Baaghi TV

Tag: فن لینڈ

  • روس کا پیمانہ صبرجواب دے گیا:فن لینڈ کی بجلی بند کرنےکا اعلان

    روس کا پیمانہ صبرجواب دے گیا:فن لینڈ کی بجلی بند کرنےکا اعلان

    ماسکو: روس نے فن لینڈ کی بجلی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فن لینڈ کی بجلی ادائیگیوں میں مشکلات کے باعث معطل کی جائے گی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فن لینڈ کی گرڈ کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روسی آر اے او یوٹیلیٹی انٹر آج سے فن لینڈ کو بجلی برآمد بند کرے دے گی۔جب کہ روس کا کہنا ہے کہ ہم آج سے شروع ہونے والی بجلی کی فراہمی بند کرنے پر مجبور ہیں۔

    روس کے فن لینڈ میں قائم آر اے او کے ذیلی ادارے کے مطابق روس سے درآمد شدہ بجلی کی ادائیگی کرنے کے قابل نہیں ہے۔

    فنگرڈ کی نائب صدر ریما پاؤینن نے کہا کہ فن لینڈ میں بجلی کی وافر مقدار کو کوئی خطرہ نہیں ہے، یہ بتاتے ہوئے کہ روس سے بجلی فن لینڈ کی فل کھپت کا صرف 10 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ کم سپلائی کی تلافی سویڈن سے بڑھتی ہوئی درآمدات کے ساتھ ساتھ جزوی طور پر گھریلو پیداوار سے کی جا سکتی ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ روس نیٹو میں شامل ہونے کی وجہ سے فن لینڈ کو قدرتی گیس کی فراہمی بھی بند کر سکتا ہے۔

  • فن لینڈ مسلسل پانچویں بار دنیا کا خوش ترین ملک

    فن لینڈ مسلسل پانچویں بار دنیا کا خوش ترین ملک

    جنیوا: فن لینڈ نے مسلسل پانچویں بار دنیا کے خوش ترین ملک کا اعزاز حاصل کرلیا جب کہ اس دوڑ میں پاکستان، بھارت پر سبقت لے گیا۔

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی ورلڈ ہیپینس رپورٹ میں سب سے زیادہ خوش اور ناخوش ممالک کی درجہ بندی کی گئی جس کے تحت سب سے خوش اورمطمئن ممالک میں پہلا نمبرفن لینڈ نے حاصل کیا جب کہ افغانستان سب سے آخری نمبر پر ہے۔

    ترکی نے یورپ اورایشیا کوملانے والا دنیا کا سب سے لمبا پل کھول دیا

    پانچ برس قبل 2018 میں فن لينڈ کو پہلی مرتبہ سب سے خوش ملک و قوم قرار ديا گيا تھا فن لينڈ کے جنگلات، وہاں عوام کو ميسر پبلک سروسز کا بلند معيار، حکام پر مکمل اعتماد، شفافيت اور جرائم اور عدم مساوات کی انتہائی کم شرح اس ملک کی خصوصیات میں شامل ہیں

    ڈنمارک، آئس لینڈ سوئٹزرلینڈ اور ہالینڈ بالتریب دوم سے پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس سال سربیا، بلغاریہ اور رومانیہ نے بھی اپنا درجہ بلند کیا ہے تاہم لبنان معاشی بدحالی کے باعث خوش ترین ممالک کی فہرست میں افغانستان سے ایک نمبر پہلے یعنی 145 پر آگیا۔

    طاقتور عالمی قوتیں اس فہرست کے پہلے دس نمبر پر بھی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں رہیں آسٹریلیا 12، جرمنی 14، کینیڈا 15، امریکا 16 ، برطانیہ 17 اور فرانس 20 ویں نمبر پر ہے۔

    فہرست میں پاکستان کا نمبر ہے 103 جب کہ بھارت کہیں پیچھے 136 ویں نمبر پر ہے اس طرح پاکستان نے بھارت کو خوش ترین ممالک میں پیچھے چھوڑ دیا دیگر ایشیائی ممالک میں بنگلادیش 99 ویں نمبر پر ہے۔

    افغانستان 146 ممالک کی فہرست ميں سب سے نچلی پوزيشن پر رہا۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے وہاں کے عوام شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ جبکہ جنگ زدہ لبنان بھی افغانستان سے ایک نمبر اوپر ہے۔

  • پاکستان کی درخواست قبول،پولینڈ نےبارڈرکراسنگ پوائنٹس       کھول دیے:مدد کونہ پہنچنےکاپراپیگنڈہ دم توڑگیا

