Baaghi TV

Tag: فنڈ

  • آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے جڑی ہے،وزیراعظم

    آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے جڑی ہے،وزیراعظم

    آزاد جموں و کشمیر حکومت کی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا،

    وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور ان کی کابینہ نےآزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو شاندار خراج تحسین پیش کیا،وزیراعظم آزاد جموں کشمیر کا کہنا تھا کہ ”حکومت پاکستان نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دی۔ آپ نے دو دن پہلے اعلان کیا تھا اور آج یہ رقم منتقل ہو چکی ہے۔“ آج آپ کا یہاں تشریف لانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر پاکستان کے لئیے کس قدر اہمیت کا حامل خطہ ہے

    وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی کالاکھ لاکھ شکر ادا کرتےہیں کہ پچھلے دنوں جوایک بہت تشویشناک دن تھے،جہاں پرایک تحریک چل رہی تھی،یقینا اس میں ایسے افراد تھےجواپنے جائز مطالبات کےلیے جمہوری انداز میں اپنافریضہ اداکررہےتھے، آزاد کشمیر کیلئے 23 ارب کا پیکیج کاغذوں تک محدود نہیں رہے گا، عملی جامہ پہنایا جائے گا ،مظاہرین میں کچھ شرپسند عناصر بھی شامل تھے، جو تحریک چلی تھی اس میں کچھ شہری جاں بحق ہوئے جس کی مذمت کرتا ہوں،کشمیریوں کے لیے پوری دنیا میں آواز اٹھائی جاتی ہے، یہ یقین دلانے آیا ہوں کہ ہم آزاد کشمیر کی عوام کے ساتھ ہیں، آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے جڑی ہے

    وزیراعظم شہباز شریف سے جموں و کشمیر کے حریت رہنماؤں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے،وفد میں محمود احمد ساگر، غلام محمد صوفی، سید فیض احمد نقشبندی ، الطاف احمد بھٹ، شہزاد وانی، اعجاز رحمانی ، زاہد اشرف، اور الطاف حسین وانی شامل تھے،ملاقات میں میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق اور وفاق وزراء بھی موجود تھے،حریت رہنماؤں نے آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا،حریت رہنمائوں نے جموں و کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے بھارت کے غیر قانونی یکطرفہ اقدام کی توثیق کی مذمّت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا

    روشن اور خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر
    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا.اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے آزادکشمیر کابینہ اور عوام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور ان کی کابینہ کا آزادکشمیر کے عوام کے لئے 23 ارب روپے کے تاریخی پیکیج دینے پر شکریہ ادا کیا. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ روشن اور خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے. کشمیریوں کا پاکستان سے ایک مضبوط اور لازوال رشتہ ہے جو کبھی بھی کمزور نہیں ہو سکتا. انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ ایک بڑے بھائی جیسا ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا. وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے دو دن پہلے میٹنگ میں پیکیج دیا اور آج اس پر عملدرآمد ہو گیا اس پر ہم شکرگزار ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ایک دن میں پیدا نہیں ہوا, منگلا ڈیم کے متاثرین کا مسائل اور رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر کے علاوہ نیلم جہلم منصوبے کا معاہدہ اور واٹر یوز چارجز کے معاملات ابھی تک التواء میں ہیں. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پر گامزن ہے اور ایک سال میں ایک گاڑی بھی نہیں خرید کی گئی. انہوں نے کہا کہ 10 ارب سے سوشل پروٹیکشن انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جس کے تحت آزادکشمیر میں بیوہ, یتیموں, بے سہارا, طلاق یافتہ اور معذور افراد کو ان کی دہلیز پر مالی امداد فراہم کی جائے گی. وزیراعظم نے کہا کہ بیروزگاری کے خاتمے کیلیے 3 ارب روپے کی لاگت سے آزادکشمیر کے ہنرمند نوجوانوں کے لئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کر رہے ہیں جس کے تحت ان کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کوئی روزگار حاصل کر سکیں اور اس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا. اجلاس میں وفاقی وزراء امیر مقام, رانا تنویر حسین،محسن نقوی، محمد عطاء اللہ تارڑ, موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید،احمد رضا قادری، عبدالماجد خان،راجہ محمد صدیق،ظفراقبال ملک، دیوان علی خان چغتائی، محمداکمل سرگالہ،جاوید بٹ، چوہدر ی اظہر صادق،سردار میر اکبر، نثار انصر ابدالی، چوہدری قاسم مجید،عاصم شریف، سردار محمد حسین، فہیم اختر ربانی، جاوید اقبال بڈھانوی، سردار جاوید ایوب، چوہدری اخلاق،اکبر ابراہیم، محترمہ امتیاز نسیم، پروفیسر تقدیس گیلانی،سردار احمد صغیر، چیئرمین وزیر اعظم معائنہ وعلمدرآمد کمیشن پیر مظہر سعید شاہ،مشیرحکومت نثارہ عباسی،معاونین خصوصی صبیحہ خانم، نبیلہ ایوب, چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ اور انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک بھی موجود ہیں۔

