Baaghi TV

Tag: ’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کی ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے آ گئی

  • لندن: سالک حسین کی نواز شریف سے ملاقات، پنجاب میں تبدیلی پر گفتگو

    لندن: سالک حسین کی نواز شریف سے ملاقات، پنجاب میں تبدیلی پر گفتگو

    لندن: سالک حسین کی نواز شریف سے ملاقات، پنجاب میں تبدیلی پر گفتگو،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں تبدیلی کی تیاریاں، ق لیگ کے چھ ارکان بغاوت پررضا مند، چودھری سالک حسین نے چودھری شجاعت کا پیغام نوازشریف تک پہنچا دیا۔

    چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچے۔ حسن نواز نے دفتر پہنچنے پرانکا استقبال کیا، ملاقات میں اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان اورملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف سے پرانی اور آج کل جو کچھ چل رہا ہے اس پر بات ہوئی۔ والد صاحب نے کہا تھا کہ نواز شریف کو سلام پہنچاؤ اور خیریت بھی دریافت کرو۔

    چودھری سالک حسین نے کہا کہ نواز شریف نے واپسی کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی، لگتا نہیں ہے ابھی اسمبلیاں توڑنے کا ارادہ ہے، آئندہ الیکشن میں پارٹی کی قیادت چودھری شجاعت حسین ہی کریں گے۔

    سالک حسین نے مزید کہا کہ مونس الہیٰ نے حکومت میں جانے سے پہلے چودھری شجاعت کو اعتماد میں نہیں لیا تھا، مونس الہیٰ جب چاہیں رابطہ کرسکتے ہیں، مجھے تو کوئی مسلۂ نہیں ہے۔

    مزید گفتگو کرتے ہوئے چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ سیٹ اپ تبدیل ہو نہ ہو، لوگوں کی نیت تبدیل ہورہی ہے، ہرکسی کوپتا ہےکیا معاملات چل رہے ہیں، حکومت نے جاتے وقت سی پیک اتھارٹی ختم کردی تھی۔

  • ’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کی ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے آ گئی

    ’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کی ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے آ گئی

    ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرل فلم ’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ایکشن اور تھرل فلم ’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ون ڈیزل نے فلم کا نیا ٹریلر جاری کیا اور ساتھ ہی فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ بھی بتادی گئی۔

    فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ون ڈیزل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 3منٹ 20 سیکنڈ پر مبنی فلم کا ٹریلر شیئر کیا اور فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ 25 جون بتائی۔

    ون ڈیزل کے اکاؤنٹ پر ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم کے ٹریلر کو کچھ ہی گھنٹوں میں 27 لاکھ 36 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا اور مداحوں نے اسکی بےحد تعریف بھی کی اورفلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں-

    دوسری جانب کافی وقت بعد ہالی ووڈ اداکار اور مشہور ریسلر جان سینا کو بھی ایکشن میں دیکھ کر مداحوں نے خوشی کا اظہارکیآ-

    واضح رہے کہ ہالی ووڈ فلم’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ میں اس مرتبہ مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ون ڈیزل کا 10 سالہ بیٹا ونسنٹ بھی والد کے ساتھ فلم میں اداکاری کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کرے گا کنٹریکٹ میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ونسنٹ کو ایک ہزار5 ڈالر فی دن معاوضہ بھی دیا گیا ہے۔