    پاکستان کی درخواست قبول،پولینڈ نےبارڈرکراسنگ پوائنٹس کھول دیے:مدد کونہ پہنچنےکاپراپیگنڈہ دم توڑگیا

    اسلام آباد:پاکستان کی درخواست قبول، پولینڈ نے بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھول دیے:مدد کونہ پہنچنے کا پراپیگنڈہ دم توڑ گیا ،اطلاعات کے مطابق روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے باعث پاکستان کی درخواست پر پولینڈ نے پاکستانیوں کے لیے بارڈر کرانسنگ پوائنٹس کھول دیے۔

    یوکرین میں محصور پاکستانی طلبہ کو نکالنے کی کوششیں تیز ہوگئیں۔ پاکستانی سفارت خانے کی مدد سے 35 طلبہ پولینڈ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ خرکیف میں سفارت خانے میں موجود طلبہ کو ٹرین کے ذریعے پولینڈ بھیجا گیا ہے۔ خرکیف میں موجود مزید 65 پاکستانیوں کو کل پولینڈ بھیجا جائے گا۔

    پولینڈ نے ابتدا میں ایک کراسنگ پوائنٹ سے پیدل داخلے کی اجازت دی تھی تاہم اب پاکستان کی درخواست پر 8 بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھول دیے گئے ہیں۔

    وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ملک کا سفارت خانہ 25 فروری 2022 سے ترنوپیل میں مکمل طور پر فعال ہے اور یوکرین میں موجود طلبہ کے انخلا کے لیے فوکل پرسن بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

    ترنوپیل میں فوکل پرسن کی تفصیلات یہ ہیں: ڈاکٹر شہزاد نجم (موبائل فون نمبر+380632288874 +380979335992) ۔دارالحکومت کیف میں بھی سفارت خانے کے فوکل پرسن (موبائل فون نمبر +380681734727) پر پاکستانی طلبا کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرینیں کام کر رہی ہیں اور خارکیو سے لویو/ ترنوپیل تک ٹکٹ دستیاب ہیں۔ جن شہروں میں اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہے وہاں تمام طلبہ کو بتایا گیا ہے کہ سفارت خانے نے متعلقہ اعزازی تعلیمی مشیر کو طلبا کو ترنوپیل لانے کا کام سونپا گیا ہے۔

    دوسری جانب قومی ایئر لائن کے سی ای او ارشد ملک اور یوکرین میں پاکستانی سفیر کے درمیان رابطہ ہوا جس میں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی محفوظ مقام پر منتقلی اور وطن واپسی سے متعلق گفتگو کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق تمام پاکستانی طالب علم یوکرین کے شہر ٹرنوہل میں یکجا ہوں گے، ٹرنوہول میں سفارتخانہ زمینی راستے سے پولینڈ تمام طلبا کو منتقل کرے گا۔اس کے بعد پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ پولینڈ سے طلبہ کو وطن واپس پہنچائے گا۔

    سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ طلبہ کے پولینڈ پہنچتے ہی پرواز روانہ کردی جائے گی، ہم وطنوں کو واپس پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔علاوہ ازیں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پولینڈ نے کورونا پاندیاں معطل کردی ہیں، پاکستانی شہری 15 روز میں پولینڈ میں داخل ہوسکتے ہیں۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کو نہ پہنچنے کےحوالے سے بعض ریاست مخالف میڈیا چینلز کی خبریں دم توڑ گئی ہیں ، حکومت پاکستان مسلسل رابطے میں ہے اور تمام پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے کوشاں ہیں

  • فن لینڈ پاکستان سے تجارت بڑھانا چاہتا ہے

    فن لینڈ پاکستان سے تجارت بڑھانا چاہتا ہے

    فیصل آباد: پاکستان میں فن لینڈ کے سفیر ہیری کیمریمین نے کہا ہے فن لینڈ پاکستان میں تمام شعبوں میں کثیر سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، وہ فیصل آباد کے کاروباری طبقے سے ایک تقریب میں خطاب کر رہے تھے
    فن لینڈ نے پاکستان میں پہلے بھی کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے جن میں بایئوٹیکنالوجی ، موبائل فون اور ریسائیکلنگ کے شعبے شامل ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر فیصل آباد میں ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے پر توجہ سے کام کیا جائے تو اس سے ناکارہ مواد کو بروئے کار لا کر سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے