Baaghi TV

Tag: فلور ملز مالکان

  • فلور ملز مالکان نے کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا

    فلور ملز مالکان نے کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا

    لاہور سیکریٹری خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازعہ مزید بڑھ گیا ہے لاہور میں ایک بار پھر دکانوں سے آٹا غائب ، فلور ملز مالکان نے کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : بیشتر دکانوں پر 10 کلو والا سبسڈائزڈ آٹے کا سرکاری تھیلا دستیاب نہیں جبکہ 15 کلو والے کمرشل آٹے کی سپلائی بھی کم ہوگئی ہے پنجاب حکومت نے ہڑتال پر اکسانے والی 12 فلور ملز کا گندم کا کوٹا معطل کردیا-

    خواتین کے قومی دن پر وفاقی وزیرشیری رحمان کا پیغام

    ذرائع کے مطابق لاہور محکمہ خوراک نے 100 سے زائد ملز کا گندم کوٹہ معطل کر دیا ہے سیکریٹری خوراک نے 10ملز مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کی ہے،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی سیکریٹری خوراک سے رپورٹ مانگ لی

    ذرائع کے مطابق ملز مالکان نے دکانوں پر آٹا سپلائی روک دی فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کل سے باقاعدہ ہڑتال شروع کرنے کا پلان ہے-

    دوسری جانب سیکریٹری خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،شہر میں آٹے کی قلت پیدا ہونے نہیں دیں گے، لاہور میں کچھ ملیں بند ہیں-

    ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک نعیمہ افضل کا کہنا ہے کہ لاہور میں 20 فلورملز سے آٹا سپلائی کیا جارہا ہے،آٹے کی ضرورت پوری کرنے کیلئے شیخوپورہ کی فلورملز سے سپلائی لی جارہی ہے-

    ادھر پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے سرکاری آٹے کو عام بیگز میں پیک کرنے پرفلور مل کو سیل کر دیا ، سرکاری آٹے کے بیگز تبدیل کر کے بطور اسپیشل آٹا فروخت کیا رہا تھا مل منیجر کو بھی گرفتارکرلیا انتظامیہ کے مطابق مزید قانونی کارروائی کی جائے گی-

    دوسری جانب کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ایک کلو چکن کی قیمت 600 روپے سے بھی اوپر ہوگئی۔

    پشاورمیں ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آج فی کلو مرغی کی قیمت میں 10روپے اضافہ ہوا زندہ مرغی مزید مہنگی، فی کلو قیمت 440 روپے ہوگئی-

    ٹانک میں تھانہ گومل پر دہشتگردوں کا حملہ،بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی تین دہشتگرد گرفتار

  • پنجاب میں فلورملزمالکان اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال،آٹا سپلائی بند،عوام کو پریشانی کا سامنا

    پنجاب میں فلورملزمالکان اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال،آٹا سپلائی بند،عوام کو پریشانی کا سامنا

    لاہور: پنجاب میں فلور ملز مالکان نے فلور ملوں میں چھاپوں، گرفتاریوں اور گندم پر قبضے کے خلاف ہڑتال کردی-

    باغ ٹی وی : ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹا کی ترسیل کا 30 سالہ ’’آٹا ڈیلرز سپلائی نظام‘‘ ختم کردیا گیا ہے، جس پر فلور ملز مالکان کی ہڑتال کے بعد فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن بھی ہڑتال پر چلی گئی۔ اس تعطل کی وجہ سے صوبے میں سستے آٹے کی فراہمی بند ہو گئی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ڈی جی خان سمیت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں آٹا سپلائی بند ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔فلور ملز مالکان نے راولپنڈی کے 100 سیل پوائنٹ پر سستے آٹے کی فراہمی بند کردی ہے جس کے بعد اب عوام کو 10 کلو آٹا 490 روپے کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے میں دستیاب نہیں ہو رہا۔ بحران کی وجہ سے مارکیٹ میں 15 کلو کا آٹے کا تھیلا 1200 روپے جب کہ 20 کلو کا تھیلا 1550 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    فلور ملز مالکان ایسوسی ایشن کے صدر رضا احمد شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فلور ملز میں چھاپے اور ہونے والی گرفتاریاں و مقدمات کا سلسلہ بند کرے۔

    دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر فلور مل کو چور کہنا اور سمجھنا بیورو کریسی اور حکومت کی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی فلور ملز کا اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے، جس میں بڑے فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے بلاجواز چھاپوں کو روکا جائے۔

    علاوہ ازیں سستے آٹے کی فراہمی کے سلسلے میں پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے کے لیے فلور ملز ایسوسی ایشن کی قیادت اور محکمہ خوراک کے سینئر حکام کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے-

    لاہور میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چئیرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ فلور ملز میں اے سی یا ڈی سی کا داخلہ قابل قبول نہیں، محکمہ خوراک کا عمل دخل ختم ہونے تک فلور ملز گندم پسائی نہیں کریں گی،حکومت کی سبسڈائزڈ آٹے کی اسکیم بھی نہیں چلائیں گے-

    دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے عوام سے سستے آٹے کی فراہمی کا وعدہ پورا کرلیا،خیبرپختونخوا میں شہباز اسپیڈ سے سستے آٹے کی عوام کو فراہمی شروع کر دی گئی ،خیبرپختونخوا میں 40 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا،خیبرپختونخوا میں سستے آٹے کی فراہمی کے لیے 100 موبائل ا سٹورز نے کام شروع کر دیا ،عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لیے خیبر پختونخوا کو ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں تقسیم کیا گیا-

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایبٹ آباد اور پشاور زون میں 50 ہزار سے زیادہ آٹے کے تھیلے فروخت کیے گئے ،ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں الگ الگ موبائل ا سٹورز کے ذریعے سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے،ایبٹ آباد میں دو روز کے دوران 22 ہزار 70 سستے آٹے کے تھیلے فروخت کیے گئے ،پشاور زون میں دو روز میں 23 ہزار 400 سے زائد سستے آٹے کے تھیلے عوام کو فروخت کیے گئے-

    9جون تک خیبرپختونخوا میں آٹے کی فروخت کے عارضی سیل پوائنٹس بھی کام شروع کر دیں گے ،17جون تک خیبر پختونخوا میں ان عارضی سیل پوائنٹس کی تعداد بڑھا کر 500 کر دی جائے گی ،خیبرپختونخوا میں سستے آٹے کی فروخت کے 993 مقامات کی تعداد 2000 سے زائد کی جائے گی خیبرپختونخوا کو 40 روپے کلو آٹے کی فراہمی کے لیے 13 جون تک موبائل اسٹورز کی تعداد 200 کر دی جائے گی –