Baaghi TV

Tag: فضل الرحمن

  • عمران خان مکھیاں مارنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے: فضل الرحمان

    عمران خان مکھیاں مارنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے: فضل الرحمان

    پشاور:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کی اہمیت دو پیسے کی نہیں ، یہ مکھیاں مارنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔

    پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک دیوالیہ ہو نہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے، عمران خان کے معاشی ماہرین نے کہا تھا ڈالر 200 تک جائے گا، یہ ان ہی کی پالیسیوں کا تسلسل ہے، مشکل وقت میں سیاستدانوں اور اداروں کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے لانگ مارچ کی اہمیت دو پیسے کی نہیں ، یہ مکھیاں مارنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے، کسی کا دماغ خراب ہے جو لانگ مارچ میں آئے گا؟ جو لانگ مارچ ہم نے کیے کسی کا باپ بھی ریکارڈ نہیں توڑ سکتا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ سب سے بڑا چیلنج ہے ملک کو کیسے اٹھایا جائے؟ 4 سال کی خرابی چار دن میں پورا کرنے کی بات کی جا رہی ہے، ملک کو دوبارہ اٹھانا بہت بڑا چیلنج ہے، ہمیں عوامی سپورٹ چاہیے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا

  • اسرائیل کوتسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کےساتھ تھا:فضل الرحمان

    اسرائیل کوتسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کےساتھ تھا:فضل الرحمان

    پشاور: اسرائیل کوتسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کےساتھ تھا:اطلاعات کے مطابق پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفارتی سطح پر اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لیے عرب ممالک کو آمادہ کیا، اس مہم میں عمران خان ساتھ تھا۔

    جے یو آئی کے تحت پشاور میں تقدس حرم کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑ رہا تھا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ٹرمپ کی انتخابی مہم کا مرکز بنا دیا تھا اور آج بھی خبریں زیر گردش ہیں کہ کچھ اینکرز اسرائیل میں نظر آئے انہوں نے بھی واضح کردیا کہ اسرائیل جانے کے لیے منظوری عمران خان نے دی۔

    انہوں نےکہاکہ حالیہ رمضان المبارک میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفد مسجد نبوی میں پہنچے تو برطانیہ سےانیل مسرت اور جہانگیر کس مقصد سے ایک دن پہلے پہنچے تھے، برطانیہ میں پی ٹی آئی کا صدر یہ ہنگامہ کرانے مدینہ آیا تھا۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں یہودیوں کے ایجنٹوں پر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے مسلمان اور جے یو آئی کے جیالے پاکستان اور اس کی سیاست سے نکال لیں گے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر تم نے ناموس کو چھڑا یا اسی جرات کی تو تمہیں گاجر مولی کی طرح کاٹ دیں گے۔

  • ‏اچھا ہوا عمران خان اقتدارمیں آئے ان کی نااہلی دنیاکے سامنے آئی:مولانافضل الرحمان

    ‏اچھا ہوا عمران خان اقتدارمیں آئے ان کی نااہلی دنیاکے سامنے آئی:مولانافضل الرحمان

    کراچی :‏اچھا ہوا عمران خان اقتدارمیں آئے ان کی نااہلی دنیاکے سامنے آئی:اس کے ساتھ ساتھ مولانا فضل الرحمن نے عدلیہ پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف ایگزیکٹو نے ایف آئی اے افسران کو تبدیل کیا، آپ نے سوموٹو کیوں لیا ؟ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی سیاست ناکام ہوگئی ہے۔

    کراچی میں تقدس حرم نبوی جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدالت سے ایک شکوہ کرنا چاہتا ہوں، چیف ایگزیکٹو نے ایف آئی کے افسران کو تبدیل کیا، آپ نے سوموٹو کیوں لیا ؟ کس کے کہنے پر لیا،کیا جلسے میں عمران خان کی تقریر پر اتنا بڑا اقدام لیا گیا؟ آپ آئیں، آپ حکومت کریں، آپ چیف ایگزیکٹو بن جائیں، عدلیہ کا اپنا کام ہے حکومت کا اپنا کام ہے۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں یہودی لابی کا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کی نااہلی پوری قوم کے سامنے عیاں ہوچکی ہے، ملک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کو علم ہوگیا کہ عمران خان ایک نااہل شخص ہے، عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی سیاست بدنام ہوگئی، عمران نیازی نہ صرف ذہنی طور پر بیمار شخص ہے بلکہ فتہ پرور بھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا، عمران خان اچھا ہوا تم اقتدار میں آئے سب کے سامنے بے نقاب ہوئے، ہمیں ان کے جلسوں سے نہیں ڈرنا چاہیے، میری شرافت مجھے اس پر تبصرہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی، پاکستان کی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ مراسلہ جھوٹ ہے۔

  • شہبازشریف متحرک،اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں:مسند اقتداردلوانے پرمشکور

    شہبازشریف متحرک،اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں:مسند اقتداردلوانے پرمشکور

    اسلام آباد:نامزد وزیراعظم شہبازشریف متحرک،اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں:مسند اقتداردلوانے پرمشکور،اطلاعات کے مطابق نامزد وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کی ہیں، جس میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک میں ساتھ دینے پر اظہار تشکر کیا۔

    قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کے سلسلے میں نامزد وزیر اعظم شہباز شریف متحرک ہو گئے، اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے بھی بیٹھک میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شہباز شریف نے بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، عدم اعتماد پر ساتھ دینے پر پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں سیاسی تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق شہباز شریف نے ایم کیو ایم کیو، بی اے پی کے وفود کے علاوہ آزاد ارکان اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ سے بھی ملاقاتیں کیں اور تحریک عدم اعتماد میں حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ میں حمایت بھی طلب کی ہے۔

  • میں نہیں مانتا:فضل الرحمن نےڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کوتسلیم کرنےسےانکارکردیا

    میں نہیں مانتا:فضل الرحمن نےڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کوتسلیم کرنےسےانکارکردیا

    اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی بساط کو لپیٹنے کیلئے عمران خان نے ڈکٹیٹرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جعلی وزیر اعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی اجلاس میں ایجنڈے پرتھی لیکن ایجنڈےکومکمل نظر اندازکرکےغیر متعلقہ خط کا سہارا لےکرعدم اعتماد کی تحریک کومسترد کرنےکی جو بھونڈی حرکت کی ہےاورملک سیاسی بحران کی طرف دھکیل دیاگیا،شاید تاریخ میں اس ذمہ دار منصب سےایسی حماقت سرزدہوئی ہو۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ ایجنڈے میں عدم اعتماد کی تحریک پر آپ ایک ایسے خط کو لا رہے ہیں جس کا اس سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے یہ اقدام کرکے بھاگنے کی کوشش کی ہے۔

    فضل الرحمان نے مزید کہا کہ 1988میں بلوچستان اسمبلی کو توڑا گیا تھا، اگلے ہی دن ہم ہائیکورٹ گئے تھے ،عدالت نے اسمبلی بحال کردی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کارروائی آئین کے خلاف ہوئی ہے، ڈپٹی اسپیکر ایسی رولنگ دینے کے مجاز نہیں تھے، کیا یہ تھا وہ سرپرائز جو وہ قوم کو دینا چاہتے تھے؟ یہ وہ لوگ ہیں جو آئے بھی ناجائز طریقے سے تھے اور گئے بھی ناجائز طریقے سے ہیں، اب یہ ہارے ہوئے اور ہار سے بھاگے ہوئے لوگ ہیں۔

    تحریک عدم اعتماد متاثر نہیں ہورہی ، ڈپٹی سپیکر جو رولنگ دی اس میں سپیکر قومی اسمبلی کا حوالہ دیا گیا جبکہ خود اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آچُکی تھی ۔ڈپٹی سپیکر اس رولنگ کے مجاز نہیں تھے ۔

    فضل الرحمن نے مزیدکہا کہ کیا قوم ان لوگوں کے ان تماشوں کو دیکھتی رہے گی ۔جے یو آئی نے پہلے دن سے جو موقف دیا تھا ایک ایک واقعہ اس موقف کی تائید کررہا ہے ۔اور آج کے واقعے نے تو ہمارے موقف مہر تصدیق ثبت کردی ہے ۔انہوں نے جمہوریت کا چہرہ مسخ کیا ہے ۔

    وہ مزید کہتے ہیں کہ نئے الیکشن ہمارا روز اوّل سے مطالبہ ہے تاہم ہم آئین کے اندر رہنے کو ترجیح دیتے رہیں ، اداروں کے کردار اور احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے ۔لیکن آج اداروں کی دھجیاں اکھیڑ دی گئیں ۔

     

    ڈپٹی سپیکر نے جس انداز ،لب ولہجے ، جذباتی سے فیصلہ سنایا ، لگتا تھا کہ وہ فریق ہیں ، فیصلہ بتا رہا تھا کہ باہر سے آیا ہوا ہے ، انہوں نے اپنے اختیار کو استعمال نہیں کیا ۔لہذا یہ فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے ۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد انہوں نے خزانے کے منہ کھول دیے، الیکشن ہمارا پہلے دن سے مطالبہ اور ہدف ہے، بحران پیدا کرکے جمہوریتیں نہیں چلتیں۔

  • ‏آج یوم نجات ہے اور آپ بجا طور پر یومِ نجات منا سکتے ہیں :فضل الرحمان

    ‏آج یوم نجات ہے اور آپ بجا طور پر یومِ نجات منا سکتے ہیں :فضل الرحمان

    اسلام آباد:‏آج یوم نجات ہے اور آپ بجا طور پر یومِ نجات منا سکتے ہیں کیونکہ وہ شکست کھاکر بھاگ چکے ہیں
    پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان دماغی بنیاد پر وزیر اعظم بننے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایجنڈے پر تھی، غیر متعلقہ خط کو بنیاد بنا کر عدم اعتماد کی تحریک کو ممترد کرنے کی بھونڈی سازش کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو سیاسی بحران کی جانب دھکیل دیا گیا ہے، شاید ہی اس منصب سے ایسی بھانڈی حماکت دیکھی گئی ہو، عمران خان نے ڈکٹیٹروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، عمران خان ذلت سے ہار کر بھاگا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دماغی بنیاد پر وزیر اعظم بننے کی صلاحیت نہیں رکھتے، ڈپٹی سپیکر نے اسد قیصر کا حوالہ دیکر رولنگ دی، تحریک عدم اعتماد اپنی جگہ پر قائم ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنے کی وزیر اعظم کی سفارش غیر آئینی ہے۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کا چہرہ مسخ کیا ہے، مشترکہ لائحہ عمل سے آئندہ اقدامات کریں گے، آئین، پارلیمنٹ اور ووٹ کی بالادستی کیلئے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

    پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ نا اہل اور نالائقوں سے قوم کو نجات مل چکی ہے۔

     

  • ‏عمران خان آج پھر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے تھے:فضل الرحمان

    ‏عمران خان آج پھر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے تھے:فضل الرحمان

    اسلام آباد:‏عمران خان آج پھر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے تھے:فضل الرحمان نے عمران خان کی تقریر پراپنا غصہ نکالنا شروع کردیا ،فضل الرحمن نے کہا کہ اب وہ میدان میں آگئے توضمیرفروش ہوگئے،

    فضل الرحمن نے کہا کہ جب جہازاڑاکرممبران خرید رہے تھےتب باضمیرتھے،ایک ہارا ہوا انسان شکست کا اعتراف کررہا تھا، وزیراعظم کی تقریرکومسترد کرتے ہیں، امریکا سے برملا اختلاف صرف ہم نے کیا

    امریکی صدرفون کرنے کوتیارنہیں توعالمی سازش ہوگئی،جب ٹرمپ سے پذیرائی ملی توواپسی پرجشن منایا گیا،فضل الرحمان نےکہا کہ آپ کا آناعالمی سازش اورجاناتمہاری غلطیوں کانتیجہ ہے، آپ الزام لگا رہےہوکہ غیرملکی سازش ہورہی ہے، اوآئی سی اجلاس میں امریکی وفدکودعوت دی گئی،

    اس سے پہلے متحدہ قومی موومنٹ کے متحدہ اپوزیشن میں شامل ہونے کے موقع پر کی گئی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی جس کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایم کیو ایم کا یہ فیصلہ پاکستان کیلئے سیاسی یکجہتی کا اظہار ہے، چار سال پہلے شروع ہونے والے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، تمسخر کی سیاست نے معاشرے کی بنیادوں کو ہلادیا،

    جنہوں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ان کیلئے موقع ہے کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔ متحدہ اپوزیشن کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا ہے کہ اب سب کچھ ہاتھ سے نکل گیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے متحدہ اپوزیشن میں شامل ہونے کے موقع پر کی گئی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے

  • مریم نواز نے عمران خان کو ڈیزل قرار دیا کہا "چوہا” آٹا چینی کھا گیا

    مریم نواز نے عمران خان کو ڈیزل قرار دیا کہا "چوہا” آٹا چینی کھا گیا

    اسلام آباد:مریم نواز نے عمران خان کو ڈیزل قرار دیا کہا "چوہا” آٹا چینی کھا گیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز کو فضل الرحمن کو ڈیزل کہنا کھا گیا ، مریم نواز نے فضل الرحمن کو ڈیزل کہنے کا بدلہ لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بھی ڈیزل ہے

    مریم نواز نے کہا کہ کیا لوگوں کے منہ سے نوالہ چھین لینا امربالمعروف ہے،مریم نواز نے مزید کہا کہ تحری انصاف کی حکومت میں عوام دوائی لینے سے قاصر ہیں،عمران خان عوام کا آٹا اورچینی کھانے والا چوہاہے،دوسروں کو چوہا کہنے والا عمران خود چوہاہے،

    مریم نواز نے کہا کہ کیا عمران خان کو شرم آتی ہے کہ سیاستدانون کے خلاف غلط زبان استعمال کرتاہے،عمران خان کے دور میں ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ ہوئی ہے،پاکستان میں ڈیزل کا نام عمران خان سے منسوب ہوناچاہیے،

    مریم نوازکا کہنا تھا کہ عوام کی محنت کی کمائی جلسوں میں اڑائی جارہی ہے،قوم آپ سے سیاسی وسائل کے استعمال کا حساب لے گی،حکومت عوام کے ٹیکس کا پیسہ سیاسی جلسے میں استعمال کررہی ہے،تحریک انصاف کے جلسےمیں سرکاری وسائل کا استعمال کیاجارہاہے،یہ ان کا خاندانی پیسہ تو نہیں یہ پاکستان کے عوام کا پیسہ ہے،

    مریم نوازنے کہا کہ بتایا جائے انہیں سرکاری وسائل استعمال کرکے جلسے کرنے کا حق کس نے دیا؟گوجرانوالہ میں لوگ رات2بجے تک انتظار میں تھے، گوجرانوالہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں،

    چالاک لومڑی بننے کی کوشش مت کرو ۔نواز شریف پاکستان کا بیٹا ہے امر بالمعروف کا نام لے کر مزہب استعمال کرتے ہوئے شرم نہیں آتی سرکاری ملازمین کو جلسے میں بلایا فرح نامی خاتون کا سیکنڈل آئے گا تو سامنا نہیں کر سکو گے حمزہ نے دو سال جیل کاٹی سب ن لیگیوں نے جیل کاٹی اب تمہاری باری ہے ۔

    اگر نواز شریف لندن سے ادروں کو کنٹرول کر رہا تو پھر تم کس چیز کے حکمران ہو استعفی دو ڈرپوک کو اب بھاگنے نہیں دیں گے استعفی دے کر ہمیشہ کے لیے سیاست سے کنارہ کش ہو جاؤ بہتان لگانے کی سزا آج تمہیں مل رہی ہے نواز شریف قوم کا بیٹا اور واپس آئے گا ۔

    عمران نیازی نے انتقام لیا اب بچ نہیں سکے گا اس کی باری ہے الیکشن کمیشن نوٹس دیتا ہے آپ پیش نہیں ہوتے اداروں کو آپ نہیں مانتے آنا نے تمہیں آج اسی جگہ پہنچا دیا جہاں حکومت میں آنے سے پہلے تھے

  • میں علما سے فتوے لیکرعمران خان کی حکومت کوگرا دوں گا:فضل الرحمن نے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا

    میں علما سے فتوے لیکرعمران خان کی حکومت کوگرا دوں گا:فضل الرحمن نے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا

    اسلام آباد:میں علما سے فتوے لیکرعمران خان کی حکومت کوگرا دوں گا:فضل الرحمن نے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا ،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن انصارالاسلام کے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد میں داخل ہوچکے ہیں اور داخل ہوتے ہی اپنا آخری کارڈ بھی کھیل دیا ہے اور ایسی دھمکی دی ہے کہ جس سے مذہبی طبقے کی عزت کو خطرے میں ڈال دیا ہے

    اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن انصار الاسلام کے ہزاروں کارکنوں کےساتھ اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں اور شہرمیں اس وقت ایک عجیب سماں ہے،

    دوسری طرف اس موقع پرمولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا ہےکہ وہ علما کوعمران خان کی حکومت کے خلاف تیار کریں گے ان کی ذہن سازی کریں گے اورپھران سے فتوے کےلیکر ان فتوں کی مدد سے حکومت کا خاتمہ کریں گے اورپھرملک میں فوری اسلام لائیں گے

     

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد داخل ہونےسے پہلے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک اسلام آباد کی طرف امڈ آیا ہے، 28 مارچ کو متحدہ اپوزیشن کا جلسہ ہوگا، سب کی ایک ہی آواز ہے یہ حکومت جائے اور شفاف انتخابات ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے معیشت تباہ ہوچکی ہے، دن کم رہ گئے ہیں جب قوم نجات کا دن منائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت کے اتحادی اب ان کے ساتھ نہیں رہے، انہیں ہمارے ساتھ ہونے کا اعلان کرنے میں ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے بعد مکمل مطمئن ہوں، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا یقین ہے۔

    فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جلسوں میں جو زبان استعمال ہوئی وہ کسی شریف انسان کی نہیں، سمجھتا ہوں کہ اتنے بڑے منصب پر ایسے لوگوں کا ہونا مناصب کی بے توقیری ہے۔

  • فضل الرحمان بارہویں کھلاڑی؟ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کےمشترکہ کپتان ہیں‘‘وفادارتاویلین پیش کرنے لگے

    فضل الرحمان بارہویں کھلاڑی؟ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کےمشترکہ کپتان ہیں‘‘وفادارتاویلین پیش کرنے لگے

    اسلام آباد: فضل الرحمان بارہویں کھلاڑی نہیں؟ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کےمشترکہ کپتان ہیں‘‘وفادارتاویلین پیش کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن بارہویں کھلاڑی نہیں بلکہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کے کپتان ہیں۔

    پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے عمران خان کی جانب سے فضل الرحمٰن کو سیاست کا بارھویں کھلاڑی قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان بارہویں کھلاڑی نہیں بلکہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کے کپتان ہیں۔

    ترجمان پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ عمران خان آپ کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے، بہتر ہے کہ استعفیٰ دیں اور وزیراعظم ہاوس ہمارے لیے چھوڑ کرگھر جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے ہاتھ میں استعفیٰ دینے کے سوا کوئی اور کارڈ نہیں ہے کیونکہ وہ اکثریت کھوچکے ہیں, عمران خان کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے اور آئین کے مطابق وہ وزیراعظم بھی نہیں رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

    عمران خان نے کہا تھا کہ نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، کسی سے کوئی دوریاں نہیں ، آرمی چیف سے دوریوں کی بات غلط ہے، کیا لڑائی سے پہلے ہاتھ کھڑے کردوں ؟ مولانا فضل الرحمان سیاست کے 12ویں کھلاڑی ہیں، عدم اعتماد والا میچ ہم جیتیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا،چوہدری نثار سے ملاقات ہوچکی ہے، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا اور ووٹنگ سے ایک دن پہلے میرا کارڈ سامنے آئے گا۔