Baaghi TV

Tag: فرح گوگی

  • عمران نیازی کا سورس آف انکم بتا دیں، لاہور میں پچیس کروڑ   کا گھر کیسے بنایا ،عطا تارڑ

    عمران نیازی کا سورس آف انکم بتا دیں، لاہور میں پچیس کروڑ کا گھر کیسے بنایا ،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاﺅنڈ کرپشن سکینڈل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے، آزاد مبصرین اور تجزیہ کار بھی 190 ملین پاﺅنڈ کرپشن کے حوالے سے کسی کو بری الذمہ قرار نہیں دے رہے، یہ میگا کرپشن کا ایسا بڑا سکینڈل ہے کہ تاریخ میں بڑی رقم کی خورد برد سرکاری سطح پر کی گئی،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم ہو کر 3.9 فیصد پر آ گئی ہے، ڈیفالٹ رسک مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، پچھلے چند ماہ کے دوران اچھی خبریں آئیں،ماضی میں ایک ایسی حکومت تھی جو سارا دن اس کھوج میں رہتی تھی کہ ہم نے کہاں سے پیسے کمانے ہیں، پوری پی ٹی آئی کو چیلنج ہے کہ اس ایک پوائنٹ کی وضاحت کر دیں کہ اگر یہ پیسہ حکومت پاکستان کی ملکیت نہیں تھی تو نیشنل کرائم ایجنسی نے یہ پیسہ حکومت پاکستان کو کیوں دیا؟ یہ پیسہ اس لئے حکومت پاکستان کو دیا گیا کہ یہ پاکستان کے عوام کی امانت تھی،پوری پی ٹی آئی کو چیلنج ہے کہ وہ عمران احمد خان نیازی کا سورس آف انکم بتا دیں، لاہور میں پچیس کروڑ روپے کا گھر کیسے بنایا گیا؟ یہ رقم اسی پراپرٹی ٹائیکون سے آیا۔

    ہم چاہتے ہیں کہ یہ مذاکرات آگے بڑھیں لیکن کرپشن پر ڈیل نہیں ہو سکتی۔عطا تارڑ
    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذہب کے نام کو استعمال کیا، میاں بیوی مل کر القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹی بن گئے، اگر انہوں نے ٹرسٹ بنانا ہی تھا تو ایدھی اور چھیپا سے مل کر بناتے۔ پیسہ بزنس ٹائیکون کا اور ٹرسٹ یہ بنا رہے ہیں،شہزاد اکبر بند لفافہ لے کر آیا اور انہوں نے کابینہ میں بیٹھ کر اس کی منظوری دی، حکومت پاکستان کا پیسہ نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان کے عوام کے لئے دیا، ان لوگوں نے پیسہ ہتھیا کر لاہور میں گھر بنایا۔ ایک فرد کو 80 سے 90 ارب روپے کا فائدہ دیا اور خود اربوں روپے کمائے۔ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو چیلنج ہے کہ وہ بتائے کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے یہ پیسہ پاکستان کی حکومت کو کیوں دیا؟ دن دیہاڑے تاریخ میں اتنی بڑی ڈکیتی کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ان کے پاس کیا جواز تھا کہ کابینہ سے بند لفافہ منظور کروایا؟ کابینہ کا کیا کام ہے کہ وہ بند لفافہ منظور کرے، میگا کرپشن سکینڈل پر کوئی بات نہیں ہو سکتی، مذاکرات اچھے طریقے سے جاری ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہ مذاکرات آگے بڑھیں لیکن کرپشن پر ڈیل نہیں ہو سکتی۔ سنا ہے بانی چیئرمین اپنے لوگوں سے کہتے ہیں کہ مجھے جیل سے نکالو، فرح گوگی ملک سے فرار ہیں، اقتدار وقت کا دھارا ہوتا ہے، پورے پاکستان کے سیاستدانوں پر کیسز بنانے والا شہزاد اکبر آج بیرون ملک بیٹھا ہے، آج ان میں ہمت اور حوصلہ نہیں ہے کہ وہ پاکستان آ کر اپنے خلاف کیسز کا سامنا کریں، ان فنکاروں نے پاکستان کی سیاست کو زہر آلود کیا، آج کل پاکستان کے اداروں کے خلاف بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں،

    جمائما گولڈ اسمتھ کی برطانیہ میں جنسی جرائم کو مسلمانوں سے جوڑنے والوں پر تنقید

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،دو ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کا حکم

  • عمران خان کی فرنٹ مین فرح گوگی بھی دبئی میں جائیداد کی مالک

    عمران خان کی فرنٹ مین فرح گوگی بھی دبئی میں جائیداد کی مالک

    تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسا کوئی قانون نہیں جو پاکستانیوں کو بیرون ملک جائیداد بنانے سے روکتا ہو، ہمارے پاس یہ قانون ہے کہ کوئی پاکستانی باہر جرم کرے تو اسے پاکستان میں سزا ہو ، یہ جرم ہے کہ آ پ کے پاس کوئی جائیداد ہے اور اسے آپ نے ڈکلیر نہیں کیا ہوا، پاکستان اگر رول آف لا اوراستحکام مہیا کرے تو پاکستانی یہاں انوسٹ کریں گے ، ہم لوگوں کو ماحول دیں گے تو پاکستانی پاکستان میں انویسٹ کریں گے

    عمران خان نے کہا تھا کہ 11 ارب ڈالر ملک سے گئے، شبلی فراز
    تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری اکانومی تباہ ہوگئی، ہمارے اداروں کو مفلوج کر دیا گیا، لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، ملک کے اندر افراتفری کا عالم ہے، وہ کون لوگ ہیں جو اس ملک کے ساتھ دشمنی کرنا چاہتے ہیں ملک اشرافیہ کے حوالے کر دیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ 11 ارب ڈالر ملک سے گئے، چوری کا سارا پیسہ ملک سے باہر بھیج دیا گیا

    جماعت اسلامی کا دبئی لیکس میں شامل حکومتی شخصیات سے عہدے چھوڑنے کا مطالبہ
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دبئی لیکس میں شامل حکومتی شخصیات سے عہدے چھوڑنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکمرانی یہاں، سرمایہ کاری وہاں، یہ نہیں چلے گا۔ ایسے تمام افراد کو اب اعلی عہدوں سے الگ ہو جانا چاہیے۔ سیاستدان، اور بیوروکریٹ بتائیں کہ یہ دولت کہاں سے کمائی، اور کیسے باہر بھیجی۔ منی ٹریل سامنے لائی جائے، قوم کو جواب چاہیے۔

    دبئی لیکس،سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فرنٹ مین فرح گوگی کا نام بھی سامنے آ گیا،دبئی لیکس میں پاکستانی افراد کی اربوں کی دبئی میں پراپرٹیز کا انکشاف ہوا ہے، جن پاکستانیوں کی دبئی میں‌پراپرٹی ہے ان میں‌فرح گوگی بھی شامل ہے،فرح گوگی بشریٰ بی بی کی فرنٹ مین رہی ہیں اور عمران خان حکومت ختم ہونے کے بعد پاکستان سے دبئی فرار ہو گئی ہیں،تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا نام بھی دبئی لیکس میں شامل ہے تا ہم انہوں نے وضاحت جاری کی ہے،

    عمران خان کی فرنٹ پرسن اور سابق خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آیا تھارپورٹ کے مطابق غیر قانونی طریقے سے لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے اور منی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کو ایک غیر معروف ملک وینا تاؤ کاخفیہ پاسپورٹ بنا کر دیا گیا،دسمبر 2021 میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر عمران خان اور بشری بی بی نے ملک کے ایک معروف پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے کو اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کیلئے خفیہ انٹرنیشنل پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک سونپا اور اس پراپرٹی ٹائیکون نے ایک اور معروف بزنس مین کو خفیہ پاسپورٹ بنانے کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر فراہم کئے۔عمران خان اور بشری بی بی کی اکٹھی کی گئی دولت کو دنیا کے مختلف ممالک میں چھپانے کی غرض سے اس سے خریدے پاسپورٹ پر فرح گوگی کے بیرون ملک دورے کئے، 28 مارچ 2022 کو فرح گوگی کیلئے خریدے جانے والا وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ بشری بی بی کے حوالے کر دیا گیا، اور 3 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت جانے سے 6 دن قبل فرح گوگی کو پاکستانی پاسپورٹ پر ملک سے فرار کروا کے دبئی بھجوا دیا گیا۔عمران خان اور بشری بی بی نے پاکستان سے لوٹی گئی کثیر رقم کو ٹھکانے لگانے کیلئے فرح گوگی کے خفیہ بین الاقوامی دوروں اور بینک اکاؤنٹس کو وینا تاؤ کےخفیہ پاسپورٹ سےممکن بنایا دبئی کےبعد باقی تمام سفر وینا تاؤ کےپاسپورٹ پہ کروائے گئے تاکہ تحقیقاتی ادارے اس نقل و حرکت سے آگاہ نہ رہیں-

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کے نامو ں کا دبئی پر اپرٹی لیکس میں انکشاف

  • فرح گوگی کا سسر ن لیگ کا امیدوار،جہانگیر ترین کے مدمقابل بھی امیدوار آ گیا

    فرح گوگی کا سسر ن لیگ کا امیدوار،جہانگیر ترین کے مدمقابل بھی امیدوار آ گیا

    مسلم لیگ ن نے اپنے امیدواروں کو انتخابی ٹکٹیں جاری کرنا شروع کر دیں

    پارٹی صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے پارٹی ٹکٹ جاری کئے جا رہے ہیں ،امیدوار اپنے اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس پارٹی ٹکٹ جمع کروائیں گے، 13 جنوری کو ریٹرننگ افسران لیگی امیدواروں کو "”شیر”” کا پارٹی نشان الاٹ کرینگے

    سرائے عالمگیر: مسلم لیگ ن نے 3 سگے بھائیوں کو ٹکٹ جاری کردیئے،قومی اسمبلی کی نشست این اے 62 سے عابد رضا کوٹلہ کو ٹکٹ ملا،پی پی 33 سے محمد علی تنویر کوٹلہ اور پی پی 28 سے شبیر احمد کوٹلہ کے ٹکٹ کنفرم ہوئے،ن لیگ نے کراچی ملیر میں امیدواروں کا اعلان کردیا،این اے 229 سے قادر بخش کلمتی امیدوار ہوں گے،این اے 230 مظفر شجرہ اور این اے 231 پر کیپٹن جمیل امیدوار ہوں گے،پی ایس 84 پر خرم عباس بھٹی ، پی ایس 85 پر پیر حفیظ اللہ سرہندی امیدوار ہوں گے،پی ایس 86 یعقوب خاصخیلی ، پی ایس 87 پر مہران شاہ امیدوار ہوں گے،ی ایس 88 فیروز خان امیدوار ہوگا

    عام انتخابات ، مسلم لیگ ن نے بلوچستان کے بعد پنجا ب میں بھی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا، سرگودھا کی سیٹ سے مریم نواز نے کاغذات جمع کروائے تھے مگر وہ سرگودھا سے الیکشن نہیں لڑ رہی، ن لیگ کے کئی رہنما ٹکٹ سے محروم ہو گئے وہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے مقابلے میں صدیق بلوچ کو ٹکٹ دے دیا گیا، پنڈی سے غلام سرور کی سیٹ پر ن لیگ نے کسی کو ٹکٹ نہ دیا، چکوال پی پی 22 سے امیدوار کا اعلان نہ ہو سکا،طلال چودھری، دانیال عزیز سمیت کئی ن لیگی رہنما ٹکٹوں سے محروم ہوئے، فرح گوگی کے سسر کو ن لیگ نے ٹکٹ جاری کر دیا.سپاہ صحابہ کے رہنما آصف معاویہ بھی جھنگ سے ن لیگ کا ٹکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں.

    مسلم لیگ ن کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی اور ق لیگ کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے، ن لیگ نے کچھ حلقوں سے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا بلکہ وہ سیٹیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے خالی رکھی گئی ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ قومی اسمبلی کی سات اور صوبائی اسمبلی کی 11 سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے، ق لیگ کے ساتھ قومی و صوبائی کی دو دو سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے.

    ایک سیٹ پر ن لیگ کی جہانگیر ترین کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ، ایک پر مقابلہ
    استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین این اے 155 سے الیکشن لڑیں گے جہاں سے ن لیگ نے صدیق بلوچ کو ٹکٹ جاری کیا ہے تا ہم قومی اسمبلی کی ملتان کی سیٹ این اے 149 پر ن لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی،نعمان لنگڑیال کو ساہیوال این اے 133 پر ایڈجسٹ کیا جائے گا،ن لیگ کی جانب سے انجینئر گل اصغر این اے 88 خوشاب اور غلام سرورخان این اے 54 راولپنڈی کی سیٹوں‌پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی، اسلام آباد کے دو حلقوں سے ن لیگ نے ٹکٹ کا اعلان کیا ہے تا ہم این اے 47 سے کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا،باخبر ذرائع کے مطابق این اے 47 سے عامر کیانی کو ایڈجسٹ کیا جائے گا،مسلم لیگ ن عامر کیانی کی حمایت کرے گی،لاہور سے این اے 117 پر علیم خان ، این اے 128 سے عون چوہدری کوایڈجسٹ کیےجانے کا امکان ہے

    مسلم لیگ ن کی جانب سے مسلم لیگ ق کے لیے این اے 64 اور پی پی 32 سالک حسین کے لیے چھوڑی گئی ہے، پی پی 31 گجرات چوہدری شجاعت کے دوسرے بیٹے شافع حسین کے لیے چھوڑی گئی ہے جب کہ این اے 165 بہاولپور سے طارق بشیر چیمہ کو دیے جانے کا امکان ہے

    مسلم لیگ ن کی جانب سے جو ٹکٹ جاری کئے گئے انکے مطابق فرح گوگی کے سسر چوہدری محمد اقبال پی پی 68 گوجرانوالہ سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے،اس سے قبل چوہدری محمد اقبال گجر ن لیگ کے ہی ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ، 2018 میں سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں چوہدری اقبال مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے تاہم انہیں پرویز الہیٰ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

    اسحاق ڈار کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 49 کے لیے شیخ آفتاب احمد ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔اس کے علاوہ این اے 50 سے ملک سہیل خان، این اے 51 راجہ اسامہ سرور، این اے 52 راجہ جاوید اخلاص، این اے 53 سے راجہ قمرالاسلام کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ن لیگ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 سے ملک ابرار احمد کو ٹکٹ دیا ہے، جبکہ این اے 53 سے حنیف عباسی ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے دانیال چوہدری، این اے 58 سے میجر (ر) طاہر اقبال، این اے 59 سے سردار غلام عباس مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

    صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی ایک سے جہانگیر خانزادہ اور پی پی 2 سے افتخار احمد خان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔اس کے علاوہ پی پی 3 سے حمید اکبر، پی پی 4 سے سحر علی خان، پی پی 5 سے ملک اعتبار خان اور پی پی 6 سے محمد بلال یامین مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 سے راجہ صغیر احمد، پی پی 8 سے افتخار احمد مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔اس کے علاوہ حلقہ پی پی 9 سے شوکت راجا بھٹی، پی پی 10 سے چوہدری نعیم اعجاز، پی پی 11 سے عمران الیاس چوہدری، پی پی 14 سے ملک افتخار احمد ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 15 سے ملک منصور افسر اور 16 سے ضیا اللہ شاہ کو مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 17 سے راجہ عبدالحنیف، پی پی 18 سے سجاد خان، پی پی 19 سے حاجی پرویز خان، پی پی 20 سے سلطان حیدر علی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔حلقہ پی پی 21 سے تنویر اسلم ملک، پی پی 23 سے شہریار ملک، پی پی 25 چوہدری ندیم خادم، پی پی 26 سے ناصر محموداللہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے گوجرانوالہ ڈویژن سے بھی قومی اور صوبائی حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔اسحاق ڈار کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق ضلع گجرات میں این اے 62 سے چوہدری عابد رضا، این اے 63 نوابزادہ غضنفر علی گل، این اے 65 سے نصیر احمد مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

    ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا

    ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ضلع وزیر آباد کے حلقہ این اے 66 سے نثار احمد چیمہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ ضلع حافظ آباد کے حلقہ این اے 67 سے سائرہ افضل تارڑ امیدوار ہوں گی۔این اے 68 منڈی بہاؤالدین سے مشاہد رضا کو ٹکٹ دیا گیا ہے، این اے 69 سے ناصر اقبال بوسال مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔ضلع سیالکوٹ میں این اے 70 سے چوہدری ارمغان سبحانی، این اے 71 سے خواجہ محمد آصف، این اے 72 علی زاہد، این اے 73 نوشین افتخار، این اے 74 رانا شمیم احمد خان کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں،ضلع نارووال میں این اے 75 سے چوہدری انوارالحق اور این اے 76 سے احسن اقبال کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ این اے 77 سے چوہدری بشیر ورک مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔گوجرانوالہ ڈویژن کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 40 سے حمیدہ میاں، پی پی 41 سے طارق یعقوب، پی پی 42 سے خالد محمود رانجھا اور پی پی 43 سے چوہدری اختر عباس مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔اس کے علاوہ پی پی 44 سے آصف اقبال، پی پی 45 سے طارق سبحانی، پی پی 47 منشااللہ بٹ، پی پی 48 سے رانا لیاقت علی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔فہرست کے مطابق پی پی 49 سے رانا محمد افضل، پی پی 50 سے چوہدری نوید اشرف، پی پی 51 سے ذیشان رفیق، پی پی 52 سے چوہدری ارشد جاوید مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے،پی پی 53 سے رانا عبدالستار، پی پی 54 سے احسن اقبال، پی پی 56 سے منان خان، پی پی 57 سے خواجہ محمد وسیم کوٹکٹ دیا گیا ہے،پی پی 58 سے بلال اکبر خان، پی پی 59 سے بلال فاروق تارڑ، پی پی 27 سے محمد حنیف ملک، پی پی 28 سے شبیر احمد مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔اس کے علاوہ پی پی 29 سے نوابزادہ حیدر مہدی، پی پی 30 سے میجر (ر) معین نواز وڑائچ، پی پی 33 سے محمد علی، پی پی 34 سے میاں طارق محمود مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔مسلم لیگ ن نے پی پی 35 سے وقار احمد چیمہ، پی پی 36 عدنان افضل چٹھہ، پی پی 37 میاں شاہد حسین خان، پی پی 38 شیخ گلزار احمد اور پی پی 39 سے محمد عون جہانگیر کو ٹکٹ دیا ہے۔

    سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سینئر صحافی واینکر پرسن مبشر لقمان کی آج سالگرہ 

    ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    مسلم لیگ ن کی جانب سے اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 سے انجم عقیل خان اور این اے 48 سے ڈاکٹر فضل چودھری کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے،

  • عمران خان، فرح گوگی،زلفی بخاری،ملک ریاض کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    عمران خان، فرح گوگی،زلفی بخاری،ملک ریاض کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا

    وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی اور وزیر مواصلات و ریلویز شاہداشرف تارڑ نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی،اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا ،ذیلی کمیٹی نے مختلف محکموں اور اداروں کی طرف سے بھیجے جانے والے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی،نیب کی سفارش پر 190 ملین پاونڈ اسکینڈل میں چئیرمین پی ٹی آئی سمیت 29 افراد کو ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی گئی،13 مختلف نوعیت کےکیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی گئی،عدلیہ کی ہدایات پر 7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔نظر ثانی کےلئے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 3 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کےلئے نگران وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی

    کابینہ کمیٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، شہزاد اکبر، ذلفی بخاری ، فرح گوگی،ملک ریاض، سمیت 29 افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی.

    بحریہ سے پیسے آئے نہیں آپ پہلے ہی مانگنا شروع ہوگئے،سپریم کورٹ کا وزیراعلیٰ سے مکالمہ

    بحریہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک،پولیس اہلکار زخمی

    آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

    آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

    کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے

    زمینوں پر قبضے،تحریک انصاف نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف قرارداد جمع کروا دی

    کرونا سے دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچا،اقساط جمع کرانا ممکن نہیں،بحریہ ٹاؤن کی عدالت میں اپیل

    بحریہ ٹاؤن کی سپریم کورٹ میں جمع رقم پر حق کس کا؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں کیا تجویز دے دی؟

    لندن میں بڑی کاروائی، پاکستانی شخصیت کی پراپرٹی منجمد، اثاثے ملیں گے پاکستان کو

  • میرے خلاف جو مقدمے بنے اس میں عمران خان کے قریبی افراد شامل تھے،زلفی بخاری

    میرے خلاف جو مقدمے بنے اس میں عمران خان کے قریبی افراد شامل تھے،زلفی بخاری

    تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد لندن چلے گئے، لندن میں انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کی، خطاب کیا اور سوالات کے جوابات دیئے،زلفی بخاری نے تحریک انصاف حکومت کی غلطیوں کی بھی نشاندہی کی اور یہ بھی کہا کہ میرے خلاف جو مقدمے بنے اس میں عمران خان کے قریبی افراد شامل تھے

    زلفی بخاری نے لندن میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ عثمان بزدار کو وزیرِ اعلیٰ بنانا ہی نہیں چاہیے تھا، عثمان بزدار کی غلط چوائس کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی احساس ہو گیا تھا تاہم بعد میں ان کو ہٹانا مناسب نہیں تھا عمران خان کے چند قریبی لوگ ہی میرے خلاف مقدمات بنانے والوں میں شامل تھے مجھ پر مقدمات بنانے والا ایک وعدہ معاف گواہ بن گیا اور دوسرا ملک چھوڑ کر بھاگ گیا،زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات کی پوری تحریک انصاف نے مذمت کی تھی،ہم نے جناح ہاؤس پر حملے کی بھی سخت مذمت کی،میرے جیل میں جانے سے فائدہ نہیں ہو گا،

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر ہم میدان میں ہوں گے نگران وزیرِ اعظم کی حیثیت کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں پچاس فیصد بھی پلیئنگ فیلڈ ملی تو الیکشن جیت جائیں گے،سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے بر وقت انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے،زلفی بخاری نے دعویٰ کیا کہ رنگ روڈ سکینڈل میرے خلاف ایک سازش تھی، ثبوت نہ ہونے کے سبب پیش رفت نہیں ہوئی

    زلفی بخاری سے سوال کیا گیا کہ پاکستان میں ہوتے تو پریس کانفرنس کرتے جس پر زلفی بخاری نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ ہیرو بننے کی ضرورت نہیں، جو بھی گرفتار ہوا میں نے ہمیشہ کہا کہ فیملی کے پاس پہنچیں اور جا کر پریس کانفرنس کریں، تشدد برداشت نہیں کر سکتے،

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • بشریٰ بی بی کی نیب پیشی،11 سوال مل گئے

    بشریٰ بی بی کی نیب پیشی،11 سوال مل گئے

    القادر ٹرسٹ میں ملک ریاض نے خود دلچسپی دکھائی یا آپ نے رابطہ کیا؟نیب کا بشریٰ بی بی سے سوال

    نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران خا ن کی اہلیہ بشری بی بی نیب میلوڈی آفس پیش ہو گئی ہیں

    بشری بی بی نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئیں،بشری بی بی آج نیب میں بطور ملزمہ پیش ہوئی ہیں،
    بشری بی بی کے ہمراہ انکے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ بھی موجود تھے،سابق خاتون اول بشری بی بی نیب آفس سے روانہ ہو گئی ہیں،بشری بی بی 1 گھنٹہ 25 منٹ نیب آفس میں موجود رہیں،نیب تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے گیارہ نکاتی سوالنامہ بشری بی بی کے وکیل کو دے دیا گیا،

    القادر ٹرسٹ کیس،،بشری بی بی سے نیب کے سوالات سامنے آ گئے، نیب کی جانب سے پوچھے گئے سوالات میں کہا گیا ہے کہ آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے؟ کیا آپ نے اسلامی تدریس فقہ،درس نظامی کاکوئی کورس بھی کیا ہے؟القادرٹرسٹ یونیورسٹی بنانےکامقصدکیا؟آپ بطورٹرسٹی ہونے کےساتھ ساتھ بطور اُستاد بھی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں؟ کیا آپ نے بطور ٹرسٹی یا استاد تںخواہ یا مراعات لی ہیں؟ فرحت شہزادی کو آپ کیسے جانتی ہیں؟ کیا آپ فرحت شہزادی کے مالی معاملات سے مطمئن ہیں؟ القادر ٹرسٹ میں ملک ریاض نے خود دلچسپی دکھائی یا آپ نے رابطہ کیا؟ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کا خیال کس کا تھا اور اسکے لئے جگہ کا تعین کس نے کیا؟آپ بطور ٹرسٹی کیا ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں

    بشریٰ بی بی کی پیشی کے بعد انکے وکیل نعیم حیدر کا کہنا تھا کہ آج بنیادی طور پر القادر ٹرسٹ کیس کی وجہ سے بلایا گیا، اس کیس میں بی بی صاحبہ 15 تاریخ تک ضمانت پر ہیں، پہلے ہمیں 45 منٹ تک ایک کمرے میں بٹھائے رکھا گیا،کہا گیا کہ تحقیقاتی ٹیم کے ممبران ابھی تک نہیں آئے،بی بی سے الگ کمرے میں تحقیقات کی گئیں ٹیم میں خواتین بھی موجود تھیں، بی بی گھر پہنچتی ہیں اور طلب کر لیا جاتا ہے، ہم نے استدعا کی کہ ہمیں اطلاع دی جائے،سپریم کورٹ کی روشنی میں استدعا کی کہ اس طرح کی پروٹیکشن مریم نواز کو بھی ملی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ہم گرفتاری سے نہیں روک سکتے،ہمیں آج بھی گرفتاری کا خدشہ تھا، چیئر مین پی ٹی آئی اور ان کی فیملی نے ہمیشہ خود کو قانون کے سامنے پیش کیا، القادر ٹرسٹ یونیورسٹی میں بشری بی بی بطور ٹرسٹی تھیں، وہ پراپرٹی ٹرسٹ کے نام کی گئی جس کا خان صاحب کوئی فائدہ نہ ہوا،بی بی نے خان صاحب کے دور میں کوئی آفس ہولڈ نہیں کیا،یہ بس تہمتیں ہیں کبھی وکیل کا قتل کبھی گھڑی کا الزام لگایا جاتا ہے،نیب کی جانب سے جو بھی ریکارڈ مانگا گیا وہ ہم نے مہیاء کیے،آج بھی ایک سوالنامہ دیا گیا ہے جس میں 11 کے قریب سوالات ہیں،تمام سوالات کے جواب دئیے ہیں مزید دستاویزات بھی فراہم کر دیں گے،ان کا قصور یہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایبسلیوٹلی ناٹ کہا،

    190 ملین پاؤنڈز، نیشنل کرائم ایجنسی سکینڈل پر نیب تحقیقات،نیب راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو آج طلب کیا گیا تھا،

    نیب نے 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں بطور ملزمہ بشریٰ بی بی کو آج دن دو بجے طلب کر رکھا تھا ،فواد چوہدری کو جہلم تا پنڈ داد خان ڈوئل کیرج وے منصوبے میں بے جا سیاسی اثرورسوخ اور اراضی خریدے پر طلب کر رکھا ہے ،نیب نے فواد چوہدری کو آج دن دس بجے طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے ،فرح گوگی کو بھی نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں آج طلب کر رکھا ہے ،نیب نے فرح گوگی کو آج دن ساڑھے تین بجے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کر رکھا ہے

    نیب میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس چل رہا ہے،نیب اس کیس کا ٹرائل جلدی کر سکتا ہے، اسی کیس میں بشری بی بی کی گرفتاری ہو سکتی ہے،سات ستمبر کو توشہ خانہ کیس میں تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا تھا کہ بشری بی بی کی گرفتاری مطلوب ہے،بشری بی بی کی ایف آئی اے کو آڈیو کی فرانزک کیلئے بھیجی ہوئی ہے تاہم عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد بشریٰ بی بی کو ضمانت دے دی تھی،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے اور منی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آگیا

    لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے اور منی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آگیا

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی فرنٹ پرسن اور سابق خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آگیا-

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طریقے سے لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے اور منی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کو ایک غیر معروف ملک وینا تاؤ کاخفیہ پاسپورٹ بنا کر دیا گیا،دسمبر 2021 میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر عمران خان اور بشری بی بی نے ملک کے ایک معروف پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے کو اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کیلئے خفیہ انٹرنیشنل پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک سونپا اور اس پراپرٹی ٹائیکون نے ایک اور معروف بزنس مین کو خفیہ پاسپورٹ بنانے کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر فراہم کئے۔

    غزہ کے الشفا ہسپتال میں بمباری سے تباہ کن صورتحال

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کی اکٹھی کی گئی دولت کو دنیا کے مختلف ممالک میں چھپانے کی غرض سے اس سے خریدے پاسپورٹ پر فرح گوگی کے بیرون ملک دورے کئے، 28 مارچ 2022 کو فرح گوگی کیلئے خریدے جانے والا وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ بشری بی بی کے حوالے کر دیا گیا، اور 3 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت جانے سے 6 دن قبل فرح گوگی کو پاکستانی پاسپورٹ پر ملک سے فرار کروا کے دبئی بھجوا دیا گیا۔

    فرح گوگی اور محمد شاہ رنگیلے کی ہوش ربا داستان، نیا اسکینڈل، ملک ریاض گٹھ …

    عمران خان اور بشری بی بی نے پاکستان سے لوٹی گئی کثیر رقم کو ٹھکانے لگانے کیلئے فرح گوگی کے خفیہ بین الاقوامی دوروں اور بینک اکاؤنٹس کو وینا تاؤ کےخفیہ پاسپورٹ سےممکن بنایا دبئی کےبعد باقی تمام سفر وینا تاؤ کےپاسپورٹ پہ کروائے گئے تاکہ تحقیقاتی ادارے اس نقل و حرکت سے آگاہ نہ رہیں-

    بشریٰ بی بی بھی جلد جیل میں‌ہوں گی

  • فرح گوگی اور محمد شاہ رنگیلے کی ہوش ربا داستان، نیا اسکینڈل، ملک ریاض گٹھ جوڑ بے نقاب

    فرح گوگی اور محمد شاہ رنگیلے کی ہوش ربا داستان، نیا اسکینڈل، ملک ریاض گٹھ جوڑ بے نقاب

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور کی کرپشن کی ایک اور کہانی سامنے آئی ہے ماضی میں بھی بے نقاب کر چکا لیکن اب ایک نیا پہلو سامنے آیا ہے،کیسے ایک عورت جسے کوئی جانتا بھی نہیں تھا، سیاسی منظرنامے پر ابھرتی ہے،ریاست مدینہ کی سب سے بڑی سٹیک ہولڈر بن جاتی ہے،اس وقت کے آئی جی، سی سی پی او،کمشنر اپنی ڈیلی رپورٹ اسکو پیش کرتے تھے،کہ کس نے کتنا کمایا اور اسکا کتنا حصہ ہے، وہ عورت پورے صوبےکی بیوروکریسی کو اپنی انگلیوں پر نچا رہی تھی، تبادلوں کے بھی پیسےلیے جاتے تھے،اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی نے جب اس ریاست مدینہ کے امیر کو اس کی گھرکی عورت کی کرپشن کی کہانی سنائی ،ثبوت انکے سامنے رکھے تو ریاست مدینہ کے امیر نے چھٹی کے دن ڈی جی آئی ایس آئی کو عہدے سے ہٹا دیا، پھر فرح گوگی بھی سامنے آئی ،اسکے اثاثوں میں کتنا اضافہ ہوا، رپورٹ آ چکی ہیں، فرح گوگی کے تین سال میں اثاثے بڑھتے رہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ فرح گوگی کے رشتے داروں نے جو کھایا وہ الگ ہے، تین دسمبر کو ملک ریاض سے آؤٹ آف کورٹ معاہدے کے تحت برطانیہ سے 190ملین پاؤنڈ پی ٹی آئی حکومت کو ملے، گوگی نے 240 کنال زمین ملک ریاض سے اپنے نام کروائے،3 دسمبر 2019 کو ملک ریاض سے ایک اور معاہدہ کر لیا، ایک ایمنسٹی سکیم متعارف کروائی گئی جس سےگوگی نے بھر پور فائدہ اٹھایا، تبادلوں، ٹھیکوں میں‌رقم لی گئی، پہلے ریگولرائز کروائی ،بہاولپور،گوجرانوالہ میں غیر ظاہر شدہ زمین ہیں، کئی شہروں میں زرعی زمین ہے، گوگی ہی نہیں اسکا پورا خاندان اس دلدل میں منہ کالا کر رہاہے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کیا کوئی شک رہ جاتا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار کیا گل کھلاتے رہے ہیں، جس کی حکومت مین کرپشن انڈیکس مزید بلندہوا اور پھر فرح کو فرار کروادیا گیا، فرح گوگی کو جب پاکستان لایا جائے تب حساب ہو گا مگر جو شخص پاکستان میں موجود ہے وہ کیوں حساب سے باہر ہے، بزدار کے اثاثے چیک کر لیں کتنے بڑھے؟ اربوں کا مالک بن گیا، ان لوگوں پر ہاتھ کیوں‌نہیں ڈالا جا رہا، نظام انصاف سے لوگوں کا اعتبار اٹھ جائے گا، میں قسمیہ بتا سکتا ہوں کہ عمران خان کو پتہ تھا کیونکہ میں نے خود کئی باتیں اس کو بتائی تھیں، دو بار اس نے عثمان بزدار کو میرے پاس بھیجا،عثمان بزدار میرے دفترمیں بیٹھ کر گھنٹوں پوچھتا رہا کہ بتائیں کیا کریں، پھر بزدار نے صحافیوں‌کو آموں کو پیٹیاں بھجوائیں، ارشد شریف نے وہ پیٹیاں واپس بھجوائیں اور کہا کہ ان پر پنجاب حکومت کے سٹیکر لگے ہیں میں یہ پنجاب حکومت کی پیٹیاں نہیں لے سکتا،عثمان بزدار نے مجھے بلایا اور کہا کہ ارشد شریف نے پیٹیاں واپس کیں اور ٹویٹ بھی کر دی، اس سے بات کرو، میں نے انکار کر دیا،اس کے بعد بزدار نے عمران خان کو میری شکایت لگائی، عمران خان سے ملا تو اس نے کہا کہ بزدار کو مضبوط کرو، میں نے عمران خا ن کو بتایا کہ بزدار تو25 پچیس ہزار لے کر تبادلے کروا رہا ہے، کروڑوں کی دہاڑی لگ رہی ہے، یہ 25 ہزار کی رقم اتنی نہیں کہ اس پر کوئی کیس کروائے،

