Baaghi TV

Tag: فرحان سعید

  • فرحان سعید کو پاک انڈیا کرکٹ پر دیا جانے والا بیان پڑ گیا مہنگا

    فرحان سعید کو پاک انڈیا کرکٹ پر دیا جانے والا بیان پڑ گیا مہنگا

    جیسا کہ کرکٹ کا جنون ہر پاکستانی کو ہے اداکار فرحان سعید بھی ان لوگوں‌میں سے ایک ہیں‌جنہیں‌کرکٹ حد درجہ جنون ہے فرحان کرکٹ کو بہت زیادہ فالو کرتے ہیں . جیسا کہ آج کل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جاری ہے اس میں انڈیا اور پاکستان کا میچ ہوا اس میچ میں پاکستان کو شکست ہو گئی جس پر پاکستانیوں کا دل بہت برا ہوا. لیکن فرحان سعید کرکٹ کے حوالے سے ایک بیان دیکر پھنس گئے ہیں انہوں نے حال ہی میں‌کہا تھا کہ پاکستانیوں کو بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے بائیکاٹ کرنا چاہیے.ان کے اس مشورے کے بعد ان سے ہو گئے ہیں ان کے بھارتی پرستار

    ناراض. فرحان سعید کے ایسے مشورے کے بعد ان کے ایک بھارتی مداح نے سوشل میڈیا پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کو بہت پسند کرتا ہوں لیکن آپ سے زیادہ اپنے وطن سے محبت کرتا ہوں لیکن آپ نے جو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے اس نے دل توڑ دیا ہے اس پر فرحان سعید کو اپنے ہی بیان کی وضاحت دینا پڑ گئی ہے فرحان نے اپنے ناراض بھارتی مداح سے کہا ہے کہ میں‌ نے اگر بھارت سے میچ نے کھیلنے کی بات کی ہے تو یہ چیز بھارتی کرکٹ بورڈ کے لئے کہی ہے جو کھیل میں سیاست کو لاتاہے. انہوں نے کہا کہ میں بہت عزت کرتاہوں اپنے بھارتی مداحوں کیوہ مجھے بہت پیار دیتےہیں‌.

  • ٹچ بٹن ہر لحاظ سے ایک مختلف فلم ہو گی عروہ حسین

    ٹچ بٹن ہر لحاظ سے ایک مختلف فلم ہو گی عروہ حسین

    معروف اداکارہ عروہ حسین کی بطور پرڈیوسر فلم ٹچ بٹن 11 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. کورونا کی وجہ سے ریلیز میں تاخیر کا شکار رہی یہ فلم کامیڈی رومینس اور ڈرامہ ہے. اس فلم کے حوالے سے عروہ حسین کہتی ہیں کہ یہ فلم ہر لحاظ سے ایک مختلف فلم ثابت ہوگی . اس کا موضوع روٹین سسے ہٹ‌کر ہے .فائزہ افتخار نے بہت ہی خوبصورت طریقے سے کہانی لکھی ہے. ہر کردار کے لئے ایکٹر کاانتخاب پرفیکٹ ہے. عروہ نے کہا کہ بطور پرڈیوسر میری پہلی فلم ہے بطور ایکٹر تو ہم نے صرف اپنے کردار کو دیکھنا ہوتا ہےلیکن بطور پرڈیوسر آپکی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے آپ نے پورے پراجیکٹ کو لیکر چلنا ہوتا ہے. عروہ حسین نے کہا کہ فلم

    پاکستان اور ترکی میں شوٹ ہوئی ہے چھ گانے ہیں ہر گانا ایک سے بڑھ کر ایک ہے. ایمان علی اور فرحان سعید کے علاوہ ہر کسی نے بہترین کام کیا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے. ہمارے ہاں باصلاحیت اداکار اور ڈائریکٹرز رائٹرز ہیں.اچھی بات یہ ہے کہ کورونا سے جان چھٹنے کے بعد سینما گھروں کی رونقیں بحال ہونے لگی ہیں.عروہ حسین نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ ٹچ بٹن شائقین کو بہت زیادہ پسندآئیگی.

  • ایمان علی کی ٹچ بٹن کے ٹریلر لانچ میں شرکت ، سوشل میڈیا پر تصاویر اور وڈیوز وائرل

    ایمان علی کی ٹچ بٹن کے ٹریلر لانچ میں شرکت ، سوشل میڈیا پر تصاویر اور وڈیوز وائرل

    سینئر اداکار عابد علی کی بیٹی ایمان علی کا شمار ملک کی بہترین اور نامور ماڈلز میں ہوتا ہے. سپر ماڈل ایمان علی نے ماڈلنگ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کے بعد کیا رخ اداکاری کا . انہوں نے چند ایک فلموں میں اداکاری کی ان کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا گیا. ایمان علی کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں. ایمان بہت کم ایونٹس میں بھی شرکت کرتی ہیں.لیکن حال ہی میں انہوں نے شرکت کی فلم ٹچ بٹن کے ٹریلر لانچ میں. ایمان علی نے ساڑھی پہن رکھی تھی بہت ہی خوبصورت اور دلکش لگ رہی تھیں. اس ایونٹ کی ایمان علی کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں بہت پسند کیا جا رہا ہے . مداح ایمان علی کو ایک عرصے کے بعد دیکھ کر کافی

    خوش ہیں. ایمان علی فلم ٹچ بٹن میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں. یاد رہے کہ ایمان علی نے ماڈلنگ میں بھی چند ایک لوگوں کے ساتھ زیادہ کام کیا جس میں اطہر شہزاد کا نام قابل ہے. ایمان علی اپنی مزاج کی بندی ہیں ان کا دل کرتا ہے تووہ کام کرتی ہیں. تاہم ان کے مداح ان کو نہ صرف فلموں بلکہ ڈراموں میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں. فلم ٹچ بٹن میں ان کو دیکھنے کے لئے ان کے مداح کافی بےتاب نظر آتے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ ایمان علی کی فلم شائقین کو کتنا متاثر کرتی ہے.

  • فلم ٹچ بٹن کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا

    فلم ٹچ بٹن کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا

    فلم ٹچ بٹن جس کی ریلیز چار سال سے تاخیر کا شکار ہے کو آخر کار ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے فلم 11 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. اس سلسلے میں فلم کی پرموشنز کا آغاز ہو گیا ہے. گزشتہ روز فلم ٹچ بٹن کا کراچی میں ٹریلر لانچ کیا گیا . ٹریلر میں فرحان سعید اور عروہ حسین دکھائی دئیے. عروہ حسین فلم کی پرڈیوسر ہیں جبکہ فرحان سعید نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے. فرحان کے علاوہ دیگر کاسٹ میں فیروز خان، ایمان علی اور سونیا حسین و دیگر کے نام شامل ہیں.ترکی اور کراچی میں شوٹ ہونے والی اس فلم کا شائقین کو کافی

    عرصے سے انتظار تھا. فرحان سعید اور عروہ حسین ٹریلر لانچ کی تقریب میں ایک دوسرے دور دور نظر آئے اور ایکدوسرے نظریں ملاتے نظر نہیں آئے. قاسم علی مرید کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں ایمان علی کافی عرصے کے بعد دکھائی دے رہی ہیں. ایمان کئی سال سے شوبز کی چکا چوند سے دور نظر آتی ہیں. عروہ حسین جو کہ اس فلم کی پرڈیوسر ہیں انہیں اس فلم سے خاصی توقعات وابستہ ہیں ان کا ماننا ہے کہ فلم تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی، فلم میں ایکشن رومانس کامیڈی پر چیز دیکھنے کو ملے گی.

  • ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے نکاح کی خبریں

    ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے نکاح کی خبریں

    ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے نکاح کی خبریں اس وقت گردش کررہی ہیں. ہر کوئی ان کے نکاح کی باتیں کررہا ہے کئی یوٹیوبرز نے تو دونو‌ں کا نکاح کروا کے رخصتی کی نیوز دے دی ہے. لیکن ایسی تمام خبریں جھوٹی ہیں کیونکہ جن تصاویر کو بنیاد بنا کر ان دونو‌ں کے نکاح کی خبروں کی افواہیں اڑائی جا رہی ہیں وہ ان کا حالیہ شوٹ ہے جو کسی برینڈ نے کروایا ہے. ہانیہ اس شوٹ میں دلہن بنی نظر آرہی ہیں اور ہیوی جوڑے جبکہ فرحان سعید نے سوٹ زیب تن کررکھا ہے. اس خوبصورت شوٹ میں دونوں کافی اچھے لگ رہے ہیں. شوٹ کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ہانیہ اور عامر کے نکاح کی خبروں کی جھوٹی افواہیں اڑانا شروع کر دی گئیں لیکن ان خبروں میں کسی قسم کی

    حقیقت نہیں ہے. یاد رہے کہ ان دونوں کا حال ہی میں ڈرامہ سیریل ہمسفر اختتام پذیر ہوا ہے. ان دونوں کی جوڑی کو اس ڈرامے میں خاصا سراہا گیا پھر ان دونوں نے گزشتہ دنوں کینڈا میں ہونے والے ہم ایوارڈز میں شرکت کی اور ایک ساتھ پرفارمنس دی. کہا جا رہا ہے کہ فرحان سعید اور ہانیہ کی قربتیں بڑھ رہی ہیں لیکن دونوں کی طرف سے اس قسم کی کسی بات کی نہ تصدیق ہوئی ہے نہ ہی تردید ہوئی ہے.

  • فرحان سعید اور ہانیہ عامر کا برائیڈل شوٹ مداحوں کو بھا گیا

    فرحان سعید اور ہانیہ عامر کا برائیڈل شوٹ مداحوں کو بھا گیا

    اداکار فرحان سعید اور ہانیہ عامر آج کل ایک دوسرے کے ساتھ ہر جگہ دیکھے جا رہے ہیں . اس جوڑی کی مقبولیت ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کے بعد زیادہ بڑھی یہی وجہ ہے کہ ہر دوسرے بریںڈ کی کوشش ہے کہ ان کو ایک ساتھ کسی فوٹو شوٹ میں لیں یا کسی اشتہار میں لیں. حال ہی میں ان دونوں نے ایک ساتھ شرکت کی کینڈا میں ہونے والے ایوارڈ شو میں . دونوں نے ایک ساتھ پرفارمنس دی جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا. فرحان اور ہانیہ کی دوستی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے. حال ہی میں دونوں نے ایک ساتھ برائیڈل شوٹ بھی کیا ہے اور یہ شوٹ اور اسکی تصاویر بہت زیادہ

    وائرل ہو رہی ہیں یوں ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی یہ جوڑی ایک بار پھر انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے. ان دونوں کی آن سکرین کیمسٹری شائقین کو بہت زیادہ پسند ہے یہی وجہ ہے کہ شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے بےتاب رہتے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ فرحان سعید اور ہانیہ عامر کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلقات پیدا ہو رہے ہیں تاہم دونوں طرف سے ایسی باتوں پر خاموشی ہی اختیار کی گئی ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ دونوں ہر جگہ ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں.

  • فرحان سعید اور عروہ حسین کی پرانی وڈیو وائرل

    فرحان سعید اور عروہ حسین کی پرانی وڈیو وائرل

    گلوکار و اداکار فرحان سعید اور عروہ حسین جن کی ایک عرصہ سے علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں ان کی حال ہی میں ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ دونوں گانا گا رہے ہیں اور کافی اچھے ماحول میں یہ وڈیو بنائی گئی ہے. جیسے ہی یہ وڈیو وائرل ہوئی تو ان دونوں کے مداحوں نے ایک دوسرے سے سوشل میڈیا پر کمنٹس کے زریعے پوچھنا شروع کر دیا کہ جو لوگ کہہ رہے تھے کہ ان کی علیحدگی ہو چکی ہے وہ اب کیا کہیں گے، کچھ صارفین نے کہا کہ نہیں‌ یہ وڈیو پرانی ہے. اور وڈیو یقینا پرانی ہی تھی جو کہ اب وائرل ہوئی یہ وڈیو

    2019 کی تھی . لیکن ان دونوں‌ کے مداحوں میں چند لمحوں کے لئے خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی کہ شاید ان دونو‌ں کے درمیان علیحدگی کی خبروں‌ میں صداقت نہیں ہے.حال ہی میں ہم ایوارڈز میں دیکھا جائے تو عروہ حسین اور فرحان سعید دونوں ان ایوارڈز میں موجود تھے لیکن فرحان ہانیہ عامر کے ساتھ پوری تقریب میں دیکھے گئے اور دونوں نے ایک ساتھ پرفارمنس بھی دی جبکہ عروہ حسین اس تقریب میں اکیلی آئیں اور اکیلی ہی واپس چلی گئیں . کہا جا رہا ہے کہ فرحان سعید اور ہانیہ عامر کے درمیان قربتیں‌بڑھ رہی ہیں اور ان کے درمیان دوستی سے آگے کا کوئی تعلق ہے. تاہم عروہ حسین کی طرف سے ہر معاملے میں‌مسلسل خاموشی ہے.

  • کیا فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی جوڑی کو ماہرہ خان اور فواد خان جیسی مقبول جوڑی کہا جا سکتا ہے؟

    کیا فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی جوڑی کو ماہرہ خان اور فواد خان جیسی مقبول جوڑی کہا جا سکتا ہے؟

    فواد خان اور ماہرہ خان کی آن سکرین جوڑی ڈرامہ سیریل ہمسفر سے ہٹ ہوئی اس جوڑی کی کیمسٹری کو سکرین پر بہت زیادہ سراہا گیا اس قدر سراہا گیا کہ اس جوڑی کی مقبولیت بھارت تک جا پہنچی اور ماہرہ اور فواد دیکھتے ہی دیکھتے سپر سٹارز بن گئے. اس جوڑی کے بعد ابھی تک ٹی وی کی ایسی کوئی جوڑی سامنے نہیں آئی جس کوماہرہ خان اور فواد جیسی مقبولیت ملی ہو. تاہم آج کل ایک ڈرامہ چل رہا ہے میرے ہمسفر اس میں فرحان سعید اور ہانیہ عامر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اس جوڑی کو کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے ، عوامی سطح پر اس جوڑی کی پذیرائی

    دن بہ دن بڑھ رہی ہے. اس جوڑی کی کیمسٹری کو بھی بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے تو ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی جیسی فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی جوڑی کوقرار دیدیا ہے. ڈرامہ شائقین سوشل میڈیا پر فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی جوڑی کو فواد خان اور ماہرہ خان جیسی مقبول جوڑی کہہ رہے ہیں. اور ان دونوں ڈراموں کے سینز نکال کر ان دونوں کی جوڑیوں کی آپسی کیمسٹری کا موازنہ کیا جا رہا ہے. یہ بات درست ہے کہ ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی جوڑی کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے لیکن ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی جوڑی ابھی اُس عروج کو نہیں پہنچی جس عروج پر ماہرہ اور فواد کی جوڑی پہنچی.

  • فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی ہم ایوارڈز میں ایک ساتھ شرکت ، ایک ہی گاڑی میں پہنچے

    فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی ہم ایوارڈز میں ایک ساتھ شرکت ، ایک ہی گاڑی میں پہنچے

    اداکار و گلوکار فرحان سعید اور ہانیہ عامر جن کی دوستی کے آج کل ہیں کافی چرچے. ان دونوں نے حال ہی میں ہم ایوارڈز میں شرکت کی ہے. دونوں ایک ساتھ ایوارڈز کی تقریب میں پہنچے، فرحان سعید نے گاڑی سے اتر کر ہانیہ عامر کےلئے گاڑی کا دورازہ کھولا اور ہاتھ پکڑ کر ان کو گاڑی سے نیچے اتارا. دونوں کو دیکھ کر وہاں موجود مداحوں نے خوشی میں کافی شور مچایا اور ان کے ساتھ سلیفیاں لیں . فرحان اور ہانیہ دونوں گاڑی سے اترتے ساتھ ہی اپنے مداحوں کے پاس پہنچے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں. ہانیہ عامر اور فرحان سعید نے ان ایوارڈز میں

    ایکساتھ پرفارمنس بھی دی. اس پرفارمنس کی ریہرسل کی وڈیوز پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر خاصی وائرل بھی رہی ہی. دونوں ایک ساتھ ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں‌ کام بھی کررہے ہیں.ان کی آن سکرین جوڑی کو کافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے. ان دونوں‌ کے درمیان دوستی کے بھی کافی چرچے ہورہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ شاید یہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا نیا جوڑا بننے جا رہا ہے تاہم دونوں طرف سے ابھی اس قسم کا اعتراف نہیں کیا گیا نہ ہی انہوں نے اپنی دوستی کا اعتراف کیا ہے. لیکن دونوں کی آن سکرین کیمسٹری کو کافی پسند کیا جا رہا ہے شائقین ان کوایک ساتھ دیکھنے کےلئے کافی بےتاب نظر آتے ہیں.

  • ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی ڈانس ریہرسل وڈیو وائرل

    ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی ڈانس ریہرسل وڈیو وائرل

    ڈرامہ سیریل ” میرے ہمسفر” سے مشہور ہونے والی جوڑی ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی گزشتہ روز سے ایک وڈیو کافی وائرل ہے. گزشتہ رات ہانیہ عامر کے نام کا ٹرینڈ بھی اسی وڈیو کی وجہ سے چلتا رہا.وڈیو میں ہانیہ عامر اور فرحان سعید کو ڈانس کی ریہرسل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے . یہ ڈانس ریہرسل کشمیر ہم ایوارڈز کے لئے ہے. ہم ایوارڈز 24 ستمبر کو کینڈا میں ہونے جا رہے ہیں جس کے لئے ایوارڈز میں نا مزد شخصیات کینڈا پہنچ چکی ہیں.ہم ایوارڈز کی تیاری زوروں پر ہے اور جس جس نے بھی ایوارڈز میں پرفارمنس دینی ہے وہ تیاری میں لگا ہوا ہے. ایسی ہی تیاری فرحان سعید اور ہانیہ عامر بھی کررہے ہیں. دونوں کی ڈانس ڈیہرسل وڈیو کافی وائرل ہے اور دونوں کو ایک ساتھ پسند بھی بہت کیا جاتا ہے.ہم ایوارڈز

    میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مزے مزے کی پرفارمنس دیکھنے کو ملیں گی اور لوگوں کے من پسند فنکاروں کو ایوارڈ سے نوازا جائیگا. یاد رہے کہ فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی آن سکرین جوڑی کو ان کی بہترین کیمسٹری کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے دونوں کی جوڑی نے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں شائقین کے دل جیت لئے ہیں. شائقین دونوں کی ایکساتھ ہم ایوارڈز میں پرفارمنس دیکھنے کےلئے بیتاب ہیں. یہی وجہ ہے کہ گزشتہ رات ہانیہ عامر کا ٹرینڈ بھی چلتا رہا.