Baaghi TV

Tag: فنانس بل 2025

  • 2 لاکھ سے زائد نقد لین دین پر 20.5 فیصد ٹیکس کی خبر بے بنیاد

    2 لاکھ سے زائد نقد لین دین پر 20.5 فیصد ٹیکس کی خبر بے بنیاد

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 2 لاکھ روپے سے زائد نقد فروخت پر 20.5 فیصد ٹیکس عائد کیے جانے کی خبروں کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔

    ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی ٹیکس شرح لاگو نہیں کی گئی، اور زیر گردش خبریں محض افواہیں ہیں جو عوام میں غلط فہمی پیدا کر رہی ہیں۔یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فنانس بل 2025 میں ایک نئی ترمیم کے بعد عوامی حلقوں میں شدید ابہام جنم لے چکا ہے۔ ترمیم کے تحت اگر کوئی فروخت 2 لاکھ روپے یا اس سے زائد کی ہو اور ادائیگی نقد، بینکنگ چینلز یا ڈیجیٹل ذرائع کے علاوہ کسی اور ذریعے سے کی گئی ہو تو اس سے متعلق اخراجات کا صرف 50 فیصد ہی قابل قبول ہوگا۔

    ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگریال نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ قانون حکومت کی پالیسی کے تحت منظور ہوا ہے اور اسے واپس نہیں لیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ترمیم قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی منظوری سے فنانس بل میں شامل کی گئی اور اب اس میں کوئی تبدیلی صرف آئندہ فنانس بل (2026-27) میں ممکن ہے۔

    وزیراعظم سے علی بابا وفد کی ملاقات، پاکستانی مصنوعات کی عالمی مانگ کا اعتراف

    بھارتی ایئرپورٹ پر پھنسے برطانوی ایف-35 طیارے کی آئندہ ہفتے واپسی کا امکان

    پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل، 41 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچے

    بھارت میں پاکستان ٹیم کو سوشل میڈیا پر کھلی دھمکیاں، ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ

  • ٹیکس فراڈ قوانین میں ترامیم، پانچ کروڑ سے کم فراڈ پر گرفتاری نہیں ہوگی

    ٹیکس فراڈ قوانین میں ترامیم، پانچ کروڑ سے کم فراڈ پر گرفتاری نہیں ہوگی

    ٹیکس فراڈ قوانین میں ترامیم، ’پانچ کروڑ سے کم فراڈ پر گرفتاری نہیں ہوگی-

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں فنانس بل 2025 کے تحت ٹیکس فراڈ کے قوانین میں اہم ترامیم پر تفصیلی بحث ہوئی۔ اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے شق 37-A اور اس میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دی۔

    چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ سینیٹ کی کمیٹی میں ان ترامیم پر بحث کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی، جس کی سفارشات کی روشنی میں نیا ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے ٹیکس فراڈ کی تعریف کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، اور اب صرف وہی فرد گرفتار کیا جائے گا جس کے فرار ہونے کا واضح خطرہ ہو یا جو ریکارڈ ٹیمپرنگ میں ملوث ہو اور جسے تین مرتبہ نوٹس بھیجا جا چکا ہو۔

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کسی بھی گرفتاری کا فیصلہ ایف بی آر بورڈ کی تین رکنی کمیٹی کی منظوری سے ہوگا انہوں نے اعلان کیا کہ پانچ کروڑ روپے سے کم مالیت کے ٹیکس فراڈ پر گرفتاری عمل میں نہیں لائی جائے گی چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر نے ہدایت کی کہ مجوزہ نیا ڈرافٹ آج ہی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔

    دوسری جانب اجلاس میں سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سولر پینل پر ٹیکس لگانے کے حوالے سے ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ ان کی تجویز نوٹ کر لی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بھی اس تجویز کو پہلے ہی مسترد کر چکی ہے ایوان میں متفقہ رائے تھی کہ توانائی بحران کے شکار ملک میں سولر توانائی کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