Baaghi TV

Tag: فلمی صنعت

  • فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری

    فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے متعدد اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : ان اقدامات میں پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب اور فلم اسکول کے قیام شامل ہیں اس حوالے سے سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی سربراہی میں 8 رکنی ”پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی“ تشکیل دی گئی ہے، جس کا پہلا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنے، فلم سازوں کی درخواستوں کے جائزے، اور باکس آفس مراعات سمیت دیگر اہم امور پر فیصلہ سازی کمیٹی کے ذمے ہو گی، کمیٹی کو کسی بھی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔

    صدر مملکت کی ایسٹر کے موقع پرمسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کے پہلے فلم اسکول کے قیام کی بھی منظوری دے دی ہے، جبکہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، اسٹوڈیو اور پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے مخصوص جگہ مختص کر دی گئی ہے۔

    پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم ساز وں کو گرانٹس دی جائیں گی، کمیٹی میں وزیر اطلاعات پنجاب، وزیر خزانہ، وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھی شا مل کیا گیا ہے۔

    کالعدم تنظیم کی چاکنگ اورسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار

    اجلاس میں ان منصوبوں کے ڈیزائن اور عملی اقدامات پر ابتدائی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ پنجاب حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کو سنجیدگی سے لے رہی ہے،فلم انڈسٹری سے وابستہ حلقوں نے ان اقدامات کو ”تاریخی پیش رفت“ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ فیصلے پاکستانی سینما کو ایک نئی زندگی عطا کریں گے۔

  • فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کو بحال،پنجابی فلموں میں پھر جان ڈالیں گے،وزیر اطلاعات

    فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کو بحال،پنجابی فلموں میں پھر جان ڈالیں گے،وزیر اطلاعات

    فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کو بحال،پنجابی فلموں میں پھر جان ڈالیں گے،وزیر اطلاعات

    فلمی صنعت کو ریلیف دینے کیلئے فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کو بحال کر دیا ہے،اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مرتب تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا، جلد سفارشات تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کریں گے،پنجابی فلم ہمارا قیمتی اثاثہ ، جس پر اس وقت جمود طاری ہے، پنجابی فلموں میں پھر جان ڈالیں گے،فلم کو صنعت کا درجہ دے کر اس شعبے کو رعایت دیں گے، فلموں کی کہانی، معیار، ٹیکنالوجی بہتر بنانا اس قومی پالیسی کا حصہ ہے فلموں کی کہانی، معیار، ٹیکنالوجی بہتر بنانا اس قومی پالیسی کا حصہ ہے، سینما گھرو ں کی بحالی، نئے سینما گھروں کی تعمیرپالیسی کا حصہ ہے،فلموں کی شوٹنگ کے لئے اجازت ناموں کو آسان بنائیں گے،معاشرے سے عدم برداشت اور انتشار کو ختم کرنا ہے معیاری فلموں کی اس وقت بہت ضرورت ہے،فلم انڈسٹری کو ٹیکنالوجی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے،پاکستانی فلموں کی ایکسپورٹ کی حوصلہ افزائی کریں گے،مشترکہ پروڈکشن کے امکانات کو فروغ دیں گے، فلم سازی کیلئے آلات و مشینری کی درآمد میں حکومت تعاون کرے گی

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے فلم انڈسٹری پر عائد ٹیکس کے خاتمہ کے مطالبے پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی ،وزیراطلاعات نے وفد کو فلمی صنعت کی بحالی کے بارے میں اقدامات سے آگاہ کیا ،وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرینگے،

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلا