Baaghi TV

Tag: غریب عوام

  • بجلی چوری کے کیسز سننے کیلئے اسپیشل عدالتوں کا قیام زیر غور،وزیرِ توانائی

    بجلی چوری کے کیسز سننے کیلئے اسپیشل عدالتوں کا قیام زیر غور،وزیرِ توانائی

    نگراں وزیرِ توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی ہورہی ہے،

    نگراں وزیرِ توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو بل ادا نہیں کرتے، ملک میں 589 ارب روپے کی بجلی ہر سال چوری ہوتی ہے،پانچ کمپنیوں کی 344 ارب روپے کی بلنگ میں 100 ارب کا نقصان ہے،بجلی چوری کی وجہ سے عام لوگوں کو زیادہ بل ادا کرنا پڑتے ہیں، نگران وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کررہے ہیں، بجلی چوری کے کیسز سننے کیلئے اسپیشل عدالتوں کا قیام زیر غور ہے، گھریلو صارفین میں بعض بجلی چوری کرتے ہیں اور بعض بل ادا نہیں کرتے، ہمارے پاس سارا ڈیٹا ہے کہ کن علاقوں میں زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے،جو بجلی کے بل ادا نہیں کرتے ان سے ریکوری کریں گے،

    نگراں وزیرِ توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈسکوز میں 100 ارب کا نقصان ہوتا ہےان پانچ ڈسکوز میں سے 3044 ارب کی بلنگ ہوتی ہے اور 100 ارب کا نقصان ہوتا ہے ، پشاور، حیدرآباد، کوئٹہ، سکھر، قبائلی علاقوں اور آزاد کشمیر ڈسکوز میں 489 ارب کا نقصان ہوتا ہے، ان پانچ ڈسکوز کے 737 ارب کی بلنگ میں سے 489 ارب کا نقصان ہوتا ہے بجلی کی 60 فیصد پیداواری لاگت بجلی چوری کی وجہ سے ضائع ہوجاتی ہے، تاہم اس حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

    بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال جاری

    مہنگائی، بچوں کو بھوکا دیکھنا مشکل کام خود کشیاں، احتجاج، بجلی بل موت کا پروانہ

    نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

    پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

    حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام

  • بچوں کو روٹی کھلائیں یا بجلی کا بل ادا کریں؟ شہری سڑکوں پر نکل آئے

    بچوں کو روٹی کھلائیں یا بجلی کا بل ادا کریں؟ شہری سڑکوں پر نکل آئے

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

    لاہور ( )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جاری تحریک کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔جس میں نگران حکومت سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور غیر اعلانیہ ٹیکسز کا فیصلہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

    نگران حکومت کی جانب بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے لاہور، ملتان، مظفرگڑھ،رحیم یارخان،لیہ، حافظ آباد، بہاولپور، میانوالی،وہاڑی، حیدرآباد، شہداد پور، تھرپارکر،کراچی اور پشاور سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔شرکاء نے ’’پلے کارڈز اور بینرز‘‘ اٹھا رکھے تھے ۔جن پر،قوم پر بجلی گرانا بند کرو ،مہنگی بجلی نامنظور، بچوں کو روٹی کھلائیں یا بجلی کا بل ادا کریں،حکمرانو مہنگائی کے بوجھ تلے سسکتے پاکستانی عوام کو بجلی کے بل کی مار مارنا بند کرو،جیسے نعرے درج تھے-مظاہرین نے بجلی کی قیمتوں کو مستردکرتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی اور نگران حکومت سے بجلی سستی کرنے کے ساتھ ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل میں اصل قیمت کم اور ٹیکس زیادہ ہوتاہے۔بجلی کے بل ادا کریں یا گھر کا چولہا جلائیں؟ ملک بھر ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے دینی، سیاسی ، سماجی و تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت و خطاب کیا۔ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جاری مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا مشترکہ علامیہ کا کہنا تھا کہ بجلی کےبلوں میں ظالمانہ ٹیکسز قابل قبول نہیں ۔ لوگ فاقے کر رہے ہیں ۔جب کہ نگران حکومت کی سرپرستی میں غریب کو بجلی کے بل نہیں بلکہ موت کے پروانے جاری کیے جارہے ہیں۔ حکومت کے حالیہ فیصلے سے 8 افراد خودکشی کر چکے ہیں۔ حکمران طبقے نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔لوگ اپنی قیمتی اشیاء بیٹیوں کی جہیز تک بیچ کر بل ادا کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ مہنگائی کا طوفان بجلی کے بلوں پر آکر شدید ہوگیا ہے۔بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ اور ٹیکسز کی وجہ سے عوام سخت پریشان اور ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں جو حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نگرانی کرنے کیلیے جو نگران اقتدار میں آئے ہیں ۔انہوں نے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں ۔انہوں نے ملک میں عام انتخابات کرانے ہیں ۔انہیں مہنگائی کے سلسلے کو بند کرنا چاہئے۔ لیکن انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا اور اس وقت بجلی کے بلوں میں 13قسم کے ٹیکسز لگا کر عوام پر بجلی بم گرا دیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ناقابل برداشت ہے۔ 300 یونٹ تک کسی قسم کا ٹیکس لاگو نہ کیا جائے، غریب مزدور مہینے بھر کی کمائی بھی بجلی کے بلوں کی مد میں لوٹا دیتا ہے۔عوام بچوں کو روٹی کھلائیں یا بجلی کا بل ادا کریں۔حکمرانوں کو مہنگائی کے بوجھ تلے سسکتی پاکستانی عوام کوبجلی کے بل کی مارمارنا بند کرنا ہوگی۔ حکمرانوں کو عملا عوام کی سہولت کےلیے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔وگرنہ آنے والے انتخابات میں عوام ان مفاد پرستوں اور کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کرکے محب وطن اور دیانتدار قیادت کو منتخب کریں گے

    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ

    بجلی کے بل میں ریلیف کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت

    بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،مرکزی مسلم لیگ کا ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز

    بجلی بلوں کی کڑک: کن مدوں میں عوام ٹیکس دیتی ہے، ایک تجزیہ!تحریر: ملک شفقت اللہ

    بجلی کے بلوں میں اضافہ پرشہری سڑکوں پرنکل آئے

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

  • جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی کے خلاف تحریک شروع کر دی

    جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی کے خلاف تحریک شروع کر دی

    پشاور:جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی کے خلاف تحریک شروع کر دی،اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی نے ملک بھر میں مہنگائی ،بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کردی ہے جس کا آغازکل نماز جمعہ سے کیا گیا ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے آغاز پر پشاور قصہ خوانی بازار میں ہونے والے مرکزی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت آئے روز غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتی ہے۔ 34 یونٹ جلانے والے کو 7000 کا بل بھیجا جاتا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کے اقدامات سے عوام کا جینا مرنا محال ہو گیا، ناانصافی مزید برداشت نہیں کی جا سکتی، عوام اسلام آباد جانے کے لیے تیار ہو جائیں، سوات کے حالات ابتر، ہاتھوں کی ویڈیو نوجوان بندھے ہوئے ہیں، وزیراعظم، وزیراعلیٰ کا جواب۔ یا استعفیٰ دے دیں۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر جمعہ کو ملک بھر میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں دانستہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی، امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے میں جماعت اسلامی 15 اگست کو اسلام آباد میں مظاہرہ کرے گی اور 17 اگست کو لاہور میں لیسکو ہیڈ کوارٹر کا گھیراؤ کرے گی۔

    سراج الحق نے کہا کہ خیبرپختونخوا 20 ارب یونٹ سستی بجلی پیدا کرتا ہے جبکہ 12 ارب یونٹس کی ضرورت ہے۔ خیبرپختونخوا سے بجلی کی پیداوار کی فی یونٹ قیمت 87 پیسے ہے جب کہ عوام کو 20 روپے فی یونٹ کے حساب سے بل بھیجے جاتے ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ اس وقت مالاکنڈ دوئیاں میں شدید خوف وہراس ہے۔ صوبے بھر میں ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے۔ سوات میں جو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا گھر ہے، میں صورتحال ابتر ہے۔ ڈی ایس پی اور فوجی جوانوں کے ہاتھ پکڑے ہوئے ویڈیو سامنے آئے ہیں۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ قوم کو جواب دیں یا استعفیٰ دیں۔

  • پٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا کر دیا گیا

    پٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا کر دیا گیا

    پٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحاد نے عوام کو مہنگائی کے جھٹکے دینا شروع کر دیئے ہیں

    عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دئیے گئے پٹرول کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے مہنگا کر دیا گیا ،یوٹیلیٹی اسٹورز 10 کلو آٹا 90 روپے مہنگا کر دیا گیا یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے ہو گیا 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے کا گیا ۔ وزارت صنعت و پیداوار نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت دس کلو تھیلے کی 490 مقرر کر رکھی ہے تا ہم پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اکثر مقامات پر حکومت پنجاب کی جانب سے سستے نرخوں پر آٹا نہیں مل رہا، دکانداروں کا کہنا ہے کہ آٹا دس کلو والا 650 کا ملے گا، گندم مہنگی ہو گئی ہے،حکومت ہمیں سستا آٹا نہیں دے رہی تو ہم کہاں سے دیں

    قبل ازیں حکومت نے بجلی کے نرخوں میں بھی اضافہ کیا تھا، گزشتہ شب پٹرول کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کیا گیا

    اینکر حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور آٹا مہنگا ، ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں بھی استحکام آنے لگا لیکن عام آدمی کو ریلیف کیسے ملے گا؟

    پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے آج مہنگائی ہے ماضی کی حکومت کے فارمولے پر جاتے تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 205 روپے ہوتی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے البتہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سے روپے کو استحکام ملے گا آئی ایم ایف نے بھی پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک ریلیف دینے سے انکار کیا ہے

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    نشہ نہ ملا تو سفاک باپ نے چھ ماہ کی بیٹی کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

  • حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طئے پاگیا

    حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طئے پاگیا

    اسلام آباد: ن لیگ کی نئی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے کامیاب بات چیت کی ہے، اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط بآسانی مان لی ہیں ، قرض کا موجودہ پروگرام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم اس کے لیے بجلی اور پٹرول کے نرخ مرحلہ وار بڑھانا ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات ہوئی، 3 روز میں آئی ایم ایف سے بات چیت کے 4 دور ہوئے، معاشی اصلاحات کے لیے آئی ایم ایف کے روڈ میپ پر عمل درآمدجاری رکھنے پراتفاق ہوا، جس کے مطابق بجلی اور پٹرول کی سبسڈی مرحلہ ختم کی جائے گی جبکہ بجلی کے نقصانات کم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ بات چیت میں پاکستان آمدن بڑھانے کے لیے اصلاحات پر متفق ہے جبکہ پاکستان میں غریب طبقے کے لیے سبسڈیز جاری رکھنے پر آئی ایم ایف راضی ہوگیا ہے۔

    آئی ایم ایف کو انکم سپورٹ پروگرام پر کوئی اعتراض نہیں اور صحت کارڈ کی سہولت پر بھی آئی ایم ایف راضی ہے۔

    پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے لیے کوششیں کی جائیں گی، اسی ماہ پاکستان اور آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم پروگرام کی توسیع پر کام کریں گی اور ٹیکنیکل ٹیم دو طرفہ ڈیٹا کا جائزہ لیں گے۔

    پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف حکام کے واشنگٹن مذاکرات پر وزارت خزانہ کا اعلامیہ جاری ہوگیا ہے،آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر مس اینٹونیٹ سیہ، ڈائریکٹر ایم سی ڈی جہاد ازور اور مشن چیف ناتھن پورٹر شامل تھے

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا، گورنر سٹیٹ بنک اور دیگر حکام شامل تھے،وفد نے ساتویں جائزہ کو مکمل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا،

    وزیر خزانہ نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے غریب طبقے کو محفوظ رکھنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی،عالمی تیل کی قیمتوں اور مالیاتی نظم و ضبط لانے کے لئے حکومت کی ترجیحات اور کوششوں کو بھی بیان کیا،

    آئی ایم ایف نے پاکستانی وفد سے مکمل حمایت کا اظہار کیا، مشن چیف مسٹر ناتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف کا مشن مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گا، آئی ایم ایف وفد حکومت کی اعلان کردہ پٹرول اور بجلی پر سبسڈی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرے گا،

    پاکستانی وفد کی ورلڈ بنک کے ایم ڈی ایکسل وان ٹراٹسنبرگ، نائب صدر ہارٹ وِگ شیفر اور دیگر عہدیداروں سے بھی ملاقات کی گئی ، ادھر جاری پروگرام، قرضوں اور منصوبوں کی پیشرفت کے ساتھ ساتھ مزید امداد کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ،وزیر خزانہ نے بینک کی طرف سے فراہم کی جانے والی مالی اور تکنیکی مدد پر بینک حکام کا شکریہ ادا کیا

    ایم ڈی آپریشنز نے بھی پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

    یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بعد قرضے کی حد آٹھ ارب ڈالر ہونے کی اطلاعات ہیں

    ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض کی حد میں اضافےکا امکان ہے، جولائی 2019 میں آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی جبکہ آئی ایم ایف اب تک 3 ارب ڈالر قرض پاکستنا کو دے چکا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ آئی ایم ایف قرضے کی معیاد کو ایک سال کی توسیع دے سکتا ہے، آئی ایم ایف کا پیر کو اعلان متوقع ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے کا مشن مئی کے وسط میں آسکتا ہے، مشن بجٹ تجاویز پر بات چیت کریگا جبکہ مشن کا فیول سبسڈی پر بھی بات کرنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے قرض کی حد میں اضافے سے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان رہنے کا امکان ہے، اسٹاک مارکیٹ میں 400 سے 600 پوائںٹس اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں آئندہ ہفتے 2 سے 3 روپے کمی ہونے کا امکان ہے۔

    حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…

  • غریب عوام کھانے پینے کو بھی ترسنے لگی

    غریب عوام کھانے پینے کو بھی ترسنے لگی

    قصور
    دیگر شہروں کی طرح ضلع قصور میں بھی آٹے کا بحران شروع ،زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتیں آسمان پر ،دیگر ضروریات زندگی ،کھانے پینے کی اشیاء خوردونوش ،سبزیوں، دودھ دہی، دالوں، آٹے، پھلوں،چینی، چائے پتی کی قیمتوں میں عدم استحکام اور غریب کی پہنچ سے دور کھانے پینے کی کوئی بھی اشیاء سرکاری نرخوں پر ملنا نایاب ہو چکا غریب عوام زندگی کے عذاب میں مبتلا

    تفصیلات کے مطابق دیگر شہروں کی طرح ضلع قصور میں بھی آٹے کا بہران شدت اختیار کرنے لگا، زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتیں راتوں رات انسانوں کی پہنچ سے دور ہو کر آسمان پر پہنچ گئئ ہیں اسی طرح دیگر ضروریات زندگی کی کھانے پینے کی تمام تر اشیاء سبزی، دالیں، دودھ دہی، چینی، چائے پتی، پھلوں کی قیمتوں میں آئے دن عدم استحکام اور مسلسل اضافے کے باعث دن بدن قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں پیاز، ٹماٹر، لہسن ، ادرک، لیمن دیگر مثالہ جات، کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے غریب کی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے ہر دوکاندار اور ریڑھی بان مارکیٹ کمیٹی کی نام نہاد سرکاری لسٹ کونظر اندز کر کے من مانی قیمتں وصول کررہا ہے مارکیٹ عملہ کی ڈیوٹی غفلت سے موسمی سبزیاں،پھل بھی غریب کی دسترس سے دور ہوگئیں ہیں یومیہ دیہاڈیدار مزدور اپنے بچوں کو دال روٹی مہیا کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ غریب آدمی کے مسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں جسکی وجہ سے آشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ھے۔بے بس مجبور عوام مہنگی داموں خریدنے پر مجبور ہیں "صحافتی” سروے پر متاثرین شہریوں، عوامی، فلاحی، سماجی سربراہان، سول سوسائٹی حلقوں، ڈسڑکٹ بار کے سینئر ووکلا نے حکام بالا، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈیوٹی مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر خود ساختہ مہنگائی کو روکا جائے اور سرکاری نرخوں پر سبزیاں فروخت نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت سے کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب عوام کو بھی جینے کا بنیادی حق میسر ہو سکے