Baaghi TV

Tag: فارن فنڈنگ کیس

  • فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت

    فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت

    بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ودیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ ایف آئی اے کیجانب سے کیس کا چالان مکمل کر لیا گیا۔

    فارن فنڈنگ کیس کےتفتیشی نے عدالت میں بیان دیا کہ میری طرف سے چالان مکمل کرکے حکام کے حوالے کردیا گیا ہےڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کیجانب سے قانونی پراسس جلد مکمل کر لیا جائے گا، چند روز میں پراسس مکمل ہونے پر چالان باقاعدہ عدالت میں جمع ہو جائے گا بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس پر سماعت کی، فارن فنڈنگ کیس میں اسپیشل پراسکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

  • فارن فنڈنگ کیس : ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت

    فارن فنڈنگ کیس : ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت

    اسلام آباد:بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کے لیے 2 دن کی مہلت دے دی ہے۔

    کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے کی جب کہ فارن فنڈنگ کیس میں اسپیشل پراسکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے، دورانِ سماعت جج عبدالغفور کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ ابھی تک کیا کر رہے ہیں اور چالان مکمل کیوں نہیں ہوا۔

    اس پر اسپیشل پراسکیوٹر واثق ملک نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں متعلقہ ملک سے رائے لینے کے لیے خطوط لکھے گئے ہیں، جج عبدالغفور کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ 2022 سے چل رہا ہے اور آپ نے ابھی تک اس میں دلچسپی ہی نہیں لی، وہ تفتیشی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور ڈی جی ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر طلب کرنے کا حکم دے رہے ہیں۔

    اس پر اسپیشل پراسکیوٹر واثق ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ایک ہفتے یا 10 دن کا وقت دے تاکہ چالان مکمل کیا جا سکے، شوکاز نوٹس اور ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرنے کا حکم فی الحال نہ دیا جائے،جج عبدالغفور کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ وہ اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں ، عدالت نے پراسیکیو شن کو ہدایت کی کہ 2 دن میں اپنی کارکردگی دکھائیں۔

    بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔

  • ‏عمران خان کو فارن فنڈنگ  کیس میں گرفتارکرنے  جارہے ہیں،جاوید لطیف

    ‏عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں گرفتارکرنے جارہے ہیں،جاوید لطیف

    لاہور:‏عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں گرفتارکرنے جارہے ہیں،اطلاعات کےمطابق ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں ہرصورت گرفتار کرنےکا منصوبہ رکھتی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد عمران خان کو گرفتارکیا جاسکتا ہے

    مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیا ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کی خاطر پاکستان کے عوام سے دھوکا کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان کا حق ادا کیا ،جنہوں نے اس کی فنڈنگ کی ۔

    جاوید لطیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کسی کو اعتراض ہو نا ہو ، فیصلہ ماننا سب پر لازم ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔

  • فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد جواد احمد عمران خان پر برس پڑے

    فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد جواد احمد عمران خان پر برس پڑے

    برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد ایک بار پھر تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان پر برس پڑے ہیں انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ” انبیاء کےعلاوہ کسی کوبھی صادق اور امین نہیں کہناچاہیے۔ آج سےصادق اورامین صرف انہیں کہاجاۓجنکانام انکےوالدین نےصادق اورامین رکھاتھا۔البتہ اگرعمران خان چوری ثابت ہوجانےکےبعدبھی اپنی الزامات کی جھوٹی سیاست سےبازنہ آۓتواسےکاذب اورکرپٹین بولاجاسکتاہے”.
    اپنے دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ”اب یاتوعمران خان قوم سےچورڈاکوکھیلنابندکرےاوریہ بتائے کہ اسکےپاس اقتدارمیں آکرلوگوں کودینےکےلۓکیاہے۔اپنی الزامات کی منفی سیاست ختم کرےاورعوام کوسیاسی پارٹیوں کےمنشورپرانکوووٹ دینےکافیصلہ کرنےدےورنہ اب عمران جہاں بھی جائےاسےچوربولاجائے۔اسکےجلسوں،تقریروں میں عمران چورکےنعرےلگنےچاہیں”.

    جواد احمد نے اسد عمر کے ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کر کے لکھا ”ایمانداربھی توعمران خان بنتاتھانا۔پہلےوالوں کوتویہ خودہی کرپٹ اورچورکہتاتھا۔اچھی بات یہ ہےکہ اب یہ بھی کرپٹ اورچورثابت ہوگیاہے۔اب پاکستان کی سیاست چورڈاکوکےالزامات پرنہیں بلکہ پارٹی منشورپرہوگی کہ کوئی اقتدارمیں آکراس غریب ملک کےکروڑوں بدںصیب بمشکل کھاناکھانےوالوں کےلۓکیاکرےگا” .
    برابری پارٹی کے چئیرمین جواد احمد عمران خان کی پالیسیوں اور ان کے بیانات کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہیں وہ شروع سے کہتے ارہے ہیں کہ عمران خان کو صادق اور امین کہنا جائز نہیں‌ہے آج تو انہوں نے یہ بھی ٹویٹ کے زریعے کہ دیا ہے ”عمران خان آج صادق کےبجاۓمیرصادق بن گیا”
    جواد احمد کے ان ٹویٹس پر کافی لوگوں کے کمنٹس آرہے ہیں‌ جبکہ تحریک انصاف کے فالورز جواد احمد کو آڑھے ہاتھوں لے رہے ہیں.

  • جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا، لیگی رہنماؤں کا فیصلے کے بعد ردعمل

    جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا، لیگی رہنماؤں کا فیصلے کے بعد ردعمل

    تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دیئے گئے فیصلے کے بعد حکومتی رہنماؤں کے بیانات سامنے آرہے ہیں-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا جو دوسروں کو چور کہتا تھا خود چور نکلا،جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا-

    فارن فنڈنگ کیس: کیا آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہل بھی ہوسکتے ہیں؟

    وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ جو دوسروں کو جھوٹا کہتا تھا خود جھوٹا نکلا بیرونی فنڈنگ سے پاکستان میں انتشار اور انارکی کی سیاست کر رہا تھا۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ،بھارتی، اماراتی شہری کس کے ایماُ پرعمران خان پر سرمایہ کاری کرتے رہے-

    الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار،شوکاز نوٹس جاری

    انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار گروہ کا ڈیکلئیرڈ صادق اور امین عمران خان بددیانت اور غیر ملکی سپانسرڈ ثابت ہوگئے-

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن الیکشن کمیشن نے عمران نیازی کے بیان حلفی کو غلط قرار دے دیا ہے،عمران خان کو صادق اور امین کے سرٹیفکیٹ دیئے گئے،ثابت ہو گیا کہ عمران خان نے قوم سے دھوکہ کیا –

    کوئی بھی سیاسی پارٹی ملٹی نیشنل کمپنی اور بیرونی حکومت سے فنڈ نہیں لے سکتی،سابق اٹارنی جنرل پاکستان

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلا خوف اور آئین کے مطابق فیصلہ دیا ،بالآخر 8 سال کے بعد ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ آگیا-

    صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ امریکہ مخالف عمران نیازی امریکی فنڈنگ پر سیاست کرتے رہے ،بیان حلفی جھوٹا ہونے کے بعد عمران خان صادق اور امین نہیں رہے-

    چندہ دینے والے افراد کو پتا ہی نہیں تھا کہ ان کا پیسہ چیریٹی کے بجائے پی ٹی آئی…

    سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں اہم کارروائی وفاقی حکومت کرے گی،
    فیصلے میں کہا گیا کہ آئین آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی گئی ،آئین آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کا جملہ خطرناک لکھا گیا ہے-

    غیر ملکی فنڈنگ لینے والی سیاسی جماعت کا وجود برقرار نہیں رہ سکتا،الیکشن ایکٹ

    ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی حقیقت سامنے آگئی ،8 سال بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے تاریخی فیصلہ آیا ،پی ٹی آئی نے کوشش کی کہ کیس آگے نہ چل سکے، ہر حربہ استعمال کیا گیا-

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا گیا تاکہ معاملے آگے نہ بڑھ سکے،الیکشن کمیشن نے ا سکروٹنی کمیٹی بنائی ،پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو کوئی ریکارڈ نہیں دیا گیا،اسکروٹنی کمیٹی کا فیصلہ آیا، الیکشن کمیشن نے ڈیڑھ دو سال لگائے-

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی چور ہے، ڈیڑھ سو کروڑ روپے پاکستانی قانون کی اجازت کے بغیر جمع کیے گئے، قانون اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کو فنڈنگ کر سکیں،دوسروں پر الزام لگانے والے جواب دیں کہ فنڈنگ سے کس کو فائدہ دے رہے تھے-

    لیگی رہنما نے کہا کہ یہ کمپنیاں غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے رقم لیتی تھیں،عمران خان کو ووٹن کرکٹ کلب سے 55 کروڑ روپے بھیجےگئے،آج کہتے ہیں یہ کرکٹ اور فلاح و بہبود کے پیسے تھے،فلاح و بہبود کا پیسہ سیاسی جماعت کو کیوں آیا، فلاح و بہبود میں جاتا-

    ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ان کی کوئی ڈکلیئریشن الیکشن کمیشن کے پاس نہیں،تحقیقات پر پتہ چلا ان اکاؤنٹس کو پی ٹی آئی کا کوئی وزیر یا مشیر چلا رہا ہے، بیرون ملک 351 کمپنیوں کا کوئی علم نہیں کن کی ہیں، نواز شریف اس بات پر کہ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی تو وہ صادق اورامین نہیں، عمران خان جھوٹے فارم اور بیان حلفی جمع کراتے رہے-

  • اتحادی حکومت کا بھی مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے:رانا ثنااللہ

    اتحادی حکومت کا بھی مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے:رانا ثنااللہ

    اسلام آباد:اتحادی حکومت کا بھی مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرالیکشن کرانے ہیں تو پہلے اپنی دو صوبائی حکومتیں ختم کرو، یہ الیکشن کا صرف ڈرامہ ہے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ ہوچکا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن،ٹرائل کورٹ سے لیکرسپریم کورٹ میں ہمارے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے وکلا نے 50مرتبہ کیس ملتوی کرایا، 8سال ہوگئے اب فیصلہ محفوظ ہے کونسی رکاوٹ ہے۔ کیا مسئلہ ہے محفوظ فیصلے کا اعلان نہیں کیا جارہا، ہمارا مطالبہ ہے فارن فنڈنگ فیصلے فوری سنایا جائے،پی ٹی آئی کے چار ملازمین کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے،اتحادی جماعتوں کا مطالبہ ہے ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شخص عقل سے بالکل پیدل ہے، تحریک انصاف نے تقریبا ڈیڑھ کروڑکے قریب ووٹ لیے، اتحادی جماعتوں نے اڑھائی کروڑکے قریب ووٹ لیے، کیا تم اکثریت کو باہرپھینک دوگے؟ تمہارے ارد گرد چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں۔50 ارب کی ڈکیتی تم نے خود کی ہے، ڈکیتی کے بدلے 5 ارب کی پراپرٹی لی اس کا آج تک جواب نہیں دیا، ہروقت تم اپنے مخالفین کو گالیاں دیتے ہو، مخالفین کو کہتے ہو ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا، تاریخ میں اس پاگل، احمق کی مثال ہٹلر سے ملتی ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پہلے کہتا تھا الیکشن کروائیں، مسلم لیگ(ن) شروع دن سے الیکشن کے حوالے سے رائے رکھتی تھی، ہم کوئی پیشمان نہیں اتحاد میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہم نے مشکل فیصلے کر کے معیشت کو بچایا، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا معاہدہ تو عمران خان کر کے گیا ہے، مہنگائی تو اس کے معاہدے کی وجہ سے ہے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ کی سٹیج سے باہر نکالا کیا ہمیں کریڈٹ ملے گا۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کل اور آج بھی الیکشن کی طرف جانے کا کہہ رہا ہے، اب کہہ رہا ہے چیف الیکشن کمشنر کو تبدیل کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر کا نام عمران خان نے دیا تھا، جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا طریقہ کار موجود ہے، دھونس،دھمکی سے چیف الیکشن کمشنرتبدیل نہیں ہوگا۔ اگرالیکشن کرانے ہیں تو پہلے اپنی دو حکومتیں ختم کرو، یہ الیکشن کا صرف ڈرامہ ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ سنائے، لاڈلے کیخلاف کیس کو 8 سال ہو گئے ہیں۔

  • فارن فنڈنگ کیس: فیصلہ میرٹ پر ہو گا کسی جماعت کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی،چیف الیکشن کمشنر

    فارن فنڈنگ کیس: فیصلہ میرٹ پر ہو گا کسی جماعت کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی،چیف الیکشن کمشنر

    پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوئی۔

    باغی ٹی وی : چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کےوکیل نےاسلام آبادہائیکورٹ کاحکمنامہ پیش کردیا –

    تحریک انصاف کے وکیل انورمنصور نےالیکشن کمیشن کوفیصلہ پڑھ کرسنایا،کیس میں التواکی استدعاکردی کہا کہ جب تک باقی کیس اس جگہ نہیں آتے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس نہیں چل سکتا-

    چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی وکیل سے کہا کہ تمام پارٹیز کی فارن فنڈنگ کی اسکروٹنی کمیٹی کے فیصلہ تک موخر کیا جائے آپ کا دل میں احترام ہے تینوں پارٹیز کے فارن فنڈنگ کیسز چل رہے ہیں مختلف ا سٹیج پر ہیں –

    انور منصور نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2018میں کہہ دیا تھا کہ 5سال کےاکاوئنٹس کی تفصیلات دیکھیں گے-

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کیس کو 8 سال ہو گئے آپ کی قیادت نے کہا ہے کیس جلدی نمٹائیں، ہائیکورٹ کے آرڈر سے پہلے بھی ہم کیس نمٹانے کی طرف جا رہے تھے، کمیشن اپنا پروسیجر خود بناتا ہے، آپ سمجھتے ہیں کمیشن تاریخیں بھی دوسری عدالت سے لے؟ آپ کے دلائل اگر متعلقہ ہیں تو بے شک 6 ماہ دلائل دیں-

    جس پر انور منصور خان نے کہا کہ دو ہفتے کے بعد میں اپنے دلائل مکمل کر لوں گا آپ کیس کو عید کے بعد رکھ لیں، مجھےآپ کے سامنے ثابت کرنا ہے کہ فنڈ دینے والے پاکستانی تھے، ثابت کرنا ہے کہ ساری کمپنیاں سنگل ملکیت کی کمپنیاں ہیں، میرے دلائل تو اب شروع ہوئے ہیں، مجھے ملین ڈالرز کا حساب دینا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ آپ اپنی مرضی کی تاریخ بتائیں، جس پر انور منصور خان نے کہا کہ عید کے بعد کی تاریخ دے دیں، میں ایک ہفتے میں دلائل مکمل کر لوں گا۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انور منصور صاحب، آپ کی مرضی کی تاریخ ہمیشہ دی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کے پابند ہیں،انہوں نے کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا آپ نے کہا ہے کہ آپ کیس پر دلائل ایک ہفتے میں مکمل کر لیں گے میرٹ پر فیصلہ ہو گا،کمیشن کسی قسم کا پریشر لینے کو تیار نہیں ہے، کسی جماعت کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی، ہم نے نہیں دیکھنا کہ باہر پانچ بندے آئے ہیں یا 5 لاکھ-

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 101 سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی کی، 17 کے اکاؤنٹس میں تضاد تھے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن اپنا تفصیلی مؤقف دے گا جبکہ الیکشن کمیشن اپنی سماعت جاری رکھے گا۔

    اکبر ایس بابر کے وکیل نے کیس میں التوا پر اعتراض اٹھایا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے پہلے بھی 8 سال کیس سنا ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہفتہ دو تاخیر کر لیں-

    وکیل احمد حسن نے کہا کہ میری درخواست پر یہ کہتے ہیں کہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کیس میں مداخلت نہ کریں جبکہ باقی جماعتوں پر پی ٹی آئی وکیل کہہ رہے ہیں میں مداخلت کروں، یکساں مواقع یہ نہیں کہ ‎سب کیس ساتھ چلیں، اس کا مطلب ہے سب کو برابری کے مواقع ملنے چاہئیں، ان کی بات سے تو یہ مطلب ہے کہ قتل کے سب مقدمات اکھٹے چلیں، اس رویے پر پی ٹی آئی کو بھاری جرمانہ کیا جائے۔

    ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن کو اپنا مینڈیٹ معلوم ہے، انور منصور صاحب، آپ چاہتے ہیں سب جماعتوں کے ساتھ پی ٹی آئی کا کیس سنیں؟ سب کیسز برابری کے ساتھ ہی سنے جائیں گے۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔

  • فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کے وکیل کو الیکشن کمیشن نامکمل ہونے پر اعتراض

    فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کے وکیل کو الیکشن کمیشن نامکمل ہونے پر اعتراض

    اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن نامکمل ہونے پر اعتراض اٹھادیا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ فارن فنڈنگ ثابت ہوئی تو اس کا اثر جماعت اور چیئرمین دونوں پر ہوگا۔

    پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جو آبزرویشن دیں وہ بدقسمتی ہے، جن باتوں پر دلائل نہیں دیئے گئے تھے وہ بھی حکمنامہ میں شامل کر دی گئیں۔

    پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے الیکشن کمیشن نامکمل ہونے کا اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اس وقت مکمل نہیں ہے اور دو ارکان تعینات نہیں ہوسکے، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق کمیشن کے تمام ارکان کا ہونا لازمی ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائیکورٹ نے 30 دن میں فیصلے کی ہدایت کی ہے اس کا کیا کریں گے۔

    انور منصور نے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کے تحت غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ کی اجازت ہے، ہر جگہ فارن فنڈنگ کا ذکر ہوتا ہے جبکہ کیس ممنوعہ فنڈنگ کا ہے، ممنوعہ فنڈنگ ملک کے اندر سے بھی ہو سکتی ہے۔

    پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی

    انور منصور نے کہا کہ یہ کیس مالی سال 2009 سے 2013 کا ہے، اسکروٹنی کمیٹی کے ٹی او آر غیرملکی فنڈنگ تک محدود تھے اور کمیٹی صرف الزامات کی روشنی میں فارن فنڈنگ کی تحقیقات کر سکتی تھی، پاکستانی قانون کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے سیاسی جماعتوں کو فنڈ دے سکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

    اکبر ایس بابر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچا دے گا ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوجاتی ہے تو اثرات جماعت اور چیئرمین پر بھی پڑیں گے کیس کے محرکات بہت سنجیدہ ہیں،عمران خان نے وانا میں خود کہا تھا ہم الیکشن کمیشن سے مطمئن ہیں پاکستان کے لیے سب سے اہم مسئلہ فسطائیت کا ماحول ہےفیصلہ بھی ان کی مرضی کا قانون بھی ان کی مرضی کا یہ فسطائیت کی ایک نشانی ہے پاکستان کے دشمن کبھی نہیں چاہتے تھے کہ عمران خان کی حکومت ختم ہو،جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا تو انہیں سب تسلیم کرنا چاہیے-

    حلف برداری کی تقریب منعقد نہ ہونے پر نو منتخب وزیراعلیٰ نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ،دلائل کے لیے انور منصور خان کو مزید وقت درکار ہے 3روز مزید انور منصور خان دلائل دینگے ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے فنڈز کی چیکنگ ایک ساتھ ہوتی لیکن الیکشن کمیشن کا سارا فوکس تحریک انصاف کے کیس پر ہے-

    سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ انٹرا کورٹ میں چیلنج کررہے ہیں ،قانون سب کے لیے ہونا چاہیے ،صرف پی ٹی آئی کیس پر ہی کیوں توجہ دی جا رہی ہے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کیسز کی سماعت کیوں نہیں ہورہی،بغیر امتیازی سلوک کے تمام جماعتوں کا کیس سننا چاہیے،پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے خلاف اسکروٹنی کمیٹی ایک ساتھ بنیں،تحریک انصاف کی ا سکروٹنی مکمل ہوگئی باقی جماعتوں کا معاملہ رکا ہوا ہے،ن لیگ کے پاس 65 کروڑ روپے کا ریکارڈ موجود نہیں ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا کیس روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست دیں گے پہلی جماعت ہے جس نے فنڈ ریزنگ کی اور پائی پائی کا حساب رکھا-

  • فارن فنڈنگ کیس : تمام رسیدیں فراہم کرچکےہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا، وزیر اعظم

    فارن فنڈنگ کیس : تمام رسیدیں فراہم کرچکےہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا، وزیر اعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو تمام رسیدیں فراہم کرچکے ہیں، ہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا ہے، باقی سیاسی پارٹیاں بھی اپنی فنڈنگ کی رسیدیں دیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں، وزیر…

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 31کروڑفنڈنگ میں سے 15 کروڑکی رقم دو دفع ظاہرکی گئی، دو دفع ظاہرکی گئی رقم کا معاملہ اگلی سماعت میں کلیئرکردیں گے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ شہبازشریف کوشرم نہیں آتی انہوں نے اتنی ٹی ٹیزلگائیں، شہبازشریف اپنی ٹی ٹیزکا بتائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ اربوں روپے کی بیرونی فنڈنگ کا حساب دے۔

    اجلاس میں سانحہ مری پرافسوس کا اظہارکیا گیا اور اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت سیاحت پربھرپورکام کررہی ہے، خیبرپختونخوا میں 12 سیاحتی مقام بنائے، سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد اور ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی افغانستان میں مارا گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آئی تھیں جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے، الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کیں-

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے 77 میں سے صرف 12 اکاؤنٹس ظاہر کیے جب کہ 53 بینک اکاؤنٹس اور 31 کروڑ روپے کی رقم چھپائی گئی پی ٹی آئی کے 2008 اور 2009 کے دو بینک کھاتوں کو ظاہر نہیں کیاگیا، پی ٹی آئی نے نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے اکاؤنٹس تک رسائی نہیں دی جبکہ بغیر ظاہر شدہ فنڈز کے بارے میں اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا –

    پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک 1 ارب 33 کروڑ 22 لاکھ کے فنڈز ظاہر کیے اور الیکشن کمیشن میں 12 بینک اکاؤنٹس ظاہر کیے تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے 53 پارٹی بنک اکاؤنٹس چھپائے جب کہ اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا کہ ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی کے 65 بنک اکاؤنٹس ہیں سال 2008، 2009 اور 13-2012 میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے 1 ارب 33 کروڑ روپے کے عطیات ظاہر کیے، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کی گئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے بینک اسٹیٹمنٹ سے ظاہر ہے کہ پی ٹی آئی کو 1 ارب 64 کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے اور پی ٹی آئی نے 31 کروڑ روپے سے زائد رقم الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی۔

    الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کر دی

    رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کی پی ٹی آئی کو کی گئی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں، ہمارے اکاؤنٹس کی جتنی زیادہ جانچ پڑتال کی جائے گی، قوم کے لیے اتنی ہی حقائق کی وضاحت سامنے آئے گی پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی بنیاد مناسب سیاسی فنڈ ریزنگ پر مبنی ہے، میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کی اسی طرح کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں، جس کے نتیجے میں قوم کو سیاسی فنڈ ریزنگ اور سرمایہ داروں کے مفادات اور احسانات کے بدلے پیسے کی بھتہ خوری کے درمیان فرق دیکھنے کو ملے گا۔

    یہ کام ضرور کریں،وزیراعظم نے دیں ملاقات میں اسد عمر کو اہم ہدایات

  • الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں، وزیر اعظم

    الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں، وزیر اعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ توقع ہے الیکشن کمیشن پی پی اور ن لیگ کی بھی پی ٹی آئی جیسی اسکروٹنی کرے گا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کی پی ٹی آئی کو کی گئی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں، ہمارے اکاؤنٹس کی جتنی زیادہ جانچ پڑتال کی جائے گی، قوم کے لیے اتنی ہی حقائق کی وضاحت سامنے آئے گی۔

    پی ٹی آئی اسکروٹنی رپورٹ پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کا رد عمل


    وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی بنیاد مناسب سیاسی فنڈ ریزنگ پر مبنی ہے، میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کی اسی طرح کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں، جس کے نتیجے میں قوم کو سیاسی فنڈ ریزنگ اور سرمایہ داروں کے مفادات اور احسانات کے بدلے پیسے کی بھتہ خوری کے درمیان فرق دیکھنے کو ملے گا۔

    ماضی میں سڑکیں عوام کے فائدے کیلئے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلئے بنائی جاتی تھیں،وزیر اعظم

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ کے اہم نکات سامنے آئے تھے جن کے مطابق تحریک انصاف نے 77 میں سے صرف 12 اکاؤنٹس ظاہر کیے جب کہ 53 بینک اکاؤنٹس اور 31 کروڑ روپے کی رقم چھپائی گئی پی ٹی آئی کے 2008 اور 2009 کے دو بینک کھاتوں کو ظاہر نہیں کیاگیا، پی ٹی آئی نے نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے اکاؤنٹس تک رسائی نہیں دی جبکہ بغیر ظاہر شدہ فنڈز کے بارے میں اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا۔

    الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک 1 ارب 33 کروڑ 22 لاکھ کے فنڈز ظاہر کیے اور الیکشن کمیشن میں 12 بینک اکاؤنٹس ظاہر کیے تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے 53 پارٹی بنک اکاؤنٹس چھپائے جب کہ اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا کہ ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی کے 65 بنک اکاؤنٹس ہیں سال 2008، 2009 اور 13-2012 میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے 1 ارب 33 کروڑ روپے کے عطیات ظاہر کیے، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کی گئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے بینک اسٹیٹمنٹ سے ظاہر ہے کہ پی ٹی آئی کو 1 ارب 64 کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے اور پی ٹی آئی نے 31 کروڑ روپے سے زائد رقم الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی۔

    قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

    مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اسکروٹنی رپورٹ کے اجراء پراپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے متعلق صادق اور امین والا بیانیہ ریزہ ریزہ ہو گیا شہبازشریف نےاپنے بیان میں کہا کہ اب پتہ چلاپی ٹی آئی 7سال سے فارن فنڈنگ کیس سے کیوں بھاگتی رہی؟اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران خان کیخلاف چارج شیٹ ہے-

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ بھیانک چہرہ سامنے آیا ہے۔عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔کروڑوں روپے دیدہ دلیری سے خردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں۔

    نور مقدم قتل کیس: عدالت کے دروازے بند،سب کو باہر نکال دیا گیا