Baaghi TV

Tag: عید میلاد النبی

  • عاشقان مصطفی کو دنیاکی کوئی طاقت ڈرانہیں سکتی،شکیل قاسمی

    عاشقان مصطفی کو دنیاکی کوئی طاقت ڈرانہیں سکتی،شکیل قاسمی

    فقیر شکیل قاسمی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے آباؤاجداد نے بنایاتھا اسی لئے پاکستان کی حفاظت کا فریضہ انجام دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گے.

    باغٰی ٹی وی کے مطابق جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری ملک محمدشکیل قاسمی نے گلبہار میں 72سالوں سے نکلنے والے مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ کے جلوس عیدمیلادالنبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ تاریخی جشن عید میلادالنبی ﷺ اس بات کا ثبوت ہے کہ عاشقان مصطفی ﷺ کو دنیاکی کوئی طاقت ڈرانہیں سکتی، بم دھماکے کرنے والے بھول گئے ہم تحریک آزادی کے بیس لاکھ شہداء کے وارث ہیں،پاکستان ہمارے آباؤاجداد نے بنایاتھا اسی لئے پاکستان کی حفاظت کا فریضہ انجام دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ شہر بندکرنا، ٹرانسپورٹ اور املاک کو نذرآتش کرناہرکوئی جانتاہے لیکن ہمارے اکابرین وقائدین نے کبھی اس کی تعلیم نہیں دی،بلکہ ہمیشہ امن وآشتی اور وطن سے محبت کا درس دیتے آئے ہیں اور اسی امن پسندی کو شاید ہماری کمزوری سمجھاجارہاہے،78سالوں سے مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے نظام مصطفی ﷺ کا راستہ روکا جارہاہے،دنیاسن لے پاکستان میں نظام مصطفیﷺ نافذ کرکے دم لیں گے، سازشی عناصر اہلسنّت وجماعت کے اتحاد میں مسلسل روڑے اٹکا کر اپنے آقاؤں کی غلامی کا حق اداکررہے ہیں، ہر سازش کو ناکام بنائیں گے.

    پولیس اہلکار کی نشے میں دھت ہوکر خاتون پر تشدد کی وڈیو وائرل

    گلبہار میں جشن عید میلادالنبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے والے قدیمی ادارے مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہار رجسٹرڈ (قائم شدہ1952ء)کا72واں سالانہ جلوس عیدمیلاد النبی ﷺ جامع مسجد فاروقی سے تاحیات چیئرمین محمدسلیم خاں قادری ترابی کے زیرقیادت اور نائب صدر ارشدمحفوظ قادری،جنرل سیکریٹری راؤ فرید عالم کی نگرانی میں نکالاگیا،جس میں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید شجاعت حسین،جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری ملک محمدشکیل قاسمی،پیر سید خالد حسن رضوی،پاکستان اسلامک فورم کے رہنماناصرحسین خاں،معروف بلڈرمحمدفرحان خان،بزم غلامان مصطفےٰ ﷺ ٹرسٹ کے صدر صاحبزادہ محمدصادق قریشی،جنرل سیکریٹری شیخ عمران فیاض قادری،فرحان اخترالقادری،ق لیگ لائرز فورم کے عادل خاں زئی ایڈوکیٹ،مذہبی رہنماآصف رضا قادری، علامہ فضل اخترالقادری، حاجی انصاربیگ قادری، جمیل عباس نورانی، ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل غلام رسول سیال ودیگر افسران سمیت سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں واراکین،شمع رسالت کے پروانوں اور عاشقان مصطفےٰﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہار رجسٹرڈ کے تاحیات چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے اپنے خطاب میں جشن عید میلادالنبی ﷺ شایان شان منانے، حکومتی عدم توجہی اور جلوس میلاد النبی ﷺ میں خودکش بم دھماکے اور شہادتوں کے باوجود صبر وتحمل،برداشت اور درگزر کا رویہ قائم رکھنے پر علمائے کرام، مشائخ عظام، صوفیائے کرام،مذہبی تنظیموں کے اکابرین، قائدین اہلسنّت حنفی بریلوی،کارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی اور عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی ادارے ہمارے ساتھ کتناہی ظلم وزیادتی کا رویہ اپنائیں،حقوق سلب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرارہیں،حضورنبی کریم حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کامیلاد اپنی پوری آب وتاب،شان وشوکت اور جوش وجذبے سے مناتے رہیں گے۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ بلدیاتی امور کے ذمہ داران،سول انتظامیہ سے وابستہ ٹھیکیداروں اور Kالیکٹرک کے ڈاکوؤں نے ہمارے ساتھ ہر قسم کاتعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی،مگر یہ سب کچھ جھوٹ،فریب،مکاری اور دغابازی کے زمرے میں آتاہے، کیونکہ شہربھر میں گٹرابلتے رہے،کچرے کے ڈھیر راستوں پر پڑے رہے، سڑکیں ٹوٹی اور پھوٹی ہی رہیں، Kالیکٹرک نے لوڈشیڈنگ پر ڈھٹائی کا رویہ برقراررکھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب کچھ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے ساتھ ہی ہوتاہے کیونکہ ہم صبر وتحمل، برداشت اور درگزر ہی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کرتے ہیں،لیکن یادرکھنے کی بات یہ ہے کہ حکومتی مشینری یہودوہنود کے ٹکڑے پر پل رہی ہے،یہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو کچھ دینے کے لئے تیارنہیں ہے،بہرحال ہم صرف اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی مددمانگتے ہیں اور وہیں اپنی فریاد پیش کرتے ہیں۔

  • امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل نبی اکرمﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے،وزیراعظم

    امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل نبی اکرمﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: صدرمملکت آصف زرداری اور وزیراعظم نے عید میلاد النبیﷺ کےموقع پرقوم کو مبارک باد دیتے ہوئے خصوصی پیغام بھی جاری کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل نبی اکرمﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے-

    باغی ٹی وی: عیدمیلادالنبیﷺ کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیغمبر اسلامﷺ کا ہرعمل اور فرمان اس بات کا مظہر ہے کہ انسانیت کو کس طرح محبت، رواداری اور انصاف کے اصولوں پر قائم رہ کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے،نبی کریم ﷺ نے ہمیں اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی تلقین کی، یہی وہ اصول ہیں جو ہمیں معاشرتی اور اقتصادی مسائل سے نکال سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل نبی اکرمﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے، اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کی ترقی کیلئے کام کرنے کا عہد کرنا ہوگا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نبی پاک ﷺ کے اس عمل کو اپنائیں جس میں وہ دوسروں کی مدد اور فلاح کیلئے کوشاں رہتے تھے ہمارا فرض ہے کہ ہم فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کے حق میں ہر فورم پر آواز اٹھائیں اور عالمی برادری کو ان کی حمایت پر آمادہ کریں۔

    اللہ تعالیٰ ہمیں آپﷺکی سیرت پرعمل کرنےکی توفیق عطافرمائے،صدر مملکت

    صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں آپﷺکی سیرت پرعمل کرنےکی توفیق عطافرمائے، اللہ نےاس مہینےمیں آپﷺکی ولادت کی عظیم نعمت عطافرمائی،آپﷺ رہتی دنیا تک ہدایت کا سر چشمہ ہیں، یہ دن ہر مسلمان کے دل میں عشق رسول ﷺ کی شمع روشن کرتا ہے، اللہ نےآپﷺکی حیات طیبہ کو ہمارےلئےبہترین نمونہ قراردیا-

    صدر مملکت نے کہا کہ آپﷺکی سیرت ہرشعبہ زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے، آپﷺنےعدل وانصاف پرمبنی معاشرہ قائم کیا، حضورپاکﷺکےاسوہ حسنہ کوزندگی کاحصہ بناناہوگارسولﷺنےارشادفرمایابہترین انسان وہ ہےجودوسروں کونفع پہنچائے، محبت اور ہمدردی کے پیغام کو عام کرنےکی ضرورت ہے، آپﷺ نے ہمیشہ دوسروں کی مدد اور نصرت کا درس دیا۔

    رحمت اللعالمین، خاتم النبیین رسول کریم ﷺ کی ولادت با سعادت کا جشن ملک بھرمیں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے وفاقی دارالحکومت میں اکتیس جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس ،اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ ملک بھر میں درودوسلام کی محافل کاانعقاد اور نذرانہ عقیدت پیش کرنےکا سلسلہ بھی جاری ہے،عمارتوں پرچراغاں اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئےخصوصی پلان مرتب کیا گیا۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا عید میلاد النبیؐ پر فول پروف سیکیورٹی کا حکم

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا عید میلاد النبیؐ پر فول پروف سیکیورٹی کا حکم

    لاہور:‏وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا-

    باغی ٹی و ی: وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے عید میلاد النبیؐ پر فول پروف سیکیورٹی کا حکم دیا پولیس افسران کو علماء کرام کے پاس خود جاکر ملنے کا حکم دیا،صوبائی سرحدی چوکیوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز کی زیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی،پولیس اہلکاروں کو اے پی سی، بلٹ پروف گاڑیاں اور بلٹ پروف جیکٹیں فوری طور پر دینے کا حکم دیا-

    مریم نواز شریف نے سرحدی پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی خصوصی ٹریننگ کرانے کا حکم دیا،بارڈر سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو مزید مضبوط اور بہتر بنانےبارڈر ملٹری پولیس کی تشکیلِ نو اور جدید ٹریننگ کا حکم دیا-

    اجلاس میں ڈیوٹی پر موجود پولیس فورس کو باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے مہم مزید تیز کرنے کا حکم دیا آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے سوشل میڈیا اور کیمرے کے استعمال کرنے پر سخت پابندی عائد کی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہےعوام کے تحفظ کیلئے جو کچھ بھی کرنا پڑا ضرور کیا جائے گا۔

    امریکا: دہشتگردی کی بڑی کارروائی، نائن الیون حملوں کو 23 برس بیت گئے

    مریم نواز شریف نے کہاکہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائےپولیس جرم سرزد ہونے کا انتظار کیے بغیر پیشگی ایکشن کی اہلیت پیدا کرے، کی جان ومال کی حفاظت کیلئے جو کچھ بھی کرنا پڑا کریں گےپولیس چیک پوسٹوں پر حملہ آوروں کو اس قدر سخت جواب دیا جائے کہ وہ دوبارہ حملے کی جرأت نہ کریں،پولیس چیک پوسٹوں کے درمیان پولیس پٹرولنگ کا انتظام کیا جائے، اجلاس میں پولیس کو ایک ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

    سینیئر صوبائی منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، بریگیڈئر (ر) بابر علاؤالدین، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر پولیس حکام کی شرکت۔

    سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک،متعدد لاپتا