Baaghi TV

Tag: فرد جرم

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ گرفتاری اور فرد جرم عائد ہونے کا امکان،  پولیس ہائی الرٹ

    ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ گرفتاری اور فرد جرم عائد ہونے کا امکان، پولیس ہائی الرٹ

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: گرینڈ جیوری ٹرمپ پر فردجرم سے متعلق ووٹنگ آج کر سکتی ہے، ٹرمپ کی ممکنہ گرفتاری اور فرد جرم عائد ہونے سے متعلق پولیس ہائی الرٹ ہے اور نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے قریب رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں کسی بھی سابق امریکی صدر پر مجرمانہ الزام کا امریکی تاریخ کا یہ پہلا کیس ہو گا –

    ڈونلڈ ٹرمپ پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حامیوں کو احتجاج کی کال دی تھی، ٹرمپ کے 40 کے قریب حامیوں کی جانب سے فلوریڈا میں ریلی نکالی گئی ہے۔

    منگل کو ٹرمپ کے چند درجن حامی جمع ہوئے، جیسا کہ انہوں نے ایف بی آئی کی اگست میں مار-اے-لاگو کی فلوریڈا کے بنگھم جزیرے پرحامیوں نے ٹرمپ اور QAnon کے جھنڈے لہرائے کہا کہ نہیں، یہ کوئی احتجاج نہیں تھا اور ممکنہ فرد جرم نے انہیں ذرا بھی پریشان نہیں کیا۔

    امریکی میڈیا ٹائیکون کا 92 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرنے کا اعلان

    ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 2016 میں فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو ایک لاکھ ڈالر کی رقم ادائیگی کی تحقیقات کے نتیجے میں منگل کو گرفتار کیا جائے گا۔

    مظاہرین نے کہا کہ ہم صرف ایک بڑی پارٹی کریں گے اور اس پر ہنسیں گے، کیونکہ یہ مضحکہ خیز ہے،ایک اور حامی، جس نے نام ظاہر کرنے سے انکار کیا، کہا، "مجھے صدر ٹرمپ کے لیے گرفتار کیا جائے گا – وہ ایک عظیم آدمی ہے۔

    نیویارک میئرایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ ہم سوشل میڈیا پر تبصروں کی نگرانی کر رہے ہیں، محکمہ پولیس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا معمول کا کردار ادا کر رہا ہے کہ شہر میں کوئی نامناسب کارروائی نہ ہو، ہمیں یقین ہے کہ ہم ایسا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

    یوکرین تنازع کے حل کیلئے چین کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل

  • ڈونلڈ ٹرمپ پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    ڈونلڈ ٹرمپ پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اداکارہ کو رقم دینے کے معاملے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی جائے گی مین ہیٹن کی عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر حامیوں کو احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

    جو بائیڈن نے کورونا سے متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر …

    واضح رہے کہ کسی بھی سابق امریکی صدر پر مجرمانہ الزام کا امریکی تاریخ کا یہ پہلا کیس ہو گا ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کارکنوں کے نام ایک پوسٹ میں اپنی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کر رکھی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 2016 میں فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو ایک لاکھ ڈالر کی رقم ادائیگی کی تحقیقات کے نتیجے میں منگل کو گرفتار کیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک عدالت کی گرینڈ جیوری کی جانب سے سابق صدر ٹرمپ پر پیر یا بدھ کو فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے، مین ہیٹن کی عدالت کے اطراف سکیورٹی بڑھائی جا رہی ہے۔

    نیویارک میئرایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ ہم سوشل میڈیا پر تبصروں کی نگرانی کر رہے ہیں، محکمہ پولیس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا معمول کا کردار ادا کر رہا ہے کہ شہر میں کوئی نامناسب کارروائی نہ ہو، ہمیں یقین ہے کہ ہم ایسا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

    چینی صدر روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے

    فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں ٹرمپ کا کیس کسی بھی موجودہ یا سابق امریکی صدر پر مجرمانہ الزام لگنے کا امریکی تاریخ کا یہ پہلا کیس ہوگا ٹرمپ کے وکلا کے مطابق اگر سابق امریکی صدر پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے تو ان کی گرفتاری کے لیے چند طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔

    فرد جرم عائد ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں واقع اپنے گھر سے نیویارک سٹی کورٹ ہاؤس میں پیشی کے لیے روانہ ہوں گے اس کے بعد ممکنہ طور پر ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر اور ٹرمپ کی ٹیم کے درمیان بات چیت ہوگی،ایک بار جب مقدمہ درج اورجج کا انتخاب ہوجائے گا تو دیگر تفصیلات جیسے کہ مقدمے کا وقت اور ممکنہ سفری پابندیاں اور ضمانت کے طریقے سامنے آ جائیں گی۔

    علاوہ ازیں فرد جرم کے بعد ٹرمپ پر جرمانہ ہوسکتا ہے جبکہ اگر ٹرمپ کو سزا سنائی گئی تو انہیں زیادہ سے زیادہ 4 سال قید کا سامنا کرنا پڑے گا، حالانکہ کچھ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمانے کا زیادہ امکان ہے۔

    دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

  • شہباز گل کی فرد جرم موخرکرنے کی درخواست خارج

    شہباز گل کی فرد جرم موخرکرنے کی درخواست خارج

    تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر فرد جرم موخرکرنے کی درخواست خارج کر دی گئی

    سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہباز گل کی فرد جرم موخر کرنے کی درخواست مسترد کردی ،عدالت نے شہباز گل پر فرد جرم کیلئے 22 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی،جج طاہر عباس سپرا نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے

    اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں شہبازگل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، شہباز گل اور عماد یوسف عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ ملزمان پر آج فرد جرم عائد ہونی ہے جس پر شہباز گل نے کہا کہ میرے وکیل کا حادثہ ہو گیا وہ پیش نہیں ہوسکیں گے میں ذاتی طور پرعدالت کے سامنے کچھ گزارشات رکھنا چاہتا ہوں،شہباز لگ نے کہا کہ میرے شریک ملزم ارشد شریف کو زبردستی ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ارشد شریف نے ملک چھوڑا تو انہیں ٹریس کرنے کی کوشش کی گئی ارشد شریف کینیا پہنچے تو انہیں وہاں قتل کر دیا گیا ارشد شریف کے قتل کی تفتیش کیلئے تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تفتیشی ٹیم نے اس مقدمہ کے مدعی کو بھی اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا اسی نوعیت کی ایک درخواست کراچی میں بھی درج کی گئی، کراچی مقدمہ کے تفتیشی نے بتایا کہ انہیں کس نے مقدمہ درج کرنے اور ہمیں نامزد کرنے کا کہا یہی مقدمات ارشد شریف کے ملک چھوڑنے کی وجہ بنے سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل کا سوموٹو نوٹس لیا سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کی تفتیش کیلئے سپیشل جے آئی ٹی تشکیل دی، اسپیشل جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب بھی جمع کرایا

    شہباز گل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس عدالت کو ٹرائل سے نہیں روکا عدالت مفروضے کی بنیاد پر مقدمہ کا ٹرائل نہیں روک سکتی یہ مقدمہ ارشد شریف نہیں بلکہ شہباز گل سے متعلق ہے،شہباز گل نے کہا کہ اگر تعلق نہیں تو ارشد شریف کینیا میں خود قتل ہونے گئے تھے؟ ارشد شریف نے صدر اور چیف جسٹس پاکستان کو خطوط لکھے تھے ارشد شریف کو معلوم تھا کہ ان کے ساتھ یہ ہونے والا ہے حکومت نے ارشد شریف کو تمغہ حسن کارکردگی دیا تھا، یہ پراسیکیوٹرسے پوچھیں کہ یہ کیوں غلط کام کرتے ہیں مجھے بلوچستان میں کیوں بھیج دیتے ہیں میں ایک ہی شخص ہوں اور میرے خلاف بہت سے مقدمات بنائے جا رہے ہیں اگر میں تمام مقدمات میں پیش ہونگا تو کیسز میں تاخیر تو ہوگی

    پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عدالت میں کہا کہ اس کیس میں فرد جرم عائد کی جائے پھرمزید دلائل سنے جائیں جس پرشہباز گل نے کہا کہ مجھے تو پھر ایسا نقصان ہوگیا جس کا ازالہ نہیں ہو سکے گا مختلف ممالک کا سفر کرتے وقت یہ پوچھا جاتا ہے کہ آپ پر فرد جرم تو عائد نہیں ہوئی آپ یہ لکھ دیں کہ مجھے سزائے موت نہیں بلکہ بری کرانے کیلئے فرد جرم عائد کروا رہے ہیں ،اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا شہباز گل کیس کو التوا کا شکارکرنا چاہ رہے ہیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔ خیال رہے اس سے قبل  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں سال ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ شہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.

  • شیخ رشید بیمار، فرد جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ طے

    شیخ رشید بیمار، فرد جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ طے

    سیشن کورٹ اسلا آباد ، شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 21 مارچ مقرر کردی گئی

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی طبی بنیادوں پر آج حاضری سے استثنی ٰ کی درخواست منظورکر لی گئی ،سیشن کورٹ اسلام آباد میں آصف زرداری کے خلاف متنازعہ بیان پر درج مقدمہ میں آج شیخ رشید پر فرد جرم عائد کی جانی تھی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی طبیعت ناسازہو گئی، ڈاکٹرز نے بیڈ ریسٹ تجویز کردیا شیخ رشید کے وکلا نے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی شیخ رشید کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی. عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 21 مارچ مقرر کر دی

    عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا

    دوسری جانب 3 فروری کو وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    شیخ رشید کے خلاف کراچی کے موچکو، حب کے لسبیلہ اور مری کے تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے بعد ایف آئی آر کو سیل کردیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں ایک اور مقدمہ ہفتے کے روز تھانہ صدر میں پیپلز پارٹی کے کارکن کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں شیخ رشید پر امن و امان کو خراب کرنے اور جان بوجھ کر اشتعال پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا۔

  • سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتہائی سفاکی کے ساتھ بیوی کو قتل کرنے والے ملزم ایاز امیر کے بیٹے پر فرد جرم عائد کر دی گئی

    اسلام آباد کی سیشن کورٹ مین کیس کی سماعت ہوئی،ملزم شاہنواز امیر کو عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، ملزم کی والدہ کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا، مرکزی ملزم شاہ نواز اور اس کی والدہ ثمینہ شاہ پر عدالت نے فرد جرم عائد کر دی، سیشن جج عطا ربانی نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے 14 دسمبر کے پراسیکوشن کے گواہ طلب کر لیے ،پولیس چالان میں ملزم شاہنواز نواز کو قتل کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔ ملزم کے مطابق سارہ انعام بروقت رقم نہیں بھیجتی تھی کچھ روز قبل تلخ کلامی پر طلاق دی رقم واپسی کے مطالبے پر جھگڑا ہوا تو شوپیس اور ڈمبل سے قتل کردیا .

    واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو دبئی سے واپس آئی تھی شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

    قتل کے بعد ملزم نے اپنے والد ایاز امیر کو لاش کی تصویر بھیجی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کیا تھا تا ہم عدالت نے اس مقدمے سے ایاز امیر کو ڈسچارج کیا ہے

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

  • توہین عدالت کیس، عمران خان کی عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری

    توہین عدالت کیس، عمران خان کی عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ،خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس،سابق وزیراعظم عمران خان کی کل عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری کر دیا گیا

    رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری کردیا ،لارجر بنچ کل 22 ستمبر کو دن اڑھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا، کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی، سعمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہو سکیں گے، اٹارنی جنرل آفس اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 15 لاء افسران کو اجازت ہو گی،

    تین عدالتی معاونین کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی، پندرہ کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہو گی، ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلا کو اجازت ہو گی، کمرہ عدالت میں آنے والوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کرے گا کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سیکورٹی انتظامات کرے،

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عمران خان کا جواب عدالت نے مسترد کر دیا تھا اور 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا تھا، سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے کے معاملے پر توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے وکلا، اٹارنی جنرل اور عدالتی معاونین کو سنا گیا، عمران خان کا جواب تسلی بخش نہیں۔حکم نامے میں کہا گیا کہ عمران خان پر 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔تحریری حکم نامہ 2 صفحات پر مشتمل ہے، جسے 5 رکنی لارجر بینچ نے جاری کیا۔تحریری حکم نامہ کے مطابق 22 ستمبر کو دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت ہو گی۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ کو جلسے میں دھمکیاں دینے کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں شوکاز نوٹس کے جواب میں 19 صفحات پر مشتمل نیا تحریری ضمنی جواب جمع کرایا تھا اس جواب میں عمران خان نے خاتون جج سے ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگنے سے گریز کیا تھا خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق کہے گئے الفاظ پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ غیر ارادی طور پر منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے انہوں نے دھمکی دینے کے اپنے الفاظ پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوامی اجتماع میں کہے گئے اپنے الفاظ کے ساتھ نہیں کھڑا ہوں عدالت میری اس وضاحت کو کافی سمجھتے ہوئے میرے خلاف دائر کیس ختم کرے

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • عمران خان پر فرد جرم عائد،خطرناک یا زہریلا:عدالت فیصلہ کرے گی :مبشرلقمان

    عمران خان پر فرد جرم عائد،خطرناک یا زہریلا:عدالت فیصلہ کرے گی :مبشرلقمان

    لاہور:عمران خان پر اسلام اباد ہائی کورٹ نے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 22 ستمبر کا دن مقرر کیا ہے ، کیا یہ فرد جرم عائد کرنے سے عمران خان زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے یا زہریلے اس کا فیصلے کے بعد پتہ چل جائے گا ، تاہم یہ طئے ہے کہ عدالت عمران خان پر فرد جرم ضرور عائد کرے گی

    اس حوالے سے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے اپنے پروگرام میں‌ آج کی سماعت کے قانونی اور عمران خان کی دھمکیوں کے اخلاقی پہلووں پرروشنی ڈالی ہے مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عمران خان نے اسلام آباد کی ایک ماتحت عدالت کی خاتون جج زیبا کے خلاف سخت زبان استعمال کی اور پھر آئی جی اسلام آباد اور دیگرافسران کو دھمکیاں دٰیں ، ان کا کہنا تھا کہ یہ کھلم کھلا عدالتی معاملات کوثبوثاژ کرنے کی ایک کوشش ہے

    مبشرلقمان آج اسلام آباد ہوئی کورٹ میں ہونے والی سماعت کےحوالےسے کہا کہ ریمارکس سے تو صورتحال پریشان کن لگ رہی تھی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے جج بابر ستار نے عمران خان کی اسلام آباد کی اس تقریر کو خطرناک قرار دیا ، ان کا کہنا تھا کہ اگرعمران خان کے خلاف فیصلہ آتا ہے تو پھر کیا پھر ملک میں‌سخت ردعمل آئے گا

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ عمران خان کی اپنی کمائی ہے جنہوں نے انا کر خاطرعدالتوں‌ کو بھی معاف نہ کیا اور اگرفیصلہ مخالفت میں آیاا تو پھر عدالتوں پر ہی چڑھاہئی کردی ، مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان تو جان بوجھ کراس معاملے کو خراب کرنےپر تلا ہوا ہے ، اس کوایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا

    مبشرلقمان نے کہا کہ اج کے ریمارکس سے صورت حال واضح ہوگئی ہے کہ عدالت یہ توہین اور دھمکیاں برداشت نہیں‌کرے گی اور عمران خان کو ضرور سزا ملے گی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے بعدپھرپاکستان اوربیرون ملک سے ایک سخت ردعمل کا بھی اندیشہ ہے جس میں عمران خان کو سپورٹ کرنے والی بیرونی قوتیں بھی شامل ہوں گی

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عمران خان میں نہ مانوں کی رٹ لگا رہا ہےلیکن اب ماننا پڑے گا م عمران خان آج عدالت میں پیش ہوئے ، وکلا نے دلائل دیئے لیکن عمران خان نے بجائے معذرت کرنے کے وہاں اپنے بیان سے پیچھے ہٹنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی ، اس کا صاف مطلب ہےکہ عمران خان پر فرد جرم عائد ہو جائے گی

  • توہین عدالت کیس: عمران خان کا جواب مسترد، 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    توہین عدالت کیس: عمران خان کا جواب مسترد، 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کیخلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کا جواب مسترد کرتے ہوئے 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے کے معاملے پر توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
    تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے وکلا، اٹارنی جنرل اور عدالتی معاونین کو سنا گیا، عمران خان کا جواب تسلی بخش نہیں۔حکم نامے میں کہا گیا کہ عمران خان پر 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔تحریری حکم نامہ 2 صفحات پر مشتمل ہے، جسے 5 رکنی لارجر بینچ نے جاری کیا۔تحریری حکم نامہ کے مطابق 22 ستمبر کو دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت ہو گی۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ببینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔

    عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 رکنی بنچ نے سماعت کی، دیگر ججز میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔ عمران خان کی عدالت آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سماعت کے دوران روسٹرم پر زیادہ وکلا آنے پر چیف جسٹس نے دیگر وکلا کو بیٹھنے کا کہہ دیا اور پھر عمران خان کے وکیل حامد خان نے دلائل دینا شروع کیے۔

    قبل ازیں حامد خان نے مؤقف اپنایا عدالت میں ضمنی جواب جمع کرایا گیا تھا، جواب گزشتہ سماعت پر عدالت کی آبزرویشنز کی بنیاد پر تشکیل دیا ہے، ہم نے جواب کے ساتھ دو سپریم کورٹ کی ججمنٹس لگائی ہیں۔ چاہتے ہیں توہین عدالت کیس کو بند کردیا جائے۔

    دلائل کے دوران وکیل حامد خان نے دانیال عزیز کیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے سپریم کورٹ کے توہین عدالت کیسز کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا، گزشتہ سماعت کے حکم نامے میں عدالت نے دانیال عزیز اور طلال چوہدری کے مقدمات کا حوالہ دیا۔

    پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کیس دانیال عزیز اور طلال چودھری کے مقدمات سے مختلف ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جوڈیشل، سول اور کریمنل 3 طرح کی توہین عدالت ہوتی ہیں، دانیال عزیز اور طلال چودھری کے مقدمے میں کریمنل توہین نہیں تھی، انہوں نے عدالت کے کردار پر بات کی تھی۔ عمران خان کی کریمنل توہین ہے، زیر التوا مقدمے پر بات کی گئی، آپ کا جواب پڑھ لیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے ہم پر بائنڈنگ ہیں، سپریم کورٹ کے تین فیصلوں کو ہائی لائٹ کرنا مقصد تھا۔

    عدالت عالیہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کیس میں 3 قسم کی توہین عدالت کا ذکر ہے، ہم نے عدالت کو سکینڈلائز کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع نہیں کی، عدالت پر تنقید کریں، ہم سکینڈلائز کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں کریں گے، کریمنل توہین عدالت بہت سنجیدہ نوعیت کی ہوتی ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ کریمنل توہین عدالت میں دانست غیرمتعلقہ ہو جاتی ہے، اسے نہیں دیکھا جاتا، کریمنل توہین عدالت میں یہ نہیں کہا جاتا بات کرنے کا مقصد کیا تھا، ہم نے آپکو سمجھایا تھا کہ یہ کریمنل توہین عدالت ہے۔ آپکا جواب حتمی تھا اور ہم نے تفصیلی پڑھا، آپ کو ہدایت کی تھی کہ سوچ سمجھ کر اپنا جواب داخل کریں۔

    حامد خان نے کہا کہ معافی کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا عدالت کے اطمینان پر منحصر ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہم اظہار رائے کی آزادی کے محافظ ہیں لیکن اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ کریمنل توہین عدالت بہت حساس معاملہ ہوتا ہے، اس عدالت کے لیے ڈسٹرکٹ کورٹ ریڈ لائن ہے، اگر کسی جج کے فیصلے سے متاثر ہوں تو اس کا طریقہ کار قانون میں موجود ہے، توہین آمیز بات کون اور کہاں کرتا ہے یہ بات بہت اہم ہوتی ہے۔ سوسائٹی اتنی پولرائز ہے فالورز مخالفین کو پبلک مقامات پر بےعزت کرتے ہیں، اگر یہی کام وہ اس جج کیساتھ کریں تو پھر کیا ہو گا؟ کیا لب لہجہ کسی سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے جج کے لئے استعمال کی جا سکتا ہے؟

  • منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز  فردجرم کے لیے آئندہ سماعت پر طلب

    منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز فردجرم کے لیے آئندہ سماعت پر طلب

    اسپیشل کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

    وزیراعظم شہباز شریف شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی ہے پراسیکیوٹر نے حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کردی، پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف کی درخواست کے ساتھ ایم آر آئی رپورٹ بھی ساتھ لف ہے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض نہیں کروں گا حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض ہے ،جب تک ضمانت منظور نہیں ہوئی تھی ملزم عدالت پیش ہوتے تھے ،ضمانت منظور ہوتے ہی ملزم نے عدالت پیش ہونا چھوڑ دیا ملزم مقصود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کرادیا ،موت کی تصدیق ہوگئی

    حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی گئی ہے عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فردجرم کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے

    واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے سپیشل کورٹ میں زیر سماعت ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز خود عدالت میں پیش ہو چکے ہیں، یہ کیس سابق وزیراعظم کے سابق مشیر شہزاد اکبر کی جانب سے بنایا گیا ہے

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

  • اشتعال انگیز تقریر، کیپٹن ر صفدر پر فرد جرم عائد

    اشتعال انگیز تقریر، کیپٹن ر صفدر پر فرد جرم عائد

    اشتعال انگیز تقریر، کیپٹن ر صفدر پر فرد جرم عائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر، کیپٹن ر صفدر پر اشتعال انگیز تقریر کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے

    کیپٹن ر صفدر پر فرد جرم گوجوانوالہ کی عدالت نے عائد کی ہے،کیپٹن (ر) صفدر اور ن لیگ کے رکن اسمبلی عمران خالد بٹ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اعظم خان کی عدالت میں پیش ہوئے دھمکی آمیز تقاریر کیس میں ایم پی اے عمران خالد بٹ پر فرد جرم عائد کر دی گئی کیپٹن(ر) صفدر اور ایم پی اے نے صحت جرم سے انکارکر دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو 20 جون کو طلب کر لیا ہے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر اور وفاقی وزیر خرم دستگیر کو آئندہ خاصری سے استثناء دے دی ،عدالت نے حکم دیا کہ سابق ڈپٹی مئیر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد ہر پیشی پر پیش ہوں گے

    عدالت پیشی کے موقع پر کیپٹن رصفدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوئے ہیں، عدالت کا حکم قبول کریں گے وزیر اعظم ملک کو بحران سے نکال رہے ہیں جب سے شہباز شریف آئے ہیں کسی پر کوئی مقدمہ نہیں بنا اداروں کے خلاف بیان بازی پرعمران خان پر مقدمہ بننا چاہیے

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    جاوید لطیف محب وطن،مجھے گرفتار کیا گیا تو قیادت کون کریگا؟ مریم نواز نے اعلان کردیا

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل