Baaghi TV

Tag: فلسطینی

  • چین کا غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا خیرمقدم، فلسطینی خودمختاری پر زور

    چین کا غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا خیرمقدم، فلسطینی خودمختاری پر زور

    چین نے اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطین پر فلسطینی عوام کی حکمرانی کا اصول برقرار رہنا چاہیے۔

    سوئٹزرلینڈ میں پریس کانفرنس کے دوران چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ غزہ کے مستقبل سے متعلق کسی بھی فیصلے میں فلسطینی عوام کی مرضی اور خواہشات کو مرکزی حیثیت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’فلسطینی، فلسطین پر خود حکومت کریں‘ کا اصول عالمی برادری کا مشترکہ مؤقف ہے اور اسے برقرار رہنا چاہیے۔ وانگ ژی نے کہا کہ چین ان تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو خطے میں امن کی بحالی، انسانی جانوں کے تحفظ اور انسانی المیے میں کمی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران کو اکیسویں صدی پر ایک بدنما داغ قرار دیا اور کہا کہ عالمی برادری کو مل کر حقیقی، جامع اور پائیدار جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ چینی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ دو ریاستی حل پر قائم رہنا ناگزیر ہے کیونکہ صرف ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست ہی اپنے جائز قومی حقوق کے حصول کے ذریعے تاریخی ناانصافیوں اور تشدد کے سلسلے کو ختم کر سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالث ملکوں کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخی کامیابی قرار دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا اور دوست ممالک کے تعاون اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

    شہباز شریف کی پھر امریکی صدر کو نوبیل انعام دینے کی تجویز

    اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کا اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر خیرمقدم

    کسی بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں،پاکستان کا طالبان بیانات پر سخت ردعمل

    میکسیکو میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 64 ہلاک اور 65 لاپتا

  • خوراک کے انتظار میں کھڑے شہریوں پر اسرائیلی حملے ، مزید 47 فلسطینی شہید

    خوراک کے انتظار میں کھڑے شہریوں پر اسرائیلی حملے ، مزید 47 فلسطینی شہید

    غزہ میں خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج پھر غزہ میں خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطیوں پر حملے کیے،فلسطین کے علاقے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں امداد کے انتظار میں کھڑے کم از کم 45 بے گناہ فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنا کر شہید کر دیا اس سانحے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    واقعہ الطاحلیہ چوک پر پیش آیا جہاں شہری امدادی سامان کے منتظر تھےغزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق "ناصر میڈیکل کمپلیکس کی ایمرجنسی، آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر زخمیوں اور لاشوں سے بھر چکے ہیں،یہ حملہ ان مقامات پر ہوا جو Gaza Humanitarian Foundation کے زیر انتظام ہیں ایک امدادی تنظیم جو امریکا اور اسرائیل کی پشت پناہی میں کام کر رہی ہےک ناقدین ان مقامات کو "انسانی ذبح خانے” قرار دے چکے ہیں، اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ "اسرائیل کے جنگی طریقے اور ہتھیار فلسطینیوں پر ناقابل بیان اور وحشیانہ ظلم کر رہے ہیں۔”

    جی 7سیون اجلاس: ٹرمپ کیجانب سے ملاقات سے انکار ،مودی اور بھارتی میڈیا شدید مایوس

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی آمد بند کرنے کے بعد خوراک کی شدید قلت ہے اور ایسے میں ہر روز ہزاروں شہری خوراک تقسیمی مراکز کے باہر جمع ہوتے ہیں۔

    ٹیکس فراڈ قوانین میں ترامیم، پانچ کروڑ سے کم فراڈ پر گرفتاری نہیں ہوگی

  • فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ہڑتال، دکان بند نہ کرنے پر جھگڑا، بازار کا صدر قتل

    فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ہڑتال، دکان بند نہ کرنے پر جھگڑا، بازار کا صدر قتل

    شانگلہ:فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ہونے والی ہڑتال کے دوران دکان بند نہ کرنے پر جھگڑا ہوگیا، بازار کے صدر کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق کوزہ الپوری میں بازار کے صدر اور میڈیکل اسٹور کے مالک رشید علی کے درمیان ہڑتال کے دوران دکان بند نہ کرنے پر بحث و مباحثہ جان لیوا جھگڑے تک جا پہنچا، جھگڑے میں مذکورہ علاقے کے بازار کا صدر قتل ہوگیا ملزمان فرار ہوگئے ہیں، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    دریں اثنا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کی کال پر آج ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال ہوئی جس کے باعث مختلف شہروں میں چھوٹے اور بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔

    کراچی میں بھی تاجر برادری کی جانب سے کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مارکیٹیں اور تجارتی مراکز نہیں کھولے گئےلاہور میں بھی نہتے فلسطینیوں کی حمایت میں چھوٹے بڑے بازار اور تجارتی مراکز میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، کوئٹہ میں لیاقت بازار، میزان چوک، مشن روڈ، عبدالستار روڈ، مسجد روڈ اور دیگر علاقوں میں دکانیں بند رہیں۔

  • حماس نےغزہ کیلئے پیش کیا گیا مصری منصوبہ مسترد کردیا

    حماس نےغزہ کیلئے پیش کیا گیا مصری منصوبہ مسترد کردیا

    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما سمیع ابو زہری نے مصر کی جانب سے غزہ کے مستقبل کے لیے پیش کیے گئے نئے منصوبے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمیع ابو زہری نے مصر کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ صرف فلسطینی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حماس غزہ پر مسلط کیے گئے کسی بھی منصوبے، کسی غیر ملکی انتظامیہ یا کسی غیر ملکی افواج کو غزہ کی سر زمین پر تسلیم نہیں کرے گی۔

    خیال رہے کہ مصر نے حماس کو حکومت سے الگ کر کے غزہ میں ایک عبوری انتظامیہ کے قیام کی تجویز دی ہے جو وہاں پر عرب، مسلم اور مغربی ممالک کی حمایت سے کام کرے گی۔واضح رہے کہ مصر کی جانب سے پیش کیے گئے اس منصوبے کی ابھی تک کسی عرب ملک کی جانب سے حمایت یا مخالفت سامنے نہیں آئی ہے۔منصوبے کے تحت ابتدا میں ملبہ ہٹانے اور عارضی رہائش گاہوں کا بندوبست کرنے میں 6 ماہ لگیں گے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے کی کا خرچ 20 ارب ڈالر ہوگا، غزہ کی تعمیر نو کے دوسرے مرحلے میں ڈھائی سال میں 2 لاکھ رہائشی یونٹس اور غزہ ایئر پورٹ کی تعمیر ہوگی۔رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں 30 ارب ڈالر خرچ ہوں گے، مصری منصوبے کے تحت غزہ کی مکمل تعمیر نو 5 سال میں مکمل ہو جائے گی۔

    برطانوی ہائی کمشنر کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات

    شریف اور پرویز الہی فیملی کےسابق وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

    گورنر سندھ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

    برطانوی ہائی کمشنر کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات

    پرویز الہیٰ پر پنجاب میں 32 مقدمات درج، پولیس رپورٹ

  • چین فلسطینیوں  کے لیے سلامتی کونسل میں بول پڑا

    چین فلسطینیوں کے لیے سلامتی کونسل میں بول پڑا

    چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارہ سیاسی سودے بازی کے لیے بارگیننگ چپ نہیں ہے بلکہ فلسطینیوں کا وطن ہے اور چین مشرق وسطی میں دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

    غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے تنازع کا دو ریاستی حل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارہ فلسطین کے لوگوں کا وطن ہے اور سیاسی سودے بازی کے لیے ایک بارگیننگ چپ نہیں ہے، فلسطینیوں کی حکمرانی میں فلسطین ایک لازمی اصول ہے جس پر غزہ کشیدگی کے بعد حکومت کے حوالے سے عمل درآمد کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا غزہ پر قبضہ کرے گا اور تجویز دی تھی کہ اردن اور مصر غزہ کے شہریوں کو پناہ دے جبکہ اردن اور مصر نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔

    کرم کشیدگی: اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن گاؤں خالی کرانے کا فیصلہ
    پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد
    شاہد آفریدی کا چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ پر اعتراض
    سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    بلدیاتی الیکشن میں بار بار تاخیر پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری

  • دینی مدارس میں سرکار کی مداخلت نہیں مانتے،مولانا فضل الرحمان

    دینی مدارس میں سرکار کی مداخلت نہیں مانتے،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے بل پر دستخط نہ کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، ہم مدارس کا ایک اجلاس بلا رہے ہیں، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پشاور میں ’اسرائیل مردہ باد‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کارکنوں سے وعدہ لیا کہ اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دینے کی صورت میں وہ تیار رہیں۔ ہم موجودہ حکومتوں کو تسلیم نہیں کرتے، کیونکہ یہ اسٹیبلشمنٹ کی حکومتیں ہیں، ہم نے اگر اسلام آباد کی جانب بڑھنے کا فیصلہ کرلیا تو کوئی ہمیں روک نہیں سکے گا۔ حکومت 56 شقوں پر مشتمل جو آئینی ترمیم پاس کرنا چاہتی تھی اگر وہ پاس ہوجاتی تو نہ ملک بچتا اور نہ ادارے بچتے، لیکن ہم نے مشاورت کے ذریعے حکومت کو 34 شقوں سے دستبردار کرایا، اور پھر کچھ شقیں اپنی بھی شامل کیں جو سود اور وفاقی شرعی عدالت سے متعلق ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ مدارس کے حوالے سے ایک بل جو پہلے سے تیار تھا، اس پر حکومت سے اتفاق رائے ہوگیا، اور وہ دونوں ایوانوں سے پاس بھی ہوا لیکن صدر نے اس پر دستخط نہیں کیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آپ جانتے ہیں کہ ہم دینی مدارس میں سرکار کی مداخلت نہیں مانتے، مدارس آزاد حیثیت سے کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر ڈائریکٹوریٹ بنانے کا جو فیصلہ ہوا یہ معاہدے میں کہیں موجود نہیں تھا۔سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ایک جرنیل جس شناختی کارڈ کی بنیاد پر پاکستانی ہے میں اور میرا کارکن بھی اسی کی بنیاد پر پاکستانی ہیں، ہم ملک کی بقا اور تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ اور حکمرانوں نے ہمیشہ پاکستان کے نظریے کا انکار کیا، پاکستان ہمارے کچھ سرکاری محکموں کا نام نہیں، یہ ریاست عوام کی بنیاد پر ریاست کہلاتی ہے۔ یہ سمجھتے ہیں کہ مولوی صاحبان تھک جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، ہم جدوجہد جاری رکھیں گے اور یہ جنگ ہم ہی جیتیں گے۔انہوں نے کہاکہ فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے لیکن مغربی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ان کو اب انسانی حقوق کی بات کرنے کا کوئی حق نہیں۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل فلسطینی مجاہدین کا مقابلہ نہیں کرسکتا، وہ معصوم اور بے بس مسلمانوں پر بمباری کررہا ہے، اس صورت حال میں ہم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکمرانو زرا سوچو مودی تو ڈٹ کر کہتا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ ہیں، آپ کو فلسطینیوں کے حق میں کھل کر کھڑے ہونے کی جرات کیوں نہیں ہورہی۔

    عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنا دی

    کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

    گورنر سندھ سے اٹلی کی سفیراور وزارت دفاع کے مشیرکی ملاقات

  • اسرائیل سے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست تک ممکن نہیں، سابق  سعودی انٹیلیجنس چیف

    اسرائیل سے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست تک ممکن نہیں، سابق سعودی انٹیلیجنس چیف

    سعودی انٹیلیجنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک معمول پر نہیں آسکتے۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق شہزادہ ترکی الفیصل نے تھنک ٹینک میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور سعودی اقتصادی تعلقات استوار کرنے کیلئے امریکا مذاکرات بحالی چاہتا ہے۔سعودی عرب کیلئے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کیلئے فلسطینی ریاست بنیادی شرط ہے۔سعودی شہزادے کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کے وجود میں آنا تسلیم کرتا ہے تو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے پر بات کرسکتے ہیں۔شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ سعودیہ کا موقف رہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کیلئے بات نہیں کریں گے انہیں خود کرنی ہوگی، اسرائیل کی جانب سے پوری حکومت کہہ رہی ہے کہ کوئی فلسطینی ریاست نہیں۔

    پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی درخواست دائر کرئے گا

    انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے پہلے سعودی مملکت نے فلسطینی وفد کو بھی مدعو کیا تھا، وفد سے کہا گیا تھا فلسطینی ریاست کی تشکیل کیلئے آکر امریکیوں سے براہ راست بات کرے، بدقسمتی سے 7 اکتوبر کے حملوں نے ان مذاکرات کو ختم کردیا۔شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام نہ صرف سعودی عرب بلکہ باقی مسلم دنیا کے ساتھ بھی اسرائیل کے تعلقات کیلئے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف نئی برطانوی حکومت نے ہی اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد کے کچھ لائسنس معطل کیے۔

    پی ٹی اے کا ایکس بندش نوٹیفکیشن پر یوٹرن

  • اسرائیلی پولیس کی طرف سے الجزیرہ کی صحافی کے تابوت پر حملہ:اسرائیلی وزیراپنی حکومت پربرس پڑا

    اسرائیلی پولیس کی طرف سے الجزیرہ کی صحافی کے تابوت پر حملہ:اسرائیلی وزیراپنی حکومت پربرس پڑا

    یروشلم :جمعے کو اسرائیلی پولیس نے الجزیرہ کی صحافی شیریں ابو اکلیح کی تابوت لے جانے والے فلسطینی سوگواروں پر حملے کے خلاف سخت ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ اسرائیلی وزیر برائے علاقائی تعاون اساوی فریج نے ہفتے کے روز مقبوضہ مشرقی یروشلم میں الجزیرہ کی صحافی شیرین ابو اکلیح کے جنازے پر حملہ کرنے پر اسرائیلی پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی پولیس میں کوئی شرم اور حیا نہیں ہے

    فریج جو کہ اسرائیل کی پارلیمنٹ کنیسٹ میں ایک عرب قانون ساز بھی ہیں، نے ٹویٹ کیا کہ پولیس نے شیرین ابو اکلیح کی میت کی "بے حرمتی” کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی افواج نے سوگواروں کے ساتھ اظہارافسوس کرنے کی بجائے ان پرمزید قہر برپا کردیا ہے

    اسرائیلی وزیرفریج نے کہا کہ وہ جنازے کے دوران فلسطینی جھنڈوں سے اسرائیلی پولیس کے خوف کو نہیں سمجھ سکتے، انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی وزراء کے ساتھ بیٹھتے ہیں جہاں میز پر اسرائیلی اور فلسطینی جھنڈے ہیں۔

    اقوام متحدہ، یورپی یونین اور امریکی کانگریس کے ارکان سمیت دنیا بھر کے درجنوں حکام اور سفارت کاروں نے صحافی کے جنازے میں شریک فلسطینی سوگواروں پر اسرائیلی جبر کی مذمت کی۔

    یاد رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی پولیس نے سوگواروں کو گھیرے میں لے لیا اور مشرقی یروشلم کے شیخ جراح محلے میں فرانسیسی ہسپتال کے باہر ابو اکلیح کی تابوت لے جانے والے پیلی بیئرز پر حملہ کرنے کے لیے سٹن گرینیڈ اور لاٹھیوں کا استعمال کیا۔

    51 سالہ تجربہ کار صحافی ابو اکلیح مقبوضہ مغربی کنارے میں جینین پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی فوج کے ایک چھاپے کی کوریج کر رہی تھیں جب انہیں بدھ کے روز گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ فلسطینی حکام اور اس کے آجر الجزیرہ کا کہنا ہے کہ اسے اسرائیلی فورسز نے قتل کیا ہے۔

  • صیہونی فورسزکا ایک بارپھر مسجد اقصیٰ حملہ:اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

    صیہونی فورسزکا ایک بارپھر مسجد اقصیٰ حملہ:اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

    غزہ: صیہونی فورسزکا ایک بارپھر مسجد اقصیٰ حملہ:اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب ،اطلاعات کے مطابق صیہونی فورسز نے مسلسل دوسرے جمعے بھئ مسجداقصی ٰپر دھاوا بول دیا، فلسطینیوں پرفائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں 43 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صیہونی فورسز فلسطین میں ظلم کی انتہا کردی ، مسلسل دوسرے جمعے کو بھی صیہونی فورسز مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا۔

    فلسطینیوں کو نماز کی ادائیگی سے روکا اور اُن پر تشدد کیا ، ساتھ ہی نمازیوں پر دستی بم پھینکتے ہوئے ربر کی گولیاں برسائیں۔

    فلسطینیوں نے اسرائیلی فورسز کی جارحیت کا دفاع پتھروں سے کیا، صیہونی فورسز کی فلسطینیوں پر مسجد اقصی کے اطراف چھت سے فائرنگ ا ور شیلنگ کے نتیجے میں تینتالیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔

    غیرجانبدار ذرائع کے مطابق اس دوران صیہونی فورسز نےفلسطینیوں کی آنکھوں اور سر کو نشانہ بنایا۔

    عرب لیگ نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو مسلمانوں کے جذبات کی تضحیک قرار دیا۔عرب لیگ نے مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں یہودیوں کو بھی عبادت سے روکنے کا مطالبہ کردیا۔خیال رہے ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصی پر یہ پانچواں حملہ ہے۔

    دوسری طرف انڈونیشیا کی درخواست پراسلامی تعاون تنظیم ’اوآئی سی‘ کا ہنگامی اجلاس آئندہ سوموار کو سعودی عرب میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں موجودہ کشیدگی صورت حال پرغور کیا جائے گا۔

    جمعرات کو او آئی سی نیوز ایجنسیوں کے فیڈریشن نے کہا کہ اجلاس مسجد الاقصی پر روزمرہ اسرائیلی حملوں کے دوران اس کے دروازوں کو بند کر کے انتہاپسندوں اور قابض اسرائیلی کی افواج اور اس کے اندر عبادت کرنے والوں کے حملوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

    او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے کئی فعال بین الاقوامی جماعتوں کے ساتھ رابطے اور مشاورت کی۔ او آئی سی نے القدس میں اسرائیلی ریاستی تشدد کی مذمت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ القدس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظرعالمی برادری ، مسلم امہ اور عرب ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور القدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کے حوالے سے اسرائیل کو پابند بنانا ہوگا۔

    خیال رہے کہ حالیہ ایام میں بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اوریہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی