خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) کے اہلکاروں کی عید الاضحی پر چھٹیاں منسوخ کردی گئیں. اس حوالے سے ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے, جاری اعلامیہ کے مطابق ریسکیو1122 خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع بشمول ضم شدہ اضلاع میں ریسکیو سٹیشنز کھلے رہینگے، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیراحمد کے مطابق ریسکیو1122 کے تمام اضلاع میں اعلی افسران عید الاضحی پر اپنے اضلاع میں فرائض سر انجام دیں گے، انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی پر ریسکیو1122 اہلکار ممکنہ گرمی اور ہیٹ ویو سے بروقت نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے اور کسی بھی ایمرجنسی کے دوران عوام الناس کو موقع پر پیشہ وارانہ خدمات فراہم کریں گے اور اس دوران ضرورت پڑنے پر ان کو ریسکیو ایمبولینسز میں ہسپتال منتقل کیا جائیگا۔ اسکے علاؤہ ریسکیو1122 ایمبولینسز، فائر ویکلز اور دیگر آلات کے ساتھ ضروری سامان بھی ان اضلاع کو فراہم کردیا گیا ہے۔
Tag: عید

اناج دشمن عناصر کے خلاف عید کی چھٹیوں میں بھی آپریشن جاری
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر صوبے کے طول وعرض میں گندم کی غیر قانونی منتقلی اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف اپریشن عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود بھر پور طریقے سے جاری ہے۔اناج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن میں درجنوں گندم سمگلرز دھر لئے گئے جبکہ غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی گندم کی ہزاروں بوریاں برآمد، چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے480 تھیلے چینی کے کمالیہ سے ساھیوال لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ضبط کر لیئے جبکہ 300 بوریاں یوریا پیر محل سے چیچہ وطنی لے جانے کی کوشش کرنے پر راوی پل پر اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ضبط کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ بہاو نگر میں بھی حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ نے یکم رمضان المبارک سے ابتک کارروائیوں کے دوران ضلع بھر میں ذخیرہ کی گئی چینی کی 3ہزار 840بوریاں اور گندم کے 7ہزار 80بیگز برآمد کیے ہیں۔اب تک ذخیرہ اندوزی کیخلاف 889انسپیکشنز کی گئیں اور 9 مقامات کو سربمہر اور 60 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔فیصل آباد ڈویژن کے تین اضلاع میں گذشتہ روز270.7میٹرک ٹن گندم ذخیرہ اندوزوں سے قبضہ میں لی گئی جبکہ گندم خریداری مہم کے دوران اب تک ضبط کی گئی 3606.75 میٹرک ٹن گندم سنٹر پر منتقل کرائی جاچکی ہے۔کمشنر سلوت سعید نے اس بارے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں 1256.050 میٹرک ٹن،جھنگ، میں 1138.850،چنیوٹ میں 783.35 اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 428.5میٹرک ٹن گندم قبضہ میں لی جاچکی ہے۔
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن میں ضلعی و تحصیل انتظامیہ، پولیس محکمہ خوراک اور دیگر اداروں کی جانب سے اب تک کی جانے والی 59 کارروائیوں میں 132 گاڑیوں اور گوداموں میں چھپائی گئی 2080.615 میٹرک ٹن گندم کو سرکاری قبضہ میں لیا جاچکاہے جبکہ سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف 10 ایف آئی آر درج کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔ گوجرانوالہ میں اب تک کی جانے والی کارروائیوں میں 372.290 میٹرک ٹن، گجرات میں 221.975 میٹرک ٹن،منڈی بہاؤالدین میں 348.800 سیالکو ٹ میں 176.150 میٹرک ٹن جبکہ نارووال میں 759.250 میٹرک ٹن گندم محکمہ خوارک کے قبضہ میں لی گئی ہے جبکہ 202.150 میٹرک ٹن گندم کو ضبط کر لیا گیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں عیدالفطر تعطیلات کے باوجود کسانوں سے گندم کی خریداری کاسلسلہ جاری ہے،ضلع کے سرحدی علاقوں میں گندم کی غیرقانونی ترسیل روکنے کیلئے بی ایم پی،رینجرز،محکمہ خوراک،زراعت اور الائیڈ محکموں کا سٹاف الرٹ ہے،وہوا میں ایک ٹریکٹر ٹرالی سے200گندم کی بوریاں برآمد کرلی گئی ہیں،غیر قانونی ترسیل کے دوران پکڑی گئیں 12 گندم کی بوریاں پی آر سنٹر ٹبی قیصرانی منتقل کردی گئی ہیں،وہوا جنوبی سے7لوڈر رکشوں پر گندم کی400بوریاں ضبط کرلی گئی ہیں،ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرکے گندم کا سٹاک فوڈ سنٹر پر پہنچا دیا گیا ہے،وہوا جنوبی میں ہی 3500بوریوں کا سٹاک بھی پکڑا گیا ہے،سٹاک فوڈ سنٹر پر پہنچا کر ملزمان کیخلاف مقامی پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کروادی گئی یے،شاہ صدر دین میں گزشتہ روز پکڑی جانیوالی گندم کی بوریاں پرچیز سنٹرز پر شفٹ کردی گئی ہیں۔
ساہیوال ڈویژن میں تحصیل چیچہ وطنی میں گزشتہ روز غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی گندم کی 200بوریاں قبضے میں لے کر پی آر سنٹر کماند منتقل کر دی گئیں۔ایک اور کارروائی میں محکمہ خوراک کی ٹیم نے 1400 بوری گندم باردانہ قبضے میں لے لیا۔ ڈویژن بھر میں 43 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔

شوال کا چاند نظر آگیا؛ ملک بھر میں عیدالفطر منائی کل جائے گی
شوال کا چاند نظر آگیا؛ ملک بھر میں عیدالفطر منائی کل جائے گی
پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی جبکہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، اور کل بروز ہفتہ 22 اپریل کو ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔
دوسری جانب عید کا چاند نظر آتے ہی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد اپنے گھروں کو واپس روانہ ہورہے ہیں، اور مساجد میں متعکفین کے رشتہ داروں و دوست احباب کی لاکھوں کی تعداد پہنچ گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
رمضان المبارک کے آخری (10 دن ) عشرے میں اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں شرکت کرتے ہیں، اور بعض مساجد میں ایک ماہ کا بھی اعتکاف کیا جاتا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی مساجد سے بھی ہزاروں معتکفین گھروں کو واپس جارہے ہیں۔
راولپنڈی میں نماز عید الفطر کے اوقات کار،شیخ رشید کہاں عید پڑھیں گے؟
راولپنڈی میں نماز عید الفطر کے اوقات کار
مرکزی عیدگاہ اصغر مال روڈ 8 بجے
بارش کی صورت میں مرکزی جامع مسجد جامع مسجد روڈ پر ادا کی جائے گی.
مرکزی عید گاہ گوالمنڈی میں 8بجے بارش کی صورت میں صدر جامعہ مسجد احاطہ شیخ فضل الہٰی میں ادا کی جائے گیجامع مسجد امینہ پرانا قلعہ 7 بجے.
جامع مسجد فیض القرآن 7.30 بجے.
لیاقت باغ میں 7.45 پر نماز عید ادا کی جائے گی.
بارش کی صورت میں دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار میں ادا کی جائے گی.
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی لیاقت باغ میں نماز عید ادا کریں گے.
بارش کی صورت میں دارالعلوم تعلیم القرآن میں نماز عید ادا کریں گے.
جامع مسجد نور پیر ودھائی 7:00 بجے
جامع مسجد مدنی پیرودھائی 7:15
جامع مسجد حنیفہ صفدر آباد، پیرودھائی 7:00
جامع مسجد غوثیہ ڈھوک نجو خیابان 7:30
جامع مسجد حنفیہ ڈھوک منگٹال 7:30مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عیدالفطر ادا
جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد
کراچی میں بوہری برداری آج عید الفطر منا رہی
عیدالفطر پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر کارروائیاں تیز

شرجیل میمن کی ہدایت،عید پرمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پرکاروائیاں تیز
عید کے موقع پر ٹرانسپورٹر نے کرایوں میں اضافہ کیا اور اضافی کرایہ مسافروں سے لینا شروع کیا تو حکومت حرکت میں آ گئی، شرجیل انعام میمن نے کاروائی کی ہدایت کر دی، مسافروں کا کہنا ہے کہ کراچی سے حیدرآباد جانے والے مسافروں سے 2 ہزار روپے تک کرایہ وصول کیا جارہا ہے جب کہ سانگھڑ جانے والے مسافروں سے 2300 تک کرایہ لیا جا رہا ہے، عام دنوں میں حیدر آباد کا کرایہ پانچ سو ہوتا تھا، چار گنا کرایہ اضافی لیا جا رہا ہے،عید ہے اسلئے مجبوری کا فائدہ ٹرانسپورٹر اٹھا رہے ہیں، ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ واپسی میں گاڑیاں خالی آرہی ہیں اور ڈیزل بھی مہنگا ہے جس وجہ سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے
کرایوں میں اضافے کی شکایات کے بعد وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر عیدالفطر پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر کارروائیاں تیز کر دی گئیں .سیکرٹری پروانشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے زائد کرایہ وصول کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹ کی 16 کمپنیوں کو وارننگ جاری کر دی،محکمہ ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کے دوران مذکورہ ٹرانسپورٹ کمپنیاں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے میں ملوث پائی گئیں ،
شہر قائد کراچی میں ٹرانسپورٹ کرایوں کی اوور چارجنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔مسافروں سے زائد کرایے وصول کرکے پر 67 بسوں و ویگنوں کے چالان کئے گئے جبکہ 2 لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام بس سٹینڈز پر مثالی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔
سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومت کے مقررہ کرائے سے زائد لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ عید کے موقع پر کریوں میں اضافہ نہیں کر سکتے، ٹرانسپورٹرز کو من مانی نہیں کرنے دیں گے
دوسری جانب شہر قائد کراچی میں عید کے حوالہ سے سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر تمام عیدگاہوں، عبادتگاہوں کے اطراف سیکیورٹی اور بلدیاتی امور کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں،صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں، مساجد میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،عید گاہوں اور مساجد کے اطراف مین ہولز پر ڈھکن کو یقینی بنایا جائے،واٹر بورڈ متعلقہ اقدامات کو یقینی بنائے عیدگاہوں میں چونے کے چھڑکاؤ کو تمام ڈی ایم سیز یقینی بنائیں،کے ایم سی اپنے متعلقہ اقدامات کو یقینی بنائے ، مرکزی عیدگاہوں کے اطراف سے کچرے کا مکمل صفایا کیا جائے،
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عیدالفطر ادا
جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

عید 22 اپریل کو،رویت ہلال کمیٹی نے ایک دن قبل ویڈیو کیوں ریکارڈ کروائی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان مفتی ناصر الاسلام کی جانب سے ایک دن قبل ہی عید اعلان کی ویڈیو ریکارڈ کروانے پر پھٹ پڑے ہیں،
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر میں آپکو یہ کہوں کہ عید ہفتے کے دن ہے تو آپکو کیسے یقین آئے گا؟ مجھے نہیں پتہ کہ یہ ویڈیو کس وقت دیکھیں گے، اج جمعرات اور بیس تاریخ ، دن کا ایک بجا ہے، پہلے سے بتا رہا ہوں کہ کافی لوگ آپ جو مرضی کر لیں کہہ لیں وہ عید ہفتے کو کریں گے، اسکے پیچھے کتنے مکروہ لوگ موجود ہیں، وہ لوگ جنہوں نے اسلام کا مزاق بنا رکھا ہے، دین کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کا مزاق بناتے ہیں، حالانکہ وہ دین کے معاملے میں پڑھے لکھے نہیں ہیں کیونکہ اگر کسی کو احساس ہوتا کہ اسلام کی تعلیمات کیا ہیں تو وہ دین کا مزاق نہ اڑاتا، میں بات کر رہا ہوں مفتی ناصر الاسلام کی جس نے دو دن قبل پیغام ریکارڈ کروا دیا کہ عید ہفتے کو ہو گی،
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اسکی وجہ کیا ہے، میں کئی سال سے کہہ رہا ہوں،لیکن لوگ بات سنتے نہیں جہاں مزہب آ گیا، مولوی آ گیا وہاں سب چپ ہو گئے، ہم نے جاہل لوگوں کے ہاتھ میں دین دیا ہوا ہے، اتنی کہانیاں ہیں اس میں کہ سوچ بھی نہیں سکتے، 20 تاریخ کی صبح کو میں نے ایک ویڈیو دیکھی، جس نے میرے تن بدن میں آگ لگا دی، تین چار بار دیکھی کہ یہ ویڈیو میں تاریخ اب کی ہے، پرانی تو نہیں ،لیکن مفتی ناصر الاسلام کشمیر کے ہیں اور رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے اعلان کر رہے ہیں کہ علماء کرام کی بیٹھک کے بعد پتہ چلا کہ کوئی رویت چاند کی نہیں آئی اسلئے عید اب جمعہ کو نہیں ہفتہ کو ہو گی،سوچیں یہ کیا ویڈیو ہے،
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپکو حیرانی ہوئی،مجھے نہیں ہوئی کیونکہ مجھے پتہ ہے یہ کام ہوتے ہیں، ایک جگہ پر الگ چاند نظر آتا ہے، کراچی اور پشاور میں چار منٹ کا فرق ہے، نارتھ سے ساؤتھ میں آ جائیں ، دو گھنٹے ، چار گھنٹے کا فرق نہین، ایک دن کا فرق نہیں،پاکستان چھوٹا ملک ہے اور چار منٹ کا اس میں فرق ہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ پشاور میں الگ اور کراچی میں الگ، کشمیر میں الگ چاند نظر آ رہا ہے، ملک میں تین تین چار چار عیدیں کیسے ہو سکتی ہیں،یہ کوئی بار تھوڑا ہی ہوا، پہلے بھی کئی بار ہو چکا، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دین کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے، میری کتاب میں، میرے علم کے مطابق جو شخص دین میں اضافہ کرتا ہے وہ بدعتی ہے اور اسکے لئے کوئی جگہ نہیںَ ، بدعتی بھی وہ جو جان بوجھ کر کرے پھر.جو تعلیم دے رہا ہے، تبلیغ کر رہا ہے، انکی کیا گنجائش ہے ، ہم کتنے لوگوں پر توہین مز ہب کا الزام لگا دیتے ہیں، مجزوب بچی پر الزام لگا دیا گیا، اور کئی واقعات ہو چکے ہیں، کیا یہ لوگ ہمیں بتائیں گے کہ کون کافر ہے، یہ جو سو کالڈ مولوی کر رہا ہے یہ توہین مز ہب نہیں تو اور کیا ہے، جب مفتی رویت کا کہہ رہا ہے اسکے اوپر بات کر رہا ہے، یعنی جتنی انکے پاس شہادتیں آئیں گی، انکو جھٹلانا ہے، کتنی بار ہوا کہ تین سو شہادتیں آئیں اور رویت ہلال کمیٹی نے نہیں مانیں، مسجد قاسم خان پھر الگ سے عید کا اعلان کر دیتی، کہیں روزہ تو کہیں عید، رمضان کے شروع اور عید کے لئے چاند کا مسئلہ، لیکن گیارہ ماہ میں چاند کا کوئی مسئلہ نہیں کیوں؟
پاکستانی قوم خبردار،مفتی نے چاند دیکھے بنا دن دہاڑے قبل از وقت عید کا اعلان کر دیا

عید پرصفائی کے بہترین انتظامات،حمزہ شہبازکا محکموں کو بونس
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عید پر صوبے بھر میں بہترین صفائی پر انتظامیہ اورسٹاف کو شاباش دی اور ایل ڈبلیو ایم سی کے سٹاف کے لئے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے منتخب افسروں اور سینٹری ورکروں کو خصوصی تقریب میں تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے۔
وزیراعلی پنجاب کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات،ضمنی الیکشن اکثریت سے جیتیں گے،حمزہ شہباز90-شاہراہِ قائد اعظم آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا فیلڈ سٹاف صفائی کے بہترین انتظامات پر دادو تحسین کا مستحق ہے۔ متعلقہ افسران اور عملے نے جذبے کے ساتھ کام کرکے پورے پنجاب کو صاف ستھرا بنایا۔ ماضی میں لاہور سمیت دیگر شہر کوڑے کا ڈھیر بنے نظر آتے تھے، اس سال شاندار کام کیا گیا۔ آئندہ بھی اسی جذبے سے کام کرنا ہو گا۔ عید صفائی پلان پر من وعن عملدرآمد سے بہترین نتائج سامنے آئے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ بہت جلد متوقع
انہوں نے کہا کہ محنت لگن اور خدمت کے جذبے سے لاہور سمیت ہر شہر کو پھولوں کا شہر بنائیں گے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس کے دوران عید الاضحی پر کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں مری میں ٹریفک اور سیاحوں کے بہترین انتظامات پر آر پی او راولپنڈی اور سی ٹی او کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
اجلاس میں بتا یا گیا کہ صفائی کے حوالے سے لاہور اور راولپنڈی ڈویژن کے کمشنرز کی کارکردگی سب سے بہتر رہی۔ بہاولپور ڈویژن کے کمشنر نے کارکردگی کے حوالے سے دوسری پوزیشن اور ساہیوال ڈویژن کی کمشنر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کارکردگی کے حوالے سے پہلی، ڈپٹی کمشنر لاہور نے دوسری اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پہلی، چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی نے دوسری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بہاولپور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
عطاءاللہ تارڑ نے فرح خان گوگی کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا
اجلاس میں خواجہ احمد حسان، چوہدری شہباز، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ صوبہ بھر سے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز اور واسا حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔

سری پائے بھوننے والوں کیخلاف آپریشن جاری
کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کے احکامات پر سری پائے بھوننے والوں کیخلاف آپریشن جاری ہے
لاہور شہر میں سری پائے بھوننے کے 92 غیر قانونی پوانٹس ختم کر دئیے گئے۔ سری پائے بھوننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر 42 مقدمات درج کئے گئے 5 افراد گرفتار کئے گئے، سری پائے بھوننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر ایل پی جی سلنڈر ۔منوں سری پائے سامان اور بھٹیاں ضبط کر لی گئی ہیں،کمشنر لاہور کی ہدایت پر آپریشن تمام ذونز میں کیا گیا مقدمات کا اندراج کرا دیا گیا آپریشن میں بھٹیوں کو توڑ دیا گیا ۔یا ضبط کر لیا گیا۔کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ صفائی کیلئے لاہور میں سری پائے بھوننے پر 144 کے تحت پابندی ہے۔ بدبو اور سموگ پیدا ہوتی ہے۔عید کے تیسرے روز بھی صفائی آپریشن کے ساتھ سری پائے بھوننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر آپریشن جاری رکھا جائے۔
پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کا تعین ہونے کے بعد عدالت نے اہم حکم دے دیا
آرزو راجہ والدین کے پاس جانا چاہتی ہے تو یہ کام کرے. عدالت نے کیا حکم دے دیا
آرزو فاطمہ کے شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ چلایا جائے، عدالت کا حکم
کم عمری کی شادیوں میں بھارت کا پہلا، بنگلہ دیش کا دنیا میں دوسرا نمبر
شادی کرنے والے ہو جائیں خبردار، شادی میں اگر ہوا ناچ گانا تو مولوی نہیں پڑھائے گا نکاح
عیدالاضحی کے تیسرے روز بھی شہری سری پائے بھنوانے کیلئے مختلف مقامات پر بیتاب نظر آئے دفعہ 144 کی پابندی کے باوجود دکانوں پرکھلے عام سری پائے بھونے جا رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور سری پائے بھوننے والوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری کا کہنا ہے کہ کمشنرلاہور کے حکم پر 9 زونل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سری پائے بھوننے پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا گیا ہےعید کے تینوں روز ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ہیں اور عملہ شہر بھر میں سخت مانیٹرنگ کر رہا ہے

حجاج کرام کے لیے الوداعی طواف کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا
مکہ:سعودی وزارت حج وعمرہ کے سرکاری ترجمان انجینئر ہشام سعید نے حج کے ایک اہم مرحلے کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عرفات سے مزدلفہ تک حج کا مرحلہ طے کر لیا گیا ہے جس میں مختلف گروپوں میں منقسم حجاج کو جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور مشاعر ٹرین کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ اس عمل میں 4 گھنٹے کے اندر نقل وحمل کے نظام کی تکمیل کے ذریعے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔حجاج کرام کی طواف وداع کے لیے منتقلی بغیر بھیڑ کے عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حجاج کرام منیٰ میں اُنہیں فراہم کی جانے والی تمام خدمات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
انہوں نے اس سال کے حج سیزن کے لیے روزانہ کی پریس کانفرنس کے دوران حجاج کی گروپ بندی کا عمل رمی جمرات کے لیے جدید نظام کے ساتھ تکنیکی اور ٹائم ٹیبل کو استعمال کرتے ہوئے کیا گیا تاکہ رمی کرنے والوں کو گروپ کی شکل میں منظم رکھا جا سکے۔ حجاج کرام نے سب سے پہلے جمرہ عقبہ میں رمی مکمل کی۔ پھر منیٰ سے المسجد الحرام کی طرف روانگی کا عمل پانچ مختلف ٹریکس سے شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے طواف وداع کے لیے گروپ بندی کے عمل کے لیے انتظامی منصوبوں اور طریقہ کار کو فعال کرنے کے عمل کے آغاز کا اشارہ دیا جو کہ مملکت کے اندر اور حجاج کرام کے لیے ذی الحجہ کے مہینے کی 12 اور 13 تاریخ کو مقرر کیا گیا تھا۔ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کے لیے طواف کرنے اور اپنے پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے 14ذی ذی الحج کی تاریخ مقرر ہے، اس کے بعد وہ چاہیں تو مدینہ منورہ جا سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزارت حج وعمرہ کے سماجی رابطوں کے اکاؤنٹس پر مختلف قومیتوں اور زبانوں کے عازمین کی طرف سے معلومات کے حصول کے لیے دو لاکھ سے زیادہ کالیں موصول ہوئی ہیں
عمومی صحت کی حالت تسلی بخش ہے۔ محکمہ صحت کامیابی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈاکٹر العبد العالی نے انکشاف کیا کہ مقدس مقامات میں صحت کی تمام سہولیات میں فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 87,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس دوران 155 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن آپریشن کیے گئے، 345 ڈائیلاسز سیشنز کیے گئے، 230 سرجریز اورحجاج کے 10 اینڈوسکوپک آپریشن کیے گئے۔

عید پربارشوں کی پیشگوئی ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
عید کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا.
