Baaghi TV

Tag: فخرزمان

  • پی ایس ایل 11:  فخر زمان نے پابندی کیخلاف اپیل دائر کردی

    پی ایس ایل 11: فخر زمان نے پابندی کیخلاف اپیل دائر کردی

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخر زمان نے پابندی کیخلاف اپیل دائر کردی۔

    ذرائع کے مطابق فخر زمان میچ ریفری روشن ماہنامہ کی جانب سے دو میچز کی پابندی لگائے جانے کے خلاف پی ایس ایل ٹینیکل کمیٹی میں اپیل دائر کی ہے، پی ایس ایل کی تین رکنی ٹیکنیکل کمیٹی فخر زمان کی اپیل پر سماعت کرے گی،کمیٹی میچ ریفری روشن ماہنامہ کے فیصلے کا جائزہ لے گی ٹیکنیکل کمیٹی میچ ریفری کے فیصلے اور فخر زمان کی اپیل کو سامنے رکھ کر اپنا فیصلہ سنائے گی۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ میں فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگا تھا،اوپنر نے دو بار کی سماعت میں الزامات ماننے سے انکار کر دیا تھا،میچ ریفری روشن ماہنامہ نے فخر زمان پر دو میچوں کی پابندی لگائی تھی۔

  • یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے،واپسی  شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی،فخرزمان

    یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے،واپسی شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی،فخرزمان

    لاہور:چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے آؤٹ ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا بیان سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں فخر زمان نے لکھا کہ سب سے بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ہر قومی کرکٹر کیلئے ایک اعزاز اور خواب ہے، مجھے فخرہے کہ مجھے بھی پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا ،بدقسمتی سے میں اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوں لیکن یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے، میں گھر سے اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کروں گا، یہ تو صرف آغاز ہے، واپسی اس شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی ‘۔

    x tweet

    چیمپئینز ٹرافی: فخر کی جگہ کونسا کھلاڑی کھیلے گا؟نام سامنے آ گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ‌کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کیلئے باہر ہونا پڑا تھا بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارت کیخلاف میچ میں اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے-

    حماس نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں

  • فخر زمان نے  شاہد آفریدی کا قومی ریکارڈ برابر کردیا

    فخر زمان نے شاہد آفریدی کا قومی ریکارڈ برابر کردیا

    لاہور: آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں فخر زمان نے شاہد آفریدی کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ برابر کردیا۔

    پباغی ٹی وی: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے بعد اوپنر فخر زمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دے دیا گیا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ہر گیم ہمارے لیے ڈو اور ڈائی والی ہے، پلان کے مطابق بیٹنگ کی، آج میرا لکی دن تھا فخر زمان نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف 81 گیندوں پر 126 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے،فخر کی بہترین بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے ہرا دیا ہے۔

    ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان 21 رن سے جیت گیا

    یاد رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 1996 میں اپنی ریکارڈ ساز اننگ میں 11 چھکے لگائے تھےاس کے علاوہ فخر زمان نے آج 63 گیندوں پر 9 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سےکیریئر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے ان سے قبل سابق پاکستانی بلے باز سلیم ملک نے 1987 کے ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف 94 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

    عالمی درجہ حرارت میں اضافہ،2024 زیادہ بدترین سال ثابت ہوگا،تحقیق