Baaghi TV

Tag: فضائی حدود

  • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، جس کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو مسلسل مالی نقصان کا سامنا ہے۔

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ 12ویں نوٹم کے مطابق بھارتی پروازوں پر پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے، پابندی تمام بھارتی ایئرلائنز، بھارتی آپریٹرز کے زیرِ انتظام طیاروں، بھارت میں رجسٹرڈ جہازوں اور بھارتی فوجی طیاروں پر لاگو ہوگی،پاکستانی فضائی حدود بھارت کے طیاروں کے لیے 24 اپریل 2026 صبح 5 بجے تک بند رہے گی۔

    واضح رہے کہ یہ پابندی پہلی بار 23 اپریل 2025 کو پاک بھارت کشیدگی کے بعد عائد کی گئی تھی، اور نئی توسیع کے بعد یہ مدت تقریباً ایک سال مکمل کر لے گی،اس فیصلے کے باعث روزانہ 200 سے زائد بھارتی کمرشل پروازیں متاثر ہو رہی ہیں، طویل فضائی راستوں، اضافی اسٹاپ اوورز اور مسافروں کے غیر ملکی ایئرلائنز کا رخ کرنے کے باعث بھارتی کمپنیوں کو اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    عیدالفطر: مری جانے والے سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری سامنے آگئی

    اب وقت آ گیا ہے کہ غلطیوں کا ازالہ کیا جائے،خواجہ آصف

    عید الفطر کے موقع پر شراب کی سپلائی ناکام ،ملزم 100 بوتل شراب سمیت گرفتار

  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ

    پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے بعد ایران جنگ میں فضائی حدود کی پابندیوں نے بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث خطے کی فضائی حدود میں پابندیوں اور سیکیورٹی خدشات نے بھارت سے یورپ اور امریکا جانے والی پروازوں کو شدید متاثر کیا ہے بھارت کی بڑی ایئر لائنز ایئر انڈیا اور انڈیگو گزشتہ 10 دنوں میں مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور شمالی امریکا کے لیے شیڈول 1230 پروازوں میں سے تقریباً 64 فیصد پروازیں آپریٹ نہیں کر سکیں۔

    ماہرِ ہوا بازی امیت مِتل کے مطابق بین الاقوامی پروازیں چلانے والی بھارتی ایئر لائنز کے لیے یہ صورتحال ‘دوہرا دھچکا’ ثابت ہو رہی ہے، کیونکہ ایک طرف مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث فضائی حدود محدود ہو گئی ہیں اور دوسری جانب پاکستان گزشتہ سال اپریل سے بھارتی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔

    پینٹاگون کی ایرانی حملوں میں 140 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق

    رپورٹ کے مطابق انڈیگو کو خاص مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ وہ یورپ جانے کے لیے نارویجن کمپنی نورس اٹلانٹک ایئرویز سے لیز پر لیے گئے طویل فا صلے کے طیارے استعمال کرتی ہے۔ ان طیاروں کو یورپی سیفٹی ایجنسی کی ہدایات کے تحت ایران، عراق، اسرائیل اور کئی خلیجی ممالک کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کرنا پڑتا ہے اسی وجہ سے انڈیگو کو افریقہ کے راستے طویل پروازیں چلانا پڑ رہی ہیں جس سے بعض سفر 2 گھنٹے تک طویل ہو گئے ہیں ایک واقعے میں دہلی سے مانچسٹر جانے والی انڈیگو پرواز کو اریٹیریا کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ ملنے پر 13 گھنٹے فضا میں رہنے کے بعد واپس دہلی لوٹنا پڑا۔

    ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

    دوسری جانب ایئر انڈیا کی دہلی سے نیویارک پرواز کو بھی روم میں قیام کرنا پڑا جس سے سفر کا دورانیہ تقریباً 22 گھنٹے ہو گیا، جبکہ جنگ سے قبل یہی پرواز تقریباً 17 گھنٹوں میں مکمل ہو جاتی تھی، طویل راستوں کے باعث ایندھن کے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے بھارتی ایئر لائنز کے مالی دباؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

    پاکستان کی لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

  • اسلام آباد کی فضائی حدود عارضی طور پربند،نوٹم جاری

    اسلام آباد کی فضائی حدود عارضی طور پربند،نوٹم جاری

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج اور کل فضائی حدود عارضی طور پر بند رہے گی،اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا۔

    پی اے اے کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی متاثر ہوگی،آج اور کل مخصوص اوقات میں اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازیں معطل رہیں گی،اسلام آباد ایئرپورٹ پر کل صبح10بجکر 55منٹ سے 11بجکر 55منٹ تک پروازیں معطل رہیں گی،اسی طرح کل دوپہر2بجکر 25منٹ سے 3بجکر 25منٹ تک بھی پروازیں معطل رہیں گی۔

    ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا ملزم گرفتار

    دوسری جانب اسلام آباد کے مکینوں نے بدھ کے روز اُس وقت حیرت اور تجسس کا اظہار کیا جب شہر کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کے جدید جنگی طیارے بلند پروازیں کرتے دکھائی دیے۔ دن بھر مختلف علاقوں میں ایف-16 (F-16 )طیاروں کی گرج دار آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے ایف-16 طیارے متحدہ عرب امارات کے صدر کے سرکاری دورۂ پاکستان کے موقع پر ہونے والے فلائی پاسٹ کی ریہرسل کر رہے ہیں۔

    روس: ایک اور دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

    حکام نے واضح کیا ہے کہ ان پروازوں کا مقصد صرف تربیتی اور رسمی نوعیت کا ہے اور اس کا عوامی سلامتی یا سیکیورٹی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی غیر ملکی مہمانوں کی آمد سے قبل اس قسم کی مشقیں معمول کا حصہ ہوتی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تکنیکی یا انتظامی خامی سے بچا جا سکے،شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صورتحال کو معمول کے مطابق سمجھیں۔

  • ٹرمپ کی رہائشگاہ کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی، امریکی جنگی طیارے حرکت میں آگئے

    ٹرمپ کی رہائشگاہ کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی، امریکی جنگی طیارے حرکت میں آگئے

    اتوار کے روز ایک نجی مسافر طیارہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیو جرسی میں واقع رہائشگاہ بیڈمنسٹر کے اوپر پرواز کرتا ہوا پابندی شدہ فضائی حدود (Restricted Airspace) میں داخل ہو گیا،اتوار کے روز صدر ٹرمپ بیڈمنسٹر میں موجود تھے اور شام کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس واپس پہنچے۔

    نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ (NORAD) نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر تقریباً 12:50 بجے پیش آیا۔ طیارے کو روکنے کے لیے امریکی جنگی طیارے فوراً روانہ کیے گئے،پائلٹ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جنگی طیاروں نے روشنی چھوڑنے والے فلیئرز استعمال کیے یہ فلیئرز کچھ لمحوں میں جل کر ختم ہو جاتے ہیں اور زمین پر موجود افراد کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہوتے۔

    نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ کے مطابق اتوار کے دن ایسا دوسرا واقعہ تھا، اور پورے ویک اینڈ کے دوران پانچ مرتبہ فضائی حدود کی خلاف ورزیاں ہوئیں،ادارے نے تمام عام پائلٹس کو خبردار کیا ہے کہ پرواز سے قبل لازمی طور پر فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی جاری کردہ ہدایات کا مطالعہ کریں تاکہ ایسی خلاف ورزیوں سے بچا جا سکے۔ بیڈمنسٹر کے علاقے میں نوٹس نمبر 9839، 9840، 9841 اور 9842 خاص طور پر قابلِ توجہ ہیں۔

    نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ نے کہاکہ،تمام پائلٹس کے لیے لازمی ہے کہ وہ پابندی شدہ فضائی حدود کی مکمل معلومات حاصل کریں اور ان پر سختی سے عمل کریں۔ یہ اصول ہر علاقے اور ہر قسم کے طیارے پر لاگو ہوتے ہیں۔

  • ایران، عراق اور اسرائیل سمیت خطے کی تمام فضائی حدود کھول دی گئیں

    ایران، عراق اور اسرائیل سمیت خطے کی تمام فضائی حدود کھول دی گئیں

    ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد متاثرہ ممالک ایران، عراق اور اسرائیل سمیت خطے کی تمام فضائی حدود کھول دی گئی ہیں تاہم فلائٹ آپریشن مکمل بحال نہیں ہو سکا۔

    جنگ بندی معاہدے کے بعد ایرانی فضائی حدود مشروط طور پر کھولی گئی ہے جس کیلئے تہران سے بین الاقوامی آمد اور روانگی کی پروازوں کو حکومت سے پیشگی اجازت لینا ہوگی فضائی حدود کھلنے کے بعد تہران سے مہان ائیر کی نئی دہلی کے لیے پہلی پرواز ڈبلیو 571 شام ساڑھے 6 بجے روانہ کی گئی۔

    رات گئے تک ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ تہران، تبریز، شیراز مشہد یا دوسرے ائیرپورٹس پر امارات اور ترکش ائیر لائن کے 12 دن سے پھنسے طیاروں کی روانگی بھی بدھ سے متوقع ہے عراق کے سرحدی شہر بصرہ سے پروازیں پہلے ہی اڑان بھر رہی تھیں جو ٹیک آف کے فوری بعد پڑوسی ممالک کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے آپریشن برقرار رکھے ہوئے تھیں اب ان پروازوں نے اپنے ملک عراق کی فضائی حدود سے گزرنا شروع کر دیا ہے۔

    اسرائیل کی فضائی حدود کھلتے ہی تل ابیب ائیرپورٹ سے پروازوں کی جزوی آمد روانگی شروع ہوگئی تاہم مختلف غیر ملکی ائیر لائنز نے تل ابیب ائیرپورٹ کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن تاحال بحال نہیں کیا اور ائیرپورٹ کی درجنوں پروازیں منسوخ ظاہر ہو رہی ہیں جبکہ خطے میں صورتحال بہتر ہونے کے باوجود شام کے دمشق ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال نہیں ہو سکا۔

    لبنان کے بیروت ائیرپورٹ سے بھی پروازوں کی آمد روانگی کی معمول کی بحالی نہیں ہو سکی قطر کے دوحہ ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول پر نہیں آ سکا۔ خاص طور پر قطر کی سرکاری ائیر لائن کی درجنوں پروازیں منسوخ ظاہر ہو رہی ہیں بحرین ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا ہےجبکہ کویت ائیرپورٹ پر بھی پروازوں کی آمد، روانگی معمول پر ہے اسی طرح دبئی ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن نارمل ہو گیا ہے۔

  • اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران اور عراق سمیت  کئی ممالک نے فضائی حدود بند کردیں

    اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران اور عراق سمیت کئی ممالک نے فضائی حدود بند کردیں

    اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد ایران، عراق اور اردن سمیت کئی ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔

    فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق اسرائیل، ایران، عراق اور اردن کی فضائی حدود بند ہونے کے بعد درجنوں کمرشل پروازوں کا رخ بدل دیا گیااسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے بڑے پیمانے پر فضائی حملے کے بعد خطے میں غیرمعمولی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے تحت ایران، عراق اور اردن سمیت کئی ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، جب کہ متعدد عالمی ایئرلائنز نے پروازیں منسوخ یا موڑ دی ہیں۔

    اسرائیل کی جانب سے جوہری تنصیبات پرحملے کے بعد ایران کی فضائی حدود بند کردی گئیں، یورپ، شمالی امریکا اور ایشیا کے درمیان ہزاروں پروازوں کا دورانیہ طویل ہوگیامشرق سے مغرب آنے جانے والے جہاز ایران عراق سے گزرتے ہیں لیکن اب انہیں سعودی عرب، اسرائیل کے جنوب اور مصر کے جزیرہ نما سینائی سے گزرنا پڑ رہا ہے، خلیج میں قطر اور دبئی دو بڑے بین البراعظمی مرکزوں کا گھر ہے۔

    اسرائیلی حملہ، ایران میں انتقام کی علامت ’سرخ پرچم‘ لہرا دیا گیا

    اسرائیل اور ایران کی دشمنی کیسے شروع ہوئی؟

    اسرائیلی فوج کا مسجد اقصٰی پر دھاوا، نمازیوں کو باہر نکال دیا

  • سیز فائر کے بعد فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال

    سیز فائر کے بعد فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال

    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال کر دی گئی ہیں۔

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق، ملک کے تمام ہوائی اڈے معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے تازہ شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔فضائی بندش کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بھی اپنا فضائی آپریشن بحال کرنا شروع کر دیا ہے۔

    دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کو ترجیح دی ہے، تاہم ان کوششوں میں ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ آج شام ساڑھے چار بجے سے سیز فائر نافذ العمل ہو چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا تھا کہ اگر بھارت حملے روکے گا تو ہم بھی جوابی کارروائی نہیں کریں گے، لیکن بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے مؤثر ردعمل دیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود 11 مئی دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گی۔

    تمام ڈرون گرائے جا چکے،جھوٹے پیغامات ،تصاویر پھیلائی جا رہی ہیں، ڈی سی بہاولپور

    پشاور میں حالیہ ڈرو ن دھماکے کی خبریں جھوٹی ثابت

    بینان مرصوص،الفتح،پاکستان کی دفاعی طاقت دنیا مان گئی.تحریر:نور فاطمہ

  • بھارتی وزیراعظم کے طیارے کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال

    بھارتی وزیراعظم کے طیارے کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی ہے
    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی کا جہاز پولینڈ سے واپس بھارت جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے گزر کر گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کے جہاز نے 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی ،مودی کا طیارہ چترال سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا،اور پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی فضائی حدود سے ہوتا ہوا بھارت امرتسر واپس گیا،طیارہ 21 اگست کو پاکستانی حدود سے گزرا.

    بھارتی وزیراعظم کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کس نے دی، اس بارے ابھی تک کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی،

    قبل ازیں اکتوبر 2021 میں بھی بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر ا تھا، مودی کا جہاز پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر اٹلی گیا تھا، متعلقہ اتھارٹی نے بھارتی وزیر اعظم کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کے اجازت دی تھی، نریندر مودی کا طیارہ بوئنگ 777،تھری ہنڈرڈ ای آر،کے 7066 بہاولپور کی فضائی حدود سے پاکستانی فصائی حدود سے پاکستانی ایئر سپیس میں داخل ہوا تھا اور تربت اور پنجگور کی فضائی حدود سے گزر کر پاکستانی ایئرسپیس سے باہر نکل گیا تھا.

  • یورپین ائیر لائنز کو پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق نئی ہدایات جاری

    یورپین ائیر لائنز کو پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق نئی ہدایات جاری

    یورپی یونین سیفٹی ایجنسی (آیاسا) نے یورپین ائیر لائنز کو کراچی اور لاہور کی فضائی حدود سے گزرتے وقت احتیاط کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں-

    باغی ٹی وی : آیاسا کا کہنا ہے کراچی اور لاہور کی فضائی حدود میں طیاروں کو اینٹی ائیرکرافٹ گنز اور میزائل سے نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے، یورپین ائیرلائنز کے طیارے نشانہ بننے سے بچنے کے لیے 26 ہزار فٹ سے اوپر پرواز کریں، طیاروں کو خطرے سے متعلق ہدایات آیاسا نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں یہ ہدایات دہشتگردی کے واقعات کے سبب جاری کی گئی ہیں، کشمیر میں جاری تنازع کے سبب لاہور کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے بھی احتیاط کی جائے-

    دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے آیاسا کی یہ ہدایات معمول کی ہیں جو تنازعات سے گھرے علاقوں سے متعلق جاری کی جاتی ہیں، آیاسا نے یورپین ائیر لائنز کو لاحق کسی خطرےسےپاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو آگاہ نہیں کیا پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی کمرشل پروازوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

    دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگنےسے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی،5 افراد جاں بحق …

    واضح رہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو ریموٹ آڈٹ میں کلیئر کر دیا تھااس حوالے سے ایئر لائن ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے کا ایاسا نے آن لائن آڈٹ چند ماہ قبل کیا تھا۔یورپی ایوی ایشن ایجنسی ستمبر میں پی آئی اے اور سی اے اے کا فزیکل آڈٹ کرنے پاکستان آئے گی۔ذرائع کے مطابق فائنل آڈٹ میں کامیابی کے بعد ہی پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہو سکیں گی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر جون 2020 سے یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی عائد ہے۔

    سراج الحق کی لاہور میں زیرعلاج گھریلو تشدد کا شکار بچی کی عیادت

  • مشکوک طیارہ امریکی صدر کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل

    مشکوک طیارہ امریکی صدر کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل

    مشکوک طیارہ صدر بائیڈن کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل ہوگیا-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر ڈیلاویئرمیں چھوٹا ہوائی جہاز صدر بائیڈن کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل ہو گیا جس کے بعد امریکی صدر اور اہلیہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    یوکرین پر حملہ:پوتن نے تاریخی غلطی کی: فرانسیسی صدرمیکروں

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک چھوٹا پرائیویٹ طیارہ غلطی سے امریکی صدرجو بائیڈن کےگھرکے قریب ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہو گیا امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کو ہفتے کے روزہنگامی طور ان کے ڈیلاویئر والےگھر سے نکال کر انہیں دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان وائٹ ہاوس کاکہنا ہےکہ ہوائی جہاز غلطی سےممنوعہ علاقے میں داخل ہوگیاتھابائیڈن یا ان کے خاندان کو کوئی خطرہ نہیں تھا اور احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد، بائیڈن اور اس کی بیوی، جِل، ​​اپنے ریہوبوتھ بیچ گھر واپس آگئے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈیلاویئر میں ساحل پر واقع گھر میں چھٹیاں گزار رہے تھے۔

    سی این بی سی کے مطابق سیکرٹ سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طیارے کو "غلطی سے محفوظ علاقے میں داخل ہونے” کے بعد فوری طور پر محدود فضائی حدود سے لے جایا گیا۔ ایجنسی نے کہا کہ وہ پائلٹ کا انٹرویو کرے گی جو ابتدائی تحقیقات کے مطابق مناسب ریڈیو چینل پر نہیں تھا اور شائع شدہ فلائٹ گائیڈنس پر عمل نہیں کر رہا تھا۔

    30ہزارڈالر کے عوض ڈارک نیٹ پرFGM-148 Javelin امریکی میزائل کی فروخت جاری

    جیسا کہ واشنگٹن سے باہر صدارتی دوروں کےلیے معیاری مشق ہے، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اس ہفتے کے شروع میں بائیڈن کے ساحلی شہر کے دورے سے قبل پروازوں کی پابندیاں شائع کی تھیں۔ پابندیوں میں 10 میل کا رداس نو فلائی زون شامل ہے جس میں 30 میل کا محدود زون شامل ہے۔

    وفاقی قواعد و ضوابط کےمطابق پائلٹوں کو ٹیک آف کرنے سے پہلے اپنے راستے میں پرواز کی پابندیوں کو چیک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پھر بھی، حادثاتی طور پر فضائی حدود کی خلاف ورزیاں، خاص طور پر عارضی محدود علاقوں کے ارد گرد، عام ہیں۔

    امریکی فوجی جیٹ طیارے اور کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر اکثر ایسے طیاروں کو روکنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جو صدر کے ارد گرد پروازکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ روکے گئے طیاروں کو قریبی ہوائی اڈے کی طرف موڑدیا جاتا ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے فضائی عملے کا انٹرویو لیا جاتا ہے اور انہیں ممکنہ مجرمانہ یا سول سزاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    سعودی عرب میں سمندری چھپکلی کی 80 ملین سال پرانی باقیات دریافت