Baaghi TV

Tag: فادر ڈے

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا والد سے محبت کے عالمی دن پر   پیغام

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا والد سے محبت کے عالمی دن پر پیغام

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے والد سے محبت کے عالمی دن پر پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : مریم نواز نے کہا کہ والد کی خاموش قربانیوں کوتسلیم کرناچاہیے جو اکثر نظرانداز کردی جاتی ہیں، بہتر مستقبل یقینی بنانے کے لیے باپ کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیجئے، والد شجر سایہ دار ہے جو تپتی دھوپ میں بچوں کے لیے گھنا سایہ بن جاتا ہے، آج اپنےبچوں کی پرورش، رہنمائی میں والدکا انمول کردار تسلیم کرنےکا دن ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں، اپنی ہر کامیابی والد محمد نواز شریف کے نام کرتی ہوں جو ہر مشکل میں میرا حوصلہ ہیں، خوش قسمت ہوں جو نواز شریف جیسے والد گرامی ملے، ان کی بیٹی ہونے پر ناز ہے، ہر روز والد محترم سے دعائیں لے کر نکلتی ہوں ، واپسی پر سب سے پہلے انہیں سلام کرتی ہوں، والدین کی عزت و تکریم کرنے والے، اف تک نہ کہنے والے دنیا و آخرت میں سرخ رو ہوتے ہیں۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات

    کینیڈین فوج کیلئے بڑی داڑھی اور ڈریس کوڈ سے متعلق نیا حکم جاری

    وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر درمیان ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ پر مبارکباد

  • فادرز ڈے کی تاریخ ، پاکستانیوں نے اس سال کس طرح منایا

    فادرز ڈے کی تاریخ ، پاکستانیوں نے اس سال کس طرح منایا

    امریکا میں بیسویں صدی کے اوائل میں ماؤں کے عالمی دن کی کامیابی کے بعد والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فادرز ڈے منانے کا سلسلہ شروع ہوا تاہم اس کو عالمی سطح پر مقبولیت 1966میں اس وقت ملنا شروع ہوئی جب امریکی صدر جانسن نے جون کے تیسرے اتوار کو ’’فاردز ڈے‘‘ قرار دیا ۔

    سن 1972 میں اسے امریکی قومی تعطیل قرار دیا گیا جس کے بعد سے ہر سال جون کا تیسرا اتوار دنیا کے 58ممالک میں فادرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    پاکستان میں بھی فادر ڈےکو بھر پور ظریقے سے منایا جاتا ہے. اس دن والد کے ساتھ الفت ومحبت اور ان کی خدمت کے جذبے کو بڑھانے کے عزم کو بھی دہرایا جاتا ہے۔ فادرز ڈے کے موقع پر بچے اپنے والد کیلئے تحائف خریدتے ہیں، انہیں کارڈز بھی پیش کرتے ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان میں بھی فادر ڈے منانے کا رحجان بڑھتا جارہا ہے تاہم پاکستان میں زیادہ تر افراد نے فادر ڈے کے موقع پر سوشل میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس کے کا سہارا لیا. اور سوشل میڈیا کے ذریعے والد سے محبت کا اظہار اپنے اپنے طریقوں سے کیا.

    درحقیقت باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو کہ اپنے بچوں کی پرورش کے لئے اپنی جان تک لڑا دیتا ہے۔ ہر باپ کا یہی خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو اعلیٰ سے اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی بسر کرسکے اور معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