  • خواہش تھی کہ سالانہ انڈوومنٹ فنڈز میں 2 ارب اضافہ کروں،وزیراعظم

    خواہش تھی کہ سالانہ انڈوومنٹ فنڈز میں 2 ارب اضافہ کروں،وزیراعظم

    وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سفر کا آغاز 2008 میں پنجاب سے شروع کیا تھا،نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کا قیام ہوا، جدید تعلیم کے ذریعے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے، تعلیم کے ذریعے ہی دنیا نے ترقی کی ،وظائف سے ہزاروں غریب طلباء نے اپنی تعلیم مکمل کی، اللہ نے 2008 میں موقع دیا، نوازشریف کی قیادت میں پنجاب ایجوکیشن فنڈ کا قیام کیا، خواہش تھی کہ سالانہ انڈوومنٹ فنڈز میں 2 ارب اضافہ کروں انڈوومنٹ فنڈ سے بچوں کا سالانہ وظائف دیئے جاتے ہیں،ایسے حالات بنائے جاتے تھے کہ فنڈز بڑھانے کی کوشش ادھوری رہ جاتی تھی،

    حکومت کب ختم ہو گی؟ وزیراعظم نے اعلان کر دیا
    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دعا کریں آج آئی ایم ایف میں ہمارے پروگرام کی منظوری ہوجائے،جگہ جگہ جاکر ادھار مانگ رہے ہیں، آئی ایم ایف کی منتیں کررہے ہیں، اب ایسے کام نہیں چلے گا،یہ زندگی جینے کا طریقہ نہیں ہے،ہماری حکومت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی، الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی تاریخ دے گا

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ تعلیم پر مکمل توجہ دیں دعا ہے اگلی حکومت جو بھی آئے تعلیم کو ترجیح دے آئندہ جو بھی حکومت آئے تعلیمی وظائف کی رقم میں اضافہ کرے مشکل دور بہت جلد گزر جائے گا پاکستان ایجوکیشن انڈونمنٹ فنڈ پر ملک بھر کے طلباء کا حق ہے تعلیم کا فروغ سیاست نہیں عبادت ہے وظائف کیلئے کم ترقیاتی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے ہمسایہ مملک ہم سے کہیں آگے نکل گئے ہیں

    دوسری جانب شاہین چوک فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری مدت پوری ہونے میں ایک ماہ رہ گیا ہے، کیا ہماری حکومت کا ایک بھی کرپشن سیکنڈل سامنے آیا ہے؟ مسلح افواج معاشی بحالی پروگرام میں شریک ہیں،ہم نے سیاست کو داو پر لگا کر ریاست کو بچایا ، نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست میں یہی فرق ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان دشمنی پر اتر ا ہوا ہے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں قومی نصاب میں اصلاحات اور پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا افتتاح کیا،تقریبا بارہ ہزار قابل اور مستحق طلبہ ا س سال انڈومنٹ فنڈ سے استفادہ کریں گے خواتین کے لئے پچاس فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔ اگلے چار سال میں اس فنڈ سیدس ارب روپے کی لاگت سے میرٹ سکالر سپش دیے جائیں گے۔

     اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق میں پاکستان کے خلاف بیان کو سختی سے مسترد کیا ہے

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    پاکستان کے خلاف بڑی رقم لے کر کرکٹ کھیلی ۔

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

  • پاکستان کو2022 میں کتنا فنڈ دیا گیا؟ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی

    پاکستان کو2022 میں کتنا فنڈ دیا گیا؟ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق بینک نے ایشیا میں 31.8ارب ڈالر کی پراجیکٹ فنانسنگ کی۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ عالمی سطح پر افراط زر کی وجہ ہے،پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے ماہرین کی خدمات فراہم کررہے ہیں۔

    پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق عمران خان کے بیان کوجھوٹ قراردیدیا

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ سیلاب نے نقصان پہنچایا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں فصلوں کی بڑی تباہی ہوئی، فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں طلب اور رسدکا توازن خراب ہوا جس سے مقامی طور پر مہنگائی میں اضافہ ہوا-

    چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے،طلال چوہدری

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہےکہ اس نے اپنے پارٹنرز کے ساتھ پاکستان کو5.5 ارب ڈالر کے پراجیکٹس دیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2022 میں پاکستان کو 2 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کے رعایتی قرضے جاری کئے-

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے1730 افراد ہلاک ہوئے، سیلاب نے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کیا اور معیشت کو 30 ارب ڈالرکا نقصان پہنچایا، پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا،مزید کہا گیا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16ارب ڈالر کے وعدے ہوئے،جن میں سے پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر فراہم کیےگئے۔

    انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کس مہینے ہو گی؟شاہد آفریدی نےبتا دیا

  • سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا

    سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا

    سعودی عرب نے انسداد وبائی امراض کے لیے عالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے انسداد وبائی امراض کے لیے عالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان جی 20 سربراہ اجلاس میں کیا گیا۔

    یوکرین پر میزائل حملوں کے دوران پولینڈ کے اندر بھی ایک میزائل دھماکہ ،دو افراد…

    سعودی میڈیا کے مطابق یہ اعلان سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پڑھ کر سنایا۔

    دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انڈونیشی دار الحکومت جکارتا میں اسلامی مرکز کی مرمت اور تعمیر نو کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جکارتہ اسلامی مرکز میں گزشتہ ماہ آگ لگ گئی تھی جس کے باعث اس کے بڑا حصہ تباہ ہو گیا تھا۔

    اسمارٹ فونز کے ساتھ ائیر یا ہیڈ فونز کا استعمال جو قوت سماعت سے محروم کرسکتی

    ولی عہد کی طرف سے اسلامی مرکز کی مرمت اور تعمیر نو کا اعلان دراصل دوست ممالک میں میں قائم اسلامی مراکز سے شغف کی عکاسی کر رہا ہے کہ یہ مراکز اسلام کے پیغام کو پھیلانے کے علاوہ نئی نسل کی تربیت کے ذمہ دار ہیں جکارتہ میں قائم اسلامی مرکز 109.435 مربع میٹر رقبے پر قائم ہے۔

    اس میں کئی حصہ متعدد خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے تحت مسجد 2200 مربع میٹر رقبے پر قائم ہے جس میں 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے مرکز میں کانفرنس ہال اور ریسرچ سینٹر کے علاوہ بڑی لائبریری بھی ہے۔

    واضح رہے کہ جی 20 سربراہ اجلاس 15 سے 16 نومبر تک انڈونیشیا میں جاری رہا۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں واپسی کا اعلان کردیا

  • پی ایم ریلیف فنڈ، شہباز شریف نے آڈٹ کرانے کا اعلان کر دیا

    پی ایم ریلیف فنڈ، شہباز شریف نے آڈٹ کرانے کا اعلان کر دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کا اعلان کر دیا۔

    اسلام آباد سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ وعدے کے مطابق شفافیت یقینی بنانے کےلیے حکومت نے پی ایم ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ریلیف فنڈ کا آڈٹ اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) اور عالمی شہرت یافتہ کمپنی کرے گی۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ کمپنیاں ریلیف فنڈ کی رقم کے خرچ سمیت فنڈ کی آڈٹنگ کریں گی اور آڈٹ رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی۔

    اس سی قبل وزیراعظم شہباز شریف کی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ہر طرح سے آپ کی مدد کے لئے حاضر ہے تمام سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے سندھ حکومت اور وزیر اعلی کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا ہے.

    وزیر اعلی مراد علی شاہ نے بھرپور تعاون پر وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا ،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے آپ کی فکرمندی قابل تعریف اور قابل تحسین ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے

  • دینی جماعتوں کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ

    دینی جماعتوں کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ

    قصور
    مک بھر کی طرح ضلع قصور میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی کیمپ،لوگوں نے دل کھول کر عطیات جمع کروائے،تحریک اللہ اکبر پاکستان،تحریک لبیک،دعوت اسلامی،جماعت اسلامی سمیت تمام دینی جماعتیں میدان میں

    تفصیلات کے مطابق ملک پاکستان میں آئی سیلابی آفت پر ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے جہاں لوگوں نے دل کھول کر اور سخاوت کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے عطیات دیئے ہیں

    تحریک اللہ اکبر پاکستان،تحریک لبیک پاکستان،دعوت اسلامی جماعت اسلامی و دیگر مذہبی جماعتوں نے سامان اکھٹا کرکے سیلاب زدہ علاقوں میں بجھوایا ہے نیز قصور کے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف،و دیگر شعبہ زندگی کے لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے سندھ،بلوچستان ،خیبر پختونخوا و دیگر متاثرہ علاقوں میں خود جا کر متاثرین کی مدد کر رہے ہیں

  • سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کے لئے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ بھی قائم، قوم دل کھول کر عطیات دے،وزیراعظم

    سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کے لئے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ بھی قائم، قوم دل کھول کر عطیات دے،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی فوری مالی امداد کےلئے 37.2 ارب روپے کے فلڈریلیف کیش پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کا عمل تیزکر دیا گیا ہے جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کے لئے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے .

    سیلاب میں جاں بحق ہونےوالے افرادکے لواحقین کوفی کس 10 لاکھ روپے جبکہ ہر متاثرہ گھر کی تعمیر نو کے لئے 5 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے، این ڈی ایم اے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی مالی امداد کے لئے پرائم منسٹر فلڈ ریلیف کیش تعاون پروگرام کا بلوچستان کے ضلع جھل مگسی سے آغاز کیا گیا ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے جذبے اور لگن سے دکھی انسانیت کی خدمت کے عزم کے تحت ملک بھر خصوصا بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کی امدادی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیاں اور صوبائی اور مقامی حکومتوں اور انتظامیہ کی طرف سے سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپوں میں منتقلی، راشن اور ریلیف کے سامان، خیموں، بستر، ڈی واٹرنگ پمپس اور کشتیوں کی فراہمی، رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کے لئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے جبکہ وزیر اعظم خود بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا عزم ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم وطنوں کا ساتھ نبھائیں گے اور سیلاب متاثرین کو پھر سے آباد کر کے دکھائیں گےِ، متاثرہ خاندانوں اور علاقوں کی رونقیں اور مسکراہٹیں لوٹا ئیں گے۔ پرائم منسٹر فلڈ ریلیف کیش تعاون پروگرام کا بلوچستان کے ضلع جھل مگسی سے آغاز کر دیا گیاہے اور فی خاندان پچیس ہزارروپے فراہم کئے جائیں گے۔ رقم کی ترسیل کے لئے ملک بھر میں خصوصی کیمپس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، شادی شدہ خواتین اور بیوائوں کو ترجیحی بنیادوں پر مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ سیلاب متاثرین اہلیت جاننے کے لئے اپنا قومی شناختی نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کریں ، نادرا ریکارڈ سے تصدیق کے بعد سیلاب میں جاں بحق 493 افراد کے لواحقین میں دس دس لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے این ڈی ایم اے کو سیلا ب زدہ علاقوں میں ریسکیو ریلیف آپریشن کے لئے 5ارب روپے کی فراہمی کی گئی ہے، اس کے علاوہ گھروں کی تعمیر نو کے لئے پانچ لاکھ روپے فی گھر دیئے جائیں گے ۔ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے جس میں عوام اپنے عطیات جمع کرا سکتے ہیں، پرائم منسٹر ریلیف فنڈ اکائونٹ نمبر G-12164 ہے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر مشکل گھڑی میں اپنوں کا ساتھ دینے کے عزم کے تحت وزیراعظم فلڈ ریلیف کیش پروگرام کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ 15لاکھ مستحق خاندانوں کے 90 لاکھ افراد کے لئے بائیومیٹرک تصدیق سے پچیس ہزار روپے فی خاندان متاثرہ علاقوں میں شراکت دار بینکوں کے خصوصی کیمپس کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی جائے گی جس کے لئے 8171 سے انہیں رہنمائی ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔

    اس کے علاوہ سروے کی تکمیل کے بعد ہر متاثرہ گھر کی تعمیر نو کے لئے پانچ لاکھ روپے فی گھر اور جان بحق افراد کے ورثا کے لئے دس لاکھ روپے فی خاندان امداد دی جائے گی ۔ دستیاب معلومات کے مطابق اس ضمن میں اب تک 542 میں سے 493جاں بحق افراد کے لواحقین کو بذریعہ چیک ادائیگی کی جا چکی ہے اور ریلیف آپریشن کے لئے این ڈی ایم اے کو پانچ ارب کی فراہمی کر دی گئی ہے۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عوام کے خادم کے طور پر متاثرین سیلاب کو یہ یقین دلایا ہے کہ جب تک آخری گھر آباد نہیں ہوتا میں چین سے نہیں بیٹھوں گااور میرا آپ سے یہ وعدہ ہے ۔ وزیر اعظم نے قوم سے بھی اپیل کی کہ آپ بھی آگے بڑھیں مصیبت زدہ ہم وطنوں کی بحالی کے لئے پرائم منسٹر فلڈ ریلیف سے فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں.

  • تحریک انصاف پہلی پارٹی تھی جس نے سیاسی فنڈ ریزنگ کی، عمران خان

    تحریک انصاف پہلی پارٹی تھی جس نے سیاسی فنڈ ریزنگ کی، عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں 26سال سے سیاست میں ہوں،ہمیشہ کوشش کی آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے احتجاج کریں،انہوں نے خوفزدہ ہو کر اسلام آباد کو بند کر دیا،ہماری حکومت ہر مشکل سے نکلتی جا رہی تھی،ہم نے کورونا وبا کا بہترین طریقے سے مقابلہ کیا، ہماری حکومت کو سازش کے تحت ختم کرایا گیا،حکومت گری تو یہ سب مطمئن تھے کہ تحریک انصاف ختم ہو گئی ہے.

    وفاقی کابینہ نےعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

    عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اللہ نے کرم کیا قوم سڑکوں پر نکلنا شروع ہو گئی،میں 25 مئی کو ہونے والا ظلم کبھی نہیں بھولوں گا،ڈی چوک میں عوام پر ظلم کیا گیا، شیلنگ ہوئی ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں،ان کا خیال تھا ایک بار ڈرائیں گے تو بھیڑ بکریوں کی طرح چپ کر کے بیٹھ جائیں گے،پنجاب کا الیکشن بھی یہ دھاندلی کر کے جیتنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہ ہوا،یہ ہمیشہ اداروں کو استعمال کرتے ہیں،جو2 نشستیں یہ جیتے بھی ہیں ان کی اسکروٹنی ہو تو وہ بھی ہار جائیں گے ، یہ ہمیشہ اداروں کا استعمال کرتے ہیں،ذوالفقار علی بھٹو کواسی خوف سے قتل کیا گیا تھا کہ وہ سڑکوں پر نہ آجائے، ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا.

     

    عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

     

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے کہنے پر الیکشن کمیشن نے جلدبازی میں فیصلہ سنایا،انہیں خوف ہے کہ قوم آزاد ہو رہی ہے، ان سے قوم سنبھالی نہیں جا رہی، یہ قوم کو غلام بنانا چاہتے ہیں،یہ الیکشن کمیشن کو استعمال کر کے قوم کو غلام بنانا چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن کو ایسا ادارہ بنا دیا ہے جس کے ذریعے حکومت کنٹرول ہو سکتی ہیں، میں نے ڈھائی سال انتخابی اصلاحات کیلئے کوششیں کیں،اگر ای وی ایم آجاتی تو دھاندلی ناممکن ہو جاتی،ایک سروے کے مطابق پاکستان میں 163 طریقوں سے دھاندلی ہوتی ہے، اگر ای وی ایم آجاتی تو دھاندلی ناممکن ہو جاتی،ایک سروے کے مطابق پاکستان میں 163 طریقوں سے دھاندلی ہوتی ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین نہیں آنے دی،الیکشن کمیشن نے بھی ان دو جماعتوں کا بھرپور ساتھ دیا.

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی تاریخ میں بطورکپتان میں نےنیوٹرل ایمپائرمتعارف کرائے،سینیٹ الیکشن میں ایم پی اےکوخریداجاتاہے،ہم نےخیبرپختونخوامیں اپنے25ایم پی اےکونکالاکیونکہ وہ بکے تھے،سندھ ہاؤس میں بھی منڈی لگی، الیکشن کمیشن کو فرق نہیں پڑا، لاہورمیں بھی الیکشن کےدوران پیسےدیتےہوئےلوگ پکڑےگئے،سندھ ہاؤس میں بھی ایم این ایزکوخریداگیالیکن الیکشن کمیشن کوفرق نہیں پڑا،سب کو معلوم تھا کہ اراکین قومی اسمبلی کا کیا ریٹ لگ رہا ہے،عوامی نمائندے پیسے پر بکے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،کرپٹ قوتیں ملک کوکنٹرول کرناچاہتی ہیں،پیسےکےبغیرسیاسی پارٹی نہیں چل سکتی،کسی بھی سیاسی جماعت کو پیسہ چاہیے ہوتا ہے،میں نے شوکت خانم کے لیے پیسے اکٹھے کئے، آدھا پیسہ تو بیرون ملک سے ملا، تحریک انصاف پہلی پارٹی تھی جس نے سیاسی فنڈ ریزنگ کی، اگر یہ فارن فنڈنگ ہے تو بیرون ملک پاکستانی جو پیسے پاکستان بھیجتے ہیں وہ کیا ہے،اوور سیز پاکستانی آپ کو پیسہ بھیجیں تو یہ فارن فنڈنگ کیسے ہوئی؟فارن فنڈنگ وہ ہےجوآپ کسی ملک سےپیسہ اکٹھاکریں،شہبازشریف نےعدالت میں بیان حلفی جمع کرایاکہ نوازشریف واپس آئینگے،بیان حلفی اورسرٹیفکیٹ دومختلف چیزیں ہیں،

  • کوئی بھی سیاسی پارٹی ملٹی نیشنل کمپنی اور بیرونی حکومت سے فنڈ نہیں لے سکتی،سابق اٹارنی جنرل پاکستان

    کوئی بھی سیاسی پارٹی ملٹی نیشنل کمپنی اور بیرونی حکومت سے فنڈ نہیں لے سکتی،سابق اٹارنی جنرل پاکستان

    سابق اٹارنی جنرل پاکستان اور ماہر قانون انور منصور خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی ملٹی نیشنل کمپنی اور بیرونی حکومت سے فنڈ نہیں لے سکتی۔

    باغی ٹی وی : سابق اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دے رکھا ہے کہ یہ فارن فنڈنگ کا ایشو نہیں ہے، اس لیے الیکشن کمیشن کو بار بار یہ باور کرایا گیا کہ یہ آپ کا اختیار نہیں ہے جواب میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم ممنوعہ فنڈنگ کو دیکھ رہے ہیں۔

    چندہ دینے والے افراد کو پتا ہی نہیں تھا کہ ان کا پیسہ چیریٹی کے بجائے پی ٹی آئی کو گیا،برطانوی…

    انور منصور کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل پارٹی ایکٹ 2002 کے آرٹیکل 6 کے تحت کوئی بھی سیاسی پارٹی ملٹی نیشنل کمپنی اور بیرونی حکومت سے فنڈ نہیں لے سکتی۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سنائیں گےاس حوالے سے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ ممنوعہ یا فارن فنڈنگ ثابت ہو تو الیکشن کمیشن ریفرنس بھیجے گا کہ فنڈ ضبط کر لیا گیا ہے، پھر حکومت وزارت داخلہ کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرے گی جس پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ ریفرنس سماعت کرے گا۔

    غیر ملکی فنڈنگ لینے والی سیاسی جماعت کا وجود برقرار نہیں رہ سکتا،الیکشن ایکٹ

    سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف خود بھی حکومت سے پہلے سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کر سکتی ہے، اکبر ایس بابر کے پاس ایسے ریکارڈ ہیں کہ پینڈورا باکس کھل جائے گا الیکشن کمیشن کے فیصلے کے نتیجے میں پارٹی کالعدم ہوتی ہے تو تمام ممبر اسمبلی نا اہل ہو جائیں گے، ان کے دفاتر سیل اور اکاونٹس ضبط ہو جائیں گے۔

  • پی اے سی نے آڈیٹر جنرل کو سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تحقیقات کا ٹاسک دے دیا

    پی اے سی نے آڈیٹر جنرل کو سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تحقیقات کا ٹاسک دے دیا

    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) ارکان کی طرف سے ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ڈیم فنڈکی تحقیقات ہونی چاہیں، اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے نہ صرف تحقیقات کی جائیں گی بلکہ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔

    اہل وطن کیلیےخوشخبری آگئی:مہمند کے 13،دیامربھاشا ڈیم کے10مقامات پر بیک وقت…

    تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) ارکان نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کا معاملہ اٹھادیا، ارکان نے ڈیم فنڈ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    کمیٹی رکن برجیس طاہر نے کہا کہ ڈیم فنڈ حقیقت میں ڈیم فول ہے، ڈیم کے لیے چندہ اکھٹا کر کے قوم کا مذاق بنایا گیا، دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جس نے چندے سے ڈیم بنائے ہوں، فنڈ کےلیے9 ارب روپےاکھٹے کیےگئے اور 13 ارب اشتہارات پر لگا دیے گئے۔

    پی اے سی نے آڈیٹر جنرل کو سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تحقیقات کا ٹاسک دے دیا، چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے ہدایت کی کہ آڈیٹرجنرل سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریں۔

    سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ کردہ 12کنال زمین مالک کو واپس کردی

    انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں ڈیم فنڈ کے اشتہارات پر کتنے اخراجات آئے، کتنے خاندانوں نے ڈیم فنڈ سے بیرون ملک سفر کیا۔

    چیئرمین پی اے سی نے ڈیم فنڈ شروع کرنے والے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی طلب کرنے کا عندیہ دے دیا، چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ مالی بے ضابطگیاں سامنے آنے پر سابق چیف جسٹس کو بھی بلائیں گے۔

     

    چارپیسوں کی خاطرباپ کوڈپریشن کا مریض ثابت کررہے ہو:ڈیم بن رہا ہے:سپریم کورٹ

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے پچھلے چیف جسٹس گلزار احمد بھی اس حوالے سے ادارے کی طرف سےریمارکس دے چکے ہیں ،اس سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا تھا کہ ڈیم فنڈ کا پیسہ سپریم کورٹ کے پاس موجود ہے۔ جب بھی ضرورت ہو واپڈا عدالت کو رقم کی فراہمی کا کہہ سکتا ہے۔
    اسلام آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے دیامر بھاشا ڈیم کیس کی سماعت کی تھی