Baaghi TV

Tag: غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

  • غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،لوگوں کی زندگیاں اجیرن،احتجاج کی تیاریاں

    غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،لوگوں کی زندگیاں اجیرن،احتجاج کی تیاریاں

    قصور کی تحصیل چونیاں کے دیہاتیوں کی زندگیاں اجیرن، شام سے رات گئے اور صبح سویرے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

    تحصیل چونیاں کے دیہاتیوں 15 چک، 17 چک اور 18 چک میں واپڈا ڈویژن کوٹ رادھا کشن سب ڈویژن کوٹ رادھا کشن، 2 فیڈر اویس قرنی لیسکو قصور نے دیہاتیوں کا جینا مشکل بنا رکھا ہے
    کچھ عرصے سے ان دیہاتوں میں روزانہ شام سے رات گئے تک اور پھر صبح صبح کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس پر دیہاتیوں کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیں

    علاقے کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ جس دن میچ ہوتا ہے، ان کے گاؤں کو ،دیہات سمجھ کر، بجلی بند کر دی جاتی ہے اور یہ سہولت وڈیروں اور شہری آبادی کو فراہم کر دی جاتی ہے، جس سے دیہاتیوں کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے نوجوان اس صورتحال پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پرامن احتجاج کی تیاریوں میں مصروف ہیں

  • غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،فون نمبر بزی ،ایس ڈی او اے سی روم میں عوام پریشان

    غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،فون نمبر بزی ،ایس ڈی او اے سی روم میں عوام پریشان

    قصور
    سب ڈویژن بابا بلہے شاہ میں بجلی کی طویل بندش، عوام پریشان،ایس ڈی او کا اے سی روم میں آرام

    تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو کی سب ڈویژن بابا بلہے شاہ قصور میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے
    شہریوں کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ پانچ پانچ گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے جس سے گھروں اور کاروباروں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں

    عوام نے بتایا ہے کہ شکایات درج کروانے کے لئے واپڈا آفس کال کی جائے تو فون ریسیو نہیں کیا جاتا اور بار بار کوشش پر لائن بزی کر دی جاتی ہے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او صاحب خود اے سی والے کمرے میں آرام فرما رہے ہوتے ہیں جبکہ گرمی اور حبس میں عوام پریشانی اور اذیت کا شکار ہیں

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور ایس ای لیسکو واپڈا قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور عوامی مسائل کا حل یقینی بنائیں اور ایس ڈی او و دیگر عملے کو لوگوں کی شکایات سننے اور ان کے حل کرنے کا پابند بنائیں

  • بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا الزام ثابت،25 کروڑ جرمانہ

    بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا الزام ثابت،25 کروڑ جرمانہ

    اسلام آباد: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر 25 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے کا الزام ثابت ہوگیا، نیپرا کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں گزشتہ سال ستمبر میں شوکاز نوٹس بھیجے تھے، نیپرا کو گزشہ سال شہریوں کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شکایت ملی تھی۔

    نیپرا نے متعلقہ کمپنیوں کے سسٹم کو چیک کیا تو تحقیقات میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا سسٹم ناقص نکلا بجلی کمپنیوں کو دفاع کا پورا موقع دیا گیا تاہم وہ الزام کے دفاع میں ناکام رہیں اور الزام درست ثابت ہونے پر ان پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا، نیپرا نے کے الیکٹرک، سیپکو، کیسکو، پیسکو اور حیسکو پر جرمانے عائد کردئیے جس میں ہر کمپنی پر 5،5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

  • غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تیز،شہری پریشان

    غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تیز،شہری پریشان

    قصور
    ضلع بھر کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،لوگوں کی نیندیں حرام،مچھروں کے کاٹنے سے لوگوں میں ملیریا و ڈینگی کی بیماری جنم لینے لگیں،شہری پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے
    جس کے باعث لوگوں کے دن کا سکون اور رات کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں
    ہر گھنٹہ بعد بجلی لازمی جاتی ہے جس کے باعث رات بھر مچھر کاٹنے سے لوگوں میں ڈینگی و ملیریا کی بیماری جنم لے رہی ہیں
    حالانکہ چند دنوں سے گرمی کا زور ٹوٹ چکا ہے اور بجلی کا گھریلوں استعمال بھی کم ہوا ہے تاہم اس کے باوجود بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ قابل مذمت ہے
    شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے