Baaghi TV

Tag: فائرنگ کے واقعات

  • کراچی میں فائرنگ سے دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی

    کراچی میں فائرنگ سے دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پیش آنے والے آٹھ فائرنگ کے واقعات میں دو بچوں سمیت کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعات کی نوعیت مختلف بتائی جا رہی ہے۔اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔بلدیہ مواچھ گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے علی رضا زخمی ہوا، اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نیاز نامی شہری زخمی ہوا.

    نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں فائرنگ سے بروچہ نامی شخص زخمی ہوا، جبکہ گولیمار پیتل گلی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے فہد نامی نوجوان کو گولی لگی۔ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے 13 سالہ سمیع اللہ اور 14 سالہ علی عباس زخمی ہو گئے، بنارس فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اختر حسین زخمی ہوا۔

    اب شناختی کارڈ نمبر ہی ان کا میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا،مصطفیٰ کمال

    بارشوں اور برف پگھلنے سے پانی کی صورتحال میں بہتری آ گئی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

    انخلاء میں تیزی، مزید 4 ہزار سےزائد افغان شہری چلےگئے

    پی ایس ایل 10، اسلام آباد کا کراچی کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

  • کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق،  تین زخمی

    کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق، تین زخمی

    شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری اور سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا, جبکہ بلدیہ اور ملیر میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی الیاس گوٹھ بہار مدینہ مسجد کے قریب عیدالفطر کی چاند رات کو فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 42 سالہ کریم بخش ولد میر محمد جٹ کے نام سے کی گئی واقعے کے وقت مقتول گھر کے قریب اپنے بیٹے کے ہمراہ کھڑا ہوا تھا کہ 125 موٹرسائیکل سوار افراد نے قریب آکر بیٹے کے سامنے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا اور موقعے سے فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورثا ہنگامہ آرائی کے بعد لاش جناح اسپتال سے اپنے ہمراہ لے گئے، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس کے علاوہ سائٹ سپرہائی وے کے علاقے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب محمود ملک شاپ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 37 سالہ راحت گل ولد محمد گل کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی کی شناخت 23 سالہ محمد کاشف ولد محمد رفیق کے نام سے کی گئی جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے، مقتول پھل فروش تھا۔

    واقعے کے وقت اپنے دوست کی دودھ کی دکان کے باہر بیٹھا ہوا تھا ، موٹرسائیکل سوار ملزمان کسی سے لوٹ مار کر کے فائرنگ کرتے ہوئے آرہے تھے کہ فائرنگ کی زد میں آکر راحت گل جابحق اور کاشف زخمی ہوگیا ۔بلدیہ کے علاقے گلشن غازی فرید کالونی مدینہ مسجد کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ، زخمی ہونے والے خاتون کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ مغل نساء زوجہ نور دین کے نام سے کی گئی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    ملیر سٹی کے علاقے امام بارگاہ غازی ٹاؤن ملیر سٹی میں عیدالفطر کی چاند رات کو فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے لڑکے کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے لڑکے کی شناخت 15 سالہ حسان ولد علی عمر کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    وزیراعظم کی اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا آمد

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی

    کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی

    کراچی شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ بیت المکرم مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 32 سالہ مدثر نامی شہری زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید استپال لیجایا گیا۔سہراب گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔دریں اثنا بلدیہ سیکٹر 8 سی احمد رضا مسجد کے قریب فائرنگ سے 50 سالہ خالد حسین زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔سعید آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

    گلوکارجواد احمد کی اہلیہ کو پارلرکا 13 لاکھ بل

    یو اے ای نے آن لائن ویزا سروس متعارف کروادی

    پاک بحریہ سے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو منتقل

    مہنگےپیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

  • کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی

    کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی

    کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعات کلفٹن ساحل، کورنگی، پاک کالونی اور گولیمار کے علاقے میں پیش آئے۔پولیس کے مطابق سی ویو عبدالستار روڈ پر فائرنگ سے ارم نامی لڑکی زخمی ہوگئی۔ فائرنگ کا واقعہ گاڑی کے اندرپیش آیا، ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی اپنے دوستوں کے ساتھ گاڑی میں سوار تھی کے اتفاقیہ گولی چلنے سے لڑکی زخمی ہوئی۔پولیس نے فائرنگ کے الزام میں عمر نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے، عمر زخمی لڑکی کا دوست ہے جسکا اسلحہ اور گاڑی پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔ واقعے کی تمام پہلوں سے تحقیقات جاری ہے۔دوسری جانب کورنگی میں پولیس نے جی پی او چوک کے قریب مبینہ مقابلے میں 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم عاصم عرف ٹانگہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ سو سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔زخمی ملزم کا گروہ چھ ملزمان پر مشتمل ہے ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ لانڈھی، کورنگی، ملیر، گلشن اقبال ڈیفنس سمیت بیشتر علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی معلومات حاصل کرلی ہے۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گروہ کے دیگر ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ادھر رات گئے پاک کالونی میں شادی کی تقریب میں جھڑے پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت عامر امان اللہ اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ شادی کی تقریب میں جھگڑے کے دوران پیش آیا تاہم مزید تفتیش جاری ہے گولیمار سر سید کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم محمود زخمی حالت میں گرفتار ہوا، سرجانی ٹان سیکٹر سیون بی جمعرات بازار کے قریب عوام کے تشدد سے دو ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن 40 سال بعد تبدیل