Baaghi TV

Tag: فوائد

  • تُرک جینیاتی انجینئر دلارا ساری کے آب زم زم بارے حیرت انگیز انکشافات

    تُرک جینیاتی انجینئر دلارا ساری کے آب زم زم بارے حیرت انگیز انکشافات

    تُرک جینیاتی انجینئر نے اپنے سائنسی تجربے کے ذریعے ”آب زم زم“ کے فوائد پر روشنی ڈالنے کی کوشش ہے، جو مسلمانوں کو نزدیک سب سے مقدس پانی ہے جبکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق دلارا ساری نے آب زم زم کا مائیکرو اسکوپ سے معائنہ کیا کرنے کے بعد کہا کہ میں نے زم زم کے پانی کو بخارات بنایا، تو میں نے شاندار کرسٹل حاصل کیے، جس سے معلوم ہوا کہ پانی معدنیات سے بھرپور ہے جس میگنیشیم، کیلشیم، سوڈیم اور پوٹاشیم شامل ہے۔


    دلارا ساری نے آب زم زم کا مائیکرو اسکوپ سے معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ میں نے زم زم کے پانی کو بخارات بنایا، تو میں نے شاندار کرسٹل حاصل کیے، جس سے معلوم ہوا کہ پانی معدنیات سے بھرپور ہے جس میگنیشیم، کیلشیم، سوڈیم اور پوٹاشیم شامل ہے۔ انجینئر دلارا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مائیکرو اسکوپ سے آب زم زم پر کیے گئے سائنسی تجربے کی ویڈیو شیئر بھی کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
    عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری

    جبکہ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں آب زم زم منرل واٹر کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ معدنیات موجود ہیں اور یہ جِلد اور جسم کے اعضاء دونوں کے لیے فائدے مند ہے اور میں نے جو دیکھا اس سے میں بہت حیران ہوئی ہوں، یہ ناقابل یقین ہے۔ آب زم زم دنیا بھر کے مسلمانوں کے نزدیک ایک خاص مقام رکھتا ہے، جو سعودی عرب کے شہر مکہ میں مسجد الحرام کے اندر واقع ہے۔

  • بچوں کے20 منٹ تک ورزش کرنے کے بہت سے فوائد،

    بچوں کے20 منٹ تک ورزش کرنے کے بہت سے فوائد،

    بچوں کے 20 منٹ تک ورزش کرنے کے بہت سے فوائد،

    باغی ٹی وی: میری لینڈ میں ایک تحقیق کی گئی ہے۔جس میں اس بات کا انکشاف کیا جا چکا ہے کہ اگر لڑکے اور لڑکیاں روز پورے 20 منٹ کیلئے ورزش کریں تو اس سے بہتر طبی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ ورزش کے بعد ان لوگوں کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ جرنل پیڈیا ٹرکس نے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔اگر بچے روزانہ 20 منٹ ورزش کرتے ہیں تو اس سے ان کی صحت بہت اچھی رہتی ہے۔20 منٹ روزانہ ورزش کرنے کے بعد دل بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ اور پھیپھڑے بھی تندرست رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے سانس لینے میں بہت آسانی ہوتی ہے۔ اور آکسیجن کی کمی بھی نہیں ہوتی ہے۔

    مزید برآں یہ کہ جب یہ تحقیق کی جا رہی تھی تو اس تحقیق میں 300 سے زائد بچے شامل کئے گئے تھے۔ اور ان بچوں کی عمر 15 برس سے کم تھی اور اس دوران ان سب بچوں کو ان کی کلائیوں پر شدت دیکھنے کیلئے سینسر پہنائے گئے تھے۔ کیونکہ ان بچوں کو دو سال اسکول کے دوران تحقیق کرنے کیلئے ورزش کے عمل سے گزارا گیا تھا۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ 20 منٹ تک مسلسل ورزش کرنے سے بچوں کی صحت میں بہت اچھے اثرات مرتب ہوۓ ہیں۔

    ورزش کرنے اور اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے حوالے سے ماہرین نے لڑکے اور لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک گھنٹہ پیدل چلنے کے بجاۓ اگر 20 منٹ ورزش کر لیں تو یہ عمل ان کیلئے زیادہ بہتر۔ثابت ہو گا۔

  • بالوں کیلئے ملتانی مٹی کے حیرت انگیز فوائد

    بالوں کیلئے ملتانی مٹی کے حیرت انگیز فوائد

    ملتانی مٹی جہاں جِلد کو پُرونق اور خوبصورت بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے وہیں یہ خشک اور خراب بالوں کو گہری کنڈیشننگ سے لے کر سر کی جِلدی خارش کو کم کرنے تک، ملتانی مٹی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

