Baaghi TV

Tag: فخر عالم

  • اداکار فخر عالم کے گھر چوری کی واردات ، چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کا انکشاف

    اداکار فخر عالم کے گھر چوری کی واردات ، چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی: اداکار فخر عالم کے گھر چوری کی واردات ، چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے درخشاں میں معروف گلوکار، ٹی وی میزبان اور اداکار فخر عالم کے گھر ایک ہفتہ قبل پیش آئی ڈکیتی کی واردات میں گھر کے چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

    پولیس کے مطابق، واردات میں چوکیدار محمد لطیف، کنٹریکٹ ملازم و الیکٹریشن محمد ضیاء اور دیگر 4چار افراد ملوث تھے ابتدائی تحقیقات کے بعد درخشاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے چوکیدار اور الیکٹریشن کو گرفتار کر لیا ہے۔

    صدر مملکت کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

    پولیس کا کہنا ہے کہ گھر اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور عینی شاہدین کے بیانات کی مدد سے کیس پر کام کیا جا رہا ہے اور واردات میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں،مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان لوٹا ہے۔

    بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ سے تعلقات کے بارے خاموشی توڑ دی

    فخر عالم نے 30 جنوری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا تھا انہوں نے لکھا تھا کہ ’چیزیں میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتیں لیکن ذہنی سکون انمول ہے، میرا اصل نقصان ذہنی سکون کا ہے،انہوں نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ پولیس جلد مجرموں کو گرفتار کر لے گی۔

  • اداکار  فخر عالم کے گھر چوری ہو گئی

    اداکار فخر عالم کے گھر چوری ہو گئی

    کراچی: پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوری ہو گئی-

    باغی ٹی وی : اداکار نے ایکس پر بتایا کہ کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، یہ انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے، میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور یہ ہی ضروری ہے،’یہ (ذہنی سکون) کا اصل نقصان ہوا ہے، برائے مہربانی تمام افراد چوکنا رہیں’۔

    البتہ فخر عالم کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ لوٹ مار کی واردات کے دوران وہ گھر میں موجود تھے یا نہیں یا چوروں نے کیا سامان چرایا،مداحوں کی جانب سے اداکار کے گھر ہوئی چوری کے واقعہ کی مذمت کی جارہی ہے۔

    showbiz

    چیئرمین پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    حماس نے مزید ایک اور اسرائیلی خاتون فوجی کو رہا کردیا

    بھارتی کرکٹر محمد سراج اور اداکارہ ماہرہ شرما کی دوستی کے چرچے

  • فخر عالم دبئی سرمایہ کاری کمپنی کے وائس چیئرمین منتخب

    فخر عالم دبئی سرمایہ کاری کمپنی کے وائس چیئرمین منتخب

    دبئی: سرمایہ کاری گروپ ڈی پی ورلڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پاکستانی مشہور شخصیت اور طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات کے رہائشی فخر عالم کو پاکستان میں اپنی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کو آگے بڑھانے کے لیے بطور وائس چیئرمین شامل کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ڈی پی ورلڈ نے اپنی پریس ریلیز میں پاکستان کے لیے عالم کے جذبے اور ان مشکل وقتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی میں ان کے مثبت کردار کا خاص طور پر ذکر کیا۔

    فخر عالم نے اپنے نئے عہدے کی تصدیق پر کہا کہ یہ موقع فراہم کرنے پر میں دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد، عزت مآب سلطان احمد بن سلیم اور ڈی پی ورلڈ کی قیادت کا بے حد مشکور ہوں –

    فخر عالم نے کہا کہ میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان اور اس سے آگے نئے مضبوط اقتصادی پلوں کی تعمیر کا منتظر ہوں۔ پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان کے لیے ڈی پی ورلڈ جیسے سرمایہ کاروں کے لیے بہت زیادہ ترقی پسندانہ سوچ کی ضرورت ہے ہم ایک ساتھ مل کر عظیم قدر اور دولت پیدا کر سکتے ہیں جس سے پاکستانی عوام کو فائدہ پہنچے گا اور پورے خطے میں تجارت بڑھے گی۔

    اس وقت تقریباً 90 بلین ڈالر کی قیمت ہے اور بڑھتی ہوئی، ڈی پی ورلڈ دبئی کا کراؤن جیول انٹرپرائز ہے جس کی قیادت ایک انتہائی متحرک چیئرمین سلطان احمد بن سلیم کر رہے ہیں۔

    کمپنی کے پاس دنیا بھر میں کچھ انتہائی سٹریٹجک اثاثے ہیں اور وہ ایک سرکردہ سمارٹ لاجسٹکس حل فراہم کرنے والے کے طور پر ابھری ہے جو عالمی تجارتی بہاؤ کو سہولت فراہم کرتی ہے۔

    ڈی پی ورلڈ کا عالمی غلبہ تیز رفتاری سے بڑھ رہا ہے، نئی مراعات حاصل کرنا، نئی شراکت داریوں کو ترتیب دینا، قدر میں اضافہ کرنا، کاروبار، کمیونٹیز، ممالک کو جوڑنا، نئی ملازمتیں پیدا کرنا اور دنیا بھر میں زندگیوں کو بہتر بنانا وغیرہ ان سب میں ڈی پی ورلڈ نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

    فخر عالم نے کہا کہ میں پاکستان کے تباہ کن سیلاب کے بعد ڈی پی ورلڈ کی قیادت کے ساتھ بہت قریب سے کام کر رہا ہوں جس کے نتیجے میں ڈی پی ورلڈ نے پاکستان کو 25 لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا۔

    واضح رہے کہ فخرِ عالم متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار ہیں انہوں نے یہ اعزاز سال 2021 میں حاصل کیا-

    فخرِ عالم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اماراتی حکام کا اس بڑے اعزاز سے نوازنے پر شکرگزار ہوں، جنہوں نے میرے کام کو سمجھا اور شوبز، کاروباری سرگرمیوں اور اس سے بڑھ کر پرواز مشن سے متعلق میرے پورے کام کو تسلیم کیا،دبئی میرا دوسرا گھر ہے، میں یہاں 17 سال سے رہ رہا ہوں اور مجھے یہاں رہنا پسند ہے-

    انہوں نے کہا تھا کہ میں گولڈن ویزے سے نوازنے پر بے حد خوشی اور بہت فخر محسوس کررہا ہوں۔دبئی میرا دوسرا گھر ہے، میں یہاں 17 سال سے رہ رہا ہوں اور مجھے یہاں رہنا پسند ہے، میں گولڈن ویزے سے نوازنے پر بے حد خوشی اور بہت فخر محسوس کررہا ہوں۔

  • اس وقت نفرت کی نہیں‌دل جوڑنے کی باتیں کریں فخر عالم

    اس وقت نفرت کی نہیں‌دل جوڑنے کی باتیں کریں فخر عالم

    فخر عالم نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے اس میں انہوں کافی سنجیدہ باتیں کہی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ وقت نفرت کو چھوڑ کر دل جوڑنے کا ہے. میں شکر گزار ہوں سندھ رینجرزکا، این جی اوز کا اوران سب کا جو سیلاب زدگان کے لئے مدد کررہے ہیں.پاکستان کے تمام سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ چلیں. سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے بہت مل جائیں گے لیکن اس وقت قومی سانحے کو مد نظر رکھیں اور لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ ابھاریں. میں نےسندھ کا کچھ حصہ دیکھا ہے جو تباہی میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے وہ کافی خوفناک ہے. اس وقت سب کچھ تباہ ہو چکا ہے یقینا اس کے اثرات اس سیلاب کے تھم جانے کے بعد ظاہر ہوں گے

    اس لئے بہت ضروری ہے کہ بین الاقوامی کمیونٹی کو مدعو کیا جائے تاکہ امداد کے معاملات سیدھے ہو سکیں. فخر عالم نے مزید کہا کہ سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے بہت سارے زمینی راستے کٹ چکے ہیں وہاں کے لوگوں تک پہنچنے کا راستہ بھی نہیں ہے.بہت ہی خوفناک صورتحال ہے اس میں ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے. فخر عالم کی طرح تمام شوبز شخصیات سیلاب زدگان کی مدد کے لئے لوگوں کو وڈیو پیغامات جاری کرکے متحرک کررہے ہیں.

  • "مشن پرواز”خوبصورت،تحقیقی اورتاریخی کتاب ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا فخرعالم کوخراج عقیدت

    راولپنڈی:”مشن پرواز”خوبصورت ، زبردست تاریخ کی عکاسی ڈی جی آئی ایس پی آر کا فخرعالم کوخراج عقیدت، اطلاعات کے مطابق افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے معروف گلوکار،پائیلٹ اور دنیا بھرکا چکرلگانے والے ممتاز پاکستانی فخر عالم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت اچھی کوشش ہے

    ذرائع کے مطابق اپنے ٹویٹ پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ یہ بہت اچھی اورقابل فخر کوشش ہے جس سے پاکستان کا چہرہ نکھر کر سامنے آیا ہے ، جس طرح فخر عالم نے پاکستان کی سنہری تاریخ کو جمع کیا ہے یہ ایک بہت بڑاکام تھا جسے فخر عالم نے مکمل کیا ہے

    دوسری طرف فخر عالم کہتے ہیں کہ تاریخی ، تحقیقی اور شاندار اور جاندار اقدار پر مشتمل کتاب "مشن پرواز”لکھنے پر جس طرح آئی ایس پی آر نے عزت دی یہ بھی میرے لیے بہت بڑے اعزاز سے کم نہیں‌، فخر عالم کہتے ہیں‌کہ انہوں نے ایک قومی فریضہ سمجھ کر یہ تاریخ سمیٹی ہے ، ملک و قوم کے لیے ان کی یہ کوشش ایک مشن تھا جسے انہوں نے بڑے شوق سے مکمل کیا

  • رانی مکھر جی نے مودی کی اصلیت اورحقیقت کے بارے میں جوکچھ کہا،سچ کیا،فخرعالم

    رانی مکھر جی نے مودی کی اصلیت اورحقیقت کے بارے میں جوکچھ کہا،سچ کیا،فخرعالم

    کراچی :رانی مکھر جی نے مودی کی اصلیت اورحقیقت کے بارے میں جوکچھ کہا،سچ کیا،فخرعالم نےاورکیا کہا ؟ سب کچھ واضع ہو کر سامنے آگیا ہے، اطلاعات تو یہی ہیں کہ پاکستانی گلوکار و اداکار اور میزبان فخرِ عالم نے رانی مکھرجی نامی بھارتی ٹوئٹر صارف کے بھارت مخالف ٹوئٹ کی حمایت کردی۔

    بھٹو کے شہر میں زخمیوں سےبھیانک سلوک، زخموں میں کیڑے پڑ گئے ، مگر بھٹوپھر زندہ ہے

    پاکستانی اداکار فخر عالم نے رانی مکھر جی کے موقف کی کھل کی حمایت کی اور کہا کہ کون نہیں جانتا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے مودی ہے، فخرعالم نے مزید کہا کہ بھارت میں تو انسانیت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے ، رانی مکھرجی کے بھارت مخالف ٹوئٹ کی حمایت کرتے ہوئے فخرِعالم نے لکھا کہ ’ہم سب سے پہلے انسان ہیں۔‘

    رانی مکھر جی کے اِس ٹوئٹ کی حمایت کرتے ہوئے فخرِ عالم نے کہا کہ ’یہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک حرکت ہے، کسی بھی انسان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے پھر چاہے وہ مسلمان، عیسائی، ہندو، سِکھ، یہودی یا بدھ مت ہو لیکن آج کل یہ سب بھارت میں ہورہا ہے۔‘

    ایک دن ڈیوٹی اور پھر تین دن ڈاکٹر غائب،پھر اگر ان کو پابند کریں تواحتجاج

    واضح رہےکہ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اقلیتو ں پر کبھی گاؤ ماتا تو کبھی جے شری رام کے نام پر بد ترین تشدد کیا جاتا ہے، یہاں تک کہ ان کا قتل بھی عام بات ہو گئی ہے۔جنسی زیادتی ، قتل اور پھر گھربار تباہ و برباد کرکے جس طرح رسوا کیا جارہا ہے یہ سب سرکارکی مرضی سے ہورہا ہے اور مودی اس کے ذمہ دار ہیں‌