Baaghi TV

Tag: فائرنگ

  • کینیڈا میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ

    کینیڈا میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ

    کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ کی گئی ہے جسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹورنٹو کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں واقع امریکی قونصل خانے کے باہر علی الصبح پیش آیا پولیس کو اطلاع ملنے پر اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے تو عمارت کے باہر گولیوں کے خول اور فائرنگ کے شواہد ملے۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق دو نامعلوم افراد ایک سفید گاڑی میں آئے اور گاڑی سے نکل کر قونصل خانے کی عمارت پر متعدد گولیاں چلائیں اور پھر فرار ہو گئے،فائرنگ سے عمارت کے دروازے اور شیشے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

    دبئی میں معاشی و سیکیورٹی بحران: مالی مشکلات اور غیر یقینی صورتحال نے جانوروں کی دیکھ بھال کو مشکل بنا دیا

    کینیڈین پولیس اور رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس اس واقعے کو قومی سلامتی کے زاویے سے دیکھتے ہوئے مشترکہ تحقیقات کر رہی ہیں تفتیشی حکام نے حملے میں ملوث مشتبہ گاڑی کی تصویر بھی جاری کر دی ہے اور عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے، واقعے کے بعد ٹورنٹو اور اوٹاوا میں امریکی اور اسرائیلی سفارتی عمارتوں کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    سعودی عرب اور یو اے ای سے ہمیں پیٹرول کی ترسیل میں مدد مل رہی ہے،علی پرویز ملک

  • کینیڈا: اسکول اور گھر پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 25 سے زائد زخمی

    کینیڈا: اسکول اور گھر پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 25 سے زائد زخمی

    کینیڈا کے قصبے ٹمبلر رج میں منگل کے روز ایک سیکنڈری اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں حملہ آور خاتون سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    یہ واقعہ 10 فروری کی دوپہر کو واقعہ ایک اسکول اور گھر میں پیش آیا مقامی پولیس کو اسکول میں ایک مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی اطلاع ملتے ہی علاقے میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی اور لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کے اندر سے چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ایک زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا اور دو مزید افراد رہائش گاہ سے برآمد ہوئے-

    پولیس کو تفتیش کے دوران اسکول سے باہر ایک رہائشی مکان سے بھی دو لاشیں ملی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق بھی اسی واقعے سے ہےجہاں تک حملہ آور کا تعلق ہے تو پولیس نے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور ایک خاتون تھی جس نے فائرنگ کے بعد بظاہر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تفتیشی افسران اب اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا اس کارروائی میں کوئی دوسرا شخص بھی شامل تھا یا نہیں۔

    اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور موبائل فونز پر ہنگامی پیغامات بھیجے گئے تاکہ شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں مقامی انتظا میہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی مشکل اور جذباتی دن ہے اور وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں قصبے کی سیکیو رٹی سخت کر دی گئی ہے اور قریبی علاقوں سے بھی اضافی پولیس نفری بلا لی گئی ہے تاکہ اسکول اور دیگر مقامات کی مکمل تلاشی لی جا سکے۔

  • بنوں: امن کمیٹی اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، پولیس اہلکار شہید

    بنوں: امن کمیٹی اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، پولیس اہلکار شہید

    ڈی آئی خان:بنوں میں امن کمیٹی اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل بیزن خیل میں عسکریت پسندوں اور امن کمیٹی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس میں صدام نامی پولیس اہلکار شہید ہو گیا، شہید ہونے والا پولیس اہلکار سب ڈویژن وزیر میں تعینات تھا اور ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران فائرنگ کی زد میں آیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے ڈومیل بیزن خیل کے علاقے میں مین روڈ پر ناکابندی کر رکھی تھی، اس دوران امن کمیٹی کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا واقعے کی اطلاع ملتے ہی بنوں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تاہم عسکریت پسند اس دوران فرار ہوگئے،فائرنگ کے نتیجے میں متعدد عسکریت پسندوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

  • شام کے صدارتی محل میں فائرنگ، صدر احمد الشراع محفوظ

    شام کے صدارتی محل میں فائرنگ، صدر احمد الشراع محفوظ

    دمشق:شام کی حکومت نے پیر کے روز اس بات کی تردید کی ہے کہ صدر احمد الشراع کو کسی سکیورٹی واقعے میں نشانہ بنایا گیا ہو-

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کو 2 ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے دمشق میں صدارتی محل کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر 30 دسمبر کو صدارتی محل میں فائرنگ کی اطلاعات گردش کر رہی تھیں یہ محل دارالحکومت دمشق پر نظر رکھتا ہے اور انہی خبروں کے بعد سے صدر احمد الشراع عوامی سطح پر نظر نہیں آئے –

    تاہم وزارتِ داخلہ کے ترجمان نورالدین البابا نے ان خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدر یا کسی اعلیٰ عہدیدار کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق تمام رپورٹس بے بنیاد ہیں،ہم دوٹوک الفاظ میں تصدیق کرتے ہیں کہ یہ تمام دعوے سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔

    پوپ خلائی مخلوق سے ممکنہ رابطے سے متعلق خطاب کی تیاری کر رہے ہیَں، دلچسپ دعویٰ

    دوسری جانب شام کی نئی قیادت کی حمایت کرنے والے ایک ملک کے سفارتکار نے، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، اے ایف پی کو بتایا کہ 30 دسمبر کی شام واقعی صدارتی محل میں فائرنگ ہوئی تھی اسی طرح سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے بھی اے ایف پی کو بتایا کہ اس شام محل کے اندر فائرنگ تقریباً بارہ منٹ تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    رامی عبدالرحمن کے مطابق یہ واقعہ صدر احمد الشراع کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں تھا بلکہ محل کے اندر موجود افراد کے درمیان ایک اندرونی تنازع کے باعث پیش آیا، برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری اپنے دعووں کے لیے شام کے اندر موجود ذرائع کے نیٹ ورک پر انحصار کرتی ہے۔

    وینزویلا کی نائب صدر نے باضابطہ طور پر ملک کی عبوری صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    واضح رہے کہ شامی صدر احمد الشراع، جو عمومی طور پر کم ہی عوامی سطح پر نظر آتے ہیں، گزشتہ پیر کو ملک کی نئی کرنسی متعارف کرانے کے بعد سے کسی عوامی تقریب میں دکھائی نہیں دیے، جس کے باعث قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی۔

  • سڈنی فائرنگ:دوسرا حملہ آور بھی افغانستان سے تربیت یافتہ نکلا

    سڈنی فائرنگ:دوسرا حملہ آور بھی افغانستان سے تربیت یافتہ نکلا

    دو مسلح افراد نے بونڈی ساحل کے قریب ایک اونچے مقام پر کھڑے ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 37 زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

    ایک حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کیا جبکہ دوسرے کو 43 سالہ مسلم شہری احمد ال احمد نے دبوچ کر قابو کیا اور اس دوران وہ خود بھی دو گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے،شہری نے نہ صرف مسلح شخص کو دبوچا بلکہ اُس سے اسلحہ چھین کر گرفتاری کو یقینی بنایا حراست میں لیے گئے دہشت گرد کی شناخت نوید اکرم جبکہ ہلاک حملہ آور کی شناخت مان ہارون مونس کے نام سے ہوئی ہے،ایک حملہ آور افغان شہری نکلا اس کا تعلق ننگر ہار افغانستان سے جبکہ دوسرے حملہ آور کو 2023 میں ننگرہار میں تربیت دی گئی تھی-

    آسٹریلوی وزیراعظم کی سڈنی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

    https://x.com/skynews/status/2000221826446926048?s=48&t=G-cOBg7EkX_kBYa6eWDKdwپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانی شوٹر افغان طالبان کیڈر سے تربیت یافتہ اور تجربہ کار معلوم ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے نوید اکرم کو پاکستانی ظاہر کیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پروفائل کے مطابق وہ آسٹریلوی شہری اور الیکٹریکل انجینئر ہیں نوید اکرم کی عمر 24 سال بتائی گئی ہے، یروشلم پوسٹ کے مطابق انہوں نے 2012 سے 2016 تک انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اس حساب سے جس نے 2016 میں اپنی انجینئرنگ مکمل کی، اس کی عمر کم از کم 30 سال ہونی چاہیے۔

    دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم نے سڈنی کے ساحل پر اتوار کی شام ہونے والے مسلح افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا،انہوں نے کہا کہ بونڈی میں یہودی کمیونٹی جمع ہوکر اپنا مذہبی تہوار حنوکا جوش و خروش سے منارہی تھی، دہشت گرد حملے میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا اور مرنے والے بیشتر آسٹریلوی شہری تھے،انتھونی البانیز نے یہودی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ آئندہ تحفظ کیلیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

    سڈنی فائرنگ:پاکستانی مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے موساد-را گٹھ جوڑ کی ایک منصوبہ بند سازش؟

  • آسٹریلوی  وزیراعظم کی سڈنی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

    آسٹریلوی وزیراعظم کی سڈنی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

    آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کے ساحل بونڈی پر ہونے والے حملے کو دہشت گرد قرار د یا-

    آسٹریلوی وزیراعظم نے سڈنی کے ساحل پر اتوار کی شام ہونے والے مسلح افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیاانہوں نے کہا کہ بونڈی میں یہودی کمیونٹی جمع ہوکر اپنا مذہبی تہوار حنوکا جوش و خروش سے منارہی تھی، دہشت گرد حملے میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا اور مرنے والے بیشتر آسٹریلوی شہری تھے۔

    انتھونی البانیز نے یہودی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ آئندہ تحفظ کیلیے سخت اقدامات کیے جائیں گے ہم یہودی کمیونٹی سمیت آسٹریلیا کے تمام لوگوں کو قومی اتحاد کے ذریعے تحفظ فراہم کریں گے، البانیز نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ فوری ایکشن کی وجہ سے بہت ساری جانیں بچ گئیں۔

    سڈنی فائرنگ:پاکستانی مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے موساد-را گٹھ جوڑ کی ایک منصوبہ بند سازش؟

    واضح رہے کہ دو مسلح افراد نے بونڈی ساحل کے قریب ایک اونچے مقام پر کھڑے ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 37 زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہےایک حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کیا جبکہ دوسرے کو 43 سالہ مسلم شہری احمد ال احمد نے دبوچ کر قابو کیا اور اس دوران وہ خود بھی دو گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت خطرے سے باہر ہےشہری نے نہ صرف مسلح شخص کو دبوچا بلکہ اُس سے اسلحہ چھین کر گرفتاری کو یقینی بنایا حراست میں لیے گئے دہشت گرد کی شناخت نوید اکرم جبکہ ہلاک حملہ آور کی شناخت مان ہارون مونس کے نام سے ہوئی ہے۔

    سڈنی فائرنگ،حملہ آور نوید اکرم کی تصاویر،اسرائیلی اخبار کی جھوٹی رپورٹنگ

  • ڈھاڈر: سرکٹ ہاؤس کے قریب دھماکے کے بعد شدید فائرنگ

    ڈھاڈر: سرکٹ ہاؤس کے قریب دھماکے کے بعد شدید فائرنگ

    ڈھاڈر: سرکٹ ہاؤس کے قریب دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں-

    بولان کے علاقے ڈھاڈر میں سرکٹ ہاؤس اور نیشنل بینک کے قریب زور دار بم دھماکہ ہوا، جس کے فوراً بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی اطلاع ملی ہے مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،تاہم زخمی یا کسی جانی نقصان کی اطلاعات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں-

    قبل ازیں بدھ کو ضلع بولان کے علاقے سنی شوران میں ایک بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، پولیس کے مطابق یہ ڈیوائس مقامی شخص عبدالحئی جتوی کے گھر کے اندر نصب کی گئی تھی، دھماکا اُس وقت ہوا جب بچے گھر میں کھیل رہے تھے،بچوں میں سے ایک نے بارودی سرنگ پر قدم رکھا، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا، تین بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک کم عمر لڑکی سمیت 3 دیگر بچوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا،جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت ندیم احمد، سوما خان اور ایک کمسن لڑکی بختاور بی بی کے ناموں سے ہوئی –

  • امریکہ، جنوبی کیرولینا میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 20 زخمی

    امریکہ، جنوبی کیرولینا میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 20 زخمی

    امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جزیرے سینٹ ہیلینا کے ایک بار میں پیش آیا۔ پولیس نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح ایک بجے کے قریب ’ویلیز بار اینڈ گرل‘ میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور متعدد افراد کو گولیوں سے زخمی حالت میں پایا۔ بیوفورٹ کاؤنٹی شیرف آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم مزید تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا رہیں۔ جاں بحق افراد کے نام بھی تاحال جاری نہیں کیے گئے کیونکہ ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی جا رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے وقت ریسٹورنٹ میں سیکڑوں افراد موجود تھے۔ شیرف آفس نے اس واقعے کو ”انتہائی افسوسناک اور مشکل“ قرار دیا۔ واضح رہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ایک ایسے علاقے میں پیش آیا ہے جو افریقی غلاموں کی اولادوں پر مشتمل گلہ گیچی ثقافت کا مرکز سمجھا جاتا ہے، جبکہ مذکورہ ریسٹورنٹ اپنے روایتی گلہ کھانوں کے باعث مشہور ہے۔

    شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر غور

    بابر اعظم کےٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز ،پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے

    سرحد کو خودمختار ریاست کی طرح ٹریٹ، امیگریشن لازمی ہونی چاہیے،خواجہ آصف

    ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی لگ گئی

  • کوہاٹ: نامعلوم افراد کی  فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

    کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

    کوہاٹ کے علاقے ریگی شینوخیل میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

    خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے ریگی شینو خیل میں اُس وقت قیامت صغریٰ برپا ہوگئی جب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو کر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتولین تاندہ ڈیم پر پکنک منانے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

  • بھارتی فوج کی دو یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ ، 5 سکھ فوجی ہلاک

    بھارتی فوج کی دو یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ ، 5 سکھ فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فوج کی دو یونٹوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہو گئے۔

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہےاپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کردی،یہ افسوسناک واقعہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کے قریب جاپالہ بریج کے مقام پر پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق بارہ مولہ میں تعینات بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے گشت کے دوران غلط فہمی میں 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کر دی اس جھڑپ میں 5 سکھ فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

    عالمی بینک سے پاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری

    دفاعی ماہرین نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی فوج میں پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے، ذرائع نے کہا کہ اس واقعہ پر 13 سکھ لائٹ انفینٹری کے سکھ جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں،بھارت کی اندرونی فوجی کشمکش کسی فالس فلیگ آپریشن یا بدنیتی پر مبنی کارروائی کی تیاری کا عندیہ بھی ہو سکتی ہے پاک فوج پر اپنی سرحدوں کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے،بھارت کی جانب سے کسی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان