھا عملیات کی بنیاد پرجہانگیر ترین کو انتخابی سیاست سے فارغ کروایا گیاجہانگیر ترین تین دن بعد واپس لاہور پہنچ جائیں گے جبکہ دبئی میں اہم ملاقاتوں میں شرکت کے بعد میں بھی لاہور جاؤں گا۔

    پی پی ن لیگ مذاکرات، ایجنڈہ سیاسی و معاشی استحکام

    پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں

    قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

  • پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا،نواز شریف

    پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا،نواز شریف

    لندن: قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری نے لندن میں ملاقات کی جس میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور ملکی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

    باغی ٹی وی: دوران ملاقات وزیراعظم معاون خصوصی عون چوہدری نے جہانگیر ترین کا پیغام پہنچایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور ملکی معاملات پر بات چیت ہوئی-

    سویڈن کا تحقیقی راکٹ تکنیکی خرابی کےباعث ناروے میں جا گرا

    لندن میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےمسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے اس نے اپنے اور نبی پاک کےگھر بلایا، پاکستان کی سلامتی سمیت ہر محب وطن پاکستان کے لیے دعا مانگی ہے، اللہ تعالی پاکستان پر رحم کرے پی ٹی آئی کے مطالبات تو پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں ان کی ڈیمانڈ کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا-

    عمران خان اور فیض حمید کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    عون چوہدری کا نواز شریف سے ملاقات میں کہنا تھا پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں، آپ کی قیادت میں پاکستان نے پہلے بھی ترقی کی، آپ میں ملکی معاملات کو بہتر انداز سے چلانے کی صلاحیت موجود ہے۔

    قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے ملکی معاملات کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے عون چوہدری کو جلد وطن واپس جانے کی یقین دہانی کرائی۔

    کراس بارڈر ادائیگیوں میں چینی کرنسی نے پہلی بارامریکی ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا

  • مجھےعون چوہدری نے بتایا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا ،مفتی سعید

    مجھےعون چوہدری نے بتایا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا ،مفتی سعید

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا ہے کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا۔

    مفتی سعید نے کہا کہ پہلے نکاح کے لیے عون چوہدری نے مجھے سے رابطہ کیا تھا اور جب لاہور روانہ ہوئے تو عمران خان کی گاڑی میں زلفی بخاری بھی موجود تھے عمران خان کے نکاح کے گواہان ذلفی بخاری اور عون چوہدری تھے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور کے ایک بڑے اور شاندار گھر میں نکاح کی پہلی تقریب ہوئی جس میں بشریٰ بی بی کے اپنے بچے بھی شریک تھے-اس تقریب میں دو تین لڑکیاں بھی موجود تھیں جنہوں نے بشریٰ بی بی کو اپنی بہن ظاہر کیا تھا-

    مفتی سعید نے کہا کہ میں نے براہ راست بشریٰ بی بی سے بھی پوچھا کیا ان کی طلاق ہو چکی ہے، عدت بھی ہو چکی ہے اور کیا وہ آزادانہ طور پر یہ نکاح کر رہی ہیں اور حق مہر کے بارے میں بھی ان سے بات ہوئی انہوں نے بھی سب کچھ کلئیر کردیا۔

    اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کوآخری موقع دے دیا

    انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو عدت کا علم تھا اوراس کے باوجود بھی نکاح کیا توشدید گناہ کیا اوربشریٰ بی بی کو یقیناً اصل صورتحال کا علم تھا کیونکہ عورت چاہے جاہل ہی کیوں نہ ہو اس کو اپنی عدت کا علم ضرور ہوتا ہے اس لیے ان کی جانب سے غلط بیانی کی گئی اگر انہوں نے توبہ کر لی ہو تو ہمیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ورنہ بشریٰ بی بی کو تجدید ایمان کرنی چاہئیے تھی-

    مفتی سعید نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ زمان پارک کا گھر حق مہر میں دینا چاہتے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی بنی گالہ کے سات کنال گھر کا مطالبہ کررہی تھیں عمران خان کی جانب سے نکاح کے معاملے کو خفیہ رکھنے کا کہا گیا تھا لیکن خفیہ کیوں رکھا گیا اس کا مجھے معلوم نہیں-

    دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

  • علیم خان اور عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات

    علیم خان اور عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عبد العلیم خان اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری نے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں ملاقات پنجاب حکومت کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے جبکہ عون چوہدری اس اہم ملاقات میں شرکت کیلئے لندن آئے ہیں۔

    کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    نواز شریف سے ملاقات کے بعد علیم خان نے میڈیا سے سیاست پر بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ موسم کی بات پوچھیں، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لندن کے موسم کا پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    عمران صاحب عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے،مریم اورنگزیب

    مریم نوازسے صحافیوں نے سوال کیا کہ پاکستان میں کیا ہونے جارہا ہے؟ اس پر مریم کا کہنا تھا کہ میڈیا سے اندر بیٹھ کر بات ہوگی پنجاب حکومت کی تبدیلی کے سوال پر جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تمام باتیں ابھی بتادوں؟ اتنی بات فیملی سے نہیں ہوتی جتنی میڈیا سے ہوتی ہے۔

    خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے، ایبسلوٹلی نو لا اینڈ آرڈر ان خیبر پختونخوا،خواجہ…

  • عثمان بزدار نے عون چودھری کو 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

    عثمان بزدار نے عون چودھری کو 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عون چودھری کو 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے ٹی وی پروگرام میں کردار کشی پر عون چودھری کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی پروگرام میں عون چودھری نے بے بنیاد الزامات لگائے۔

    کسی کو بھی پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیرخارجہ

    بھیجے گئے نوٹس میں عثمان بزدار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عون چودھری الزامات پر معافی مانگیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کروں گا اور معافی نہ مانگنے پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

    قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ عون چودھری کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہا ہوں، عون چودھری کو جلد لیگل نوٹس بھجوا رہا ہوں انہوں نے ہمیشہ صاف شفاف دیانتداری کی سیاست کی ہے۔

    واضح رہے کہ عون چودھری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے حوالے سے خواب بنی گالہ میں دیکھاجاتا تھا اوربیگ لاہور پہنچ جاتا تھا،اس معاملےمیں خاور مانیکا اوران کے بیٹےسمیت سارا گینگ ملوث تھا میں نے خود وزیراعظم کو آکر بتایا کہ آپ نے یہ بہت بڑا بلینڈر کر دیا ہے آپ نے کیا کر دیا ہے اس نااہل کو آدھا پاکستان پنجاب حوالے کر دیا ہے اور اس کا صلہ یہ ملا کہ اگلے ایک ہفتے کے اندر مجھے پنجاب کی کابینہ سے علیحدہ کر دیا گیا ۔

    میں نے انہیں کہا اس لیے ہم نے یہ جدوجہد نہیں کی تھی یہ کون لوگ ہیں جن لوگوں کی جتنی تقرریاں ہو رہی ہیں جتنی پنجاب میں بیورو کریسی چینج ہو رہی ہے وہاں منڈی بازار لگا وہ کس لیے لگامیں نے عمران خان کو بتایا تھا پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں۔
    عون چوہدری نے کہا تھا کہ 2018 سے پہلے دین کہاں تھا ہم تو چاہتے تھے ہم سے دین کی باتیں کریں لیکن یہ مذہب کی بات کو بیچ میں اسلام کو بیچ میں لانا میں اس کا قائل نہیں ہوں یہ ان کا ایجنڈا ہے آپ نے کرنی سیاست ہے ہم جب حق اور سچ کی بات کرتے ہیں تو آپ وہ سنتے نہیں بات وہاں کہاں جاتا ہے انصاف ۔

    ہم سچ بات کرتے ہیں کہ ایک چور، نااہل اور کرپٹ کو پنجاب کا سی ایم لگا دیا وہاں امربالمعروف وہاں فیصلہ کہاں جاتا ہے۔ عون چوہدری نے کہا کہ کرپٹ بھی ہیں اور کرپشن کی ایسی ایسی داستانیں ہیں کہ آپ کے رونگٹھے کھڑے ہوجائیں گے ،آپ کو آگے نظر آجائے گا کیسے کیسے انکشاف ہوں گے آپ کے سامنے آجائیں گے، میں بھی سادہ آدمی ہوں۔

    عمران خان کو 3 روز جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی،رانا ثناءاللہ

  • پنجاب میں تبادلوں کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا:عون چوہدری

    پنجاب میں تبادلوں کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا:عون چوہدری

    لاہور:پنجاب میں تبادلوں کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا، اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں حکمرانی خاور مانیکا کا خاندان کررہا تھا۔

    جیو نیوز کے پروگرام ’جر گہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا۔

    عون چوہدری نے کہا کہ اس کام میں خاور مانیکا اور بیٹوں سمیت سارا گینگ ملوث تھا، کوئی ایسا ڈپٹی کمشنر، کمشنر یا چیف سیکرٹری نہیں جس کا ٹرانسفر پیسے کے بغیر ہوا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بتایا تھا کہ پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں، پنجاب میں چیف انجینئر تک پیسے لے کر لگائے گئے، دل خون کے آنسو روتا ہے کہ اُس حکومت کا حصہ کیوں رہا۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ترین گروپ کے عون چوہدری کو وزیر اعظم شہباز شریف کا مشیر برائے اسپورٹس اور سیاحت تعینات کر دیا گیا۔

    صدر مملکت نے عون چوہدری کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر مشیر تعینات کیا ہے، وہ وزیراعظم کے مشیر برائے اسپورٹس اور سیاحت ہوں گے جب کہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔عون چوہدری کو وزیراعظم کو مشیر بنائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

    واضح رہے کہ عون چوہدری جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ ماضی میں عمران خان کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔

  • ترین گروپ کے عون چوہدری کو وزیراعظم ہاؤس میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

    ترین گروپ کے عون چوہدری کو وزیراعظم ہاؤس میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

    لاہور: جہانگیر ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چوہدری کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے عون چودھری کی بطور مشیر تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر کی حیثیت سے عون چوہدری اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے، جس کی سمری کابینہ ڈویژن نے تیار کرلی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا


    کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری سمری کے مطابق وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 93 (1) کے تحت 5 مشیر تعینات کرنے کے مجاز ہیں عون چوہدری کو بحیثیت مشیر تعینات کی سمری منظوری کیلئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی جائے گی۔

    یا د ریے کہ اس سے قبل، عون چوہدری سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خصوصی مشیر رہ چکے ہیں جبکہ وہ ماضی میں عمران خان کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔

    عون چوہدری پاکستان تحریک انصاف کے اہم رکن اور عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنے پولیٹیکل کیریئر کا آغاز چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پولیٹیکل سیکٹری کے بطور کیا تھا عون چوہدری ایک سیاسی منحرف ہیں جنہوں نے صرف ایک سال تک سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے غیر معمولی مشیر کے طور پر کام کیا تھا اس سے قبل وہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پرسنل سیکرٹری تھے، وہ کافی دیر تک بنی گالہ میں چیئرمین سیکرٹریٹ کے سربراہ بھی رہے تھے-

    13 ستمبر 2019 کو سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انہیں ہر معاملے میں غیر ضروری طور پر ملوث ہونے پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا جس کے بعد انہوں نے جہانگیر خان ترین کے لائے گئے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ایک گروپ میں اکٹھا کیا اور گروپ میں مرکزی رکن کے طور پر تمام تر ذمہ داریاں پوری کی۔

    دوسری جانب آج نئی وفاقی کابینہ کی حلف برادری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں 30 وفاقی وزراءاور 4 وزرائے مملکت شامل تھے جب کہ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کابینہ سے حلف لیا-

    اگر ججز کے خلاف منفی مہم ختم نہ ہوئی تو بار ایکشن لے گی،پاکستان بارایسوسی ایشنز