Baaghi TV

Tag: فحش ڈانس

  • صوبہ بھر میں تھیٹرز کے ڈرامہ سکرپٹ منسوخ

    صوبہ بھر میں تھیٹرز کے ڈرامہ سکرپٹ منسوخ

    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل نے صوبہ بھر میں تھیٹرز کے ڈرامہ سکرپٹ منسوخ کر دئیے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کا کہنا تھا کہ سکرپٹ منسوخی کی بنیادی وجہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی تھی۔ منسوخی کے بعد اب کوئی بھی تھیٹر ڈرامہ نہیں دکھا سکے گا۔ نئے ڈرامہ سکرپٹس کی منظوری ترمیم شدہ ڈرامہ ایکٹ نافذ ہونے پر دی جائے گی۔ پنجاب آرٹس کونسل بہترین اور معیاری ڈراما سکرپٹ کی منظوری کو یقینی بنائے گی۔اس سے پہلے مس کنڈکٹ کرنے والے ایکٹرز اور ڈائریکٹرز پر بھی پابندی لگ چکی ہے۔ ترمیم شدہ ایکٹ میں سٹیج ڈراموں سے ڈانسز نکال دیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر کی زیر صدارت پنجاب کونسل آف آرٹس کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 8 برس کے طویل وقفے کے بعد منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کا مقصد پنجاب میں آرٹ اور کلچر کی ترویج کا موثر روڈ میپ بنانا ہے۔ پنجاب کی تمام 12 آرٹس کونسلز کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران بورڈ آف گورنرز نے متفقہ طور پر مری میں 6 برس سے تالا بند آرٹس کونسل کے سینما گھر کو 8 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا۔

    اجلاس میں ریٹائرڈ فنکاروں کو پنجاب حکومت کی جانب سے ماہانہ اعزازیہ دینے کی پر زور سفارش کی گئی جسے حتمی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں 150 برس پرانے ڈرامیٹک پرفارمینس ایکٹ 1876 میں ترامیم کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر عامر میر نے کہا کہ سٹیج ڈراموں میں لچر بازی اور فحاشی کو آرٹ اینڈ کلچر قرار نہیں دیا جاسکتا۔ فنون لطیفہ کی بحالی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

    پنجاب آرٹس کونسل کے اجلاس کے دوران متفقہ طور پر آرٹس کونسلز کے ضلعی مینجمنٹ بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی ہوا کہ آرٹ اینڈ کرافٹ میوزیمز کے بورڈ آف گورنرز کی از سر نو تشکیل کی جائے۔ یہ بھی طے ہوا کہ آرٹس کونسلز کی تمام عمارتوں کی مرمت اور بحالی کے لیے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آرٹسٹک سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پنجاب کے 24 اضلاع میں آرٹس کونسل کے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ آرٹس کونسل کے دفاتر ابتدائی طور پر ڈی جی پی آر کے دفاتر سے استفادہ کریں گے۔ اس موقع پر عامر میر نے کہا کہ اس اجلاس کے فیصلوں کے فوری فالو اپ کے لیے پنجاب آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز کا اگلا اجلاس 16 اکتوبر کو ہوگا۔

    بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن پنجاب علی نواز ملک اور پنجاب آرٹس کونسل کے سربراہ بلال حیدر کے علاوہ پنجاب کالج آف آرٹس کی پرنسپل سمیرا جواد، ڈرامہ آرٹسٹ نعیم طاہر، راشد محمود، شجاعت ہاشمی، آرکیٹیکٹ کامل خان، معروف پینٹر شاہنواز زیدی، مسعود شورش، پنجابی شاعر خالد مسعود، اور شاعرہ ثروت محی الدین نے بھی شرکت کی

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    کمسن بچوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک ملزم اہل محلہ نے پکڑ لیا،فحش ویڈیوز بھی برآمد

     فحش حرکات کرنے والی 18 ڈانسرز پر پنجاب بھر میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ اس سے پہلے عامر میر نے الحمراء مال روڈ لاہور میں فحش ڈانس کرنے اور فحاشی پھیلانے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے سٹیج ڈراموں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ان ڈراموں کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز پر نہ صرف پابندی عائد کی گئی بلکہ فحش اور بیہودہ حرکات کرنے والی ڈانسرز شمع رانا اور پائل چوہدری کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئیں۔ اس کے علاوہ عامر میر کی ہدایت پر الحمراء مال روڈ میں ہر قسم کے کمرشل سٹیج ڈراموں پر مکمل پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔

  • سٹیج ڈراموں کی آڑ میں بیہودگی پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ

    سٹیج ڈراموں کی آڑ میں بیہودگی پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ

    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل نے سٹیج ڈراموں کی آڑ میں بیہودگی پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب آرٹس کونسل کی سفارش پر لاہور کینٹ میں واقع شالیمار تھیٹر کو بھی سیل کر دیا ہے جہاں اب بھی بیہودہ ڈانس جاری تھے۔ دوسری جانب پنجاب آرٹس کونسل نے ڈپٹی کمشنرز گوجرانولہ، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، ساہیوال، بھکر، شیخوپورہ اور پاکپتن کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے اداکاروں، پروڈیوسرز اور تھیٹر مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور ان کی خلاف ورزی کرنے والوں کا احتساب یقینی بنائیں۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تھیٹر سکرپٹ کی سکروٹنی، فل ڈریس ریہرسل اور این او سی کے بغیر ڈرامہ نہیں دکھا سکے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب آرٹس کونسل کی ٹیمیں صوبے بھر میں ڈراموں کی روزانہ مانیٹرنگ کر رہی ہیں اور جہاں بھی بیہودگی اور فحاشی پھیلانے کی شکایت موصول ہوئی وہاں سخت کارروائی کی جائے گی۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اس معاملے میں نہ تو کوئی دباؤ لے گی اور نہ ہی کسی بلیک میلنگ کا شکار ہوگی

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    کمسن بچوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک ملزم اہل محلہ نے پکڑ لیا،فحش ویڈیوز بھی برآمد

     فحش حرکات کرنے والی 18 ڈانسرز پر پنجاب بھر میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ اس سے پہلے عامر میر نے الحمراء مال روڈ لاہور میں فحش ڈانس کرنے اور فحاشی پھیلانے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے سٹیج ڈراموں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ان ڈراموں کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز پر نہ صرف پابندی عائد کی گئی بلکہ فحش اور بیہودہ حرکات کرنے والی ڈانسرز شمع رانا اور پائل چوہدری کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئیں۔ اس کے علاوہ عامر میر کی ہدایت پر الحمراء مال روڈ میں ہر قسم کے کمرشل سٹیج ڈراموں پر مکمل پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔

  • سٹیج ڈراموں کی آڑ میں فحش ڈانس،اداکاراؤں کیخلاف کریک ڈاؤن

    سٹیج ڈراموں کی آڑ میں فحش ڈانس،اداکاراؤں کیخلاف کریک ڈاؤن

    وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی ہدایت پر سٹیج ڈراموں کی آڑ میں فحش ڈانس کرنے اور عریانی پھیلانے والی اداکاراؤں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ الحمرا مال روڈ میں فحش مجرہ کرنے والی دو ڈانسرز کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

    سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے دونوں ڈانسرز کو گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔ اداکارہ شمع رانا اور کہکشاں عرف پائل چوہدری کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دونوں اداکاراؤں کے بیہودہ ڈانسز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد ان کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈانسر شمع رانا نے "چاند کی چاندنی” نامی سٹیج ڈرامے میں فحاشی کی تمام حدیں پار کیں جبکہ کہکشاں عرف پائل چوہدری نے "نوکر وہٹی دا” نامی سٹیج ڈرامے میں فحش اشارے اور بیہودہ ڈانس کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی ہدایت پر دونوں ڈراموں، انکے پروڈیوسرز وحید قادر اور محمد منشا کے علاوہ دونوں ڈانسرز پر صوبہ بھر میں پرفارم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ آئندہ کے لیے فحاشی پھیلانے والی اداکاروں کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آرز کے اندراج کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے صوبہ بھر میں سٹیج ڈراموں کی روزانہ مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل کے سربراہ ڈاکٹر بلال حیدر نے 12 مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر ڈراموں کے حوالے سے رپورٹس جمع کروائیں گی۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ فحاشی پھیلانے والی سٹیج ڈانسرز پر پانچ سے دس سال تک پابندی جبکہ سٹیج ڈرامے کے پروڈیوسرز پر تاحیات پابندی لگانے کی تجاویز زیر غور ہیں جو جلد منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    کمسن بچوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک ملزم اہل محلہ نے پکڑ لیا،فحش ویڈیوز بھی برآمد