Baaghi TV

Tag: غیر شرعی نکاح کیس

  • عمران خان اور  بشری بی بی کے غیر شرعی نکاح  کیخلاف درخواست  پر حکم امتناعی میں توسیع

    عمران خان اور بشری بی بی کے غیر شرعی نکاح کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی میں توسیع

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کا غیر شرعی نکاح کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی میں توسیع کردی-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عثمان ریاض گل و دیگر عدالت میں پیش ہوئے،مدعی مقدمہ خاور فرید مانیکا کی جانب سے وکیل رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے-

    دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نہیں ہے تو اس کیس کو اگلے ہفتے کے لیے رکھ لیتے ہیں، خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے استدعا کی کہ اس پر اسٹے کو ختم کریں،اسٹے اگر ختم نہیں کیا جاتا تو سماعت کل تک کےلئے ملتوی کریں، جس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ اسلام آباد نے کہا کہ کوئی جلدی نہیں اگلے ہفتے تک لے جاتا ہوں-

    حکومت ملی تو سودی اور مخلوط نظام تعلیم کو ختم ،عافیہ صدیقی کو رہا کرائیں …

    بعد ازاں عدالت نے رضوان عباسی کی حکم امتناعی ختم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدت میں نکاح کیس کی کارروائی روکنے کے حکم امتناع میں 31 جنوری تک توسیع کر دی-

    شیخ رشید کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب،اسپتال منتقل

    نگران حکومت نے جبری گمشدگیوں سے متعلق 5 رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی

  • عمران خان غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونےکا  تحریری حکمنامہ جاری

    عمران خان غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونےکا تحریری حکمنامہ جاری

    اسلام آباد: عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونےکا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی: سینیئرسول جج قدرت اللہ نے4 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے حکمنامے میں کہا گیا ہےکہ ریکارڈ کے مطابق بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عدالت میں کمپلینٹ دائر کی، خاور مانیکا نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی سے پیری مریدی کے چکر میں رابطہ استوار کیا، خاور مانیکا کے مطابق وقت کے ساتھ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے درمیان ‘ناجائز’ تعلقات قائم ہوگئے۔

    عدالت کا کہنا ہےکہ خاور مانیکا کے مطابق ان تعلقات کی بنا پر انہوں نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نومبر 2017 میں طلاق دی، خاور مانیکا کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے عدت گزرنے سے پہلے ہی نکاح کرلیا، گواہان مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف کے بیانات ان الزامات کو سپورٹ کرتے ہیں، گواہان کے بیانات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بادی النظر میں جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

    القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی

    حکمنامہ میں کہا گیا ہےکہ عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہےکہ ٹرائل کے آغاز کےلیے مناسب گراؤنڈ موجود ہیں لہٰذا خاور مانیکا کی کمپلینٹ سماعت کے لیے منظور کی جاتی ہے، خاور مانیکا کی کمپلینٹ پر سماعت کا باقاعدہ آغاز 14 دسمبر کو کیا جائے گا بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، لہٰذا ان سے الیکٹرانک ذرائع سے رابطہ کیا جائےگا جب کہ بشریٰ بی بی ذاتی حیثیت میں 14 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوں۔

    واضح رہے کہ 25 نومبر کو اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں پیش ہو کر بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف دوران عدت نکاح و ناجائز تعلقات کا کیس دائر کیا تھا، درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی۔

    عمران خان توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتار

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ میراتعلق پاک پتن کی مانیکا فیملی سے ہے، بشریٰ بی بی سے شادی 1989 میں ہوئی تھی، جو اس وقت پر پُرسکون اور اچھی طرح چلتی رہی جب تک عمران خان نےبشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کےذریعےاسلام آباد دھرنے کے دوران مداخلت نہیں کی، جو متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر اور درخواست گزار کو یقین ہے کہ اس کے یہودی لابی کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں چیئرمین پی ٹی آئی شکایت کنندہ کے گھر میں پیری مریدی کی آڑ میں داخل ہوا اور غیر موجودگی میں بھی اکثر گھر آنے لگا، وہ کئی گھنٹوں تک گھر میں رہتا جو غیر اخلاقی بلکہ اسلامی معاشرے کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ عمران خان وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی میں بھی گھسنا شروع ہوگیا، حالانکہ اسے تنبیہ کی اور غیر مناسب انداز میں گھر کے احاطے سے بھی نکالا، ایک دن جب اچانک وہ اپنے گھر گئے تو دیکھا کہ زلفی بخاری ان کے بیڈ روم میں اکیلا تھا، وہ بھی عمران خان کے ہمراہ اکثر آیا کرتا تھابشریٰ بی بی نے میری اجازت کے بغیر بنی گالا جانا شروع کر دیا، حالانکہ زبردستی روکنے کی کوشش بھی کی اس دوران سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

    جہلم کے ایک مزدور گھرانے میں پیدا ہونیوالے تنویر سپرا

    مزید لکھا کہ بشریٰ بی بی کے پاس مختلف موبائل فونز اور سم کارڈز تھے، جو چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر فرح گوگی نے دئیے تھے نام نہاد نکاح سے قبل دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ غیر قانونی تعلقات قائم کیے، یہ حقیقت مجھے ملازم لطیف نے بتائی فیملی کی خاطر صورتحال کو بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن یہ سب ضائع گئیں، اور شکایت کنندہ نے 14 نومبر 2017 کو طلاق دے دی۔

    خاور مانیکا کی درخواست کے مطابق دوران عدت بشریٰ بی بی نے عمران خان کے ساتھ یکم جنوری 2018 کو نکاح کر لیا، یہ نکاح غیر قانونی اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے دوران عدت نکاح کی حقیقت منظر عام پر آنے کے بعد دونوں نے مفتی سعید کے ذریعے فروری 2018 میں دوبارہ نکاح کر لیا، لہٰذا یہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 496/ 496 بی کے تحت سنگین جرم ہے، دونوں شادی سے پہلے ہی فرار ہوگئے تھے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلب کیا جائے اور انہیں آئین اور قانون کے تحت سخت سزا دی جائے-

    ایران کی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی

  • غیر شرعی نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری

    غیر شرعی نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد قدرت اللہ کی عدالت میں ہوئی، پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہوئے-

    پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی جانب سے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی گئی اور کہا گیا کہ دائرہ اختیار کی درخواست پر دلائل کیلئے تیاری کرنی ہے جس کے لیے وقت درکار ہے پی ٹی آئی وکلا کے دائرہ اختیار کی درخواست پر دلائل کے بعد ہم دلائل دیں گے۔

    اسفندیار ولی خان کی ارباب غلام محمد کے قتل کی شدید مذمت

    دوسری جانب وکیل صفائی نعیم پنجوتھا نے بھی بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی اور کہا کہ عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کر رکھی ہے۔

    جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ فرد جرم کا معاملہ آیا تو بشریٰ بی بی کی حاضری ضروری ہو گی جبکہ وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا شیر افضل مروت دائرہ اختیار کی درخواست پر دلائل دیں گے عدالت نے کہا کہ دونوں فریقین کے دلائل ایک ہی تاریخ پر ساتھ ساتھ سن لیں گے، آپ اپنے دلائل سے قبل مختلف عدالتوں کے فیصلے بھی جمع کروا دیں۔

    دنیا کے5 ممالک کا نجرقتل کیس میں کینیڈا کیجانب سے بھارت کیخلاف تحقیقات کامطالبہ

    وکیل درخواست گزار نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا گزارش اتنی ہے کہ آئندہ سماعت کی تاریخ چھوٹی دے دیں، جس پر جج قدرت اللہ نے کہا پیر تک سماعت ملتوی کر دیتے ہیں، فریقین ایک ساتھ دلائل دے دیں۔

    عدالت نے 25 ستمبر کو فریقین کے وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ملتوی کر دی جج قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی نوٹس جاری کرکے ان سے جواب طلب کر لیا۔

    نگران وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سےملاقات

  • عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کا کیس،عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست منظور

    عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کا کیس،عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست منظور

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست منظور کر لی۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس کی سماعت ہوائی سول جج نصرمِن اللّٰہ نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت جج نصرمِن اللّٰہ نے عون چوہدری کا بیان قلمبند کرنے کی اجازت دے دی عون چوہدری آئندہ سماعت پر اپنا بیان عدالت میں قلم بند کروائیں گے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی،عمران خان کچھ دیر بعد زمان پارک لاہور سے روانہ ہوں …

    واضح رہے کہ 27 اپریل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں درخواست گزار کی عون چوہدری کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست پرسول جج نصرمِن اللّٰہ کے رخصت پر ہونے کے باعث محفوظ فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔

    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد عدالت پیشی سے قبل ویڈیو پیغام