Baaghi TV

Tag: غربت

  • ہر فرد کے لیے کامیابی کے یکساں مواقع کیلئے پرعزم ہیں.وزیراعظم

    ہر فرد کے لیے کامیابی کے یکساں مواقع کیلئے پرعزم ہیں.وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کے موقع پر ہر فرد کے لیے کامیابی کے یکساں مواقع کیلئے پرعزم ہیں.

    وزیراعظم شہبا زشریف کا کہنا تھا کہ غربت کا خاتمہ پائیدار ترقی اور امن کے لئے بنیادی شرط ہے .موجودہ حکومت کی ہر پالیسی کا محور عوام کی فلاح و بہبود ہے.سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کے ذریعے غربت کے خاتمے کو یقینی بنانے میں اہم پیش رفت کی ہے. عوام کومعاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات انتہائی اہم ہیں.خواتین اور بچوں کو بااختیار بناکرملک کامستقبل محفوظ بنایا جاسکتاہے.مہنگائی اور معاشی بے یقینی سمیت عالمی چیلنجز کا سامنا ہے.غذائی تحفظ،رہائش اوراقتصادی ترقی یقینی بنانے کی پالیسیوں پر کام کر رہے ہیں.یوتھ بزنس، ایگریکلچر لونز، ڈیجیٹل سکلز، آئی ٹی کورسزلاکھوں خاندانوں کی زندگیاں بدل رہے ہیں.پائیدار ترقیاتی اہداف میں غربت کا خاتمہ سر فہرست ہے.عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے. تعلیم، صحت اور ماحولیاتی پائیداری کے حصول کے اہداف کے لیے کام کرتے رہیں گے.خواتین کو بااختیار بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے میں ہونے والی پیش رفت پر فخر ہے. خواتین کی شراکت ملکی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے. غربت کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کرنے والوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں. متحد ہوکرایسا مستقبل بنا سکتے ہیں جہاں ہر فرد کو ترقی کرنے اور کامیاب ہونے کا موقع ملے. پاکستان کےہرفرد کی ترقی اوربہبودکیلئے غیر متزلزل لگن کا اعادہ کرتا ہوں.تمام شعبوں کو خوشحال، مساوی اور جامع دنیا کی تعمیر میں ہمارا ساتھ دینے کی دعوت دیتا ہوں،

    ایس سی او اجلاس،اعلامیہ پر دستخط،صدارت روس کے سپرد

    ایس سی او اجلاس، رکن ممالک کے سربراہان کی غیر رسمی ملاقات،گفتگو

    وزیراعظم نے ایس سی او کی صدارت کی جو ایک اعزاز ہے،عطا تارڑ

    ایس سی او اجلاس، بھارتی وزیر خارجہ کی مارننگ واک کی تصویر وائرل

  • گھر میں راشن نہیں،سات ماہ کا کرایہ مکان نہ دیا،شہری نے بیوی بچوں کو زہردے دی

    گھر میں راشن نہیں،سات ماہ کا کرایہ مکان نہ دیا،شہری نے بیوی بچوں کو زہردے دی

    غربت،مہنگائی، شہری خود کشیاں کرنے لگے، لاہور میں ایک شہری نے بیوی بچوں سمیت سات افراد کو زہریلی گولیاں کھلا دیں

    واقعہ لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں پیش آیا ،غربت کی وجہ سے گھر کے سربراہ نے اپنے گھروالوں کو زہریلی گولیاں کھلا دیں، ملزم نے بیوی اور بچوں کو گولیاں کھلائیں اور مارنے کی کوشش کی، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اپنے گھر کے سات افراد کو زہریلی گولیاں کھلائیں، زہریلی گولیاں کھانے سے تمام افراد بیہوش ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے.

    ترجمان سٹی ڈویژن پولیس کے مطابق پولیس نے فوری طور پر پوری فیملی کو اسپتال منتقل کیا جس کے بعد اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے،شہری نے پولیس کو کہا کہ اس کے گھر میں راشن کا ایک دانہ تک نہیں ہے، کرائے کے گھر میں رہتا ہوں، نوکری ملی نہ مزدوری، سات ماہ سے گھر کا کرایہ بھی نہیں دیا، غربت کی وجہ سے ایسا قدم اٹھایا،اپنے بیوی بچوں کو خود زہر کھلایا،

    مہنگائی ،غربت کی وجہ سے آئے روز خود کشیوں میں اضافہ ہو رہا ہے، چند روز قبل لاہور میں 3 ماہ سے تنخواہ سے محروم شخص نے بجلی کا بھاری بل آنے پر خود کشی کر لی تھی، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ملازم محمد خالد نے بی آر بی نہر میں چھلانگ لگائی،اہلخانہ کے مطابق خالد کئی دنوں سے پریشان تھا اور اُسے تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی جس کے باعث وہ بجلی کا بل ادا کرنے سے قاصر تھا،کوئی بھی بجلی بل یا گھریلو معاملات میں خالد کی مدد نہیں کر رہا تھا، وہ دکانوں سے ادھار سامان اور قرض لے کر گزارا کر رہا تھا، جس کی وجہ سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا، معاشی حالات اور تنگدستی کی وجہ سے بیوی بھی خالد کو چھوڑ گئی تھی، اُس کے پانچ بچے ہیں جبکہ وہ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھا۔

    قبل ازیں پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں بھی بجلی کے بھاری بل کی وجہ سے 2 بچوں کے باپ کی خود کشی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ پنجاب کے شہر ٹیکسلا تھانے کی حدود میں ڈھوک سادو کے علاقے میں بجلی کا بھاری بل ادا نہ کرنے پر ایک شخص نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی،دو بچوں کا باپ ملک طاہر گزشتہ چار ماہ سے بے روزگار تھا اور بجلی کے بل کی مقررہ تاریخ گزر جانے کی وجہ سے پریشان تھا،پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بھی ایک خاتون نے علاج کے پیسے بجلی کے بل کی ادائیگی میں خرچ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی تھی،پنجاب کے شہر چشتیاں میں بجلی کا بل زیادہ آیا تو بھائی نے دوسرے بھائی کو آدھا بل دینے کو کہا، بھائی نے کم پیسے دیئے تو بھائی نے کمرے کی بجلی کاٹ دی، واقعہ چشتیاں کے بھٹہ کالونی میں پیش آیا، بجلی کے پیسےکم دینے اور پھر بجلی کٹ جانے کے بعد نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی،نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

    خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

    خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

    ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

  • باپ نے ایک ماہ کا بچہ ایک لاکھ میں فروخت کر کے اغوا کا درج کروایا مقدمہ

    باپ نے ایک ماہ کا بچہ ایک لاکھ میں فروخت کر کے اغوا کا درج کروایا مقدمہ

    غربت سے تنگ نوجوان نے ایک ماہ 8 دن کا بچہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کر کے بیوی کو مطمئن کرنے کیلئے تھانہ میں بچے کے اغواءکا مقدمہ درج کروا دیا، ڈی پی او فیصل کامران نے نومولود کے مبینہ اغواءپر پولیس کی اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دے دی، جس نے جدید بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے 34 روز بعد مبینہ مغوی بچہ بازیاب کروا کر والدہ کے حوالے کر دیا، جبکہ کے بچے کے والد عدنان، سہولت کار محمد منشاءکو گرفتار کر لیا ہے، واقعہ میں ملوث خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،

    ستار کالونی سرگودھا کے رہائشی عدنان ظفر نے 29 مارچ کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ اپنے بیٹے کی دوائی لینے کیلئے اپنی بیوی کے ہمراہ ہلال احمر ہسپتال آئے، بیٹی کی گود میں بیٹے کو بٹھا کر میں اور میری بیوی ڈاکٹر سے دوائی پکڑنے کیلئے کمرے میں گئے، واپس آئے تو نا معلوم عورت میرے نومولود بیٹے کو لے گئی، ڈی پی او فیصل کامران نے اے ایس پی سٹی عثمان عزیز میر کی قیادت میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا انصر جوڑا، عمار اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکاروں پر مشتمل بچے کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دے دی، جنہوں نے دن رات محنت کر کے 34 روز بعد بچے کو بازیاب کرا لیا،

    تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد

    ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

    ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

    ہیلتھ لیوی – کیا؟ کیوں؟ اور کیسے؟ — طوبہ نعیم

    ہیلتھ لیوی کیا ہے اور اس کے کیا فواٸد ہیں:

    اے ایس پی سٹی عثمان عزیز میر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عدنان ولد ظفر قوم ونی ساکن 79 شمالی نے 2018ءمیں صبا بی بی سے پسند کی شادی کی، جس سے ایک بچی ڈیڑھ سالہ خدیجہ بی بی اور 1 ماہ 8 دن کا دیان علی ہیں، اغواءکی رپورٹ پر سی سی ٹی وی کیمرہ کے فوٹیج کا بغور ملاحظہ کیا گیا، وقوعہ کی جیو فینسنگ کروائی گئی، مغوی کی بازیابی کیلئے بچے کے والد کے فیملی ممبران کی سی ڈی آرز حاصل کی گئیں، ستار کالونی و گردونواح میں خفیہ تفتیش کی گئی، جدید بنیادوں پر کی جانے والی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ بچے کے والد عدنان کی نیت میں فتوراور لالچ تھا، جس نے محمد منشاءولد بشیر احمد قوم مسلم شیخ ساکن نیو سیٹلائٹ ٹاﺅن اور شہناز بی بی سکنہ غنی پارک سے مل کر نومولود دیان علی کو 34 جنوبی کے شاہد مقصود ولد علی احمد راجپوت جو کہ قینچی موڑ سرگودھا پر رہائش پذیر ہے کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کیا اور رقم آپس میں تقسیم کر لی، بچے کی ماں کو مطمئن کرنے کیلئے تھانہ میں اغواءکا مقدمہ درج کروایا، پولیس نے بچے کو بازیاب کرنے کے بعد بچے کے والد عدنان، سہولت کار محمد منشاءکو گرفتار کر لیا

  • جوبائیڈن کی شرح سود میں اضافے کی پالیسی امریکیوں کا کچومرنکال دے گی:امریکی میڈیا

    جوبائیڈن کی شرح سود میں اضافے کی پالیسی امریکیوں کا کچومرنکال دے گی:امریکی میڈیا

    واشنگٹن :جوبائیڈن کی شرح سود میں اضافے کی پالیسی امریکیوں کا کچومرنکال دے گی:اطلاعات کے مطابق معروف امریکی میڈیا گروہ فوربس میڈیا کے سی ای او اسٹیو فوربس نے خبردار کیا ہے کہ مہنگائی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے صدر جو بائیڈن کی شرح سود میں اضافے کی پالیسی "لوگوں کو غریب” کر دے گی۔

    قدامت پسند نیوزآؤٹ لیٹ نیوز سماکس کے ساتھ ایک انٹرویو میں فوربس نے زور دیا کہ شرح سود میں اضافے سے امریکی صارفین پر شدید اثرات مرتب ہوں گے۔جس کی روک تھام کےلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ضروری ہے

    امریکہ میں شرح سود میں اچانک غیرمعمولی اضافہ،عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب ہونے کا…

    انہوں نے انٹریو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا۔”آئیے اس کے بارے میں دو ٹوک رہیں۔ جب وہ نرم لینڈنگ کے بارے میں بات کرتے ہیں یا معیشت کو سست کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو اس کا مطلب ہے لوگوں کو غریب بنانا،” انہوں نے مزید کہا کہ "امریکی معیشت کو زیادہ شرح سود کے ساتھ سزا دینے” کے بجائے، فیڈرل ریزرو کو اپنی کوششیں ڈالر کی قدر کو مستحکم کرنے پر مرکوز کرنی چاہیے۔

    گزشتہ ہفتے فیڈ کی جانب سے 28 سالوں میں سب سے زیادہ شرح سود میں اضافے کے اعلان کے بعد بہت سے ماہرین اقتصادیات نے ممکنہ کساد بازاری کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔اسی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے فوربس نے زور دیا کہ شرح سود میں اضافے سے صارفین کو خاص طور پر اس وقت نقصان پہنچے گا جب "اس سال کے آخر میں رہن کی شرحوں کو ایڈجسٹ کیا جائے گا” اور سردیوں میں حرارتی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

    جنگوں نے امریکہ کا دیوالیہ نکال دیا۔ تحریر: محمد شعیب

    انہوں نے مزید کہا کہ "ایک بڑی، بری چیز ہو رہی ہے۔ اور جب اس سردیوں میں تیل کی قیمتیں گرم ہوتی ہیں، جب آپ پہلے کی نسبت دگنی قیمت ادا کر رہے ہوتے ہیں اور آپ کو اپنے گھر کو گرم کرنا پڑتا ہے، تو یہ ایک تباہی ہو گی،” ان کایہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے دوچار ہے، اس کی آبادی بہت سے یورپی ممالک کی طرح شدید دباؤ میں ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود 7.75 فیصد پر برقراررکھنے کا…

    یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے اس سال کے شروع میں روسی تیل پر پابندی عائد کر دی تھی، اس کے فوراً بعد جب روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے 24 فروری کو یوکرین کے خلاف فوجی مہم کا اعلان کیا تھا۔ اس نے پورے ملک میں گیس اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ اس اقدام نے اناج، کھانا پکانے کے تیل، کھادوں اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔

  • نااہل حکمران  عوام کو مہنگائ  کے دلدل میں دھکیل رہے ہیں,سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

    نااہل حکمران عوام کو مہنگائ کے دلدل میں دھکیل رہے ہیں,سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

    پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکمران غریب عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے دلدل میں دھکیل رہے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، کرپٹ حکمران مہنگائی کرکے آئی ایم ایف کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔۔ پیر کو جاری بیان میں ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پاکستانی عوام سلیکٹڈ حکومت کی بیمار معاشی پالیسیز کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی اب تو عالمی ادارے بھی انکے دور حکومت کو کرپشن بڑھانے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔۔ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب دو ماہ میں 11 روپے سے زائد پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر 13 روپے کی سمری مسترد کرنے کا ناٹک کررہے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پہلے 13 روپے کی سمری تیار کراتے ہیں، پھر کمی کرنے کا ناٹک کرکے قوم پر احسان جتاتے ہیں۔ عمران صاحب اب آپ کی ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، ظلم کی حکومت جائے گی تو آٹا، چینی، پیٹرول، بجلی گیس سستی ہوگی۔۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے کہاتھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا مطلب ’وزیراعظم چور ہے’ آپ نے 46 روپے اور52 روپے لٹر پیٹرول قوم کو دینے کا وعدہ کیا تھا، کوئی شرم، کوئی حیاء ہوتی ہے۔۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عمران صاحب غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور ظلم کی تبدیلی لانے کے ذمہ دار آپ ہیں آپ کا گھر تو کوئی اور چلاتا ہے لیکن غریبوں کے چولہے بجھ چکے ہیں آپ کو تو غیرقانونی فارن فنڈنگ آتی ہے لیکن غریبوں کی آمدن ختم ہوچکی ہے ۔۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب مہنگائی کے ستائے عوام جلد آپ سے استعفی لینے آرہے ہیں عمران صاحب آپ تو آٹا چینی، دوائی، براڈ شیٹ، بجلی، گیس میں جیبیں بھر چکے ، غریب کہاں جائیں، کیسے گزارہ کریں؟ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے عوام کو ایک روپے کا ریلیف نہیں دیا، الٹا عوام کو ہر روز لوٹ رہے ہیں ، عمران صاحب آپ نے تنخواہیں نہ بڑھائیں، نہ آٹا چینی دوائی سستی ہوئی، الٹا غریبوں کو مزید غریب بنارہے ہیں۔۔غریبوں کی بددعائیں، چیخیں اور فریادیں سنیں اور خدا کا خوف کریں مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ
    عمران صاحب مہنگائی کے نتیجے میں ملک میں خودکشیاں اور جرائم بڑھ گئے ہیں، کچھ خدا کا خوف کریں قوم بھوک سے مررہی ہے آپ اور آپ کے وزراء سیاسی بیانات دینے میں مصروف ہیں، یہ بے حسی کی انتہا ہے۔

  • فیلنگ آف اے لوز گورننس ۔۔۔ سلمان آفریدی

    فیلنگ آف اے لوز گورننس ۔۔۔ سلمان آفریدی

    صاحب کا ااقبال بلند ہو ۔۔۔ بھاگ لگے رہن ۔۔۔  مسند مبارک تا بہ ابد سلامت رہے ۔۔۔ نادار مگر ناداری کی لکیر سے نیچے ہی گھسٹتا چلا جا  رہاہے  ۔۔۔ اور غریب ہے کہ ناپید ہی ہوتا چلا جاتا ہے ۔۔۔ رہے نام اللہ کا 

    جناب والا ! جب سے آپ کی حکومت آئی ہے عوام تبدیلی کی راہ تک رہے ہیں ۔ اس میں کچھ قصور تو حضور کے قبل اور بعد از الیکشن بیانات کا ہے جن میں آنجناب کی جانب سے نوے روز میں تبدیلیوں کا سیل رواں برپا کرنے ‘ کھڑے کھڑے ملک و قوم کے مسئلے حل کرنے اور مملکتِ خداداد کی ڈوبتی ناؤ کو پار لگانے کے بلند و بانگ دعوے تھے جبکہ جلتی پر تیل "انڈیلنے” کا کام آپ  کے "نو رتن” سر انجام دیے چلے جاتے ہیں

    حضور کے سب دعوے منظور ۔۔۔ آپ کی ہر منطق قبول ۔۔۔ تکلیف کا سبب مگر یہ بات ہے حکومت کے ہوتے ہوئے بھی محسوس ایسا ہوتا ہے کہ ساکنان سر زمین شاد باد ” بے حکومتے ” ہی بس رہے ہیں۔ آپ کی عقابی نگاہ تلے ڈالر مہاجن کا سود ہوا جاتا ہے جبکہ دواؤں کی قیمتیں گرمی کے تاپ کی  طرح چڑھ اور اتر رہی ہیں۔ عین آپ کی ناک کے نیچے ذخیرہ اندوزوں ، گراں فروشوں اور عوام کا خون چوسنے والوں کی چاندی ہوئ پھرتی ہے۔

    عالی جناب ! پوچھنا یہ ہے کہ جب آپ اس قدر اچھی تیاری کےساتھ الیکشن میں اترے تھے کہ کامیابی آپ کو واضح نظر آتی تھی تو ایسے میں کوئی ” شیڈو کیبنٹ ” بنانے یا ” پالیسی میکنگ ” نامی کام کرنے کا کوئی تردد کیوں نہیں کیا گیا ؟ حکومت میں آنے سے پہلے اور زمام اقتدار سنبھالنے کے بعد وزراء کے ناکافی ” ہوم ورک ” ، لمبی چوڑی بیان بازیوں اور کار حکومت چلانے کے تجربہ کی کمیابی کا سد باب کرنے کے واسطے ” قیادت ” نے کونسے اقدامات اٹھاے ؟ اگر یہ معلوم تھا اور لازماً  احتمال موجود تھا کہ ” اسٹیٹس کو ” کے حامی سیاسیان اور اسٹیبلیشمنٹ کرپشن کے خلاف جاری مہم کی کامیابی کے اثر کو کم سے کم کرنے کے لیے مصنوعی  بحرانوں کا سہارا لے سکتے ہیں تو ان سے نمٹنے کو ہماری دوربین قیادت نے کیا حکمت عملی وضع کی ؟؟؟

    والا تبار ! گستاخی کی معافی چاہتا ہوں کہ خو گر حمد سے تھوڑا سا گلہ سننا آپ کے ، اس ملک کے اور سب سے بڑھ کر اس قوم کے فائدے میں ہے ۔ عرض فقط اتنی سی ہے کہ آپ کی دستیابی ، عوام میں موجودگی  اور کسی نہ کسی بہانے عوامی رابطہ مہم بہت سی پریشانیوں ، سازشوں اور پراپیگنڈوں کا گلا اپنےآپ گھونٹ دے گی۔ مزید برآں یہ کہ  عوام کو یہ احساس  ہر آزمائش سے گزرنے پر تیار رکھے گا کہ ہوا کے سرد و گرم تھپیڑوں میں اور کچھ نہ سہی مگر آپ ان کے درمیان کھڑے ہیں اور وہ اس افتاد میں تنہا نہیں وگرنہ هم اس سےبڑھ کر
    کہہ

    بھی

    کیا سکتے

    ہیں

    کہ

    صاحب کا اقبال بلند ہو ۔۔۔ بھاگ لگے رہن ۔۔۔  مسند مبارک تا بہ ابد سلامت رہے ۔۔۔ نادار مگر ناداری کی لکیر سے نیچے ہی گھسٹتا چلا جا  رہاہے  ۔۔۔ اور غریب ہے کہ ناپید ہی ہوتا چلا جاتا ہے ۔۔۔ رہے نام اللہ کا