Baaghi TV

Tag: غزہ جنگ بندی

  • ٹرمپ اور نیتن یاہو میں تلخ گفتگو، غزہ جنگ بندی پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

    ٹرمپ اور نیتن یاہو میں تلخ گفتگو، غزہ جنگ بندی پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی امن منصوبے پر سخت تلخ کلامی ہوئی۔

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، حماس کے مبہم ردعمل کے بعد ہونے والی اس فون کال میں صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں تم ہمیشہ اتنے منفی کیوں ہوتے ہو؟ یہ ایک کامیابی ہے، اسے قبول کرو۔ایکسئیوس کی رپورٹ کے مطابق، یہ گفتگو جمعہ کو اس وقت ہوئی جب حماس نے امریکی امن منصوبے پر اپنا جواب دیا۔ حماس نے بعض نکات کی حمایت کی جبکہ دیگر پر مزید مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ذرائع کے مطابق، نیتن یاہو نے اس ردعمل کو ”جشن منانے کے قابل نہیں“ قرار دیا، جس پر صدر ٹرمپ ناراض ہو گئے اور کہا کہ وہ اس پیش رفت پر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں۔

    امریکی اہلکار کے مطابق اگرچہ دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں تلخی تھی، لیکن آخرکار کچھ حد تک اتفاق رائے سامنے آیا۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کی اولین ترجیح خطے میں امن ہے۔دوسری جانب ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ نیتن یاہو نے نجی ملاقاتوں میں حماس کے ردعمل کو ”عملی طور پر منصوبے کی مستردگی“ قرار دیا اور اس تاثر کی تردید کی کہ حماس نے امریکی تجاویز کو قبول کیا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اسرائیل کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور حماس کے جواب کا تفصیلی تجزیہ کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے غزہ جنگ بندی کے لیے 20 نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا، جس پر حماس نے چند نکات پر اصولی رضامندی اور باقی پر تحفظات ظاہر کیے تھے۔

    اسلام آباد میں پہلی نارتھ ویمنز رغبی سیونز چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد

    بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کا مقامی قبائل پر حملہ، 4 دہشتگرد ہلاک

    اسرائیلی قید میں اسلام قبول کرنے والے اطالوی کارکن استنبول پہنچ گئے

  • دوحہ حملہ: قطر کا اسرائیل اور حماس ثالثی سے علیحدگی کا اعلان

    دوحہ حملہ: قطر کا اسرائیل اور حماس ثالثی سے علیحدگی کا اعلان

    قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری ثالثی سے علیحدہ ہو رہا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق قطری وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اور خطے کی سلامتی میں مسلسل خلل برداشت نہیں کیا جا سکتا۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائی حملہ نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ قطر کی خودمختاری پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام قطری شہریوں اور ملک میں مقیم باشندوں کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

    ترجمان کے مطابق قطر کی سکیورٹی فورسز، سول ڈیفنس اور متعلقہ اداروں نے فوری اقدامات کیے ہیں تاکہ رہائشی علاقوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے دوحہ میں فضائی کارروائی کے دوران حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ کو نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے پر ترکی، امارات اور ایران نے بھی سخت ردعمل دیا ہے۔

    آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026، بھارت اور سری لنکا میں شیڈول

    صارفین کا ذاتی ڈیٹا آن لائن دستیابی کی خبریں، پی ٹی اے کا ردعمل

    محکمۂ موسمیات کی کراچی میں آج بھی تیز بارش کی پیشگوئی

    امریکا نے قطر کو پہلے ہی خبردار کیا تھا، وائٹ ہاؤس، دوحا کی تردید

  • غزہ جنگ بندی پہلا مرحلہ ختم، حماس کا توسیع سے انکار

    غزہ جنگ بندی پہلا مرحلہ ختم، حماس کا توسیع سے انکار

    اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی میں 19 جنوری کو نافذ ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا، تاہم دوسرا مرحلہ ابھی تک غیر واضح ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرے مرحلے کے حوالے سے اسرائیل، قطر اور حماس کے وفود کے درمیان قاہرہ میں ہونے والی مذاکرات کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔حماس نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 42 دن کی توسیع کی تجویز مسترد کردی ہے۔ حماس کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ یہ جنگ بندی کے معاہدے سے متصادم ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیلی تجویز میں اضافی قیدیوں کے تبادلے کے بدلے ماہ رمضان کے دوران جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    مصر کے دو سکیورٹی ذرائع نے گذشتہ روز انکشاف کیا تھا کہ قاہرہ میں اسرائیلی وفد نے پہلے مرحلے کو مزید 42 دن تک وسعت دینے کی کوشش ہے۔تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حماس نے توسیع کی ان کوششوں کو مسترد کر دیا، اور دوسرے مرحلے میں جانے کا مطالبہ کیا جیسا کہ معاہدے کے شروع میں طے پانے والے امور پر اتفاق کیا گیا تھا۔ ایک باخبر اسرائیلی ذریعے نے بتایا کہ تل ابیب حماس کو غیر مسلح کرنے سے قبل معاہدے کا پابند نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ "غزہ کے مستقبل پر بات کرنے، حماس کو غیر مسلح کرنے اور فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنا چاہتا ہے”۔

    قابل ذکر ہے کہ 19 جنوری کو شروع ہونے والے تین مرحلوں پر مشتمل معاہدے کے پہلے مرحلے میں تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 8 لاشوں سمیت 33 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔دوسرے مرحلے میں باقی ماندہ اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی اور تباہ شدہ فلسطینی غزہ سے اسرائیلی انخلاء طے کیا گیا۔دوسرے مرحلے میں غزہ کی انتظامیہ اور تعمیر نو پر بات چیت شروع ہوئی ہے مگر اس میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔

    پاکستان:صنفی بنیاد پر تشدد، 2024 میں 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    رواں ماہ محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا

    شہید ابن شہید، مولانا حامد الحق،امت مسلمہ پھر سے یتیم،تحریر:عائشہ ندیم

    شہید ابن شہید، مولانا حامد الحق،امت مسلمہ پھر سے یتیم،تحریر:عائشہ ندیم

    چوہنگ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

  • اسرائیل کا المواصی کیمپ پر حملہ، 50 فلسطینی شہید

    اسرائیل کا المواصی کیمپ پر حملہ، 50 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیا، بیت حنون اور بیت لاہیا کا محاصرہ 70 روز سے جاری ہے، قابض فوج کی جانب سے المواصی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 50 سے زیادہ فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے، مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوئے۔فلسطینی صدر محمود عباس قاہرہ میں غزہ جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے قاہرہ پہنچ گئے، امریکا کا کہنا ہے کہ انہیں فریقین کے معاہدے کے قریب پہنچنے کا یقین ہے۔خبر ایجنسی نے جنگ بندی چند دن میں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ حماس کا کہنا ہے معاہدہ اسی وقت کیا جائے گا جب اسرائیل نئی شرائط نہ لگائے۔دوسری جانب شام کے دارالحکومت دمشق کے باہر ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے، جس میں ہزاروں افراد کی باقیات ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔عرب میڈیا الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شام سے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے ملک بھر میں لاپتہ افراد کی اجتماعی قبریں منظرعام پر آرہی ہیں اور یہ اجتماعی قبر بھی ان ہی میں سے ایک ہے، جس کے باعث بشار الاسد پر ماورائے عدالت قتل عام کے الزامات بھی عائد کیے جارہے ہیں۔

    پی ٹی اے نے 58 لاکھ سے زائد سمز بلاک کر دیں

    پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ کا بلدیہ عظمی کراچی بلڈنگ میں احتجاج

    نان فائلرز پرحکومت کی جانب پابندیوں کا امکان