Baaghi TV

Tag: فرد جرم

  • دفعہ 144 کی خلاف ورزی،دانیال عزیز پر فردجرم عائد

    دفعہ 144 کی خلاف ورزی،دانیال عزیز پر فردجرم عائد

    شکر گڑھ کی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کردی
    دانیال عزیز کے خلاف کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شکر گڑھ کی عدالت میں ہوئی، دانیال عزیز عدالت میں پیش ہوئے،جوڈیشل مجسٹریٹ شکرگڑھ نے پولیس کو دھکمیاں دینے ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر سابق ن لیگی رہنما، دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کر دی،دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کر دیا،

    واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے دانیال عزیز کو ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا جس پر انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا،دانیال عزیز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 نارووال سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے تھے اور الیکشن کمیشن نے بھی دانیال عزیز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا،دانیال عزیز آئے روز حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں،دانیال عزیز کو آٹھ فروری کو الیکشن والے دن گرفتار بھی کیا گیا تھا تا ہم انہیں بعد میں رہا کر دیا گیا تھا

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا رہا، نہ بکا نہ ہی کبھی جھکا،2019ء میں مشکل حالات میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا رہا اور مقدمات بھی بھگتے۔ کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے والے کا ساتھ دوں گا ، احسن اقبال کے پاس کوئی دلیل نہیں، اس لیے وہ گھناؤنے الزامات لگاتے ہیں، تحریک انصاف یا پیپلز پارٹی میں نہیں جارہا، کبھی نہ بکا ہوں اور نہ ہی جھکا ہوں۔

    تحریک انصاف چاہتی ہے انصاف کا نظام جلسے اور جتھے چلائیں،شیری رحمان

    تمہارے جیسے کئی بھگتائے ہیں اُس خاتون وزیراعلیٰ نے، عطا تارڑ

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

    غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب

    تنظیم کی کمی ہی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے، محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی کارکنان پر تنقید

    پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کنٹرول کرو یا حلیف ہونے کا اعتراف کرو، خواجہ آصف

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، بیٹ رپورٹرز کی شدید مذمت

    پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ

    عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں

  • نومئی مقدمہ،شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

    نومئی مقدمہ،شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

    نومئی مقدمہ، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی گئی

    شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا، شاہ محمود قریشی کو علی الصبح راولپنڈی سے لاہور لایا گیا، شاہ محمود قریشی کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا، کیس کی سماعت جیل میں ہی ہوئی، عدالت نے نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی ہے،شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کو تھانہ شادمان جلاؤ گھیراو سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، شاہ محمود قریشی کو آج فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب کیا گیا تھا۔

    شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی،جج خالد ارشد کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی.

    شاہ محمود قریشی پر لاہور میں 9 مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں، لاہور پولیس جیل میں 9 مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کر چکی ہے،نومئی واقعات کے بعد شاہ محمود قریشی کو گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں سائفر کیس میں سزا کے بعد شاہ محمود قریشی کو گرفتارکیا گیا تھا، بعد ازاں سائفر کیس میں ضمانت ملنے کے بعد شاہ محمود قریشی کو نومئی کے مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا تھا، شاہ محمود قریشی کی ایک بار ضمانت ہوئی انہیں جیل سے رہا کیا گیا تا ہم اڈیالہ سے نکلتے ہی انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا،

    لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا ،اے ٹی سی لاہور نے شاہ محمود قریشی کی طلبی کانوٹس جاری کردیا ،پولیس کی جانب سے چالان میں شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا گیا ہے،لاہورپولیس کی جانب سے چالان میں 50 سے زائد گواہان کی لسٹ بھی شامل ہے،چالان میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پر لوگوں کو اکسانے کا بھی الزام ہے،تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ پولیس نے درج کررکھا ہے

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

  • پرویز الہی کے وکلاء کی استدعا پر فرد جرم گیارہ مارچ تک موخر

    پرویز الہی کے وکلاء کی استدعا پر فرد جرم گیارہ مارچ تک موخر

    اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پرویز الہی کے وکلاء کی استدعا پر فرد جرم گیارہ مارچ تک موخر کر دی،وکلاء کو دستاویزات کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

    اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتی کیس کی سماعت کی،پرویز الہی کو اڈیالہ جیل جبکہ محمد خان بھٹی کو گوجرانولہ جیل سے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا،عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے پر پرویز الٰہی کے وکلاء نے فرد جرم کو موخر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے ہمیں سننے سے پہلے ہی حکم سنا دیا،فرد جرم عائد ہونے پر ملزمان سے پوچھا جاتا ہے،ہماری ایک درخواست ہے پہلے اس پر فیصلہ کیا جاہے،عدالت آج فرد جرم عائد کرنے کا حکم واپس لے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ کو تمام دستاویزات کی نقول فراہم کی جائیں گی،پرویز الہی کے وکیل نے بتایا کہ پہلے دستاویزات دی جائیں پھر فرد جرم کی کارروائی کی جائے،ہم دستاویزات پڑھ کر ہی فرد جرم پر بحث کر سکتے ہیں،عدالت آج فرد جرم کی کارروائی موخر کرے،عدالت نے پرویز الٰہی کے وکلاء کی استدعا منظور کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی گیارہ مارچ تک ملتوی کر دی،عدالت نے پرویز الٰہی کے وکلاء کو تمام دستاویزات کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جائے گئی اور آئندہ سماعت پر کسی صورت سماعت ملتوی نہیں کی جائے گی،عدالت نے سماعت گیارہ مارچ تک ملتوی کردی۔

    فارم 47 والے زیادہ دیر تک عوام کے مینڈیٹ پر قابض نہیں رہ سکیں گے،پرویز الہیٰ
    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی نے اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارم 45 کے مطابق این اے 64 کے رزلٹ میں قیصرہ الٰہی نے ایک لاکھ تریسٹھ ہزار نو سو چھبیس 163926 ووٹ حاصل کیے،مخالف امیدوار سالک حسین کو صرف بتیس ہزار تین سو بارہ 32312 ووٹ ملے،ٹی ایل پی کے امیدوارکو سترہ ہزار سات سو چوراسی 17784 ووٹ ملے،قیصرہ الٰہی کو سالک حسین پر ایک لاکھ اکتیس ہزار چھ سو چودہ 131,614 ووٹ کی لیڈ حاصل ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فارم 45 پر ٹمپرنگ تشویش ناک ہے، گجرات، اٹک، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کے جیتے ہوئے امیدواروں کا رزلٹ ٹمپر کر کے ہروایا گیا،عوامی مینڈیٹ کی توہین کرکے ملک کو خوفناک بحران کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،ہماری مخصوص سیٹیں پی ڈی ایم میں تقسیم کرکے الیکشن کمیشن نے ظلم اور ناانصافی کی انتہا کر دی ہے،الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ اس ایشو پر عدلیہ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے،موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ عمران خان سے براہ راست اور بامقصد بات چیت ہے،جعلی مقدمات اور پی ٹی آئی کے اصل مینڈیٹ کی واپسی کے بغیر حکومت کی مفاہمت کی پیشکش کوئی معنی نہیں رکھتی،چیئرمین پی ٹی آئی واحد شخصیت ہیں جو ملک کو لیڈ کر سکتے ہیں،جعلی ووٹوں اور جعلی سیٹوں سے جعلی حکومت میں مصنوعی طور پر ہوا بھری جا رہی ہے،حکومت کے جعلی مینڈیٹ کا غبارہ بہت جلد پھٹ جائے گا،فارم 47 والے زیادہ دیر تک عوام کے مینڈیٹ پر قابض نہیں رہ سکیں گے،گجرات کے عوام اپنے مینڈیٹ کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،اتوار کو عوام دھاندلی کے خلاف تاریخی احتجاج کریں گے،جعلی حکومت کے پاس معیشت، غربت، مہنگائی، بے روزگاری امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو کنٹرول کرنے کا کوئی فارمولا نہیں،اسمبلی میں لاڈلوں کی جھوٹی تقریریں عوام کے غصے کو کم نہیں کر سکتیں،موجودہ حکمران جعلسازی سے حکومت بنا کر بھی ذلیل ہو رہے ہیں،عمران خان اور پی ٹی آئی آج بھی پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے،پنجاب کی عوام پر تجربے بند کیے جائیں ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا لیں لیکن عوامی منصوبوں کو چلنے دیں،

    امریکا کی سپریم کورٹ نے اسقاط حمل کو غیر قانونی قرار دے دیا

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

    خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    پریگنینسی میں خواتین کو متلی اور الٹی کیوں آتی ہے؟تحقیق

  • توہین الیکشن کمیشن کیس، علی امین گنڈا پور کو حاضر کرنےکا حکم

    توہین الیکشن کمیشن کیس، علی امین گنڈا پور کو حاضر کرنےکا حکم

    مظفرآباد توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن ٹربیونل نے علی امین گنڈا پور کو حاضر کرنے کا حکم دیدیا

    علی امین گنڈا پور کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست دی گئی،الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے علی امین گنڈا پور کو 11 مارچ حاضر کرنے کا حکم دے دیا ،حاضر نہ ہونے پر الیکشن ٹربیونل کی جانب سے سخت کاروائی کا عندیہ دیا گیا ہے،الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے 11 مارچ کو علی امین گنڈا پور پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے،علی امین گنڈا پور کے وکیل کی جانب سے اختیار سماعت پر دی جانے والی درخواست پر فیصلہ 11 مارچ کو کیا جائے گا ،الیکشن کمیشن نے مقدمہ کی سماعت کیمپ آفس اسلام آباد میں کی

  • عمران خان اور بشری پر 190 ملین پاونڈز کیس میں فرد جرم عائد

    عمران خان اور بشری پر 190 ملین پاونڈز کیس میں فرد جرم عائد

    القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی

    احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی،بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل میں عدالت میں پیش کیا گیا، عمران خان کو بھی عدالت پیش کیا گیا، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی

    عمران خان کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر، عمیر نیازی اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے دلائل دیے،سماعت کے موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے، عدالت نے دونوں ملزمان کی موجودگی میں فرد جرم پڑھ کر سنائی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا

    دوران سماعت جج نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ پر فریم چارج کیا جارہا ہے آپ بتائیں گلٹی ہیں کہ نہیں؟ جس پر عمران خان نے عدالت میں کہا کہ میں نے چارج شیٹ پڑھ کر کیا کرنا ہے مجھے معلوم ہے اس میں کیا لکھا ہے، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے صحت جرم سے انکار کردیا،ملزمان کے وکلاء نے چالان کی نقول دوبارہ فراہم کرنے کی استدعا کی تھی۔ ملزمان کے وکلاء سلمان صفدر، ظہیر عباس چودھری اور عثمان گل نے عدالت سے سات دن کا وقت مانگا۔ جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کو پہلے ہی کافی وقت دے چکے ہیں مزید وقت نہیں دے سکتے

    آٹھ فروری سے پہلے نیب کو جلدی تھی اب ہم چاہتے ہیں سزا جلدی ہو،عمران خان
    کیس کی سماعت جاری تھی کہ عمران خان روسٹرم پر آئے اور جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے، آٹھ فروری سے پہلے نیب کو جلدی تھی اب ہم چاہتے ہیں سزا جلدی ہو،جج نے عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آپ پہلے بتائیں آپ کے دانتوں کا چیک اپ ہوا کہ نہیں؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ ابھی تک دانتوں کا چیک اپ نہیں ہوا جیل انتظامیہ نے کہا تھا اتوار کو ڈاکٹر آئے گا۔ اب جیل انتظامیہ کہہ رہی ہے اگلے اتوار کو ڈاکٹر آئے گا،عدالت نے عمران خان کے طبی معائنے اور دانتوں کے چیک اپ کیلئے جنرل فزیشن اور ڈینٹسٹ کی فراہمی کی درخواست منظور کرلی

    عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 6 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے 58 گواہان میں سے 5 گواہان کو شہادتیں ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس ،نیب نےعمران خان اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائرکیا تھا،ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ بشری بی بی، فرح گوگی، شہزاد اکبر اور دیگر شامل ہیں،ملزمان میں زلفی بخاری، بیرسٹر ضیاء اللہ مصطفٰی نسم ،ملک ریاض اور علی ریاض شامل ہیں، نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کل 8 ملزمان کے نام شامل ہیں،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا

    واضح رہے کہ نیب نے 23 نومبر کو عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا تھا، القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں،نیب نے عمران خان سے جیل میں تحقیقا ت کی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت کیلئے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے،ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف توشہ خانہ کیس میں گرفتار تھے،ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ضمانت خارج کا فیصلہ برقرار رکھا، ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر ضمانت بحال کی جائے،

    القادر ٹرسٹ میں عمران خان اور بشری کا کردار بطور ٹرسٹی ہے،وکلاء

    بطور وزیراعظم اکیلا ذمہ دار نہیں تھا کابینہ کا فیصلہ اجتماعی ہوتا ہے،عمران خان

    امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والی پی ٹی آئی اب عمران خان کی رہائی کے لئے امریکہ سے ہی مدد مانگ لی

     اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا 

    ریاستِ پاکستان کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب, اپنے ہی پرنسپل سیکرٹری نے سازشی بیانیہ زمیں بوس کردیا

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

    190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

    قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق ملک کے معروف بزنس ٹائیکون نے سابق وزیرِاعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے لیے جہلم میں 458کنال 4 مرلے اور 58 مربع فٹ زمین عطیہ کی جس کے بدلے میں مبینہ طور پر عمران خان نے بزنس ٹائیکون کو 50 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا تھا۔

    گزشتہ سال اکتوبر 2022 میں نیب نے تحقیقات شروع کردی تھی۔ نیب دستاویزات کے مطابق 3 دسمبر 2019ء کو عمران خان کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں بزنس ٹائیکون کو برطانیہ سے ملنے والی 50 ارب روپے کی رقم بالواسطہ طور پر واپس منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ رقم این سی اے کی جانب سے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سے منی لانڈرنگ کے الزامات پر ضبط کی گئی تھی۔

    عمران خان نے ریئل اسٹیٹ ڈویلپر کے حوالے سے کابینہ کے فیصلے کے چند ہفتوں کے اندر القادر یونیورسٹی پروجیکٹ کے لیے ٹرسٹ رجسٹر کیا تھا جو بعد میں یونیورسٹی کے لیے ڈونر بن گیا۔ نیب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹرسٹ کی رجسٹریشن سے صرف 3 ہفتے پہلے عمران خان کی کابینہ نے نیشنل کرائم ایجنسی کے ذریعے پاکستان کو ملنے والی رقم واپس ملک ریاض کو بالواسطہ طور پر واپس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔نیب راولپنڈی نے اس معاملے میں کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کا نوٹس لیتے ہوئے نیب آرڈیننس 1999 کے تحت پرویز خٹک، فواد چوہدری اور شیخ رشید سمیت 3 دسمبر 2019 کی کابینہ اجلاس میں موجود تمام ارکان کو علیحدہ علیحدہ تاریخوں پر طلب کیا تھا۔2019 میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے بزنس ٹائیکون کے خلاف تحقیقات کیں اور پھر تحقیقات کے نتیجے میں بزنس ٹائیکون نے تصفیے کے تحت 190 ملین پاؤنڈ کی رقم این سی اے کو جمع کروائی۔ اس تصفیے کے نتیجے میں حاصل ہونے والی 190 ملین پاؤنڈز کی رقم ریاستِ پاکستان کی ملکیت ہے جسے پاکستان منتقل کردیا گیا۔

    تاہم پاکستان میں پہنچنے پر کابینہ کے فیصلے کے تحت رقم قومی خزانے کے بجائے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ تک پہنچی جس میں بزنس ٹائیکون کراچی کے مقدمے میں سپریم کورٹ کو 460 ارب روپے کی تصفیے کے ذریعے قسطوں میں ادائیگی کر رہے ہیں۔ نیب کے مطابق ملزم سے ضبط شدہ رقم واپس اسی کو مل گئی جبکہ یہ رقم ریاستِ پاکستان کی ملکیت تھی مگر اسے ملک ریاض کے ذاتی قرض کو پورا کرنے میں خرچ کیا گیا۔2019 میں عمران خان کی سربراہی میں کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا اور معاملے کو حساس قرار دے کر اس حوالے سے ریکارڈ کو بھی سیل کردیا گیا تھا۔

  • نومئی مقدمات،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی،شیخ رشید کی صرف ہوئی پیشی

    نومئی مقدمات،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی،شیخ رشید کی صرف ہوئی پیشی

    بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی

    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی،نو مئی کیسز سے متعلق مقدمات کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی ،بانی چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی گئی،نو مئی واقعات کے مقدمات کی سماعت کے دوران ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم نہ ہو سکی،13 جنوری کو ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی،پولیس کی جانب سے ٹیکسلا میں درج تین مقدمات میں شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،عدالت نے شیخ رشید کو ٹیکسلا کے تینوں مقدمات میں ڈسچارج کر دیا

    پولیس نے شیخ رشید احمد کو کمرہ عدالت میں پیش کر دیا،پراسیکیوٹر اکرام امین مہناس کے معاون وکیل عدالت پیش ہوئے، معاون وکیل کی جانب سے صداقت عباسی کے 164 کے بیان پر حرج کی گئی،پراسیکیوٹر نے صداقت عباسی کا شیخ رشید کے خلاف بیان عدالت میں پڑھ کر سنایا ،وکیل شیخ رشید نے کہا کہ تھانہ آر اے بازار جی ایچ کیو حملہ کیس کا بیان تھانہ ٹیکسلا کے مقدمے میں استعمال نہیں ہو سکتا، پراسیکیوٹر نے تھانہ ٹیکسلا کے تین مقدمات میں شیخ رشید کی گرفتاری مانگ لی،بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کمرہ عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا،بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی حاضری کے لیے رجسٹرڈ ان کے سیل میں بھجوا دیا گیا ،شیخ رشید کی جانب سے سردار عبدالرزاق اور سردار شہباز ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،9 مئی مقدمات کے تفتیشی افسران بھی کمرہ عدالت کے اندر موجود تھے،

    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی، فاصلے پر قید ہوں،شیخ رشید
    شیخ رشید نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی، فاصلے پر قید ہوں،این اے 56 کے امیدوار شہریار ریاض کے متعلق 3 کروڑ والے دعوے پر قائم ہوں اور اس کا ثبوت بھی موجود ہے،اللہ سے امید ہے کہ قلم دوات جیتے گی، عوام کو کہتا ہوں ایک دن باقی ہے نکلیں اور قلم دوات کو ووٹ دیں ،اس سے زیادہ قربانیاں کسی نے نہیں دی، مجھے یہاں صحافیوں سے ایک منٹ بات کرنے کی اجازت ملی،

    اڈیالہ جیل کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات، کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود ہے،شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں

    واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،فیصلے سے قبل جج کورٹ روم آئے توجج نے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ،اہلیہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے،

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

  • ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس، پرویز الہیٰ فردجرم کے لئے طلب

    ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس، پرویز الہیٰ فردجرم کے لئے طلب

    احتساب عدالت لاہور: ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے

    پرویز الہی سمیت تمام ملزمان فرد جرم کے لیے طلب کر لئے گئے،عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے چودہ فروری کی تاریخ مقرر کردی ،احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی ،ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کردی گئیں ،پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا.

    غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پرویز الہیٰ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
    دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی جس سلسلے میں پرویز الٰہی اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت پرویز الٰہی نے جج سے اجازت طلب کی کہ کچھ دیر کمرہ عدالت میں رک جاؤں؟ جج نے کہا کہ آپ عدالت میں رک جائیں لیکن یہاں کوئی چائے بسکٹ نہیں لائے گا، پچھلی دفعہ بھی یہاں چائے اور بسکٹ چلتے رہے،

    عدالت نے دو ملزمان کی عدم حاضری کی وجہ سے فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی اور ساتھ ہی آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب کرلیا،عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی، عدالت نے پرویز الہی کا چالان پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ،عدالت نے پندرہ فروری تک چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ پندرہ فروری کو ہر حال میں چالان عدالت پیش کیا جائے،عدالت نے پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کردی ،جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے کیس کی سماعت کی

    ،پرویز الٰہی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

  • غیر شرعی نکاح کیس ,عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    غیر شرعی نکاح کیس ,عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی

    اڈیالہ جیل: بانی چیرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی،بانی چیئرمین پی ٹی آئی نےصحت جرم سے انکار کیا،عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی،عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو فرد جرم کی نقول تقسیم کر دی،کیس کی سماعت سئینر سول جج قدرت اللہ نے کیس کی،عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی

    دوران کیس بشریٰ بی بی عدالت سے روانہ ہو گئیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لیا جائے،رضوان عباسی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت سے نہیں روکا اور نہ ہی کوئی حکم امتنا ع دیا،عدالت نے آج کا دن فرد جرم عائد کرنے کے لیے مقرر کیا تھا ،وکیل عثمان گل نے کہا کہ ایک ملزم کی عدم موجودگی میں مشترکہ فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی ،دو ملزمان پر فرد جرم عائد ہو رہی جبکہ ایک موجود نہیں ،

    دوران عدت نکاح کیس، فرد جرم عائد ہونے سےپہلے بشریٰ بی بی جیل سے بھاگ گئی،عدالت کا اظہار برہمی
    عمران خان نے فردجرم سے انکار کیا اور کہا کہ آٹھ فروری قریب آرہی جانتا ہوں پراسیکیوشن کو جلدی ہے۔ایک ایک دن میں چار چار کیسز چلائے جا رہے ہیں۔ چھ سال بعد سافٹ وئر اپڈیٹ کے بعد یہ کیس یاد آیا۔ بشری بی بی کے جیل سے بغیر بتائے جانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،جج قدرت اللہ نے کہا کہ کیا کسی نے بشر ی بی بی کو نہیں بتایا کہ عدالت سے اجازت لے کر جانا ہوتا ہے۔ گزشتہ سماعت پر بشری بی بی کے وارنٹ کا حکم دیا لیکن وکلا کا بھرم رکھتے ہوئے وارنٹ ایشو نہیں کیا۔وکیل عثمان گل نے کہا کہ بشری بی بی کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد وہ ہسپتال جانے کے لیے گئی ہیں۔ جج نے استفسار کیا کہ بشری کس ہسپتال گئی ہیں، وکیل نے کہا کہ ہسپتال کے بارے میں معلوم نہیں ۔بشری بی بی کی میڈیکل دستاویزات عدالت میں جمع کروا دی ہیں ۔وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کسی میڈیکل ٹریٹمنٹ کا ذکر نہیں ۔رپورٹ میں ایسا کچھ نہیں لکھا جس کی وجہ سے بشریٰ بی بی عدالت پیش نہ ہو سکیں ۔عدالت کو چکمہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ،بشریٰ کے وکیل نے کہا کہ بشرا بی بی کی جیل موجودگی کے دوران طبیعت خراب ہوئی،طبیعت کبھی بھی اور کسی کی بھی خراب ہو سکتی ہے ، جج قدرت اللہ نے کہا کہ
    بشری بی بی کی جیل انٹری اور باہر جانے کی ٹائمنگ کو چیک کیا جائے،عدالتی حکم پر بشری بی بی کی جیل میں انٹری ہوئی تو عدالت کی اجازت کے بغیر وہ باہر کیسے گئی ۔فرسٹ ایڈ کی ضرورت تھی تو ہسپتال جیل میں بھی موجود ہے ،وکیل نے کہا کہ طبیعت خراب ہونے پر ٹریٹمنٹ کے لیے مریض اپنے سپیشلسٹ سے ہی رابطہ کرتا ہے،

    بشرا بی بی کی جیل اینٹری اور باہر جانے سے متعلق جیل حکام نے رپورٹ عدالت میں پیش کی،بشرا بی بی 11 بج کر 13 منٹ پر اڈیالہ جیل انٹر ہوئی۔بشری بی بی ایک بج کر 42 منٹ پر اڈیالہ جیل سے روانہ ہوئی ،بشرا بی بی خود چل کر جیل سے گئیں .وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ بشرا بی بی نے عدالت سے اجازت لینا بھی مناسب نہیں سمجھا ،

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،

    جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،

  • توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان،فواد چودھری پر فرد جرم عائد

    توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان،فواد چودھری پر فرد جرم عائد

    اڈیالہ جیل میں الیکشن کمیشن نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد کر دی۔

    کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے اڈیالہ جیل میں کی۔ الیکشن کمیشن ممبران میں شاہ محمود جتوئی، بابر حسین بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ شامل ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے فردِ جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی، عمران خان، فواد چودھری عدالت میں موجود تھے،عمران خان اور فواد چوہدری نے صحت و جرم سے انکار کر دیا،کیس کی مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی گئی،

    چارج شیٹ کے مطابق عمران خان اور فواد چوہدری نے 2022ء میں الیکشن کمیشن کے خلاف منصوبہ بندی سے تضحیک آمیز مہم کا سلسلہ شروع کیا ملزمان نے ایک نہیں متعدد بار الیکشن کمیشن اور سربراہ کے خلاف متعصبانہ اور تضحیک آمیز زبان استعمال کی، ملزمان نے 12جولائی 2022ء کو بھکر میں عوامی جلسے کے دوران الیکشن کمیشن کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کی ملزمان نے 18جولائی اور 27 جولائی کو عوامی جلسوں میں الیکشن کمیشن اور سربراہ پر من گھڑت الزامات عائد کیے،ملزمان نے 4 اگست اور 10 اگست 2022ء کو الیکشن کمیشن کو اسکینڈلائز کیا، عمران خان اور فواد چوہدری نے جلسوں میں آئینی ادارے کو تضحیک کا نشانہ بنایا ،مطلوبہ شواہد، ویڈیوز اور دستاویزات کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹرائل شروع کیا جائے ملزمان نے الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی توہین کی سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے تحت الیکشن کمیشن ملزمان کے خلاف کارروائی کا مجاز ہے.

    چارج میں ایسی کوئی چیز نہیں جس پر توہین ثابت ہو سکے، عمیر نیازی
    سابق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان عمیر نیازی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو لندن معاہدے کے تحت الیکشن سے باہر رکھا جا رہا ہے، آج الیکشن کمیشن کو بتایا کہ عجلت کا معاملہ نہیں ہے، انہوں نے چارج شیٹ پڑھنا شروع کر دی، لیکن چارج میں ایسی کوئی چیز نہیں جس پر توہین ثابت ہو سکے، پی ٹی آئی نے دو صوبوں میں خود حکومتیں گرائیں تاکہ بروقت الیکشن ہو، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے میں ناکام رہا.،الیکشن کمیشن کا فوکس الیکشن کروانے پر ہونا چاہے مگر وہ آج عمران خان صاحب پر فردِ جرم لگا کر چلے گئے، ہمیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں دی جا رہی، کاغذات مسترد کئے گئے اور ادھر فرد جرم عائد لگا دی،فرد جرم کو التوا میں‌ ڈالنا چاہئے تھا لیکن نہیں ڈالا گیا،

    ایڈووکیٹ علی بخاری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو بتایا کہ لیڈنگ کونسل شعیب شاہین سپریم کورٹ میں مصروف ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے سماعت ملتوی نہیں کی، دوسری درخواست الیکشن کمیشن کی جیل ٹرائل کے خلاف تھی جس کو ڈس مس کر دیا گیا، ہم چارج شیٹ کو چیلنج کریں گے

    واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کی گزشتہ تین سماعتوں میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان اور فواد پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی تھی،عمران خان نے اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کیس کے ٹرائل کرنے کے اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی تا ہم عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف فوری ریلیف نہ مل سکا،لاہور ہائیکورٹ نے فوری جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی تھی،

    توہین الیکشن کمیشن،فواد چودھری کی معافیاں کام نہ آئیں، فردجرم عائد
    ایک سماعت میں فواد چودھری الیکشن کمیشن پیش ہوئے تھے اور توہین الیکشن کمیشن کیس میں معافی مانگ لی تھی ،فواد چودھری نے کہا کہ میں نے فیصلہ پڑھا تھا شاید زبان کے استعمال کی نشاندہی کی گئی تھی،فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ایک اور تحریری معافی نامہ جمع کرادیا ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس معافی نامے کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیتے ہیں،فواد چودھری نے کہا کہ میں اپنی جماعت کا سفیر تھا، میں ذاتی حیثیت میں معذرت کر سکتا ہوں، میری معذرت قبول کریں ، شو کاز نوٹس واپس لے لیں، پارٹی ایک ادارہ ہے، میں انکا ترجمان تھا، ذاتی حیثیت میں معذرت کر سکتا ہوں، میں قانونی کیسز میں نہیں پڑنا چاہتا،آپ کے لیے احترام ہے، اس وقت پارٹی کی پوزیشن تھی جو میں بیان کی، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے فواد چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین آپ سے قتل کروائیں تو آپ کریں گے، فواد چودھری نے کہا کہ میں ایسا نہیں کروں گا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پارٹی چئیرمین کو ئی غلط بات کرے تو مان لیں گے،آپ کی جماعت نے کمیشن اور میری ذات کے حوالے سے کیا کیا نہیں کہا، آپ نے الیکشن کمیشن کی توہین کی ،آپ کے چیئرمین نے میری اہلیہ کے بارے مین غلط الفاظ استعمال کیے،میری بیوی کے بارے میں اوپن جلسے میں کہا گیا، پھر میڈیا کے سامنے مکر بھی گئے ،فواد چودھری نےکہاکہ سپریم کورٹ کے ججز کے بارے میں کیا کیا کہا جا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ماحول ہم نے ہی ٹھیک کرنا ہے، فواد چودھری نے کہا کہ میری معذرت قبول کریں اور کیس ڈراپ کریں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ تحریری معافی دے دیں، اگر آپ معافی لینا چاہتے ہیں، فواد نے کہا کہ میں نے زبانی معافی مانگ لی ہے

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے

    توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا

     وزارت داخٰلہ اجازت دے گی چیئرمین پی ٹی آئی کیس کی جیل میں سماعت کرلیں،

     ہم چیئرمین پی ٹی آئی پر فردجرم عائد کردیں گے دفاع میں جو پیش کرنا چاییں آپ کی مرضی

  • سائفر کیس ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

    سائفر کیس ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت کا معاملہ،شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی بیٹا زین قریشی اور وکلاء بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمی خانم بھی جیل پہنچ گئی،ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت شروع ہو گئی،کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کر رہے ہیں ،سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،،وکلاء صفائی کی جانب سے 6 دائر درخواستیں نپٹا دی گئیں،کمرہ عدالت میں شیشہ لگا دیا گیا ہے، میڈیا کی شاہ محمود قریشی ، بانی پی ٹی آئی تک رسائی ممکن نہیں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ میڈیا کے معاملے پر سپرٹنڈنٹ جیل سے بات کروں گا،

    شاہ محمود قریشی نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا کی رسائی جیک ٹرائل تک نہیں اوپن ٹرائل کے مقاصد پورے نہیں ہورہے۔عمران خان نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اوپن ٹرائل اسطرح نہیں ہوتا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں میں کس طرح مینیج کررہا ہوں ابھی بھی ایک گھنٹہ سپرینڈنٹ کے پاس بیٹھ کر آیا ہوں،آپ کو اندازہ نہیں آپکو کتنا ریلیف دیا ہے آئندہ بھی دینگے، جو بھی ہوگا انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہوگا آپ ڈریں مت،

    کمرہ عدالت میں ملزمان کے اہل خانہ کو آگے آنے کی اجازت دی گئی۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ہمیشہ درخواست کی ہے کہ سائفر کیس کی کاروائی عجلت میں آگے بڑھائی جارہی ہے،ہم نے دو فیصلوں کو چیلینج کر دیا ہے، جج نے سوال کیا کہ آج تک جتنی سماعتیں ہوئی کیا جلدی ہوئی، میں وقت سے پہلے بات نہیں کرتا جو کرونگا میرٹ اور حق پر کرونگا،مجھے نہیں پتہ کل کیا فیصلہ ہوگا اگر کسی کا جرم نہیں بنتا اسکو سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا فائدہ نہیں، ہمیں بتائیں عدالت مزید کتنا التوا دے، عدالت متوازن اور نیوٹرل ہوکر چل رہی ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب اوپن کورٹ کا فیصلہ موجود ہے تو میڈیا کو کیوں روکا جارہا ہے، عدالت نے کہا کہ جیل انتظامیہ سے بات کرونگا میڈیا کے لوگ بھی اونچی آواز میں بات کرتے ہیں، عدالت کا ایک ڈیکورم ہوتا ہے عدالت کا ڈیکورم برقرار رہنا چاہیئے،پچھلی سماعت پر ایک صحافی نے باہر جاکر پتہ نہیں کیا بولا اسکی نوکری چلی گئی، وکیل عثما ن گل نے کہا کہ ہمیں چالان کی مکمل کاپیاں نہیں دی گئی، عدالت نے کہا کہ آپ کو چالان کی دو دو کاپیاں دی گئی ہیں، سات دن کے اندر آپ نے کوئی اعتراض جمع نہیں کرایا،عمران خان نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے دھوپ میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے،

    عمران خان کے وکیل سلمان صفدر سماعت کے دوران اُٹھ کر باہر آگئے ،میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کی سماعت کا احوال بتانے اڈیالہ جیل سے باہر آیا ہوں کیونکہ میڈیا کو رسائی نہیں،سائفر کیس میں سماعت ابھی تک اڈیالہ جیل میں چل رہا ہے، مخصوص افراد کو اندر داخل کیا گیا ، میڈیا کے مخصوص افراد کو جج سے 50 فٹ کے فاصلے پر بیٹھایا گیا ہے ، ہم اوپن ٹرائل کو مسترد کرتے ہیں، ہم نے اوپن ٹرائل کے حوالے سے درخواست دے دی ہے ، فیملیز کے لوگوں کو 45 منٹ تک روکا گیا، جج کے پیچھے 15 سے 20 پولیس اہلکار موجود ہیں ،جج صاحب نے نوٹس لیا کہ میں نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا تو یہ پولیس اہلکار کیوں کھڑے ہیں ، سائفر ٹرائل پہلے بھی جلد بازی میں کیا گیا جس پر ساری کاروائی کالعدم ہوئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کے فیصلے کے بعد اس ٹرائل کا آغاز کیا جانا چاہیئے تھا ،جج صاحب قانون کو فالو نہیں کرنا چاہتے، پہلے کی غلطیاں دوبارہ دوہرائی جارہی ہیں ، یہاں ٹرائل سپیڈ سے چل رہی ہے جبکہ ہائیکورٹ میں سلو چل رہی ہے ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے دی گئی درخواست کو ابھی تک نہیں سنا گیا ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ، میڈیا کے دوستوں کو اجازت ہونے کے باوجود اوپن ٹرائل میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گواہان کو میڈیا کی موجودگی میں لایا جائے،

    سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

    سائفر کیس،لگی دفعات میں سزا،عمر قید،سزائے موت ہے،ضمانت کیس کا فیصلہ

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

    سائفر کیس، عمران خان کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت