Baaghi TV

Tag: فرحان غنی

  • سرکاری ملازم پر تشدد کیس: ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان کی عدم پیشی،عدالت  برہم

    سرکاری ملازم پر تشدد کیس: ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان کی عدم پیشی،عدالت برہم

    عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ ملزمان کہاں ہیں؟ کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ تفتیشی افسر کو قانون کی سمجھ بوجھ ہوتی تو ضامن کی آج زر ضمانت ضبط ہوجاتی۔

    کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد اور دھمکانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی،پراسیکیوٹر، ملزمان اور مدعی کے وکیل اور تفتیشی افسر پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے ملزمان کی رہائی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کہاں ہیں؟ مدعی کہاں ہیں؟ وکیل صفائی نے مؤقف دیا کہ مدعی کے وکیل موجود ہیں،عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس نے ملزمان کو ریلیف دے دیا، دیکھنا ہے کہ 497 اس کیس میں بنتا ہے یا نہیں، عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمان سے مچلکے لئے ہیں یا ایسے ہی چھوڑ دیا؟

    کراچی میں 11 اور 12ربیع الاوّل کو ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد

    تفتیشی افسر نے کہا کہ جی 10 لاکھ روپے کے مچلکے لیے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کہاں ہیں مچلکے؟ تفتیشی افسر نے مچلکے سے متعلق رپورٹ پیش کی،عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ ضامن ملزمان کو 30 تاریخ کو پیش کرے گا۔

    عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ ملزمان کہاں ہیں؟ کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ تفتیشی افسر کو قانون کی سمجھ بوجھ ہوتی تو ضامن کی آج زر ضمانت ضبط ہوجاتی،عدالت یہ دیکھے گی کہ تفتیشی افسر نے جو اختیارات کا استعمال کیا ہے وہ قانون کے مطابق ہے بھی یا نہیں۔

    سیلاب کے بعد بارشوں کا نیا سلسلہ شروع،سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ

    عدالت ملزمان کی رہائی سے متعلق زیر دفعہ 497 رپورٹ پر ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق اس رپورٹ پر فیصلہ کیا جائے گا،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان اور ضامن کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔

  • مدعی نے مقدمہ واپس لے لیا، چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی رہا

    مدعی نے مقدمہ واپس لے لیا، چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی رہا

    ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور دیگر ملزمان کے خلاف تشدد اور دھمکیوں کا مقدمہ واپس لے لیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو تھانے سے رہا کردیا۔

    ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کے خلاف تشدد اور دھمکیاں دینےسے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ہوئی،دوران سماعت ملزمان کے وکیل وقار عالم عباسی نے عدالت کو بتایا کہ مدعی سہیل نے مقدمہ واپس لے لیا ہے، فرحان غنی سمیت 3 ملزمان کو تھانے سے رہا کر دیا گیا ہے۔

    وکیلِ ملزمان کے مطابق مقدمے کے مدعی سہیل نے تحریری درخواست تفتیشی افسر کو جمع کرائی ہے، جس میں مقدمہ واپس لینے کا مؤقف اختیار کیا گیا، مدعی کی جانب سے مقدمہ واپس لیے جانے کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں رہی، صرف تفتیشی افسر رہائی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔

    واضح رہے کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت نے فرحان غنی اور دیگر ملزمان کا 30 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ فیروزآباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

  • سرکاری ملازم پر تشدد :سعید غنی کے بھائی فرحان غنی راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    سرکاری ملازم پر تشدد :سعید غنی کے بھائی فرحان غنی راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    سرکاری ملازم پر تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں گرفتار وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کو راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو اسپیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے، ملزمان کو کل انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا،پولیس نے عدالت سے فرحان غنی اور دیگر ملزمان کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی، جس کے بعد عدالت نے فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کا ہے، ملزمان کو پیر کے روز اے ٹی سی کی منتظم عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

    سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

    سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کی سرکاری اہکار کے ساتھ لڑائی جھگڑے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی،ویڈیو میں شلوار قمیض پہنے شخص کو دیکھا جا سکتا ہے، نیلے کپڑوں میں فرحان غنی اور دیگر کو بھی دیکھا جا سکتا ہےویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص شلوار قمیض پہنے شخص کو گلے سے دبوچا ہوا ہےبعد ازاں ویڈیو میں دیکھا گیا کہ فرحان غنی کے ساتھ موجود افراد نے اس شخص پر تشدد شروع کر دیا،ویڈیو میں تمام افراد کو مار پیٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    قبل ازیں پولیس کی جانب سے فرحان غنی اور دیگر ملزمان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

    خیال رہے کہ چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی اور دیگر کے خلاف فیروزآباد تھانے میں سرکاری ملازم کی مدعیت میں درج ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل ہیں،گرفتار ملزمان میں فرحان غنی، قمر احمد خان، شکیل چانڈیو، سکندر اور روحان شامل ہیں۔

    آرٹیکل 370 کی منسوخی غیر آئینی، بی جے پی وعدہ خلافی کی مرتکب ہوئی، سابق بھارتی وزیر داخلہ

  • سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

    سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

    وزیربلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی اور دیگر ملزمان کے خلاف پولیس نے انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

    مدعی مقدمہ حافظ سہیل احمد نے تھانہ فیروز آباد میں درخواست دی کہ وہ سرکاری ملازم ہے، اور 22 اگست کو شارع فیصل پر فائبر کیبل بچھانے کے کام کی نگرانی کررہا تھا کہ 3 گاڑیوں میں 20 سے 25 افراد آئے اور اس پر تشدد کیا، جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دیں۔

    یف آئی آر میں اقدام قتل، جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، اور کہا گیا ہے کہ تشدد کرنے والوں کے نام فرحان غنی، قمرالدین، شکیل چانڈیو، سکندر اور روحان معلوم ہوئے ہیں، تشدد کرنے والے دیگر افراد کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہوں،بعد ازاں فرحان غنی اور دیگر ساتھیوں نے تھانہ فیروز آباد پہنچ کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

    صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں کہا کہ میرے بھائی فرحان غنی (ٹاؤن چیئرمین) اور کچھ ساتھیوں کا گزشتہ روز کسی سہیل نامی شخص سے جھگڑا ہوا تھا اور آج اس نے مقدمہ درج کروایا ہے، جو اس کا قانونی حق تھا فرحان غنی سمیت تمام افراد خود گرفتاری پیش کرکے قانون کا سامنا کرتے ہوئے عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔

    https://x.com/SaeedGhani1/status/1959363847531192454