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح گوگی کےاکاؤنٹس میں ایک سال کے دوران کتنی رقم جمع کرائی گئی،رپورٹ منظرعام پر

  • فرح‌گوگی کی کرپشن کی داستان سن کر طاہر اشرفی بھی خاموش نہ رہ سکے

    فرح‌گوگی کی کرپشن کی داستان سن کر طاہر اشرفی بھی خاموش نہ رہ سکے

    پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فرح گوگی کی کرپشن کا معاملہ عمران خان کے سامنے آیا تھا ان کو کرپشن کا بتایا گیا مگرعمران خان نے مٹی ڈال دی

    حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے خلاف پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران ہی کرپشن کے شواہد سامنے آ گئے تھے،سوال یہ ہے کہ کرپشن پر ایکشن کیوں نہیں ہوت مقدمات کے فیصلے کیوں نہیں ہوئے انہیں باہر سے پکڑ کر لایا کیوں نہیں گیا،طاہر اشرفی نے فرح گوگی کا نام لئے بغیر سوال اٹھایا کہ یہ محترمہ کیا پرائم منسٹر اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب تھیں کیوں ان کے کہنے پر تبادلے ہوئے؟

    علامہ طاہر اشرفی جو سابق وزیراعظم عمران خان کے بھی معاون خصوصی رہ چکے ہیں کا کہنا تھا کہ عام آدمی اتنی بڑی کرپشن اکیلے نہیں کر سکتا، لازمی اس کے پیچھے نیٹ ورک ہو گا،پاکستان جب ترقی کرے گا جب کرپشن کے خلاف ایکشن نظر آئے گا، احتساب کا معاملہ غیر سیاسی اور مصلحتوں سے بالا ہونا چاہیے

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح گوگی کےاکاؤنٹس میں ایک سال کے دوران کتنی رقم جمع کرائی گئی،رپورٹ منظرعام پر

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی ، کرپشن کی ماسٹر مائنڈ، تحریک انصاف دور حکومت میں کرپشن کے کیا کیا ریکارڈ بنائے؟ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہر آنے والے دن نئی کہانی سامنے آ رہی ہے، فرح گوگی کے خلاف پاکستان میں مقدمات چل رہے، لیکن وہ پیش نہیں ہو رہیں، فرح گوگی کے بچوں کے نام پی سی ایل میں ہیں جن کو نکالنے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے.

  • تین خواتین کا گٹھ جوڑ،فرح گوگی ماسٹر مائنڈ،عمران خان نے بھی مال بنایا،عطا تارڑ

    تین خواتین کا گٹھ جوڑ،فرح گوگی ماسٹر مائنڈ،عمران خان نے بھی مال بنایا،عطا تارڑ

    رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار کو وزیراعلٰی بنا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی،عثمان بزدار کی اہلیہ کا تعلق فرحت شہزادی کیساتھ تھا،

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فرحت شہزادی کا تعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ سے پہلے سے ہی تھا،یہ تین خواتین کا گٹھ جوڑ تھا جنہوں نے مل کر وزیراعلٰی پنجاب لگوایا، پنجاب میں شہباز شریف کے طے کیے گئے اسٹینڈرڈز کو تہس نہس کیا گیا،فرحت شہزادی کے غیر ظاہری اثاثوں میں 15 ہزار 365 فیصد اضافہ ہوا، ٖڈی پی او سے لیکر پٹواری تک فرحت شہزادی اور دیگر کو حصہ جاتا تھا، فرحت شہزادی اور انکے شوہر باقاعدہ منصوبہ بندی کرتے تھے، پنجاب میں عوام کے پیسے کو بے دردی سے لوٹا گیا،ڈاکیومنٹس پر سڑک بن گئی پر ان گراؤنڈ کچھ بھی نہیں ہوا، کہاں گیا وہ پیسہ ؟،چیف جسٹس سے استدعا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا جلد فیصلہ کریں،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا ذریعہ آمدن پنجاب کی کمپنیز سے اربوں روپے کمانا تھا،ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فرح گوگی کو فائدہ پہنچایا گیا،ٹیکس ایمنسٹی اسکیم فرح گوگی اور اس کے شوہر کے لیے تھی، چئیرمین پی ٹی آئی نے فرح گوگی کی سہولت کاری کی،

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح گوگی کےاکاؤنٹس میں ایک سال کے دوران کتنی رقم جمع کرائی گئی،رپورٹ منظرعام پر

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی ، کرپشن کی ماسٹر مائنڈ، تحریک انصاف دور حکومت میں کرپشن کے کیا کیا ریکارڈ بنائے؟ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہر آنے والے دن نئی کہانی سامنے آ رہی ہے، فرح گوگی کے خلاف پاکستان میں مقدمات چل رہے، لیکن وہ پیش نہیں ہو رہیں، فرح گوگی کے بچوں کے نام پی سی ایل میں ہیں جن کو نکالنے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے.