Baaghi TV

Tag: فرحان اختر

  • T20، انگلینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے بعد اجے دیوگن اور فرحان اختر کی سوشل میڈیا پوسٹ

    T20، انگلینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے بعد اجے دیوگن اور فرحان اختر کی سوشل میڈیا پوسٹ

    ان تمام لوگوں کے لیے جو کرکٹ کی دنیا میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، T20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف انگلینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کو ہضم کرنا آسان نہیں ہوگا۔گزشتہ روز ہندوستان کو دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس ہار پر ہندوستانی کافی رنجیدہ ہیں.تاہم اجے دیوگن اور فرحان اختر نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کی جس میں اپنی ٹیم کےلئے لکھا کہ آپ نے بہت محنت کی ، ٹیم نے پوری قوم کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے دل و جان لگا دی ، اگرچہ فائنل تک کا سفر مختصر تھا لیکن ہم نے آپ کی پرفارمنس سے بہت لطف اٹھایا۔جیتنا یا ہارنا کھیل کا ایک حصہ ہے۔ دونوں نتائج ناگزیر ہیں لیکن ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امید ہے

    اگلی بار مزید جوش و جذبے سے ہماری ٹیم واپسی کریگی. اداکار اور پروڈیوسر فرحان اخر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر بھی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیےایک نوٹ لکھا۔ انہوں نے اس حوصلہ افزا پوسٹ میں لکھا، انگلینڈ سے ہم ہار گئے تاہم ان کو اس جیت کی مبارکباد. ٹیم انڈیا ہاں یہ مایوس کن دن تھا لیکن کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی یہ صرف ایک باب ہے۔ ہم اگلی بار ضرور جیتیں گے. ارجن رامپال نے بھی ٹویٹر پر اپنی ٹیم کے لئے حوصلہ افزا ٹویٹ‌کی.

  • فرحان اختر نے شاہ رخ خان کی فلم ڈان کے 16 سال مکمل ہونے کا منایاجشن

    فرحان اختر نے شاہ رخ خان کی فلم ڈان کے 16 سال مکمل ہونے کا منایاجشن

    شاہ رخ خان کی ایکشن تھرلر فلم ڈان نے آج ریلیز کے 16 سال مکمل کر لیے ہیں. فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریانکا چوپڑہ ، کرینہ کپور ، ایشا کوپیکر ،بومن ایرانی، پون ملہوترا، راجیش کھٹر اور اوم پوری نے مرکزی کردار ادا کئے. فلم کی ڈائریکشن فرحان اختر نے کی تھی.ڈان امیتابھ بچن کے 1978 کے کلاسک کا آفیشل ریمیک تھا۔ شاہ رخ خان کی ڈان کو ناقدین اور شائقین دونوں کی جانب سے اچھا ریسپانس ملا تھا.ڈان کی ریلیز کو سولہ سال مکمل ہونے پر فلم کے ڈائریکٹر فرحان اختر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شاہ رخ خان کا ایک مشہور ڈائیلاگ ہے جس میں لکھا ہے، "ڈان کے دشمن کی سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ ڈان کا دشمن ہے۔” ڈان کا تھیم ٹریک بیک گراؤنڈ میں چل رہا

    ہے۔ "سالگرہ مبارک ہو ڈان۔

    یاد رہے کہ اس فلم کے بعد 2011 میں ڈان 2 کے نام سے ایک سیکوئل بھی ریلیز ہوااس میں شاہ رخ خان، پریانکا چوپڑا، بومن نے مرکزی کردار ادا کئے . شائقین کی جانب سے ڈان تھری بنانے کا بھی مطالبہ تھا لیکن ایسا تاحال ممکن نہیں ہوا . لیکن اطلاعات یہ ہیں کہ فرحان اختر نے ڈان تھری بنانے کی تیاری شروع کی ہے اور انہوں نے فلم لکھنے کےلئے اپنے والد جاوید اختر سے بھی رابطہ کیا ہے . جاوید اختر نے امیتابھ بچن کی ڈان بھی لکھی تھی جو کہ مشہور زمانہ ہٹ ہے.

  • شاہ رخ خان نے فرحان اختر کو گھر کی راہ دکھا دی

    شاہ رخ خان نے فرحان اختر کو گھر کی راہ دکھا دی

    بالی وڈ‌کے بادشاہ شاہ رخ خان ڈان تھری میں کام کریں گے یا نہیں اس حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے خبر کے مطابق شاہ رخ خان کو جاوید اختر کے بیٹے فلمساز فرحان اختر نے ڈان تھری کی کہانی سنائی ہے لیکن شاہ رخ خان ڈان تھری کی کہانی سے بالکل بھی متاثر نہیں‌ ہوئے. انہوں نے فی الحال فلم کو کرنے کے لئے ہاں نہیں‌کی بلکہ ان کا کہانی سننے کے بعد جو رد عمل ہے وہ اسی طرح‌کا ہے کہ جیسے وہ ڈان تھری کا حصہ نہیں بنیں گے. اس وقت بالی وڈ‌کی جو صورتحال ہے اس کے مطابق چلنا اداکاروں کے لئے بہت ضروری ہو گیا ہے. بڑے سے بڑے اداکار کی فلم بھی فلاپ ہو رہی ہے اور بائیکاٹ کے ٹرینڈز بھی چل رہے ہیں لہذا جو بھی فنکار اب کسی بھی فلم کو سائن کررہا ہے سائن کرنے سے پہلے سوچ بچار کررہا ہے. شاہ

    رخ خان نے شاید اسی نقطہ نظر سے ڈان تھری کی کہانی سنی ان کو شاید ایسا لگا ہے کہ کہانی شائقین کو متاثر نہ کر سکے گی لہذا انہوں نے فی الحال تو فرحان اختر کو گھر کی راہ دکھا دی ہے. یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے ڈان ون اور ڈان ٹو میں کام کیا تھا ان دونوں فلموں میں ان کے ساتھ پریانکاچوپڑا نظر آئیں تھیں . ڈان سب سے پہلے امیتابھ بچن کو لیکر بنائی گئی تھی اس لئے اس فلم کا سیکول ہر بار کافی چرچا میں رہتا ہے.

  • عامر خان اور اکشے کھنہ ”دل چاہتا ہے” کےلئے پہلی چوائس نہیں تھے

    عامر خان اور اکشے کھنہ ”دل چاہتا ہے” کےلئے پہلی چوائس نہیں تھے

    بالی وڈ فلم ”دل چاہتا ہے” کی ریلیز کو 21 برس ہو گئے ہیں اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر فرحان اختر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پرانی وڈیو شئیر کی اور لکھا کہ "وہ فلم جس نے یہ سب شروع کیا، آج 21 سال کی ہو گئی ہے۔ کاسٹ اور عملے کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر یقین کیا، ناظرین کا بھی شکریہ جنہوں‌نے اس فلم کو اتنا پیار دیا.
    فرحان اختر نے اس فلم سے اپنے ڈائریکشن کیرئیر کی شروعات کی، فلم کی کاسٹ میں پریتی زنٹا، عامر خان، سیف علی خان، اکشے کھنہ، ڈمپل کپاڈیہ، اور سونالی کلکرنی و دیگر شامل تھے. 2001 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں فلم

    کی کاسٹ نے بہترین اداکاری کی. عامر خان، اکشے کھنہ اور سیف علی خان کی جوڑی نے شائقین کے دل موہ لئے اُس سال کی یہ بہترین فلم بھی قرار پائی ان تینوں کی جوڑی کا سحر آج تک برقرار ہے. کہا جاتا ہے کہ عامر خان فلم میں اکاش ملہوترا کے کردار کے لیے پہلا انتخاب نہیں تھے، اسی طرح سے سیف علی خان بھی سمیر کے کردار کے لیے پہلی چوائس نہیں تھے.نہ صرف فلم بلکہ اس کا میوزک بھی اُس دور میں‌بہت کامیاب ہوا تھا،پریتی زنٹا کی خوبصورت اداکاری نے شائقین کا دل موہ لیا تھا.یاد رہے کہ فرحان اختر جاوید اختر کے بیٹے ہیں ان کی بہن زویا اختر بھی ہدایتکارہ ہیں.دونوں کی کام کو بالی وڈ میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ کے تمام بڑے سٹارز ان کی ڈائریکشن میں کام کرنا چاہتے ہیں.

  • شاہ رخ اور امیتابھ بچن کے ایکساتھ ٓ آنے کی خبریں غلط، ڈون 3 نہیں بنے گی

    اپنے وقت کی سپر ہٹ فلم جس کا ری میک فرحان اختر نے بنایا تھا فلم میں شاہ ر خ خان کو مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا تھا۔اس فلم کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہی ڈون تھری بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے اور فرحان اختر امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو فلم میں کاسٹ کریںگے ۔ڈون تھری کو بنانے کی تمام تر افواہیں تب دم تو ڑ گئیں جب فرحان اختر کے بہت ہی قریبی دوست نے کہا کہ ڈون تھری بنانا تو دور کی بات ہے فرحان اختر کے ذہن میں بھی ایسی کوئی چیز نہیں ہے،

    امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ کاسٹ کئے جانا تو دور کی بات ہے فرحان اختر کا تو ڈون تھری بنانے کے لئے پلاٹ تک ذہن میں نہیں ہے۔ فرحان اختر کے دوست نے ہنستے ہوئے کہا کہ کہاں سے ایسی خبریں جنم لے لیتی ہیں ایک معمولی سی بات کا بتنگڑ بنا دیا جاتا ہے میں حیران ہوں۔ ڈون تھری بنانے کی کہانی کسی کی اپنی خواہش ہی ہو سکتی ہے جس کو اس نے پھیلا دیا ہے. فرحان کے دوست نے یہ بھی کہا کہ فرحان اختر نے گزشتہ گیارہ سال سے کسی بھی فلم کی ڈائریکشن نہیں کی اب وہ فلم جی لے زرا کی ڈائریکشن کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ڈون تھری بننے کی بحث اس وقت شروع ہوئی جب امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر اپنی فلم ڈون کے ریلیز کے دن کی سینما گھر میں موجود لوگوں کے ہجوم کی تصویر لگائی ۔

  • فرحان اختر کی جی لے زرا تاخیر کا شکار

    فرحان اختر کی جی لے زرا تاخیر کا شکار

    جاوید اختر کے بیٹے معروف ڈائریکٹر فرحان اختر کی فلم ” جی لے زرا“ تاخیر کا شکار ہو گئی ہے ۔فرحان اختر اس فلم کو ڈائریکٹ کررہے ہیں۔زویا اختر کی لکھی اس فلم میں فرحان اختر نے بالی وڈ کی تین خوبصورت اور جانی مانی اداکاراﺅں کترینہ کیف ،پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کو اکٹھا کیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ تینوں اداکاراﺅں کی مصروفیت کے باعث فرحان اختر کو ڈیٹس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ عالیہ بھٹ جو کہ اپنی پہلی ہالی وڈ فلم ہارٹ آف تھرونز کی شوٹنگ میں بیرون ملک میں مصروف ہیں،انڈیا آتے ہی ان کا ایک اور پراجیکٹ ریڈی ہے جس کی شوٹنگ شروع ہو نی ہے دوسری طرف کترینہ کیف میری کرسمس میں مصروف ہیں

    کہا جا رہا ہے کہ اس کے بعد انہیں فلم فون بند اور ٹائیگر میں کاسٹ کیا جا رہا ہے ،پریانکا چوپڑا جونز بھی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔تینوں اداکاراﺅں کی مصروفیت کی وجہ سے لگ رہا ہے کہ جیسے اس کی شوٹنگ رواں برس ستمبر میںنہیں ہو سکے گی،اس کی شوٹنگ اگلے سال ہی شروع ہو گی ۔ کترینہ کیف ،پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کے پرستار اپنی پسندیدہ اداکاراﺅں کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے کافی بےتاب ہیں۔
    عالیہ بھٹ ،کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا کی اپنی اپنی جگہ بہت زیادہ فین فالونگ ہے اور عالیہ بھٹ کا شمار تو اب بالی وڈکی بہترین اکاراﺅں میں ہونے لگا ہے جبکہ پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف اپنی صلاحیتوں کا لوہا پہلے ہی منوا چکی ہیںان کے کریڈیٹ پر بے شمار ہٹ فلمیں ہیں۔