Baaghi TV

Tag: فارمولا ملک

  • فارمولا ملک سے فوڈ پوائزننگ کا خدشہ،کمپنی نے پروڈکٹ مارکیٹ سے واپس اٹھالیں

    فارمولا ملک سے فوڈ پوائزننگ کا خدشہ،کمپنی نے پروڈکٹ مارکیٹ سے واپس اٹھالیں

    بین الاقوامی کمپنی نیسلے نے اپنا مخصوص بیبی فارمولا ممکنہ طور پر زہریلے مواد سے آلودہ ہونے کے خدشے کی وجہ سے واپس منگوالیا۔

    بی بی سی کے مطابق صحت کے حکام اور کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ فارمولے میں شامل ہونے والا مواد بچوں میں ہیضے کا سبب بن سکتا ہےکمپنی کی جانب سے بیبی فارمولا کے وہ مخصوص بیچز اور فالو-آن فارمولا واپس منگوائے گئے جو متعدد ممالک بالخصوص یورپ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، آسٹریا، ڈنمارک، سوئیڈن، فن لینڈ، آئرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ میں فروخت کیے گئے تھے۔

    کمپنی نے بتایا کہ ان کی پروڈکٹس میں ممکنہ طور پر سیرولائڈ شامل ہو سکتا ہے۔ تپش کو مستحکم رکھنے والا یہ ٹاکسن بیکیلس سیریس بیکٹیریم کے اسٹرین سے بنتا ہے جو اگر نگل لیا جائے تو متلی، قے اور پیٹ میں مروڑ کی کیفیت میں مبتلا کر سکتا ہےآفیشل نوٹسز میں کمپنی اور غذا سے متعلقہ اداروں نے والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بچوں کو فارمولا نہیں دیں اور جاری کیے گئے بیچ کوڈز کو چیک کریں۔

  • فارمولا دودھ کی فروخت ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر نہیں ہو گی،وزیر صحت سندھ

    فارمولا دودھ کی فروخت ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر نہیں ہو گی،وزیر صحت سندھ

    وزیر صحت سندھ ڈاکٹر افضل پیچوہو نے بریسٹ فیڈنگ قانون کے مسودے میں تبدیلی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فارمولا دودھ کی فروخت صرف میڈیکل اسٹورز پر ہوگی اور ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر نہیں ہو گی۔

    باغی ٹی وی : قانون میں ترمیم کے تحت نوزائیدہ بچوں کو فارمولا دودھ صرف ڈاکٹر کی ہدایت پر دیا جائے گا وزیر صحت سندھ نے کہا ہے کہ پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ 2023 میں مجوزہ ترامیم پر قائم ہیں اس معاملے پر بے بی فوڈ انڈسٹری کے نمائندوں اور وزیر صحت کی چند روز قبل ہونے والی ملاقات بے نتیجہ رہی-

    سیالکوٹ : پولیس کی کارروائی ۔22 لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ، …

    قانون میں ترمیم کے تحت 36 ماہ تک کے بچوں کے دودھ کو فارمولا دودھ سمجھا جائے گا۔ نوزائیدہ بچوں کو فارمولا دودھ صرف ڈاکٹر کی ہدایت پردیا جائے گا،حکام کے مطابق پاکستان ہر سال 40 کروڑ ڈالر کا فارمولا دودھ درآمد کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ کابینہ نے کچھ روز قبل پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ 2023 میں ترمیم منظور کی تھی۔

    گوجرخان: مبینہ پولیس مقابلہ ،2گرفتارڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

    یاد رہے کہ چند سال قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ایمرجنسی فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) کی مشترکہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک دودھ پلانے کے تجویز کردہ معیار پر پورا نہیں اترتا اور 194 میں سے صرف 23 ممالک میں دودھ پلانے کی شرح 60 فیصد سے زیادہ ہے چھاتی کے دودھ پلانے کے ابتدائی آغاز میں پاکستان 18 فیصد پر ہے اور صرف 37.7 فیصد مائیں 6 ماہ تک اپنا دودھ پلاتی ہیں۔

    2017 میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فرانس سے درآمد شدہ اور دو مقامی کمپنیوں کے ذریعے مارکیٹ میں آنے والے انتہائی نقصان دہ بچے کے دودھ کو مارکیٹ سے واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔

    خاکروب کی معمولی غلطی سے امریکی لیبارٹری میں 20 سال کی سائنسی تحقیق ضائع

    یہ حکم اس وقت جاری کیا گیا جب فرانسیسی حکومت نے انتہائی حساس بیکٹیریا پر مشتمل دودھ کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جو بچوں میں طویل ڈائریا اور پیٹ سے متعلقہ بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

    فرانسیسی حکومت نے اپنے مینوفیکچرر کو حکم دیا تھا کہ وہ دنیا بھر سے اپنی تمام مصنوعات واپس منگوائے اور اپنے صارفین کو معاوضہ ادا کرے جو بیشتر پاکستان سمیت 7 ممالک میں ہیں۔

  • بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت

    بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت

    ماہرین صحت نے بچوں کے لیے مصنوعی دودھ پربھاری ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: وفاقی وزارت صحت کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کے لیے آگاہی سیشن رکھا گیا جس میں صرف ایک سینیٹر سحر کامران نے شرکت کی آگاہی سیشن کے دوران ماہر امراض اطفال اورپاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کےرہنما پروفیسرجمال رضا نےکہا کہ پاکستان میں بچوں کے مصنوعی دودھ کی قیمت اور معیار کو جانچنے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے، پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہےکہ فارمولا دودھ کی درآمد پرپابندی لگائی جائے، پاکستان بچوں کے مصنوعی دودھ کی درآمد پر 40 کروڑ ڈالر خرچ کرتا ہے۔

    ذکا اشرف کا ہائرڈ ماڈٌل پر تبصرہ،اے سی سی کا ردعمل سامنے آگیا

    ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹربصیر اچکزئی کا کہنا تھا کہ قرآن میں ماؤں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو 2 سال تک دودھ پلائیں جبکہ سینیٹر سحرکامران کا کہنا تھا کہ سگریٹ کی طرح فارمولا ملک پر بھی بھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیے، پاکستان میں عوامی مقامات پر دودھ پلانے والی ماؤں کا مذاق اڑایا جاتا ہے، بچوں کے مصنوعی دودھ سے متعلق سخت قوانین بنانےکی ضرورت ہے۔

    کیا ڈبے کا دودھ بچوں کے لیے صحت بخش ہے؟

    2018 میں کی گئی ایک تحقیق میں ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈبے کا دودھ بچوں کوئی فائدہ نہیں پہنچاتا،نیویارک یونیورسٹی اورکنیکٹیکٹ یونیو ر سٹی کے محققین نے والدین کو انتباہ کیا تھا کہ فارمولا ملک یا ڈبے والا دودھ بچوں کو پلانے سے گریز کریں کیونکہ ان میں موجود مٹھاس صحت کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتی۔

    فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل، سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا ،جسٹس فائز عیسی …

    اس تحقیق کے دوران حکام کو مشورہ دیا گیا تھا کہ کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کے ڈبوں پر لگے لیبل میں واضح لکھنا چاہیے کہ یہ ایف ڈی اے (امریکی محکمہ صحت) کا تجویز کردہ نہیں اور اس میں غیر صحت بخش اجزاء ہو سکتے ہیں،بچوں کے اس طرح کے مشروبات غیر ضر وری اور صحت بخش کے اثرات کو زائل کرسکتے ہیں۔

    تحقیق میں کہا گیا کہ ایسی پالیسیاں بنائی جانی چاہیے جن سے واضح ہوسکے کہ بچوں کے ایسے مشروبات کیا ہوتے ہیں اور کیونکہ ان کا مشورہ نہیں دیا جاسکتا محققین نے دریافت کیا کہ بچوں کے لیے دو قسم کے مشروبات یا دودھ ہوتے ہیں ایک وہ فارمولا ملک، جو 9 ماہ سے 2 سال کے بچوں کو اس وقت دیئے جاتے ہیں، جب ماں کا دودھ چھڑایا جاتا ہے دوسرا ایک سال سے 3 سال کی عمر کے بچوں کے لیے تیار کیے جانے والا دودھ۔

    قطر سے ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے

    محققین کا کہنا تھا کہ ایسے بیشتر مشروبات بنیادی طور پر پاﺅڈر ملک ، کورن سرپ، ویجیٹیبل آئل اور ایڈڈ مٹھاس پر مشتمل ہوتے ہیں جبکہ ان میں نمک کی مقدار زیادہ اور پروٹین کی سطح گائے کے دودھ کے مقابلے میں کم ہوتی ہےتمام کمپنیاں ان مشروبات کو بچوں کی نشوونما اور غذائی ضروریات کے لیے فائدہ مند قرار دیتی ہیں۔

    مگر عالمی ادارہ صحت مشورہ دے چکا ہے کہ ایک سال کی عمر سے بچوں کو فارمولا ملک کی بجائے گائے کا دودھ صحت بخش غذاﺅں کے امتزاج کے ساتھ دیا جانا چاہیے بچوں کے مشروبات غیرضروری اور غیرموزوں ہوتے ہیں جبکہ گائے کے دودھ اور تازہ خوراک کے مقابلے میں فائدہ مند بھی نہیں ہوتے۔

    لیہ اراضی سکینڈل،عمران خان آج پیش نہ ہوئے تو ہو گی کاروائی