Baaghi TV

Tag: غسل کعبہ

  • سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب 15 محرم الحرام کو ہو گی

    سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب 15 محرم الحرام کو ہو گی

    مکہ: سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام یعنی 2 اگست کو نمازِ فجر کے بعد کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کے دوران مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد ا لفیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور مشک سے دھوئیں گے جب کہ خانہ کعبہ کے فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلب اور عود کے عطر سے دھویا جائے گا۔


    مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم سے دھونے کے بعد ہاتھوں اور کھجور کے پتوں کی مدد سے خشک کیا جائے گا جب کہ سفید کپڑے کا استعمال دیواروں کو صاف کرنے کے لیے کیا جائے گا خیال رہے کہ غسلِ کعبہ کی یہ مقدس روایت نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے زمانے سے چلی آ رہی ہے۔

    عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار،متحدہ عرب امارات میں چاول کی برآمد پرپابندی

    بعض روایات کے مطابق نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم سال میں دو بار کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے، پہلی بار محرم الحرام میں اور دوسری بار رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ماہِ شعبان میں۔ گزشتہ چند برسوں سے خانہ کعبہ کے غسل کی یہ تقریب سال میں صرف ایک بار کی جاتی ہے۔

    عراق میں بھی بھارتی سیرپ میں زہریلے اجزا کا انکشاف

  • مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب

    مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب

    مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی سالانہ رسم پیر کو ادا کی گئی حرمین شریفین انتظامیہ کےسربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، اسلامی ملکوں کے سفارتکاروں، علما، شاہی خاندان کے افراد اور منتخب شخصیات نے غسل کعبہ کی سعادت حاصل کی۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی نمائندگی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کی اور کعبہ شریف کو غسل دینے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ اسپیشل ایمرجنسی فورس غسل کعبہ کی رسم کے موقع پر تعینات کی گئی۔

    عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ویکسین رپورٹ پیش کرنے کی شرط ختم


    ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل کے ہمراہ مسجد حرام پہنچے جہاں صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے ان کا استقبال کیا۔


    شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد حرام آمد کے بعد پہلے بیت اللہ کا طواف کیا اور دو رکعت نوافل ادا کیں۔ اس کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے جہاں انہیں غسل دینے کا شرف حاصل ہوا۔ پھر انہوں نے سنتیں ادا کیں

    خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں


    غسل کعبہ عرق گلاب اور اعلی درجے کے عود سے معطر آب زمزم سے دیا جاتا ہے اس موقع پر کعبہ کی اندرونی دیواروں کو کپڑے سے صاف کیا گیاغسل کعبہ کی رسم میں 45 لٹر آب زمزم استعمال کیا جاتا ہے جبکہ طائف کے گلاب کا عرق 50 تولہ اور اعلی درجے کا عود آب زمزم میں ملاکر استعمال کیا جاتا ہے۔


    مسجد الحرام میں صفائی کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق غسل کعبہ میں استعمال ہونے والی تمام اشیا پر چاندی کی پرت چڑھی ہوتی ہے اس کام کے لیے چاندی کے د ندانوں والی 4 جھاڑو استعمال ہوتی ہیں غسل کعبہ سے قبل جھاڑو سے خانہ کعبہ کی گرد صاف کی جاتی ہے۔