Baaghi TV

Tag: غلام نبی میمن

  • آئی جی سندھ غلام نبی میمن ریٹائر

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن ریٹائر

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔

    ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سندھ حکومت نے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کو قائم مقام آئی جی سندھ تعینات کر دیا ہے اس حوا لے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید عالم اوڈھو کو آئی جی سندھ کے تقررتک اضافی چارج دیا گیا ہے، وہ اس دوران صوبے بھرمیں پولیس کے انتظامی امور اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کی نگرانی کریں گےجاوید عالم اوڈھو اس وقت کراچی پولیس چیف کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں اور انہیں شہر میں جرائم کی روک تھام اور پولیس اصلاحات کے حوالے سے تجربہ حاصل ہے۔

    بلوچستان کی ترقی پاکستان کی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    ذرائع کے مطابق قائم مقام آئی جی سندھ کی تعیناتی سے پولیس کے روزمرہ امور میں تسلسل برقرار رہے گا غلام نبی میمن کی ریٹائر منٹ پر پولیس افسران اور ملازمین کی جانب سے ان کی خدمات کو سراہا گیاسندھ حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس قیادت کو مکمل اختیارات اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

    بلوچستان کی ترقی پاکستان کی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • غلام نبی میمن دوسری مرتبہ آئی جی سندھ  تعینات

    غلام نبی میمن دوسری مرتبہ آئی جی سندھ تعینات

    کراچی: غلام نبی میمن کو دوسری مرتبہ انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس تعینات کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غلام نبی میمن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،اس سےقبل راجہ رفعت مختار آئی جی سندھ کےفرائض انجام دے رہے تھے، غلام نبی میمن پولیس سروس آف پاکستان کےگریڈ 21 کےافسر ہیں، وہ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں-

    پہلی مرتبہ جون 2022 میں غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد اگست 2023 میں انہیں ہٹا کر راجہ رفعت مختار کو آئی سندھ تعینات کیا گیا اور اب ایک مرتبہ پھر غلام نبی میمن کو یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے،غلام نبی میمن اس وقت کامرس ڈویژن کے ماتحت اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں،غلام نبی میمن کا سول سروس ایکٹ 1973کے سیکشن 10 کے تحت تبادلہ کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

  • خاتون کو دھماکا خیزمواد یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی کا انکشاف

    خاتون کو دھماکا خیزمواد یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی کا انکشاف

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے انکشاف کیا ہے کہ ممکنہ طورپر خاتون کو دھماکا خیزمواد یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ جامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کرنے والی خاتون کی شناخت کرلی گئی ہے، خاتون جامعہ کراچی کی طالبہ اور ہاسٹل میں ہی رہتی تھی اور خاتون نے ایجوکیشن میں ماسٹرزکیا اور ایم فل فرسٹ ائیر میں تھی۔

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا

    ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ممکنہ طورپر خاتون کو دھماکا خیزمواد یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا، گاڑی اور اس میں موجود غیرملکی اساتذہ کی مکمل ریکی کی گئی تھی، تعلیمی ادارے میں ایسا واقعہ ہوناحیرت انگیز ہے جامعہ میں خاتون کے تعلیمی ریکارڈ کو چیک کیاجارہا ہے، جامعہ کراچی کی اپنی سکیورٹی ہے اوراندر رینجرز کا ونگ بھی ہے، دہشتگردی کے واقعات صرف انٹیلی جنس معلومات پرناکام بنائے جاسکتے ہیں۔

    غلام میمن نے کہا کہ جامعہ کراچی کے حوالے سے سکیورٹی خدشات نہیں تھے، ممکن نہیں یونیورسٹی میں آنے والے طلبہ اور افراد کی تلاشی لی جائے تاہم حملے سے متعلق مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی جمع کر رہے ہیں جس سے مزید شواہد سامنے آسکیں گے شہر میں سیف سٹی پروجیکٹ پر کام کرنا ہوگا، 44ہزار کیمرے شہریوں کی مدد سے لگائے جاچکے ہیں، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی پلان موجود ہے۔

    ادھر جامعہ کراچی کے چاروں گیٹ پر سیکیورٹی بڑھادی گئی، چاروں گیٹ پر رینجرزاہلکار اور جامعہ سیکیورٹی گارڈ تعینات کردیئےگئے شیخ زید کیمپس ،مسکن میٹروول گیٹ غیرمتعلقہ ٹرانسپورٹ کےلیے بند کر دیا گیا

    جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

    جامعہ کراچی میں خودکش دھماکےکے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی،جامعہ کراچی کے داخلی راستوں پر چیکنگ کا عمل جاری ہے،اسٹوڈنٹ کارڈ اور یونیورسٹی کا پاس جس گاڑی پر ہوگا نہ اندر داخل ہوسکے گی-

    دوسری جانب جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے سے متعلق ایک اور مبینہ کردار سامنے آ گیا ہے نئی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک برقع پوش خاتون جامعہ کراچی کے اندر ڈپارٹمنٹ کے گیٹ کے سامنے کھڑی ہے مبینہ خودکش حملہ آور خاتون رکشے سے اتر کر کچھ دور کھڑی ہو جاتی ہے، سفید اسکارف والی خاتون مبینہ حملہ آور کے پاس جاکر کچھ بات کرتی ہے اور بات چیت کے بعد حملہ آور خاتون دھماکے کی جگہ پر آ جاتی ہے۔


    سامنے آنے والے شواہد کے مطابق حملہ آور خاتون نے تقریباً 9 منٹ تک وین کا انتظار کیا اور خاتون نے جامعہ میں داخل ہونے کے لیے مسکن گیٹ کا راستہ استعمال کیا پولیس تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نمبر پلیٹ کے ذریعے رکشے کی تلاش جاری ہے۔

    کراچی پولیس چیف کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق حملہ آور خاتون انسٹی ٹیوٹ کے گیٹ پر پہلے سے اپنے ہدف کا انتظار کر رہی تھی، چینی اساتذہ کی وین جیسے ہی گیٹ پر پہنچی، خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں تین چینی شہری اور پاکستانی وین ڈرائیور جان سے گئے، حملے میں تین سے چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور اسٹیل کے بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔

    جامعہ کراچی دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ ہےاس سے پوری قوت سے نمٹیں گے،رانا ثنا اللہ