Baaghi TV

Tag: غیر قانونی تعمیرات

  • سی ڈی اے اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام، 14 افراد گرفتار، 7 غیر قانونی ڈھانچے مسمار

    سی ڈی اے اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام، 14 افراد گرفتار، 7 غیر قانونی ڈھانچے مسمار

    اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے موضع سنگجانی اور شاہ اللہ دتہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے سی ڈی اے کی اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے موضع سنگجانی اور شاہ اللہ دتہ میں غیر قانونی تعمیرات اور سی ڈی اے کی اراضی پر قبضے کی کوششوں کے خلاف بڑے پیما نے پر کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کر لیا، 7 غیر قانونی ڈھانچے مسمار کر دیئے، جبکہ غفلت برتنے پر موضع سنگجانی کے نمبردار کو عہدے سے بھی فارغ کر دیا گیا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد سرکاری اراضی کا تحفظ اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام یقینی بنانا ہے، جبکہ گرفتار افراد کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سرکاری فرائض میں غفلت برتنے پر موضع سنگجانی کے نمبردار کو فوری طور پر عہدے سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیے انہوں نے خبردار کیا کہ علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام میں ناکام رہنے والے تمام متعلقہ افسرا ن کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ یا بغیر این او سی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی،انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی تعمیر شروع کرنے سے قبل متعلقہ اداروں سے این او سی اور قانونی اجازت نامے ضرور حاصل کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

    ضلعی انتظامیہ نے عوام سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اگر کسی علاقے میں غیر قانونی تعمیرات یا سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش نظر آئے تو فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کرکے قانون کی عملداری یقینی بنائی جا سکے۔

  • میئرکراچی کے کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کے احکامات جاری

    میئرکراچی کے کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کے احکامات جاری

    میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر انہیں روکنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور کسی بھی قسم کی ٹرانزٹ پر پابندی عائد کردی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئرکراچی نے حسرت موہانی کالونی، محمود آباد نالے، غوثیہ کالونی میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے لہٰذا عوام کسی بھی غیرقانونی کارروائی کا حصہ نہ بنیں بصورت دیگر کسی بھی غیرقانونی تعمیر، لیز اور دیگر معاملات میں شامل ہونے پر وہ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے، کے ایم سی کے جو ملازمین غیرقانونی کاموں میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات درج کرانے کے ساتھ ساتھ انہیں نوکری سے بھی برخاست کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز اپنے دفتر میں محکمہ کچی آبادی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں میونسپل کمشنر افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار علی ابڑو، سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی فراز انور شیخ اور متعلقہ تمام افسران نے شرکت کی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ کے ایم سی کی 202کچی آبادیوں کے نقشہ جات بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ویب سائٹ پر جاری کردیئے جائیں، پبلک پراپرٹی عوام کے لئے ہے اور اس سے متعلق تمام عمل شفاف ہونا چاہئے، نالوں پر کسی بھی قسم کی تعمیرات غیرقانونی ہیں انہیں فوری روکا جائے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کچی آبادیوں میں کثیر المنزلہ عمارات، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز بنانا غیرقانونی ہے وہاں قانون کے مطابق صرف گرائونڈ اور ایک منزل ہی تعمیر ہوسکتی ہے، کچی آبادیوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی شروع کی جائے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس سالوں میں جو کچھ اس شہر کے ساتھ ہوا وہ ناقابل برداشت ہے اب مزید غیرقانونی کام برداشت نہیں کئے جائیں گے، شہر اور کے ایم سی کے مفاد میں کام کرنے والے افسران کا پورا ساتھ دیا جائے گا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایس ایل جی اے 2013 کے تحت کے ایم سی کے پاس یہ اختیارات موجود ہیں کہ وہ غیرقانونی تعمیرات کو منجمد کرے، جرمانے عائد کرے اور ان تمام تعمیرات کومسمارکرسکے، افسران ان اختیارات کو استعمال کریں اور ایسی تمام تعمیرات کو قائم نہ ہونے دیں جو غیرقانونی طور پر زیر تعمیر ہیں۔

    خاتون اور بچوں پر سفاکانہ حملہ کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

    وزیراعلیٰ سندھ سے جے یو آئی (ف) کے وفد کی ملاقات

    کراچی: انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں 12سال بعد مستقل پیس میکر لگانے کا آغاز

    کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیے

  • کراچی:ضلع وسطی میں  2 ماہ میں غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے اورمتعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    کراچی:ضلع وسطی میں 2 ماہ میں غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے اورمتعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    کراچی: عدالت نے ضلع وسطی میں اجازت کے بغیر6 منزلہ عمارت کی تعمیر سے متعلق درخواست پر سماعت کی-

    باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ میں ضلع وسطی میں اجازت کے بغیر 6 منزلہ عمارت کی تعمیرکے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے 2 ماہ میں تعمیرات ختم کرنے، بلڈر اور تعینات ایس بی سی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    بلاول بھٹو نے گوجرانوالہ ڈویژن کے نئے عہدیداروں کا تقرر کر دیا

    درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ایس بی سی اے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھاکہ گراؤنڈ پلس 6 منزلہ عمارت کی تعمیر بغیر اجازت کی جارہی ہے-

    درخواست کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نے غیر قانونی کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا جب کہ عدالت نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

    گوجرانوالہ :سیاسی و سماجی شخصیت کا ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ بلڈنگ کی تعمیر کے دوران علاقے میں تعینات ایس بی سی اے افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا جائے، عدالت ایس بی سی اے 2 ماہ میں غیرقانونی تعمیرات ختم کرانے اور آئندہ سماعت پر ایس بی سی اے کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    سیالکوٹ: سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کے بجائے او ٹی اسسٹنٹ ہی آپریشن کرنے لگا