Baaghi TV

Tag: غیرت کے نام قتل

  • محض  شک کے بنا پرشوہر نے حاملہ بیوی کو نہر میں پھینک دیا

    محض شک کے بنا پرشوہر نے حاملہ بیوی کو نہر میں پھینک دیا

    پاکپتن میں شوہر نے شک کے بنا پر حملہ بیوی کو نہر میں پھینک دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں پیش آیا جہاں شوہر نے محض شک کے بنا پر حاملہ بیوی کو نہر میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئی۔پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر تھانہ فرید نگر کی حدود میں نہر سے لاش برآمد کرلی گئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بیوی پر شک کرتا تھا ، 8 دسمبر کو خاتون کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جب مقتولہ کے شوہر کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکپتن کے محلہ شاہد نگر میں غیرت کے نام پر شوہر طیب نے چھری کی وار کرکے بیوی کرن کی گردن کاٹ دی تھی۔مقتولہ کی پانچ سال قبل ملزم طیب سے شادی ہوئی تھی اور تین بچوں کی ماں تھی۔پولیس نے ملزم طیب کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا۔ ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تھے جبکہ خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    مزید آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونے سےسینکڑوں ارب کی بچت

    رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ عمران خان کے حکم پر ہوا، ایف آئی آر

    گوجرہ کے کھلاڑیوں کی کھیلتا پنجاب میں شاندار کامیابیاں

  • سوات/غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کر لیا گیا

    سوات/غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کر لیا گیا

    سوات مٹہ کے علاقہ چپریال میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل کر لئے گئے، پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی اور ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا،سوات پولیس نے بروقت کارروائی سے ملزم کو گرفتار کرلیا،پولیس نے کہا کہ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بندوق بھی برآمد کرلیا گیا،
    ڈی پی او سوات نے ملزم کے خلاف ہر قسم قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے،

  • نوشہرہ میں خاتون غیرت کے نام پر قتل

    نوشہرہ میں خاتون غیرت کے نام پر قتل

    نوشہرہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر 26 سالہ بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شوہر فضل واحد کو بیوی کے کردار پر شک تھا۔ مقتولہ آمنہ کے بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقتولہ آمنہ علاج کے غرض سے نجی کلینک جارہی تھی کہ شوہر فضل واحد اور دیور ہمایون نے راستے میں زبردستی پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کے گھر لے گئے،
    پولیس نے مقتولہ آمنہ کی نعیش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردی۔ پوسٹ مارٹم کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کے مطابق مقتولہ کے گلے سینے جسم اور پشت پر چھریوں کے درجن سے زائد وار موجود ہیں جس سے مقتولہ کی موت واقع ہوئی،.پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ جبکہ واقع کا مقدمہ تھانہ مصری بانڈہ نوشہرہ میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد فرار ہو گئے جن کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا،