Baaghi TV

Tag: فری فلسطین

  • غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ

    غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ

    غزہ میں فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی بمباری، محاصرے اور مظالم کے خلاف دنیا بھر میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

    یورپ، ایشیا اور شمالی امریکا کے مختلف ممالک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے یکجہتی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔کینیڈا کے شہروں ٹورنٹو، وینکوور اور مونٹریال میں ہزاروں مظاہرین نے ریلیاں نکالیں۔ شرکاء نے فلسطینی جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’فری فلسطین‘‘، ’’غزہ جل رہا ہے‘‘ اور ’’اسرائیلی جارحیت بند کرو‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم پر جواب دہ بنایا جائے اور فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    اسرائیل: تل ابیب میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج

    اسرائیل کے اندر بھی احتجاج کی لہر اٹھی۔ تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی شہری وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔ مظاہرین نے کہا کہ ’’یہ جنگ اسرائیل کی سلامتی نہیں بلکہ اخلاقی شکست ہے‘‘۔ انہوں نے فلسطینیوں پر بمباری کو غیر انسانی اور شرمناک قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔

    یونان: ایتھنز میں بڑے پیمانے پر مارچ

    یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ہزاروں شہریوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے مارچ کیا۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ’’فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرو‘‘، ’’غزہ کو زندہ رہنے دو‘‘ اور ’’انصاف نہیں تو امن نہیں‘‘۔ مظاہرین نے حکومت پر زور دیا کہ اسرائیل سے تعلقات منقطع کیے جائیں اور یورپی یونین و اقوام متحدہ فعال کردار ادا کریں۔

    اسپین: طبی عملے کا علامتی احتجاج

    اسپین میں طبی عملے نے انوکھے انداز میں احتجاج کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو سرخ رنگ سے رنگا۔ یہ علامتی عمل فلسطینی بچوں اور مریضوں کے قتل کی نشاندہی کے طور پر کیا گیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی کارروائیوں کو ’’انسانیت کے خلاف جرم‘‘ قرار دیا۔

    جاپان: تنہا احتجاج کرنے والے کارکن کی آواز

    ٹوکیو میں جاپانی سماجی کارکن یوسوکی گزشتہ دو برس سے مسلسل فلسطینی عوام کے حق میں تنہا احتجاج کر رہے ہیں۔ اس بار وہ فلسطینی پرچم اٹھائے سڑک پر نظر آئے اور کہا: ’’خاموشی، ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے‘‘۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر یہ احتجاجی لہر جاری رہی تو بڑی طاقتوں پر دباؤ میں اضافہ ہوگا کہ وہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کریں۔

    پاک–بھارت میچ میں حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان گرما گرمی

    پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور ‘معرکۂ حق’ نے بھارت کو عبرت دی،وزیراعظم آزادکشمیر

    جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 5 افراد شہید

    جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 5 افراد شہید

    زیارت: اغوا کے بعد اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کو قتل کردیا گیا

  • ٹرمپ ٹاور کے لابی ایریا پر مظاہرین کا قبضہ، محمود خلیل کی رہائی کا مطالبہ

    ٹرمپ ٹاور کے لابی ایریا پر مظاہرین کا قبضہ، محمود خلیل کی رہائی کا مطالبہ

    تقریباً 150 مظاہرین نے نیویارک کے ففتھ ایونیو پر واقع ٹرمپ ٹاور کے لابی ایریا پر قبضہ کر لیا، جہاں انہوں نے محمود خلیل نامی فلسطین کے حامی کارکن کی رہائی کا مطالبہ کیا، جسے گزشتہ ویک اینڈ پر گرفتار کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین میں سے کئی نے سرخ لباس پہن رکھے تھے اور انہوں نے "محمود کو آزاد کرو، فلسطین کو آزاد کرو”جیسے نعرے درج بینرز تھام رکھے تھے،احتجاج کرنے والے مسلسل "فری، فری فلسطین” کے نعرے لگا رہے تھے۔نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ (NYPD) کے چیف آف ڈیپارٹمنٹ جان چیل کے مطابق، دو گھنٹوں کے اندر 98 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا،NYPD کے اہلکاروں نے گرفتار مظاہرین کو ایک بڑے پولیس وین میں بٹھایا، جبکہ باقی افراد کو MTA بس میں ڈال کر ٹرمپ ٹاور کے باہر سے ہٹا دیا گیا۔

    پولیس نے احتجاج مکمل طور پر ختم کر دیا اور ٹرمپ ٹاور کے لابی ایریا کو خالی کرا لیا۔ابھی تک NYPD یا نیویارک کے حکام کی طرف سے مزید قانونی کارروائی پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ تاہم، مظاہرین نے کہا ہے کہ وہ اپنی مہم جاری رکھیں گے اور مزید احتجاج کریں گے۔واضح رہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ اور گزشتہ سال اپریل میں یونیورسٹی کیمپس میں فلسطین حامی مظاہروں کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے ممتاز کارکن اور امریکی رہائشی محمود خلیل کو امریکی انتظامیہ کی جانب سے حراست میں لئے جانے کے بعد امریکی عوام میں غم و غصہ پھیل گیا ہے۔

    لاہور کی سڑک پر نقاب پوش گن مینوں کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل

    سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں پر لاگو پی ٹی آئی دور کا قانون تبدیل

    خوشی کی بات ہے کہ قرارداد کی سب نے حمایت کی ہے،شرجیل میمن

    کراچی،افغان آرمی سے تربیت یافتہ اسٹریٹ کرمنل گرفتار

    دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی سے منظور