Baaghi TV

Tag: غزہ کی صورتحال

  • حماس کی نئی ویڈیو ، اسرائیلی یرغمالی کی حالت زار منظرعام پر

    حماس کی نئی ویڈیو ، اسرائیلی یرغمالی کی حالت زار منظرعام پر

    فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک نئی ویڈیو نے دنیا بھر میں غزہ کی صورتحال اور اسرائیلی یرغمالیوں کی حالت پر گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔

    ویڈیو میں 24 سالہ اسرائیلی یرغمالی ایویاتار ڈیوڈ کو ایک تنگ و تاریک سرنگ میں نڈھال حالت میں زمین کھودتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ نوجوان ویڈیو میں کہتا ہے کہ یہ میری قبر ہے، میرے پاس وقت کم ہے۔یہ منظر نہ صرف ایک قیدی کی اذیت ناک حالت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ غزہ میں جاری انسانی بحران، غذائی قلت، بمباری اور طبی سہولیات کی شدید کمی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔اقوام متحدہ اور امدادی اداروں کی رپورٹس کے مطابق غزہ میں خوراک کی شدید قلت ہے، جس سے مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ یرغمالی افراد بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ سرنگوں میں چھپے قیدیوں تک دوا، پانی اور خوراک پہنچانا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔

    ویڈیو کے اجرا کے بعد حماس نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ تنظیم کسی دباؤ میں آ کر ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ ترجمان نے واضح کیا: ’’جب تک مستقل اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی، مزاحمت جاری رہے گی۔ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔اسرائیلی حکومت نے ویڈیو کو ’’نفسیاتی تشدد‘‘ کی ایک مثال قرار دیتے ہوئے حماس پر شدید تنقید کی ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو یرغمالیوں کے جذبات سے کھیلنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا روسٹر جاری، 4 اگست سے مقدمات کی سماعت

    آصف زرداری اور ایرانی صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

    چیئرمین سینیٹ اور ایرانی صدر کی ملاقات، فلسطین و کشمیر حمایت پر گفتگو

  • برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو مشروط تسلیم کرنے کا اعلان

    برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو مشروط تسلیم کرنے کا اعلان

    برطانیہ نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کر دیا ہے، برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے واضح کیا ہے کہ اگر غزہ کی صورتحال نہ بدلی تو برطانیہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل ستمبر میں فلسطین کو تسلیم کر لے گا۔

    لندن میں کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی، مغربی کنارے پر قبضے سے گریز، اور دو ریاستی حل پر رضامندی ظاہر نہ کی تو برطانیہ فلسطین کو ریاستی حیثیت دے گا۔سر کئیر اسٹارمر نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان کوئی برابری نہیں، اور برطانیہ تاحال حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کو جنگ بندی اور غزہ کی حکومت میں کوئی کردار ادا نہ کرنے پر آمادہ ہونا ہوگا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل فرانس بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر چکا ہے، جس کے بعد برطانیہ کا یہ بیان مشرق وسطیٰ کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    بٹگرام میں کارروائی، گدھے کا گوشت برآمد

  • غزہ پر صورتحال غیر واضح، اسرائیل خود فیصلہ کرے گا: صدر ٹرمپ

    غزہ پر صورتحال غیر واضح، اسرائیل خود فیصلہ کرے گا: صدر ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے جنگ بندی مذاکرات سے الگ ہونے کے بعد غزہ کی صورتحال کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ نہیں جانتے کہ غزہ میں کیا ہوگا۔

    یورپی کمیشن کی سربراہ سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ حماس یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار نہیں، جبکہ غزہ کے مستقبل سے متعلق فیصلہ اسرائیل ہی کرے گا۔ ہم دیکھیں گے کہ غزہ میں آگے کیا ہوتا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے اب تک غزہ کے لیے 60 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے اور مستقبل میں مزید امداد بھی بھیجی جائے گی تاکہ انسانی بحران پر قابو پایا جا سکے۔

    عالمی امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے کے امکانات کو "ففٹی ففٹی” قرار دیا، لیکن کہا کہ معاہدے تک پہنچنے کا یہ بہترین موقع ہے۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پانے کے قریب ہے، جو عالمی معیشت کے لیے اہم پیشرفت ہو سکتی ہے۔

    ایشیا کپ کا شیڈول جاری، بھارتی میڈیا اور سابق کھلاڑیوں کو منہ کی کھانی پڑی

    حالیہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، مجموعی اموات279 تک پہنچ گئیں

    بھارتی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی،مانچسٹر ٹیسٹ ڈرا

    بھارتی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی،مانچسٹر ٹیسٹ ڈرا