Baaghi TV

Tag: فلم

  • فہد مصطفی نے کہہ دی بڑی بات

    فہد مصطفی نے کہہ دی بڑی بات

    عموما ہمارے ہاں ایسا ہوتا ہے کہ سینئر اداکار خود ہی اپنے بنائے ہوئے ڈرامو ں اور فلموں میں دکھائی دیتے ہیں بہت کم حوصلے والے لوگ ہوتے ہیں جو دوسروں کو آگے آنے کا موقع دیں۔ فہد مصطفی ان میں سے ایک ہیں کیونکہ انہوں نے ایک ایسا بیان دیا ہے کہ جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔فہد مصطفی نے کہاہے کہ میرا دل کرتا ہے کہ ایک سال میں ،میں چار پانچ فلمیں کروں اور ان سب میں ،میںہی نظر آﺅں لیکن مجھے پتہ ہے کہ میں ایسا نہیں کر سکتا یا مجھ سے ایسا نہیں ہو سکتا اس لئے میں ان اداکاروں کو کام کرنے کا موقع دیتا ہوں جو حق دار ہیں کہ ان کو آگے آنے دیا جائے۔فہد مصطفی نے یہ با ت حال ہی میں کہی ہے ان کا کہنا ہے کہ نئے آنے والوں کو کام کا موقع دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوںکا لوہا منوا سکے۔

    یاد رہے کہ فہد مصطفی کافی عرصے سے ڈراموں میں بطور ایکٹر کام نہیں کر رہے ہیں شاید انہوں نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے بریک لگا رکھی ہے لیکن ہر سال وہ کسی ایک فلم میں ضرور نظر آتے ہیں گو کہ کورونا کی وجہ سے ابھی تک دو سال میں کسی کی بھی کوئی فلم ریلیز نہیں ہو سکی لیکن جیسے ہی فلموں کی ریلیز کا سلسلہ شروع ہوا ہے تو عید الاضحی پر ان کی فلم قائداعظم زندہ باد ریلیز ہونے جا رہی ہے اس میں ان کے ساتھ ہر دلعزیز ماہرہ خان بھی نظر آرہی ہیں ماہرہ خان اور فہد مصطفی ابھی تک کہ کسی بھی پراجیکٹ میں پہلی بار ایک ساتھ نظر آر ہے ہیں ۔

  • لندن:فلم’’لیڈی آف ہیون‘‘کے خلاف مسلمانوں کاسخت احتجاج،فلم کی نمائش منسوخ کردی گئی

    لندن:فلم’’لیڈی آف ہیون‘‘کے خلاف مسلمانوں کاسخت احتجاج،فلم کی نمائش منسوخ کردی گئی

    لندن :سینی ورلڈ نے نبی رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمۃ الزہرا کے بارے میں بننے والی فلم کی برطانیہ میں تمام نمائشیں منسوخ کر دی ہیں،سنیما چین نے کہا کہ اس نے یہ فیصلہ "اپنے عملے اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا”۔

    120,000 سے زیادہ لوگوں نے دی لیڈی آف ہیون فلم کو برطانیہ کے سینما گھروں سے ہٹانے کے لیے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں۔ادھر اس فلم کے خلافسینما گھروں کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی ہورہے ہیں‌،

    لیکن ہاؤس آف لارڈز کی پیر بیرونس کلیئر فاکس نے اس فیصلے کو "فنون کے لیے تباہ کن آزادی اظہارکی رائے کے لیے خطرناک” قرار دیا، جب کہ سیکریٹری صحت ساجد جاوید نے کہا کہ وہ اس کلچرل شو کی منسوخی پرتحفظات رکھتے ہیں‌

    یاد رہے کہ بولٹن کونسل آف مساجد نے اس فلم کو ’توہین آمیز‘ اور فرقہ وارانہ قرار دیا۔ بولٹن کونسل آف مساجد کے چیئرمین آصف پٹیل نے کہا کہ یہ فلم "فرقہ وارانہ نظریے سے جڑی ہوئی ہے” اور "آرتھوڈوکس تاریخی بیانیے کو غلط انداز میں پیش کرتی ہے اور اسلامی تاریخ کے سب سے معزز افراد کی بے عزتی کرتی ہے۔ ”

     

    یاد رہے دوسری طرف برطانیہ کے معروف اسلامی ادارے اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ متنازعہ فلم ’’لیڈی آف ہیون‘‘ کا بائیکاٹ کریں جو مسلمانوں میں تفرقہ پھیلانے کی کوشش کرتی ہے۔اتوار کے روزاسلامک ہیومن رائٹس کمیشن نے فلم کی نمائش پر تنقید کرتے ہوئے مسلم کمیونٹی پر زوردیا کہ وہ ایسے بدنیتی پر مبنی اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔

    برطانیہ میں 69 فی صد مسلمان اسلاموفوبیا کا شکار ہیں،سروے

    اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ابتدائی اسلامی تاریخ میں نامور مسلم شخصیات کی توہین آمیز تصویر کشی کے ساتھ، بشمول پیغمبر اسلام کی ازواج مطہرات، یہ فلم ایک صریح اشتعال انگیزی اور ایوانِ اسلام میں اختلاف اور تفرقہ کے بیج بونے کی ڈھٹائی کی کوشش کی نمائندگی کرتی ہے۔”

    "فلم کا مصنف، یاسر الحبیب، ایک مشہور نفرت پھیلانے والا ہے جسے نفرت سے بھرے فرقہ وارانہ بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے کویت میں قید کیا گیا تھا۔ اس کے خیالات اور سرگرمیوں کی سنیوں اور شیعوں نے یکساں مذمت کی ہے جنہوں نے اس کی فنڈنگ ​​اور سپورٹ کے ذرائع پر بھی سوال اٹھائے ہیں،”

    آسٹریا میں اسلاموفوبیا عروج پر:انتہاپسندوں کی طرف سے سخت حملے

    اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن ایک بدنام زمانہ نفرت انگیز مبلغ کو اختلاف کے بیج بونے کے لیے پلیٹ فارم دینے میں Cineworld گروپ کے مقاصد کی مذمت کرتا ہے۔ مسلم کمیونٹیز میں اس کے خلاف جذبات کی طاقت، مصنف کے مجرمانہ پس منظر اور فلم کے نقصان دہ ارادے کو دیکھتے ہوئے، کمپنی کو کبھی بھی اس کی نمائش کے لیے راضی نہیں ہونا چاہیے تھا، بیان میں مزید کہا گیا، "فلم مسلمانوں کا بائیکاٹ کرنے کے علاوہ۔ تقسیم کو ہوا دینے کی اس کوشش کے مقابلہ میں اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اکٹھے ہونے اور ایک متحدہ محاذ قائم کرنا چاہیے۔‘‘

    اسلاموفوبیا قرارداد منظور ہونے پر بھارت کا شدید ردعمل

    ‘جنت کی خاتون’ کیا ہے؟
    جان سٹیونسن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ پہلی فلم ہے جو حضرت فاطمۃ زہرا کی زندگی کی کہانی بیان کرتی ہے۔علماء نے فلم کی خراب پس منظر کی تحقیق اور اشتعال انگیز مواد کی مذمت کی ہے۔

  • سرمد کے ساتھ کام کرنے کو کوئی فیورٹیزم کہتا ہے تو  کہتا رہے:ثانیہ سعید

    سرمد کے ساتھ کام کرنے کو کوئی فیورٹیزم کہتا ہے تو کہتا رہے:ثانیہ سعید

    بہت ہی باصلاحیت داکارہ ثانیہ سعید جنہوں نے کملی میں اندھی کا کردار ادا کیا ہے وہ کہتی ہیں کہ جب یہ سکرپٹ میرے پاس آیا تو میں نے فورا ہاں کی۔ایسے سکرپٹس تو کبھی کبھی ملتے ہیں اور ان کو پڑھ کر جو پہلی سوچ آتی ہے وہ یہ ہے کہ پتہ نہیں ہم کر پائیں گے یا نہیں یعنی ایسے سکرپٹ اتنے مضبوط ہوتے ہیں کہ آرٹسٹ کو شک میں ڈال دیتے ہیں کہ پتہ نہیں ہم کر سکیں گے یا نہیں۔ کملی میں جواندھی کا کردار کیا اس کے پیچھے کیا مشکلات تھیں وہ میری اپنی ہیں اس لئے پرستاروں کے ساتھ شئیر نہیں کروں گی وہ میرے کردار کو دیکھیں پسند کریں میرے لئے یہی سب سے بڑی بات ہے ۔کوئی بھی کردار نبھانا اتنا آسان نہیں ہوتا بہت ساری مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔

    میرے ساتھ جتنے بھی فنکاروں نے کام کیا وہ بہت ہی ذہین ہیں وہ جس طرح کام کرتے ہیں کیا ہی تعریف کی جائے۔ کوئی بھی اکیلا فنکار یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ اس کی وجہ سے فلم یا ڈرامہ ہٹ ہوا، ٹیم ورک سے ہی کسی بھی پراجیکٹ کو کامیابی ملتی ہے جب ساری ٹیم اکٹھی ہو کر دل لگا کر کام کرتی ہے تو نتائج اچھے ہی برآمد ہوتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ثانیہ سعید نے کہا کہ کملی فلم دیکھنے کے بعد آپ کو اندازہ ہو گا کہ اس فلم کو کرنے کے لئے انکار کیا ہی نہیں جا سکتا تھا۔ جب ان سے سوال ہوا کہ سرمد کے ہر دوسرے پراجیکٹ میں آپ کام کرتی ہیں کیا یہ فیورٹیزم ہے تو مسکرا کر بولیں ایسا ہی سمجھ لیں.

  • کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی

    کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی

    کویت:کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مخالف مواد دکھانے پر کویت نے بھارتی فلم پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک کویت نے بھارتی کی آنے ایکشن ہارر فلم میں پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی نمائش پر ملک میں پابندی عائد کر دی ہے۔

    بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپرییس‘ کے مطابق کویت نے تھلپتھی وجے چندر شیکھر المعروف ’وجے‘ کی آنے والی میگا بجٹ ایکشن تامل فلم ’بیسٹ‘ پر پابندی عائد کرنے کا علان کیا ہے۔

    مذکورہ رپورٹ میں فلمی تجزیہ نگار کی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تامل فلم پر کویت کی وزارت اطلاعات نے پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر پابندی عائد کی۔

    واضح رہے کہ اس فلم کو رواں ماہ 13 اپریل کو بھارت سمیت خلیجی ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز کیا جانا تھا۔

    اس فلم میں مسلمانوں کو دہشتگرد دکھایا گیا ہے جبکہ ان کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے کویت نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    بھارتی ویب سائٹ ’دی کئنٹ‘ کے مطابق تامل ناڈو مسلم لیگ پارٹی کے رہنما نے بھی وجے کی فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریاست بھر میں اس کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

     

  • ترک اداکارہ ’اسرا بیلگیج‘ کی نئی فلم کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا

    ترک اداکارہ ’اسرا بیلگیج‘ کی نئی فلم کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا

    ترک سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ اسرا بیلگیج کی نئی فلم ادانیش کتسال کاوگا کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ اسرا بیلگیج نے اپنی انسٹا گرام سٹوری پر فلم کا ٹریلراور پوسٹر شیئر کیا ہے، فلم کے ٹریلر میں ایکشن سے بھرپور مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

    ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی

    فلم کی کہانی ایک ایسے گروہ کے گرد گھومتی ہے جو ایک اہم راز کی حفاظت کے لیے منظم کیا گیا تھا جسے ترکوں نے استنبول فتح کرنے کے بعد حاصل کیا تھا۔ یہ گروہ اس راز کو حاصل کرنے کی جدوجہد کرنے والی تاریک قوتوں کے خلاف سخت جنگ کا سامنا کرتا ہے۔

    اداکارہ نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم جو2019 میں شوٹ کی گئی تھی اور کورونا وبا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی تھی اب 11 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

    اسرا بیلگیچ ایک ترک اداکارہ اور ماڈل ہیں انہوں نے مشہور تاریخی ڈراما سیریل دیریلش: ارطغرل میں 2014ء سے 2018ء تک انہوں نے حلیمہ خاتون کا کردار نبھایا تھا حال میں وہ جرم صنف والے ڈرامے رامو میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔2014ء کو "ٹی آر ٹی” کے مشہور تاریخی ڈراما دیریلش: ارطغرل میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس ڈراما میں ان کے شریک اداکار انگین آلتان دوزیاتان اور خولیا دارجان تھے۔

    نیٹ فلیکس کا پاکستانی ویب سیریز بنانے کا عندیہ

    دیریلش: ارطغرل دراصل عثمان اول کے والد ارطغرل پر مبنی ہے، جس نے اناطولیہ میں ایک چھوٹے سے خانہ بدوش جنگجو قبیلے کو سلطنت میں بدلا اسرا بیلگیچ نے ڈرامے میں 2018ء تک حلیمہ خاتون کا کردار نبھایا، جو ارطغرل کی شریک حیات بنتی ہے۔ تاہم اپنا کردار مکمل ادا کرنے کے بعد پھر چھوڑ دیا کیونکہ نئے سیزن میں تبدیلیاں عین ضرورت تھی۔ ویسے ان کا کردار 1281 میں مر گیا تھا اتنا جلدی نہیں جیسا کہ ٹی وی سلسلے میں دکھایا گیا ہے۔

    اسرا ”بیر اومود یتر“ میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ سنہ 2019ء میں انہوں نے ”آدانش قدسال قاوغا“ فلم میں کام کیا، جو مارچ 2020ء میں ریلیز ہوئی۔ حال میں وہ ترکی کے جرم صنف والے ٹی وی ڈرامے سلسلے رامو میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، جس میں ان کے شریک اداکار مراد یلدرم ہیں۔

    ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘تبدیل کیے بغیر ہی ریلیز،کمائی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    اسرا نے ترکی کے پیشہ ور فٹ بال کھلاڑی گوکخان تورہ سے سنہ 2014ء میں تعلق قائم کیا۔ دونوں نے 21 اکتوبر 2017ء کو شادی کی۔ دو سال بعد 17 جون 2019ء کو طلاق ہو گئی ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوان اور ان کی بیگم بھی اس شادی میں شامل تھے ترکی کی "بلقند یونیورسٹی” سے ”بین الاقوامی تعلقات“ کی تعلیم حاصل کی۔ اور حال میں وہ "استنبول یونیورسٹی” سے قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں

    ہانیہ عامر کی’پردے میں رہنے دو‘ اورعمران اشرف کی ’دم مستم‘ کورواں برس عید…

  • سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش:عربی جھومنے لگے

    سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش:عربی جھومنے لگے

    نیوم :سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش:عربی جھومنے لگے،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں کنسرٹ، معروف بالی ووڈ اسٹارز سلمان خان، جیکولین فرنینڈز، شلپا شیٹھی سمیت دیگر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بولیوارڈ میں شاندار پرفارمنس سے سعودی شہریوں کے دل جیت لیے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کا میوزک کنسرٹ ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    سلمان خان گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکاراؤں اور اداکاروں کے ہمراہ سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے تھے جہاں انہوں نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

    بالی وڈ اسٹار نے گزشتہ شب ریاض کے سیاحتی و تفریحی مقام بولیورڈ ریاض سٹی میں میوزک کنسرٹ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    کنسرٹ میں سلمان خان کے علاوہ شلپا شیٹی اور دیگر نے مختلف گانوں پرپرفارم کیا۔

     

    سلمان خان سمیت بہت سے فنکاروں کی سعودی عرب میں یہ پہلی پرفارمنس تھی جس میں رقص بھی پیش کیا گیا۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کنسرٹ کے دوران تماشائیوں کی تعداد 80 ہزار تھی جنہوں نے پورے جوش و خروش سے بھارتی فنکاروں کی پرفارمنس دیکھی اور لطف اندوز ہوئے۔

     

    دوسری طرف بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سعودی عرب میں اپنی فلم کی شوٹنگ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جمعے کو ایک پریس کانفرنس میں سلمان خان نے کہا انہیں سعودی عرب آنے پر بے حد خوشی ہے۔

    انہوں نے ریاض سیزن اور سعودی عرب میں نظر آنے والی تبدیلیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا سعودی ہنستے مسکراتے لوگ ہیں، ان کے چہروں پر بکھری مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت بات کیا ہوگی۔

    بالی وڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا تھا کہ چند مہینوں میں ایک بار پھر زبردست تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔ آپ کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ رہا ہوں اور آپ کے چہرے پر مسکراہٹ سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔ یہاں بہت سے خوبصورت مقامات ہیں۔

    سلمان خان نے کہا سعودی عرب میں اپنی فلم کی عکس بندی کی خواہش ہے، یہ فلمی کیریئر کا اہم موڑ ثابت ہوگا، سعودی عرب بلاشبہ تہذیبوں کا سنگم ہے۔

  • "انتم” دیکھنے کے دوران سینما میں پٹاخےبازی، سلمان خان کا مداحوں کے لئے پیغام

    "انتم” دیکھنے کے دوران سینما میں پٹاخےبازی، سلمان خان کا مداحوں کے لئے پیغام

    بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے اپنی فلم ’انتم؛ دی فائنل ٹروتھ‘‘ دیکھنے کے دوران سنیما میں پٹاخے چھوڑنے پر پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سلمان خان کی حال ہی میں فلم ’’انتم؛ دی فائنل ٹروتھ‘‘ سینما میں ریلیز کی گئی ہے کورونا وبا کے بعد اب آہستہ آہستہ بھارتی سینماؤں میں فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں اور جب سلمان خان کے مداح لمبے عرصے کے بعد ’’سلمان بھائی‘‘ کی فلم دیکھنے تھیٹر پہنچے تو بہت ہی پُرجوش تھے۔

    سعودی عرب: سلمان خان "ریاض سیزن” میں پرفارم کریں گے

    اور اسی جوش میں کچھ دیوانے مداحوں نے فلم میں سلمان خان کی انٹری پر سینما ہال کے اندر پٹاخے جلاکر اپنی خوشی کا اظہار کیا سلمان خان نے تھیٹر کے اندر پٹاخے جلانے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور مداحوں سے تھیٹر کے اندر پٹاخے نہ جلانے کی درخواست کی۔

    راکھی ساونت کے شوہر کی بگ باس میں انٹری

    دبنگ خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا میری تمام مداحوں سے درخواست ہے کہ آڈیٹوریم کے اندر پٹاخے نہ جلائیں کیونکہ اس سے آگ لگنے کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے آپ کی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

    سعودی عرب: سلمان خان "ریاض سیزن” میں پرفارم کریں گے

    بالی ووڈ سلطان نے تھیٹر مالکان سے بھی درخواست کی کہ سینما کے اندر پٹاخے لانے کی اجازت نہ دی جائے اور سیکیورٹی پر مامور اہلکار داخلے کے مقام پر ہی لوگوں کو پٹاخے لانے سے روکیں فلم کا لطف لیں لیکن یہ ہر گز نہ کریں میری آپ سب سے درخواست ہے شکریہ۔

    ثروت گیلانی نے ” چڑیلز” کا دوسرا سیزن بنائے جانے کی تصدیق کر دی

    واضح رہے کہ 26 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’’انتم؛ دی فائنل ٹروتھ‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ ان کے بہنوئی ایوش شرما نے بھی مرکزی کردار اد اکیا ہے۔ فلم کو مہیش مانجریکر نے ڈائریکٹ کیا ہے جب کہ سلمان خان فلمز نے فلم پروڈیوس کی ہے۔ یہ مراٹھی فلم ’’ملشی پیٹرن‘‘ کا ہندی ری میک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم دو روز میں 10 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

    عثمان مختار کی ایوارڈ یافتہ مختصر فلم ‘بینچ’ یو ٹیوب پر ریلیز

  • عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں  تحریر: فہد شیروانی

    عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں تحریر: فہد شیروانی

    پاکستانی فلم انڈسٹری پر عرصے سے طاری جمود آہستہ آہستہ ٹوٹتا جا رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں ریلیز ہونے والی فلمز نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بہت طویل عرصے کے بعد اس عیدالاضحی پر کئی پاکستانی فلمز نمائش کے لئے سینماز میں پیش کی جارہی ہیں۔ ان میں سے کئی فلمز میں پاکستانی نامور فلمسٹار اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ فلمز پاکستانی فلم انڈسٹری کو مزید پروان چڑھانے میں اپنا کردار بخوبی ادا کریں گی۔

    سپر سٹار:
    پاکستان فلم انڈسٹری کی سب سے بڑی سپر سٹار ماہرہ خان کی ڈرامہ فلم "سپر سٹار” 12 اگست کو عید کے دن ہم فلمز کے بینر تلے شائقین فلم کے لئے سینماز میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ پروڈیوسر مومنہ درید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کے مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان، بلال اشرف، ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، اسماء عباس، علیزے شاہ اور علی کاظمی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ عدنان شاہ ٹیپو، کبری خان، ہانیہ عامر، عثمان خالد بٹ، مانی، سائرہ شہروز، فہیم برنی اور وہاج علی نے فلم میں مہمان اداکار کا کردار ادا کیا ہے۔ ٹیلنٹڈ محمد احتشام الدین نے فلم کی ڈائریکشن کے فرائض سرانجام دئیے ہیں۔ علی اور مصطفی آفریدی کے قلم سے نکلے خوبصورت الفاظ نے اس فلم کی انفرادیت میں بھرپور اضافہ کیا ہے۔ "سپر سٹار” کا سکرین پلے اور میوزک اذان سمیع خان کی تخلیق ہے۔ "سپر سٹار” کا ٹریلر عنقریب ریلیز ہونے والی فلمز میں سب پر سبقت لے چکا ہے اور شائقین فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

    پرے ہٹ لو:
    پروڈیوسر شہریار منور اور عاصم رضا کی 12 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ” پرے ہٹ لو” میں پاکستان کے مایا ناز ڈائریکٹر عاصم رضا نے ہدایتکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ARY فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی اس فلم میں نمایاں کردار ہر دلعزیز حنا دلپذیر، شہریار منور، مایا علی، ندیم بیگ، احمد علی بٹ اور فریحہ الطاف نے ادا کئے ہیں۔ عمران اسلم نے اس فلم کر تحریر کیا ہے جبکہ فلم کا میوزک اذان سمیع خان نے ترتیب دیا ہے۔ خوبصورت لوکیشنز پر فلمائی گئی اس فلم کے ٹریلر نے ابھی سے شائقین فلم کے دل موہ لئے ہیں ۔

    ہیر مان جا:
    اظفر جعفری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "ہیر مان جا” عیدالاضحی پر سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔ جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی اس رومانٹک کامیڈی فلم میں پاکستان کی حسین اداکارہ حریم فاروق، آمنہ شیخ، علی رحمان، سلیم معراج، عابد علی، اور فیضان شیخ نمایاں کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ فلم کو امان الحقی، عمران رضا کاظمی، حریم فاروق اور عارف لاکھانی نے پروڈیوس کیا ہے۔ اویس بلوچ کی عمدہ تحریر اور جملوں پر مشتمل "ہیر مان جا” کا ٹریلر اس وقت عوام کی بھرپور توجہ کا باعث بنا ہوا ہے۔

    پاکستان کی فلم انڈسڑی اور شائقین کی امیدیں ان فلموں سے وابستہ ہو چکی ہیں۔امید کی جارہی ہے کہ یہ فلمز شائقین فلمز کو دوبارہ سینما ہالز کا رخ کرنے پر مجبور کر دیں گی۔