Baaghi TV

Tag: فروغ نسیم

  • عمران خان کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے حوالے سے بیان پرفروغ نسیم  کا ردعمل ،تہلکہ خیز انکشاف

    عمران خان کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے حوالے سے بیان پرفروغ نسیم کا ردعمل ،تہلکہ خیز انکشاف

    سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کو غلطی قرار دینے کے بیان پر سابق وزیر قانون فروغ نسیم کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا لیکن حقائق کی تصحیح ضرور چاہتا ہوں جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے کی سمری ایک حساس معاملہ تھا، ہر پہلو کو جانچا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ میرا ذاتی تنازع نہ تھا نہ ہے۔

    عمران خان نے غلطی تسلیم کر لیا،کہا یہ غلط کیا،نہیں ہونا چاہیے تھا

    سابق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا، انہوں نے اے آر یو کے مواد کی روشنی میں ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا تھا۔

    10 سے15 ہزار لوگ جمع کر کےعدالتی فیصلے پر تنقید کریں تو ہم کیوں فیصلے دیں،چیف جسٹس

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں اعتراف کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر ایک آزاد باڈی کوکرنا چاہیے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں غلطی ہوئی،معلوم نہیں تھا کہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار نکلیں گے ،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف کیس دائر غلطی تھی وزیرقانون نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے مختلف فلیٹس اوراثاثوں کے بارے میں بریف کیا تھا، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف کی جانے والی کارروائی غیرضروری سمجھتا ہوں-

    پریانتھا کمارا قتل کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کا فیصلہ سنا دیا

  • سابق وزیر قانون فروغ نسیم  سے منسوب آڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

    سابق وزیر قانون فروغ نسیم سے منسوب آڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

    اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے خود سے منسوب وائرل آڈیو کی تردید کردی۔

    اپنے ایک بیان میں فروغ نسیم نے کہا کہ سوشل میڈیا وائرل آڈیو ان کی نہیں ہے، انہوں نے یہ باتیں کی ہی نہیں جو وائرل آڈیو میں گردش کر رہی ہیں۔

     

    خیال رہے کہ فروغ نسیم سے منسوب ایک آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں مبینہ طور پر انہیں تحریک عدم اعتماد کو سازش قرار دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آڈیو میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں یہ معاملہ زیادہ دیر نہیں چلے گا اور نئے انتخابات ہوں گے۔

     

    جبکہ دوسری طرف یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ اس آڈیو کا مقصد اپوزیشن کو فائدہ اٹھا ہے اور اس کے علاوہ اس کے پاس ایسی کوئی چیز نہیں

  • ہم کراچی کو بچانے کی بات کرتے ہیں اور وہ توڑنے کی ، لیکن عوام سب جانتی ہے کہ مخلص کون ہے، بیرسٹر فروغ نسیم

    ہم کراچی کو بچانے کی بات کرتے ہیں اور وہ توڑنے کی ، لیکن عوام سب جانتی ہے کہ مخلص کون ہے، بیرسٹر فروغ نسیم

    کراچی: ہم کراچی کو بچانے کی بات کرتے ہیں اور وہ توڑنے کی ، لیکن عوام سب جانتی ہے کہ مخلص کون ہے، بیرسٹر فروغ نسیم نے کھری کھری بات کردیں ، اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں سسٹم اُس انداز سے کام نہیں کررہے جیسے کرنا چاہیے،

    ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ٹیکس ٹریبونل کی تمام تقرریاں چیف جسٹس نے کیں لہذا تمام ملازمین کو غیر جانبداری سے کام کرنا چاہیے، ٹیکس ٹربیونل کےلیےتقرری کاطریقہ تبدیل کیاجارہاہے۔

    وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے بتایا کہ ماضی میں پاکستان جرمنی کوقرض دیتاتھا، اگرکراچی پرکسی آرٹیکل کاحوالہ دیاجائےتوکہاجاتاہےسندھ توڑرہےہیں، اس وقت ملک مشکل حالات ہیں بہت زیادہ امید ہےکہ ملک بہت جلدی خوشحالی کی طرف لوٹ آئے گا