Baaghi TV

Tag: فضائی سفر

  • پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد احمد آباد جانے والے جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ

    پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد احمد آباد جانے والے جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ دیکھنے کیلئے احمد آباد جانے والے جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق روایتی حریف پاک و بھارت کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے اعلان کے بعد ہوٹلوں کے کرایوں کے بعد احمد آباد کے لیے جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، احمد آباد جانے والی فلائٹس کے کرائے آسمان سے باتیں کرنے لگے، پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے-

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے ورلڈکپ شیڈول کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس سے قبل ہوٹلز کے کرائیوں میں معمول سے 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا تھا لیکن اب ہوائی سفر کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے نئی دہلی، احمد آباد اور ممبئی احمد آباد کے سیکٹرز کی ٹکٹوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے،اس وقت دہلی اور ممبئی سے ون وے ڈائریکٹ ٹکٹ 15 سے 22 ہزار روپے میں بک ہو رہی ہے۔

    گال ٹیسٹ میچ دوبارہ شروع،سری لنکا کی دوسری وکٹ گر گئی

    پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی سے احمد آباد آنے والی فلائٹس کے ٹکٹس کی قیمتیں 15 سے 22 ہزار بھارتی روپے میں بُک ہورہی ہیں ٹریول ایجنٹ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے،اگست ستمبر میں یہی ٹکٹ 3 ہزار روپے تک میں دستیاب ہیں –

    قبل ازیں بھارتی میڈیا نے ہی رپورٹ کیا تھا کہ ہوٹل کے کرائے بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیںپاک بھارت میچ کے دوران ہوٹلز بکنگ کی معلومات میں بتایا گیا تھا کہ ہوٹلز کے ڈیلکس کمرے کی قیمت 5 ہزار 699 روپے سے بڑھ کر 71 ہزار 999 بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں،24 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا

  • دوران فضائی سفر،خاتون ہوئی آپے سے باہر، اتار دیئے کپڑے،برہنہ گھومتی رہی

    دوران فضائی سفر،خاتون ہوئی آپے سے باہر، اتار دیئے کپڑے،برہنہ گھومتی رہی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں فضائی سفر کے دوران عجیب و غریب واقعات پیش آ رہے ہیں، کبھی مرد خواتین پر پیشاب کر دیتے ہیں تو کبھی خواتین فضائی عملے پر تھوکنے لگ جاتی ہیں اور برہنہ ہو کر گھومنے لگ جاتی ہیں

    بھارت آنے اور جانیوالی پروازوں میں گزشتہ ایک ماہ کے اندر شاید یہ کوئی پانچواں یا چھٹا واقعہ ہے ، دوران سفر ایک خاتون مسافر نے فضائی عملے سے بدتمیزی کی، تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، ناکامی پر فضائی عملے پر تھوکتی رہی بعد ازاں خاتون نے کپڑے اتارے اور برہنہ ہو کر جہاز کے اندر گھومتی رہی، اس دوران دیگر مسافروں کی جانب سے خاتون کو روکے کی کوشش کی گئی مگر وہ باز نہ آئی

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ وستارا فلائٹ میں پیش آیا، پرواز ابوظہبی سے ممبئی آ رہی تھی، جس خاتون نے دوران پرواز بدتمیزی کی اور برہنہ ہو کر گھومتی رہی کا تعلق اٹلی سے رہا تھا، خاتون کی شناخت پاولا کے نام سے ہوئی، خاتون نے اکانومی کا ٹکٹ لے رکھا تھا اور بزنس کلاس میں سفر کرنا چاہتی تھی، جب عملے نے انکار کیا تو خاتون نے یہ شرمناک قدم اٹھایا ، واقعہ کا ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے،

    وستارا ایئر لائن نے بھی اس حوالہ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ 30 جنوری کو فلائٹ نمبر 256 میں پیش آیا، خاتون نے نہ صرف عملے پر تھوکا بلکہ مسافروں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی، خاتون نے ٔپھر کپڑے اتارے اور برہنہ گھومتی رہی، پرواز کے کپتان نے خاتون کو وارننگ دی لیکن وہ باز نہ آئی،

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    ر مسافر کی جانب سے خاتون پر پیشاب کرنے کی خبروں کے بعد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہ

    فضائی سفر میں مسافر نے خاتون پر پیشاب کر دیا تھا، اس مسافر کی شناخت شنکر کے طور پر ہوئی جس کی عمر 34 برس ہے، شنکر کو اس بیہودہ حرکت پر کمپنی نے کام سے نکال دیا ہے،شنکر مشرا کو دہلی پولیس نے بنگلورو سے گرفتار کیا ہے،، شنکر کے دوبارہ فضائی سفر پر پابندی عائد کی جا چکی ہے، واقعہ پر ایئر انڈیا کے سی ای او نے خاتون سے معافی مانگی ہے جبکہ چار کیبن کریو، پائلٹ کو بھی تحقیقات میں شامل کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ انہوں نے کیوں اطلاع نہیں دی، اور بات کو کیوں چھپایا، سی ای او ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ جو لوگ فلائٹ رولز پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی،امریکہ میں قائم مالیاتی سروس کمپنی ویلز فارگو جہاں شنکر مشرا کام کرتے تھے انہوں نے انہیں برطرف کر دیا ہے۔

    اس واقعہ کی تفصیلات تب سامنے آئیں جب ایک خاتون نے ایئر انڈیا کے گروپ چیئرمین کو خط لکھا اور تفصیلات سے آگاہ کیا ، ایئر انڈیا گروپ کے چیئرمین این چندر شیکرن کو خط ملنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ جہاز میں دوران سفر خاتون پر پیشاب کرنیوالے مسافر پر فضائی سفر کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ہے،سول ایوی ایشن کے ڈی جی نے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے،

  • دوران فضائی سفر خاتون پر پیشاب کرنیکا ایک اور واقعہ،مسافر گرفتار

    دوران فضائی سفر خاتون پر پیشاب کرنیکا ایک اور واقعہ،مسافر گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں دوران پرواز خاتون پر پیشاب کرنے کا ایک اور واقعہ بھی سامنے آیا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز جو پیرس سے دہلی آ رہی تھی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دوران سفر ایک مسافر نے سوئی ہوئی خاتون پر پیشاب کر دیا، جس مسافر نے خاتون پر پیشاب کیا وہ نشے میں تھا ، خاتون کمبل اوڑھ کر سو رہی تھی کہ مسافر نے پینٹ کی زپ کھول کر اس پر پیشاب کر دیا، اس دوران ساتھی مسافروں نے اس مسافر کو پکڑا اور سیٹ پر بٹھایا بعد ازاں پرواز جب نئی دہلی پہنچی تو اس مسافر کو گرفتار کر لیا گیا،

    دوسری جانب ایسا ہی ایک اور واقعہ پیش آیا تھا، فضائی سفر میں مسافر نے خاتون پر پیشاب کر دیا تھا، اس مسافر کی شناخت شنکر کے طور پر ہوئی جس کی عمر 34 برس ہے، شنکر کو اس بیہودہ حرکت پر کمپنی نے کام سے نکال دیا ہے،شنکر مشرا کو دہلی پولیس نے بنگلورو سے گرفتار کیا ہے،، شنکر کے دوبارہ فضائی سفر پر پابندی عائد کی جا چکی ہے، واقعہ پر ایئر انڈیا کے سی ای او نے خاتون سے معافی مانگی ہے جبکہ چار کیبن کریو، پائلٹ کو بھی تحقیقات میں شامل کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ انہوں نے کیوں اطلاع نہیں دی، اور بات کو کیوں چھپایا، سی ای او ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ جو لوگ فلائٹ رولز پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی،امریکہ میں قائم مالیاتی سروس کمپنی ویلز فارگو جہاں شنکر مشرا کام کرتے تھے انہوں نے انہیں برطرف کر دیا ہے۔

    اس واقعہ کی تفصیلات تب سامنے آئیں جب ایک خاتون نے ایئر انڈیا کے گروپ چیئرمین کو خط لکھا اور تفصیلات سے آگاہ کیا ، ایئر انڈیا گروپ کے چیئرمین این چندر شیکرن کو خط ملنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ جہاز میں دوران سفر خاتون پر پیشاب کرنیوالے مسافر پر فضائی سفر کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ہے،سول ایوی ایشن کے ڈی جی نے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے،

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی