Baaghi TV

Tag: فلیگ مارچ

  • کراچی مٰیں پولیس اور رینجرز کا فلیگ مارچ

    کراچی مٰیں پولیس اور رینجرز کا فلیگ مارچ

    چُپ تعزیہ اور ماہِ ربیع الاوّل کی سیکیورٹی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلیگ مارچ میں ایس ڈی پی او سب ڈویژن سچل، گلشن نیو ٹاؤن سمیت ایس ایچ اوز اور افسران و جوانوں نے شرکت کی۔فلیگ مارچ کراچی یونیورسٹی سے شروع ہو کر عباس ٹاؤن، ابوالاصفہانی روڈ، نیپا چورنگی، حسین ہزارہ گوٹھ، جوہر چورنگی، بولان سجی، میلینیم مال، اسٹیڈیم روڈ، بہادر آباد، پی آئی بی کالونی اور یونیورسٹی روڈ سے ہوتا ہوا کراچی یونیورسٹی پر اختتام پذیر ہوا۔فلیگ مارچ چپ تعزیہ اور ماہِ ربیع الاوّل کے موقع پر امن و امان کو قائم رکھنے اور سیکیورٹی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔مزید شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

    کراچی:آج چپ تعزیے کے جلوس نکالے جائیں گے

    ن لیگی رکن اسمبلی کے بھانجے کی پولیس پر فائرنگ،مقدمہ درج

  • پولیس اور پاک فوج کے مشترکہ فلیگ مارچ

    پولیس اور پاک فوج کے مشترکہ فلیگ مارچ

    قصور
    الیکشن 2024 کی امد کے پیش نظر ضلع بھر میں قصور پولیس اور پاک آرمی نے مشترکہ فلیگ مارچ کئے،

    تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن 2024 کیلئے قصور پولیس کی طرف سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں
    قصور پولیس اور پاک آرمی نے ضلع بھر میں مشترکہ فلیگ مارچ کئے تاکہ الیکشن ڈے پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے
    ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کرنے کا مقصد
    انتشار پھیلانے اور نقص امن کا سبب بننے والوں کیلئے پیغام جاری کرنا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا
    لہٰذہ قانون کی گرفت سے بچنے کیلئے انتشار اور غیر قانونی ہتھکنڈوں سے بچا جائے

  • فوج اور پولیس کا مشترکہ

    فوج اور پولیس کا مشترکہ

    قصور
    فوج اور پولیس کا قصور شہر میں مشترکہ فلیگ مارچ

    تفصیلات کے مطابق پولیس اور پاک آرمی کے دستوں کا شہر قصور میں مشترکہ فلیگ مارچ ہو فلیک مارچ کا مقصد رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران امن و امان کے قیام اور جزوی لاک ڈاؤن کے حکومتی احکامات کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے

  • قصور پولیس کا فلیگ مارچ

    قصور پولیس کا فلیگ مارچ

    قصور میں میں پتنگ بازوں کے گرد گھیرا تنگ امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے اور پتنگ بازی کی روک تھام کے سلسلہ میں قصور پولیس کا شہر میں فلیگ مارچ

    تفصیلات کے مطابق امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے اور پتنگ بازی کی روک تھام کے سلسلہ میں قصور پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ شہر قصور میں فلیگ مارچ کیا
    ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا
    فلیگ مارچ میں ایس ایچ او اے ڈویژن، بی ڈویژن، صدرقصور،انچارج چوکیات، ایلیٹ فورس،محافظ فورس، ٹریفک پولیس اور پولیس کے دیگر یونٹس نے حصہ لیا
    فلیگ مارچ کے دوران جگہ جگہ شہریوں میں کائیٹ فلائنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں بذریعہ مائیکرو سپیکر شہریوں کو ہدایات بھی دی گئیں
    پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور کم عمر بچوں کی صورت میں والد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
    فلیگ مارچ سٹیل باغ موڑ سے شروع ہو کر شہر سے گزرتا ہوا سٹیل باغ موڑ پر ہی اختتام پذیر ہوا