Baaghi TV

Tag: فتنہ الخوارج دہشتگرد

  • گرفتار فتنہ الخوارج دہشتگرد کے تہلکہ خیز انکشافات

    سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار فتنہ الخوارج کے دہشتگرد عمر دین عرف جذبہ نے اپنے اعترافی بیان میں تنظیم کے ڈھانچے، مالی معاونت، تربیتی مراکز اور دہشتگرد کارروائیوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار فتنہ الخوارج کے دہشتگرد عمر دین عرف جذبہ نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ خوارجی نیٹ ورک کو افغانستان سے تربیت اور مالی مدد حاصل ہوتی ہے جبکہ تنظیم کے ارکان بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں اس نے 12 جنوری 2025 کو اپنے والد کے ساتھ جھگڑے کے بعد ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    عمر دین کے مطابق تنظیم کے تمام اہم کمانڈروں کے ساتھ 60 سے 70 افغان جنگجو موجود ہیں جنہوں نے افغانستان میں تربیت حاصل کی ہے اس نے اعتراف کیا کہ خوارجی نیٹ ورک مختلف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، جن میں شادی خیل بیس پر حملہ اور کوٹہ خواہ روڈ پر دھماکا بھی شامل ہے کوٹہ خواہ روڈ پر ہونے والے دھماکے میں ماہ رمضان کے دوران 7 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    عمر دین عرف جذبہ دعویٰ کیا کہ تنظیم کے ارکان منشیات کے عادی ہیں اور اپنے مراکز کے اندر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہتے ہیں خوارجی کمانڈر لڑکوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات میں بھی ملوث ہیں فتنہ الخوارج کو افغانستان میں موجود کمانڈروں سے مالی معاونت حاصل ہوتی ہے اور تنظیم مختلف غیر قانونی سرگرمیوں کے ذریعے بھی اپنے اخراجات پورے کرتی ہے خوارجی گروہ بھتہ خوری، گاڑیاں چھیننے اور اغوا برائے تاوان جیسی وارداتوں میں بھی ملوث ہے، جبکہ تنظیمی کمانڈر شریعت کے نفاذ اور جہاد کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر اپنے ساتھ شامل کرتے ہیں۔

    عمر دین عرف جذبہ نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوارج کے جھوٹے دعوؤں اور گمراہ کن پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں اور ایسے عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

  • ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن، گنڈاپور گروپ کے 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، گنڈاپور گروپ کے 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ عیسیٰ، دارابن میں سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    ہلاک شدہ دہشت گرد گنڈاپور گروپ سے تعلق رکھتے تھے اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے اور امن و امان کو خراب کرنے کے لیے مشہور تھے، یہ کارروائی روزا نہ جاری انٹیلی جنس آپریشنز کا حصہ تھی جس کا مقصد علاقے میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنا ہے فورسز نے بروقت اور درست معلومات کی بنیا د پر دہشتگردوں کو گھیر کر نشانہ بنایا، جس سے مزید حملوں کا خطرہ ختم کر دیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ٹرولنگ جھوٹے کیپشنز استعمال کرناشرعی طور پر ناجائز قرار

    دہشتگرد خوارج گروہوں کے وہ عناصر تھے جو خوف پھیلانے اور معاشرتی امن کو تباہ کرنے کے لیے گھناؤنے اور فریب پر مبنی حربے استعمال کرتے تھے، آپریشن کی کامیابی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور اعلیٰ تیارکردگی کا مظہر ہے،خوارج عناصر مسلسل دباؤ میں ہیں اور سیکیورٹی آپریشنز کے نتیجے میں ان کی تنظیمیں منقسم اور الگ تھلگ ہو چکی ہیں سیکیورٹی فورسز ہر وقت چوکس اور ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، پختونخوا میں جاری کارروائیاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ ریاست فتنہ الخوارج دہشتگردی کے خاتمے اور دیرپا امن و استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔

    ریسرچ کے لیے پاکستان آنے والا کینیڈین شہری لاہور سے اغوا، مقدمہ درج