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کل ہفتہ کے دن سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہوں گی۔09 سے 12 جولائی کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،ساہیوال،فیصل آباد لاہور ڈویژن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 09 اور 10 جولائی کو اسلام آباد/راولپنڈی،لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔
سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مسافر اور سیاح اس دوران محتاط رہیں،عید کی تعطیلات کے دوران پی ڈی ایم اے کے پراونشیل ایمرجنسی آپریشن سنٹرز سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24 گھنٹے فعال رہیں گے۔
کوہ سلیمان کے بیشتر علاقوں میں بارش، طغیانی کا خدشہ
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو عید کی تعطیلات کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے،۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات مکمل رکھیں، شہری دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے پرہیز کریں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے،شہری جانوروں کی آلائشوں کو گٹروں اور نالیوں میں پھینکنے سے پرہیز کریں، سیوریج سسٹم بند ہونے سے ناگہانی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
عید کے موقع پر بس مالکان مقرر کردہ کرایوں سے ذائد کرایہ وصول کررہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نےزائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ،سیکرٹری آر ٹی اے نے02 گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا.01 لاکھ 45 ہزار کے جرمانے اب تک کئے جا چکے ہیں.ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اوورچارجنگ پر کارروائیاں کی گئیں ہیں.
عید قربان کے موقع پراسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم کا مویشی منڈی رکھ چھبیل کا دورہ کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف ماڈل ٹاؤن نے کاہنہ انٹرچینج، کاہنہ فروٹ منڈی مویشی منڈی اور ایل ڈی اے سٹی مویشی منڈی کا دورہ کیا.مویشی منڈیوں میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا.مویشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی، بیٹھنے کے انتظامات، صاف پینے کے پانی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا.مویشی میں لائیو سٹاک کیمپس کا بھی جائزہ لیا گیا.ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر مویشی منڈیوں کے دورے کئے جا رہے ہیں.
محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے پنجاب بھر میں لمپی سکن بیماری بارے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے۔ ترجمان محکمہ لائیو سٹاک نے کہا کہ پنجاب بھر میں اب تک لمپی سکن بیماری کے 10982 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 9362 جانور صحتیاب ہو چکے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں اب تک ویسکین کی 1.662 ملین خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ لمپی سکن بیماری بارے محکمہ کا کنٹرول سیل 24 گھنٹے فعال ہے.
نیز عیدالاضحٰی کے موقع پر پنجاب بھر میں 312 مویشی منڈیوں میں 24 گھنٹے مفت ویٹرنری کیمپس اور 191 بین الاضلاعی و بین الصوبائی لائیو سٹاک چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جبکہ 196 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں بھی جانوروں کے علاج معالجہ کیلئے تفویض کی گئی ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے تحت قائم ویٹرنری کیمپس اور چیک پوسٹوں پر اب تک 642195 جانوروں کو چیچڑ مار سپرے جبکہ 26287 جانوروں کو علاج معالجہ فراہم کیا جاچکاہے۔
لاہور میں قائم 2 قرنطینہ مراکز میں اب تک لمپی سکن سے متاثرہ 72 جانوروں کو داخل کیا گیا جن میں سے 63 جانور صحتیاب ہو چکے ہیں اور 9 جانور ابھی زیر علاج ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کی چیک پوسٹوں اور کیمپس کی مدد سے لمپی سکن بیماری بارے 10686 آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے افسران فیلڈ عملہ کی مانیٹرنگ کیلئے بھی سرگرم عمل ہیں۔









