Baaghi TV

Tag: فخر زمان

  • فخر زمان نے ہیڈ کوچ کیجانب سے اَن فٹ ہونے کے بیان کو مسترد کر دیا

    فخر زمان نے ہیڈ کوچ کیجانب سے اَن فٹ ہونے کے بیان کو مسترد کر دیا

    لاہور: پاکستانی کرکٹر فخر زمان نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں فٹنس مسائل کی وجہ سے قومی اسکواڈ سے باہر کیے جانے کے بیان کو مسترد کر دیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں فخر زمان سمیت اہم کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا فخر زمان سے متعلق عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا تھا کہ فخر کے نام پر اس لیے نہیں غور کیا گیا کہ وہ ابھی فارم اور میچ فٹنس حاصل نہیں کر پائے ہیں۔

    لیکن فخر نے ایک انٹرویو میں اپنی فٹنس اور ٹیم میں واپسی سے متعلق کہا کہ میں فٹ ہوں اور اسی لیے کھیل رہا ہوں، اور اگر موقع ملا تو پاکستان ٹیم میں ضرور کھیلوں گا،میں نے اپنا کیریئر چیمپئنز ٹرافی سے شروع کیا تھا، اور شکر گزار ہوں کہ میری کارکردگی اچھی رہی اور ہم نے وہاں میچ جیتے اس چیمپئنز ٹرافی میں میری پوری کوشش ہوگی کہ ٹیم میں شامل ہوں اور اچھی کارکردگی دکھاؤں۔

    واضح رہے کہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے یہ بھی کہا تھا کہ قومی سلیکشن کمیٹی فخر کے ساتھ رابطے میں ہے اور انہیں فٹنس حاصل کرنے کے بعد منتخب کیا جائے گا –

  • قریبی ذرائع کی فخر زمان کے پلیئر ایجنٹ سے علیحدگی اختیار  کرنے کی تردید

    قریبی ذرائع کی فخر زمان کے پلیئر ایجنٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کی تردید

    اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کے پلیئر ایجنٹ کی تبدیلی سے متعلق ان کے قریبی ذرائع نے تردید کردی۔

    باغی ٹی وی: واضح رہے کہ فخر زمان کے بڑے بھائی گوہر زمان نے آج صبح سوشل میڈیا پوسٹ پر فخر زمان کی اپنے پلیئر ایجنٹ سے علیحدگی کا بتایا تھا،ایکس پر جاری پیغام میں گوہر زمان نے کہا تھا کہ بڑے بھائی کی حیثیت سے تصدیق کرتا ہوں کہ فخر زمان کمپنی کا حصہ نہیں رہے۔
    sports

    ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان نے کمپنی کو چھوڑا ہے، فخر زمان کے قریبی لوگوں کو شک ہے کہ ایک اور کرکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لیے پوسٹ کی گئی اور سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان مشکل میں پھنس گئے۔

    تاہم اب فخر زمان کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تردید کر دی ہے کہ نے پلیئر ایجنٹ تبدیل نہیں کیا ہے ساتھ ہی ان کے بھائی گوہر زمان کی جانب سے ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کر دی گئی ہے-

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر …

    واضح رہے کہ فخر زمان کو نہ سینٹرل کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی جب کہ سوشل میڈیا پوسٹ سے قبل فخر زمان کا نام کپتان کی دوڑ میں بھی لیا جا رہا تھا،فخر زمان نے بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر اُن کے حق میں بیان دیا تھا،نہوں نے کہا تھا کہ بابراعظم کو ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں، دنیا میں ملک کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے کے بعد منفی پیغام جائے گا،بھارت نے ویرات کوہلی کو 3 سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا، گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔

    فخر زمان کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد پی سی بی نے فخر زمان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا جس کا جواب فخر زمان نے دے دیا ہے۔

    کبھی بھی کپتانی کی خواہش ظاہر نہیں کی،محمد رضوان

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو اُن کے بیان اور فٹنس مسائل کے سبب سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے قومی وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان کا اعلان کرتے ہوئے اپنی پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی فخر زمان کا تذکرہ کیا،کہا کہ ’فخر زمان کے ٹوئٹ کا ایشو ہے‘، تاہم ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ’زیادہ مسئلہ فٹنس کا ہے۔‘

  • فخر زمان نے خوبصورتی سے کھیلا، وہ آج اس نتیجے کے مستحق تھے،کیویز کپتان

    فخر زمان نے خوبصورتی سے کھیلا، وہ آج اس نتیجے کے مستحق تھے،کیویز کپتان

    بنگلورو: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان جس طرح کھیل رہا تھا ہمیں جیتنے کیلئے450رنزبنانے چاہئیں تھے-

    باغی ٹی وی: پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میچ کا پہلا ہاف شاندار رہا، راچن نے خوبصورتی سے بلے بازی کی ،اگر آپ کو ایک یا دو وکٹیں ملتیں اور آپ بائیں اور دائیں امتزاج کے لحاظ سے اس میں سے شارٹ سائیڈ نکالنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو چیزیں تیزی سے بدل سکتی تھیں لیکن ہم آج ایسا نہیں کر سکے اور پاکستان نے اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا پاکستان جس طرح کھیل رہا تھا ہمیں جیتنے کیلئے450رنزبنانے چاہئیں تھے ، فخر زمان نے خوبصورتی سے کھیلا، وہ آج اس نتیجے کے مستحق تھے ،اگلا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ فخر زمان نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف 81 گیندوں پر 126 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے،جس کے باعث پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بارش سے متاثرہ میچ میں 21 رنز سے شکست دی ہے۔

    فخر زمان نے شاہد آفریدی کا قومی ریکارڈ برابر کردیا

    جس کے بعد عالمی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آ گیا پاکستان نے 8 میچز کھیلنے کے بعد 8 پوائنٹس حاصل کئے ہیں، قومی ٹیم کو چار میچوں میں فتح جب کہ چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے قومی ٹیم کا رن ریٹ 0.04 ہے، نیوزی لینڈ بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر کھڑا ہے۔

    کراچی:کچرا کنڈی سے تین بچوں کے بوتلوں میں بند جنین برآمد

  • آئی سی سی ،  ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری ،فخر زمان بابر اعظم کےقریب پہنچ گئے

    آئی سی سی ، ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری ،فخر زمان بابر اعظم کےقریب پہنچ گئے

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے بعد 3 درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، اس سے قبل فخر زمان 10 ویں نمبر پر تھے رینکنگ میں امام الحق 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 3 درجے بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    سعودی عرب کیوں گئے؟فرانسیسی کلب نے میسی کو معطل کر دیا


    آئی سی سی کے مطابق فخر نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کی جاری ون ڈے سیریز کا آغاز جارحانہ کیا ہے، جس میں 33 سالہ کھلاڑی نے بیک ٹو بیک سنچریاں اسکور کر کے پانچ میچوں کی سیریز میں اپنی ٹیم کو فتح دلوائی-

    بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے راولپنڈی میں سیریز کے افتتاحی میچ میں 117 رنز بنائے اور پھر اسی مقام پر دوسرے میچ میں شاندار 180* کے شاندار اسکور کئے اور تازہ ترین رینکنگ اپ ڈیٹ پر بابر کے پیچھے آٹھ مقام کی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر آ گئے-

    آئی پی ایل:میچ میں تلخ کلامی، گوتم گھمبیر،نوین الحق اورویرات کوہلی پر کتنا جرمانہ عائد

    فخر نے باؤنس پر تین ون ڈے سنچریاں اسکور کی ہیں اور کیریئر کی بہترین درجہ بندی 784 ریٹنگ پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے اور اب وہ 103 ریٹنگ پوائنٹس سے پیچھے رہنے کے باوجود اپنے کپتان کے قریب ترین چیلنجر ہیں۔

    فخر صرف چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے جنہوں نے ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابل شکست 180 رنز بنا کر مسلسل تین ون ڈے سنچریاں اسکور کیں-

    ون ڈےبولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج دوسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجےترقی کےبعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔

    فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے …

    ون ڈےبولرز کی رینکنگ میں کیوی بولر ڈیرل مچل 31 درجےترقی کے بعد 51 ویں، شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کےبعد دسویں، شاداب خان چار درجے تنزلی کے ساتھ 39 ویں، فاسٹ بولر حارث رؤف 10 درجے ترقی کے ساتھ 51 ویں اور فاسٹ بولر نسیم شاہ 12 درجے ترقی کے بعد 73 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ون ڈےآل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

    حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

  • فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے دی

    فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے دی

    راولپنڈی: پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : راولپنڈی میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 337 رنز کا مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر49ویں اوور میں حاصل کیا اور یوں سیریز میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

    حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز اسکور کیے ڈیرل مچل 119 گیندوں پر 129 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان ٹام لیتھم 98 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 183 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔

    چیڈ باؤز 51، وِل ینگ 19 اور مارک چیپ مین 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جیمز نیشم 17 اور ہینری نکلس 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 جبکہ نسیم شاہ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان 6 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے شاندار 180 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 54 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے کپتان بابر اعظم 65، امام الحق 24 اور عبداللہ شفیق 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، ہینری شپلے اور اِیش سودی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    اس فتح کے بعد پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی اس میچ میں پاکستان کی جانب سے احسان اللہ نے ڈیبیو کیا، انہیں پاکستان کی جانب سے 242ویں ون ڈے کیپ دی گئی۔

    شارجہ اورسڈنی کرکٹ اسٹیڈیم کی جانب سےسچن ٹنڈولکر کیلئے اعزاز

    واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • لاہور قلندرزنے حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں

    لاہور قلندرزنے حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں۔

    باغی ٹی وی : لاہور قلندرز نے کرکٹرز کو گاڑیاں دینے کی تقریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اوول گراؤنڈ میں سجائی لاہور قلندرز کی انتظامیہ اور کرکٹرز شاہین آفریدی، حارث رؤف اور فخر زمان تقریب کے لیے اوول گراؤنڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔


    سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑی جوش و جذبے سے کھیلتے ہیں،اور لاہور قلندرز کو فیملی کی طرح سمجھتے ہیں ان کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کھلاڑیوں کا خیال رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

    اس موقع پر فخر زمان نے کہا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ اپنے کرکٹرز کا تو خیال رکھتی ہی ہے لیکن جس طرح یہ اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں یہ بھی زبردست ہے۔

    قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ لاہور قلندرز کی فیملی کا اظہار ہے جو یہ اپنے کرکٹرز کے ساتھ کررہے ہیں۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں انہوں نے ہر کھلاڑی کو انفرادی کارکردگی پر انعامات دیئے،یہ چیز کھلاڑیوں کے لیے اچھی ثابت ہوتی ہے۔


    جی سی یو کے وا ئس چانسلر اصغر زیدی نے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا طلبہ کے سامنے تقریب سجانے پر شکریہ ادا کیا کہا کہ اس طرح نوجوانوں میں محنت کرنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے-

    جی سی یو کے آڈیٹوریم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے لاہور قلندرز نے میٹ اینڈ گریٹ کا بھی اہتما م کیا گیا جس میں طلبہ نے کرکٹرز سے سوالات کیے ،دوران سیشن آڈیٹوریم کرکٹرز کے نعروں سے گونجتا رہا ۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے ہمراہ کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں میٹ اینڈ گریٹ کا سیشن رکھا تھا۔

  • بنگلہ دیش کیخلاف شاندار فتح،صدر مملکت،وزیراعظم اور شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کو مبارکباد، فخر زمان کی بھی دلچسپ ٹوئٹ وائرل

    بنگلہ دیش کیخلاف شاندار فتح،صدر مملکت،وزیراعظم اور شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کو مبارکباد، فخر زمان کی بھی دلچسپ ٹوئٹ وائرل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر جاری بیان میں عارف علوی نے کہا شاباش، پاکستانی غیر معمولی طور پر ٹیلنٹڈ اور خوش قسمت ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے شاہین آفریدی نے بہترین بولنگ کی، وہ ایک نگینہ ہیں، اللہ جانتا ہے کہ ہمیں اوپر آنے کے لیے اس خوشخبری کی کتنی ضرورت تھی-

    نیدرلینڈزکی جیت کے بعد وسیم اکرم کا قومی ٹیم کیلئے پیغام


    انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی سیمی فائنل میں فتح کی امید بھی ظاہر کی۔


    دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور لکھا کہ یہ ایک بڑا لمحہ ہے، سب کو مبارک ہو اور پاکستان ، نیدرلینڈز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا-

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گرین شرٹس کے ساتھ اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کو خاص طور پر مبارکباد پیش کی۔


    ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا یہ چیز، ویلڈن بوائز، حارث کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اور آج پورے میچ کے دوران پاکستان کی بولنگ بہت اچھی رہی، خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی۔ پورے پاکستان کو مبارک ہو-


    فخر زمان نے بھی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے فخر زمان نے ٹوئٹر پر شاداب خان، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کی تصویر کے ساتھ فخر نے خوشی کے اظہار والا ایموجی بنایا اور لکھا دیکھا پھر قدرت کا نظام-

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

    پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیشی بیٹرز کو 20 اوورز میں 127 رنز تک محدود رکھا، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے دو اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی کو شاندار پرفارمنس پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

    گروپ 2 سے بھارت اور پاکستان جب کہ گروپ ون سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

  • پی ایس ایل 7: فخر زمان نے بابراعظم کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    پی ایس ایل 7: فخر زمان نے بابراعظم کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم رواں ایڈیشن میں انہوں نے سب سے زیادہ رنز اور ففٹیز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

    لاہور قلندرز کے اوپنر نے اس سیزن میں 8 مرتبہ ففٹیز پلس اسکور کیے، جو پی ایس ایل کے کسی بھی ایڈیشن میں کسی پلئیر کی جانب سے ایک ریکارڈ ہے رواں پی ایس ایل میں فخر زمان اب تک 7 نصف سینچریاں اور ایک سینچری بناچکے ہیں۔

    ان سے قبل گزشتہ سال بابراعظم کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلسل 11 اننگز میں 7 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کیے تھے فخر زمان نے اس سیزن میں 11 میچز کھیل کر 584 رنز اسکور کرکے ایونٹ میں ٹاپ رن اسکورر ہیں جبکہ گزشتہ سیزن میں بابراعظم نے اتنے ہی میچز میں 554 رنز اسکور کیے تھے-

    دورہ پاکستان: آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 164 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ کامران غلام نے 20 رنز بنائے ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور رنز دے کر وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستانی ٹیم کےآسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد انتقال کر گئے

    ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان نے 53 ، رائلی روسوو نے 65 جب کہ عامر عظمت نے 33 رنز کی اننگز کھیلی لاہور قلندرز کے محمد حفیظ اور سمیت پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    خیال رہے کہ لاہور قلندرز نے اہم میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں عبد اللہ شفیق اور سمیت پٹیل کو سہیل اختر اور فواد احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ملتان سلطانز نے فارم میں موجود ٹم ڈیوڈ کی جگہ جانسن چارلس کو شامل کیا تھا ٹم ڈیوڈ کورونا کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

    پی ایس ایل 7 :2 کمنٹیٹرز کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا