Baaghi TV

Tag: غازی خان

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان میں کس نے ملاقات کی؟

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان میں کس نے ملاقات کی؟

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان میں سرکردہ سیاسی شخصیات،سابق ناظمین اور سابق چیئرمینوں کی ملاقات ۔
    سرکردہ سیاسی شخصیات،سابق ناظمین اور سابق چیئرمینوں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان۔
    چیف آف کھیتران سردار حافظ اورنگزیب خان کھیتران کا برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان ۔
    ن لیگ کے سابق ایم پی اے ممتاز بھٹو قیصرانی، سابق وائس چیئرمین جاوید قیصرانی اور متعدد شخصیات کا بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان ۔
    قیصرانی برادری، چیف آف کھیتران اور سیاسی شخصیات کا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار۔

    سیاست کو کرپشن سے پاک کیا ہے،کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،پنجاب کا کلچر بدل گیا ہے۔
    کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود پولیس افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
    کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دینے والے ہیلتھ پروفیشنلز کی طرز پر پولیس کیلئے شہداء پیکیج کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
    کورونا وباء کے دوران فرائض ادا کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے، شہداء پیکج دیا جائے گا: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

    جاوید اقبال قیصرانی نے کہا کہ دوستی نبھانی ہوتو عثمان بزدار سے سیکھیں – رکن پنجاب اسمبلی سرداراحمد علی دریشک نے کہا کہ کھیتران قبیلے،قیصرانی برادری اور ضلع کونسل کے سابق ارکان کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں – پی ٹی آئی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سیاسی اور عوامی خدمات کی وجہ سے مضبوط ہو رہی ہے – وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے کی نمائندگی خود کرتا ہوں – سیاست کو کرپشن سے پاک کیا ہے- کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا- پنجاب کا کلچر بدل گیا ہے اور اب انتظامیہ کے پاس کوئی ناجائز کام لے کر نہیں جاتا – انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤکے اقدامات کاجائزہ لینے کے لئے 18اضلاع خود وزٹ کئے ہیں اوروہوا جیسی پسماندہ تحصیل کا دورہ کرنے والا پہلا وزیراعلیٰ ہوں -انہوں نے کہاکہ لاہور میں پسماندہ علاقوں کا وکیل بن کر بیٹھا ہوں – دل چاہتا ہے عوام کا ہر کام کروں -جتنے وسائل میسر ہیں اتنے کام ضرور کر کے جاتا ہوں -پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانا میرا مشن ہے- وزیر مملکت زرتاج گل، مشیر حنیف پتافی، ارکان اسمبلی احمد علی دریشک، شاہینہ کھوسہ، جاوید اختر لنڈ، سردار محی الدین خان کھوسہ، پارٹی رہنما سردار عبدالقادر کھوسہ،سردار جعفر خان بزدار اوردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے –

  • وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود پولیس افسروں کی خدمات کو خراج تحسین۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود پولیس افسروں کی خدمات کو خراج تحسین۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان آمد۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پولیس کے افسروں اور جوانوں سے گفتگو۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پولیس لائنز میں شہداکی یاد گارپر حاضری۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی ۔
    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود پولیس افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین۔

    پولیس کے افسراور جوان آزمائش کی گھڑی میں دلجمعی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ پولیس کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دینے والے ہیلتھ پروفیشنلز کی طرز پر پولیس کیلئے بھی شہداء پیکیج کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ کورونا وباء کے دوران فرائض ادا کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو شہداء پیکج دیا جائے گا۔ پولیس کو عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں – پولیس میں مرحلہ وار 10ہزار آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پولیس کوگاڑیاں خریدنے کی اجازت دی گئی ہے – 41 تھانوں کی نئی عمارتوں کی تعمیر جاری ہے – پولیس کا منجمد الاؤنس بھی بحال کیا اور ایگزیکٹو الاؤنس کی بھی منظوری دی ہے – اضلاع کے دوروں کے دوران تھانوں کا معائنہ کر کے مسائل جانتا ہوں، حل کرنے کیلئے کاوشیں بھی کررہا ہوں – پولیس عوام کے ساتھ محبت او راحترام کے ساتھ پیش آ کر میری کاوشوں کا صلہ دے :وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

    وفاقی وزیر زرتاج گل، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، مشیر صحت حنیف پتافی، اراکین اسمبلی سردار احمد علی دریشک، جاوید اختر لنڈ، سردار محی الدین کھوسہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن طاہر خورشید، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر، آرپی او ڈیرہ غازی خان عمران احمر،ایڈیشنل آئی جی انعام غنی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اور دیگر افسران بھی اس موجود تھے-