Baaghi TV

Tag: فخر

  • فخر کی اور میری علیحدگی ہمارا ذاتی مسئلہ ہے لوگ ہماری ٹینشن نہ لیں ثناء

    فخر کی اور میری علیحدگی ہمارا ذاتی مسئلہ ہے لوگ ہماری ٹینشن نہ لیں ثناء

    اداکارہ اور ماڈل ثناء نے چند روز قبل اپنے شوہر کے ساتھ علیحدگی کا اعلان ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے کیا.اس کے بعد ہر طرف چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں ، اس رشتے کے خاتمے کی وجوہات پر بات ہونے لگی. سوشل میڈیا پر بحث مباحثہ سے تنگ آکرثناء کے شوہر فخر نے لوگوں کو دیا جواب اور کہا کہ ہم نے باعزت طریقے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے لیکن بچوں کے لئے ہم ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ رکھیں گے. لیکن اب ثناء بھی آگئی ہیں میدان میں. انہوں نے کہا ہے کہ ہم دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے اور ہم اپنے بچوں سے بہت زیادہ

    پیار کرتے ہیں. ہم دونوں نے علیحدگی کا جو فیصلہ کیا ہے اس میں کسی کو بھی دخل اندازی کا حق نہیں ہے.اور کوئی ہماری فکر نہ کرے. یاد رہے کہ ثناء اور فخر کی شادی 14 سال رہی ان دونوں کے دو بچے بھی ہیں. ابھی تک دونوں کی علیحدگی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں. فخر کا کہنا ہے کہ وہ بچوں سے ملتے رہیں گے ، اور بچوں کو اپنے پاس بیرون ملک باہر بلاتے رہیں گے. میں پاکستان میں آئوں گا تو بچوں کے ساتھ رہوں گا تاکہ ان کے ذہن پر برا اثر نہ پڑے. دوسری طرف ثناء اپنے پراجیکٹس میں‌مصروف ہیں.

  • ہمارا سپہ سالار ہمارا فخر ہے،قوم انکی  خدمات کی  معترف ہے،پرویزالہی

    ہمارا سپہ سالار ہمارا فخر ہے،قوم انکی خدمات کی معترف ہے،پرویزالہی

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عر ب کا سب سے بڑا ایوارڈ”کنگ عبدالعزیز“کا ملنا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ایوارڈ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذاتی کاوشوں، محنت کا صلہ ہے۔ آرمی چیف کی فارن پالیسی پر عبور کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا.

    جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک آرمی پر فخر ہے،علامہ طاہر محمود اشرفی

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آرمی چیف کو”کنگ عبدالعزیز“ ایوارڈ کا ملنا پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ آرمی چیف نے مشکل وقت میں یو اے ای، قطر اور سعودی عرب خود جا کر تیل کی ادائیگی کو ملتوی کروایا۔ آرمی چیف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحرک ہیں۔ پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے۔

    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمارا سپہ سالار ہمارا فخر ہے ، قوم انکی خدمات کی معترف ہے ، ملکی دفاع کو مضبوط بنانا ہوخارجہ محاذ پر اہم چیلنجز ہوں ، آرمی چیف نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ ملکی مشکلات کے حل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، آرمی چیف پاکستان کے معاملات پر ہمیشہ وطن کے لئے ڈلیورکرتے نظرآئے ہیں.

    قبل ازیں زیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برادر ممالک سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات مظبوط بنانے کی کاوشوں کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل تفویض ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو ہم پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان بہترین دفاعی تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

    قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے ’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس‘کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں انہیں باہمی تعلقات کے فروغ کی کاوشوں کے اعتراف پر ’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس‘ سے نوازا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران سعودی وزیر دفاع اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف بھی موجود تھے جب کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ تربیت، فضائی دفاع، انسداد دہشتگردی، مواصلات، انفارمیشن ڈومین کے شعبوں میں دفاعی تعاون سمیت دوستانہ تعلقات اور پائیداراسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے منفرد مقام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سےتاریخی اوربرادرانہ تعلقات کو قدرکی نگاہ سےدیکھتا ہے۔

  • فخر زمان قلندرز کی جانب سے سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے

    فخر زمان قلندرز کی جانب سے سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے

    لاہور: فخر زمان قلندرز کی جانب سے سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو6 وکٹوں سے شکست دی۔

    کراچی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں فخر زمان نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت لاہور نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی جبکہ کراچی کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    فخر زمان نے کراچی کنگز کے خلاف پاکستان سپر لیگ میں 1500 رنز مکمل کیے انہوں نے یہ کارنامہ 52 اننگز میں انجام دیا۔

    فخر زمان پاکستان سپر لیگ میں1500مجموعی رنز بنانے والے چوتھے کرکٹر ہیں ،ان سے قبل بابر اعظم، کامران اکمل اور شعیب ملک بھی یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔

    اس کے علاوہ فخر نے کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل کی گیارہویں سنچری اسکور کی، وہ پی ایس ایل میں سنچری بنانے والے آٹھویں کھلاڑی ہیں۔

    واضح رہے کہ کامران اکمل نے ٹورنامنٹ میں3، شرجیل خان نے2 سنچریاں اسکور کیں تھیں جبکہ کولن انگرم، کیمرون ڈیلپورٹ، رائلی روسو، کرس لن اور عثمان خواجہ ایک ایک سنچری کرچکے ہیں۔

    اس کے علاوہ فخر زمان پی ایس ایل میں لاہور کی جانب سے سنچری کرنے والے دوسرے بیٹر ہیں ،اس سے قبل کرس لن نے بھی لاہور قلندرز کی جانب سے سنچری اسکور کی تھی۔