Baaghi TV

Tag: عیدالاضحی

  • عیدالاضحیٰ پر 69 لاکھ 77 ہزار جانور قربان،  فروخت اور قیمتوں میں کمی

    عیدالاضحیٰ پر 69 لاکھ 77 ہزار جانور قربان، فروخت اور قیمتوں میں کمی

    عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی، جب کہ اس سال 6 سے 10 لاکھ کم جانور فروخت ہوئے۔ یہ اعداد و شمار ٹینریز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال 30 لاکھ گائیں، 34 لاکھ بکرے، 4 لاکھ بھیڑیں اور 1 لاکھ اونٹ قربان کیے گئے۔ گزشتہ برس کی نسبت قربانی کے جانوروں کی فروخت میں واضح کمی دیکھی گئی۔ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق قربانی کے جانوروں کی مجموعی فروخت کا تخمینہ 500 ارب روپے سے کم رہا۔جانوروں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

    گائے کی قیمت میں 25 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی۔بکرے کی قیمت میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک اضافہ ہوا۔اونٹ کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان دیکھنے کو ملا۔رپورٹ کے مطابق قربانی کی کھالوں کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 6.35 ارب روپے لگایا گیا ہے، جو گزشتہ برس کی نسبت قدرے کم ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق جانوروں کی فروخت میں کمی اور قیمتوں میں عدم استحکام مہنگائی، بے یقینی کی معاشی صورتحال اور عوامی قوتِ خرید میں کمی کی عکاسی کرتا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور پاک بھارت جامع مذاکرات پر زور

    ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنےاحتجاج، خالصتان اور کشمیر کی آزادی کے نعرے

    ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں

    گرمی کی شدید لہر، پنجاب میں معمول سے درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان

  • وزیراعظم  کی  چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون پہ عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

    وزیراعظم کی چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون پہ عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

    پی ایم آفس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ سيد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، فون پر گفتگو میں چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، انہوں نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی ٹیلیفون پر عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی تھی، اس موقع صدر زرداری نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر گفتگو بھی کی گئی۔

  • عیدالاضحی پر پنجاب کلین اپ آپریشن شروع، آلائشوں کی فوری تلفی اور جدید نگرانی کا نظام فعال

    عیدالاضحی پر پنجاب کلین اپ آپریشن شروع، آلائشوں کی فوری تلفی اور جدید نگرانی کا نظام فعال

    عیدالاضحی کے موقع پر آلائشوں کی فوری صفائی اور تلفی کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ صفائی کی نگرانی کے لیے سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں رہتے ہوئے صفائی کے انتظامات کی براہ راست نگرانی کریں۔ انہوں نے صفائی کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر دھلائی اور عرقِ گلاب کے چھڑکاؤ کی بھی ہدایت کی تاکہ گلی، محلے، چوراہے اور بازار مکمل طور پر صاف نظر آئیں۔

    لاہور میں آلائشیں اٹھانے کے لیے اس بار انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔ سیف سٹی کے کیمروں اور ڈرونز کی مدد سے صفائی کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جبکہ آپریشن کی قیادت صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امید ہے پنجاب کے ادارے گزشتہ برس کی نسبت اس بار بہتر کارکردگی دکھا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑیں گے۔ آلائشیں اٹھانے کی سروس مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ صفائی مہم کے ساتھ نکاسی آب پر بھی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کڑی نظر رکھی جائے گی، تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

    ایران اور افغان طالبان کی امریکی سفری پابندیوں کی مذمت، فیصلے کو نسل پرستانہ قرار دے دیا

  • قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک فریز کرکے استعمال   کرنا نقصان دہ

    قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک فریز کرکے استعمال کرنا نقصان دہ

    عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے جانور قربان کرتے ہیں، اور اس گوشت کو خود کھانے کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں، پڑوسیوں اور مستحقین میں بانٹتے ہیں۔ تاہم، ایک عام رجحان یہ ہے کہ بہت سے لوگ قربانی کا گوشت بڑی مقدار میں فریز کر لیتے ہیں اور مہینوں بعد تک اسے استعمال کرتے رہتے ہیں۔ یہ عمل کئی پہلوؤں سے غیر مناسب، غیر صحت بخش اور روحِ قربانی کے منافی ہے۔

    جب ہم قربانی کا سارا یا زیادہ تر گوشت فریز کر لیتے ہیں، تو غریب اور نادار افراد تک وہ نعمت نہیں پہنچتی جس کے وہ مستحق ہیں قربانی کے دنوں میں بہت سے گھرانے ایسے ہوتے ہیں جنہیں سال میں شاید ایک بار گوشت کھانے کا موقع ملتا ہے، اور اگر ہم گوشت فریز کر لیں تو ان کا حق مارا جاتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق، گوشت کو طویل عرصے تک فریز کرنا اس کے غذائی اجزاء کو متاثر کر سکتا ہے اگر گوشت کو مناسب درجہ حرارت پر نہ رکھا جائے یا دوبار ہ ڈیفروسٹ اور فریز کیا جائے تو اس میں بیکٹیریا پیدا ہو سکتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ گوشت کی ساخت اور ذائقہ متاثر ہو جاتا ہے، دوسرے یہ کہ بعض اوقات گوشت سے بو آنے لگتی ہے اور لمبے عرصے تک فریز شدہ گوشت ہاضمے کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

    گرمیوں کے موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ یا خرابی کی صورت میں گوشت خراب ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اس لیے گوشت کو طویل عرصے تک ذخیرہ کرنے سے بہتر ہے کہ اسے جلد از جلد استعمال یا تقسیم کیا جائے۔

  • عیدالاضحیٰ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سروس چیفس کی قوم کو مبارکباد، پائیدار امن کے لیے دعا

    عیدالاضحیٰ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سروس چیفس کی قوم کو مبارکباد، پائیدار امن کے لیے دعا

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول چیف اور ایئر چیف کی جانب سے بھی قوم کو عید کی خوشیوں پر مبارکباد دی گئی۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں اور پاکستانی عوام کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

    بیان میں کہا گیا کہ عیدالاضحیٰ قربانی، اتحاد اور فکری یکجہتی کا مقدس موقع ہے، اور دعا کی گئی کہ یہ دن معاشرتی ہم آہنگی اور محبت کو فروغ دے۔آئی ایس پی آر نے پاکستان کے دلیر شہریوں کی قربانیوں اور بہادری کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلح اوزیراعظم اور محمد بن سلمان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاقفواج ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔

    شہداء پاکستان کے عظیم خاندانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، را کے لیے کام کرنے والے 3 دہشت گرد گرفتار

    پاکستان کا بھارتی وزیر اعظم کے کشمیر سے متعلق بیانات پر شدید ردعمل

    چین کی جانب سے پاکستان کو J-35 طیارے، KJ-500 اواکس اور HQ-19 ڈیفنس سسٹم کی پیشکش

    اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 600 فیصد سے زائد اضافہ

  • عیدالاضحیٰ پر  حکومت سندھ کا قیدیوں کی سزا میں  120 دن کی  کمی اعلان

    عیدالاضحیٰ پر حکومت سندھ کا قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی کمی اعلان

    عیدالاضحیٰ کے موقع پہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر عام قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یہ معافی صرف ان قیدیوں کو دی جائے گی جو عام جرائم میں سزا کاٹ رہے ہیں قتل، دہشتگردی، ریپ، اغواء، مالی بدعنوانی، منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور سزائے موت کے قیدیوں پر اس معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ اقدام عید کے موقع پر قیدیوں اور ان کے خاندانوں کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم صرف ان قیدیوں کو فائدہ دیا جائے گا جو معمولی جرائم میں سزا کاٹ رہے ہیں اور قانون کے تحت معافی کے اہل ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے،شیری رحمان

    پنجاب :عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویوکا الرٹ جاری

    بھارت نے بارہا ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھا،چیئرمین سینیٹ

  • پنجاب :عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویوکا الرٹ جاری

    پنجاب :عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویوکا الرٹ جاری

    پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے دنوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویوکا الرٹ جاری کردیا گیا۔

    ریلیف کمشنرکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویوکے پیش نظرالرٹ رہیں، ہیلتھ،ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو1122 اور دیگرمحکموں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 7 سے 12 جون تک درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویوکےخدشات ہیں، آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافےکاخدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا جائے گا 07 سے 12 جون کے دوران وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں یہ 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور موسم نہ صرف گرم بلکہ خشک بھی ہوگا، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ کا فیصلہ

    ماہرین صحت اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بزرگوں و بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے،گرمی کی یہ شدید لہر زرعی سرگرمیوں، بجلی کی طلب اور شہریوں کی روزمرہ زندگی پر بھی اثرانداز ہو سکتی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے بجائے جنگ کو فوقیت دی ہے،حافظ نعیم الرحمن

  • پنجاب: عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کوسزا میں 90 دن کی  معافی کا اعلان

    پنجاب: عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کوسزا میں 90 دن کی معافی کا اعلان

    لاہور : عیدالاضحیٰ پر پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبوں کی جیلوں میں قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی معافی دی گئی ہے، سزا میں معافی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے مطابق دی گئی، جیل رولز کے مطابق سزا معافی کا حکم مخصوص قیدیوں پر لاگو ہوتا ہے جب کہ سزا معافی کے حکم نامے سے 450 قیدی مستفید ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب کی جیلوں سے 270 قیدی رہا ہو کر اہل خانہ کے ساتھ عید منائیں گے تاہم دہشتگردی، فرقہ واریت، جاسو سی، بغاوت، ریاست مخالف سرگرمی پرسزا یافتہ ، قتل، زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی اور اغوا کے مجرمان سزا یافتہ قیدی معافی سے مستفید نہیں ہوں گے، اس کے علاوہ مالی غبن، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے سزا یافتہ قیدی اور ایک سال کے دوران جیل قوانین کی خلاف ورزی پرسزایافتہ قیدی بھی معافی سے مستفید نہیں ہوں گے۔

    بھارت سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، وزیراعظم

    پاک بھارت جنگ میں ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل

    190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس: نیب کو سات دن میں نوٹیفائی کرنے کی ہدایت

  • مراکش کے بادشاہ کی عوام سے قربانی نہ کرنے کی اپیل، منڈیوں سے جانور غائب

    مراکش کے بادشاہ کی عوام سے قربانی نہ کرنے کی اپیل، منڈیوں سے جانور غائب

    رباط : مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے ایک بار پھر عوام سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

    یہ اپیل مراکش کے وزیر اوقاف و اسلامی امور احمد التوفیق کے ذریعے سرکاری میڈیا پر جاری کی گئی بادشاہ کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ مراکش اس وقت شدید معاشی بحران اور موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، جس کی وجہ سے مویشیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی افزائش نسل بھی متاثر ہو رہی ہے۔

    بیان کے مطابق موجودہ حالات میں قربانی کی ادائیگی سے تنخواہ دار اور متوسط طبقہ سخت متاثر ہو سکتا ہے، اس لیے عوام اس سال قربانی کی سنت ادا نہ کریں، بادشاہ نے یاد دہانی کروائی کہ قربانی سنت مؤکدہ ہے، اور دین میں موجودہ مشکل حالات میں رعایت دی جا سکتی ہے، بادشاہ محمد ششم نے اپنی طرف سے دو بھیڑیں قربان کرنے کا اعلان بھی کیا تاکہ اس اہم سنت کی روح برقرار رہے۔

    ادھر بادشاہ کی اپیل کے بعد ملک بھر کی مویشی منڈیوں سے قربانی کے جانور اچانک غائب ہو گئےسوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں مبینہ سرکاری اہلکار گھروں سے بھیڑیں ضبط کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جس پر عوام میں تشویش اور غصہ پایا جا رہا ہے۔

  • عیدالاضحی پر کراچی سے تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    عیدالاضحی پر کراچی سے تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے تین خصوصی عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی منظوری سے کیا گیا تاکہ عید کے موقع پر اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ریلوے ترجمان کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی سے روانہ ہو کر 3 جون کو لاہور پہنچے گی۔دوسری اسپیشل ٹرین 3 جون کی رات 7:30 بجے کراچی سے روانہ ہو کر 5 جون کی رات 1:15 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔

    تیسری اسپیشل ٹرین 4 جون کی رات 7:30 بجے کراچی سے روانہ ہو کر 5 جون شام 5:30 بجے لاہور پہنچے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ان خصوصی ٹرینوں کے ذریعے عیدالاضحی کے دوران کراچی سے دیگر شہروں کا سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو سہولت میسر آئے گی، اور ریلوے کی جانب سے مسافروں کے رش کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

    بنگلہ دیش کے 197 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ جاری

    روس نے ماسکو میں افغان سفیر کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کر لی

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے

    پاک بحریہ کی بندرگاہوں پر دو روزہ مشقیں، اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کو مؤثر بنانے پر توجہ