    ملتانی مٹی صدیوں سے بالوں کی بہترین صحت اور نشونما کے لیے بھی استعمال ہوتی رہی ہے، یہ کیمیکلز سے بھی پاک ہے اور بالوں کے گِرنے اور خشکی سمیت آپ کے بالوں کے تمام مسائل سے نمٹنے کا قدرتی طریقہ ہے۔

    ملتانی مٹی کے چند حیران کُن فوائد:

    ملتانی مٹی اپنی نمی برقرار رکھنے کی خصوصیات کے ساتھ بالوں کی خشکی ختم کرتی ہے، اس کے لیے آپ ایک ماسک بناسکتے ہیں جس سے جلد ہی آپ خشکی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

    سر سے خشکی کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟

    ملتانی مٹی خون کی گردش کو بہتر بنانے کے لیے ایک انتہائی موثر اور طاقتور جزو ثابت ہو سکتی ہے۔ بہتر خون کی گردش کا مطلب ہے صحت مند اور موٹے بال۔ اس کا مطلب بالوں کی بہتر نشوونما بھی ہے۔ بہتر خون کی گردش کا مطلب بالوں کا گِرنا اور گنج پن میں کمی ہے۔

    ملتانی مٹی ناصرف آپ کے بالوں کی نشونما کرتی ہے بلکہ یہ آپ کے بالوں کو اسٹریٹ کرتے ہوئے جڑوں کی حفاظت بھی کرتی ہے۔ بالوں کو اسٹریٹ کرنے کے لیے اپنا خود کا ملتانی مٹی ہیئر پیک بنائیں کیونکہ اسٹور سے خریدے گئے ہیئر پیک میں دیگر نقصان دہ اجزا ہوسکتے ہیں-

    غذائیں جن کا استعمال موسم گرما میں زیادہ کرنا چاہیئے

    ملتانی مٹی کے چند ہیئر پیکس:

    خشکی ختم کرنے کیلئے: ایک مکسنگ پیالے میں دو کھانے کے چمچ تازہ لیموں کا رس، چار کھانے کے چمچ ملتانی مٹی اور ایک کھانے کا چمچ دہی ڈالیں۔ ان سب کو ایک ساتھ ملائیں جب تک کہ یہ ایک گاڑھا پیسٹ نہ بن جائے اور اسے اپنے بالوں اور سر کی جِلد پر لگائیں۔ اپنے بالوں کو شاور کیپ سے ڈھانپیں اور 30 منٹ تک لگا رہنے دیں، اُس کے بعد بال دھو لیں۔

    لیموں کی اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات خشکی پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ سٹرک ایسڈ اور بیکنگ سوڈا کی اینٹی فنگل خصوصیات سے بھرپور، ملتانی مٹی خشکی کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہے اور آپ کے سر کی جِلد کو صاف رکھتی ہے۔

    جاوتری کے صحت پر اثرات

    صحت مند سر کی جِلد کیلئے ایک پیالے میں برابر مقدار میں ملتانی مٹی اور ایلو ویرا جیل کو مکس کریں اور اس مکسچر میں لیموں کا رس شامل کریں۔ تمام اجزاء کو اس وقت تک مکس کریں جب تک کہ وہ آپس میں بلینڈ نہ ہوجائیں اور ایک گاڑھا، ہیئر پیک جیسا پیسٹ نہ بن جائے۔ اپنے بالوں کے سیکشن کریں اور برش کا استعمال کرتے ہوئے اس ملتانی مٹی ہیئر پیک کو جڑ سے سرے تک لگائیں، 20 سے 30 منٹ تک یہ پیک بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی اور شیمپو سے دھولیں۔

    جھرجھری بالوں کیلئے ایک پیالے میں تقریباً ایک کھانے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر، تین کھانے کے چمچ دہی اور ملتانی مٹی ڈالیں۔ گاڑھا پیسٹ بنانے کے لیے انہیں اچھی طرح مکس کریں اور اسے اپنے بالوں اور سر کی جِلد پر لگائیں۔ اس ہیئر پیک کو آپ کے بالوں پر تقریباً 45 منٹ سے ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں اور بعد میں شیمپو سے دھولیں۔

    گھونگھریالے بالوں کیلئے ایک مکسنگ باؤل میں ایک انڈے کی سفیدی اور برابر مقدار میں ملتانی مٹی اور چاول کا آٹا ڈالیں، انہیں مکس کریں اور پیسٹ بنالیں، اس مکسچر کو اپنے تمام بالوں پر لگائیں اور کچھ دیر کے بعد شیمپو سے دھولیں۔

    خوبصورتی میں اضافے کے لئے ادرک کا استعمال نہایت مفید