Baaghi TV

Tag: غزہ جنگ بندی معاہدے

  • ترکیہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کی  ٹاسک فورس میں شامل ہونے کا اعلان

    ترکیہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کی ٹاسک فورس میں شامل ہونے کا اعلان

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کے لیے قائم کی جانے والی ٹاسک فورس کا حصہ بنے گا۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اردوان نے کہا کہ انشا اللہ ہم اس ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے جو معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کرے گی۔ترکیہ نے قطر، مصر اور امریکا کے نمائندوں کے ساتھ شرم الشیخ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات میں شرکت کی۔صدر اردوان نے زور دیا کہ غزہ کو فوری جامع انسانی امداد فراہم کی جائے، قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ ہو اور اسرائیل کے حملے فی الفور بند کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ غزہ کی تعمیرِ نو میں بھی بھرپور تعاون کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی غزہ کے عوام سے زیادہ امن، سلامتی اور استحکام کا حقدار نہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر متفق ہو چکے ہیں۔ جمعرات کو دستخط ہونے والے اس معاہدے کے تحت قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ کیا جائے گا اور انسانی امداد کے بڑے پیمانے پر غزہ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

    یہ اقدام اکتوبر 2023 سے جاری اس جنگ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ہزاروں افراد جاں بحق اور غزہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔

    افغان حکومت کی پاکستان میں سرگرم افراد کو بسانے کی پیشکش، 10 ارب روپے طلب

  • اسرائیل کی معاہدے کی خلاف ورزیاں ، حماس نے  یرغمالیوں کی رہائی روک دی

    اسرائیل کی معاہدے کی خلاف ورزیاں ، حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی

    اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر حماس نے یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک روک دی۔

    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں یرغمالیوں کی رہائی روکنے کا اعلان کیا۔ابو عبیدہ نے بیان میں کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کو نوٹ کیا جن میں بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی میں تاخیر کرنا اور ان پر بمباری کرنا بھی شامل تھا۔

    انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں طے شدہ طریقے کے مطابق امداد بھی نہیں پہنچائی گئی جبکہ مزاحمتی گروہوں نے معاہدے کی مکمل پاسداری کی۔ابو عبیدہ نے کہا کہ ان وجوہات کے باعث ہفتے کے روز یعنی 15 فروری 2025 کو اسرائیلی یرغمالیوں کی ہونے والی رہائی کو اگلے احکامات تک روک دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ رہائی اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک اسرائیل معاہدے میں طے شدہ نکات پر عمل نہیں کرتا اور اس حوالے سے ہونے والے نقصان کی تلافی نہیں کرتا۔

    ابو عبیدہ نے مزید کہا جب تک اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتا رہے گا تب تک وہ بھی معاہدے پر عمل درآمد کریں گے۔واضح رہے کہ حماس نے اس سے قبل بھی اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔حماس نے کہا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں طے شدہ تعداد کے مطابق خمیے اور پہلے سے تیار گھر داخل ہونے نہیں دیے جبکہ اسرائیل سڑکیں کھولنے اور ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بھی غزہ میں داخل نہیں ہونے دے رہا۔ اسرائیل تعمیراتی سامان بھی غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں غزہ منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو غزہ واپس آنے کا حق حاصل نہیں ہو گا۔فلسطینیوں کو غزہ کی نسبت کہیں بہتر رہائش مل جائے گی ،میں فلسطینیوں کیلئے ایک مستقل جگہ بنانے کی بات کر رہا ہوں ،فلسطینیوں کو واپس بھی آنا ہو تو کئی سال لگ جائیں گے کیونکہ غزہ ابھی رہنے کے قابل نہیں۔غزہ کے 20لاکھ سے زائد فلسطینیوں کیلئے خوبصورت رہائشی علاقے بنائیں گے ،اردن اور مصر کے ساتھ معاہدہ کر کے فلسطینیوں کو وہاں بسانے کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔

    انسٹاگرام پر پرانے فیچر واپس آنے شروع

    پاکستان میں دہشتگردی بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ

    اسلام آباد ہائیکورٹ: تین ججز سے ذمہ داری واپس لے لی گئی

    نجی بجلی گھروں کو سینکڑوں ارب کی ٹیکس چھوٹ کا انکشاف

    صدر زرداری کی پرنس رحیم سے ملاقات، پرنس کریم کے انتقال پر تعزیت